Tag: کرکٹر ہاردیک پانڈیا

  • ہاردیک سے طلاق کے بعد نتاشا کی شوبز میں واپسی

    ہاردیک سے طلاق کے بعد نتاشا کی شوبز میں واپسی

    بھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ سربیئن ماڈل و ڈانسر نتاشا اسٹینکوویچ طلاق کے بعد ایک بار پھر شوبز میں واپسی آگئیں۔

    نتاشا اسٹینکوویچ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آنے والے گانے کا پوسٹر شیئر کیا ہے، انسٹا اسٹوری کے مطابق ان کی میوزک ویڈیو ’تیرے کرکے‘ کا ٹیزر یوٹیوب پر جاری کر دیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل نتاشا اسٹینکوویچ نے اپنی نئی میوزک ویڈیو کا پوسٹر انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا اور اس کے پہلے ٹیزر کی ریلیز کا وقت اور دن بھی بتایا تھا۔

    دوسری جانب بھارتی میڈیا کی کا کہنا ہے کہ اب نتاشا اپنی تمام تر توجہ اپنے کام پر لگانا چاہتی ہیں اور یہی ان کی بھارت واپسی کی وجہ ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by @natasastankovic__

    واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا نتاشا اسٹینکوویچ مئی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور دونوں کا ایک 4 سالہ بیٹا آگستیا بھی ہے۔ رواں برس 18 جولائی کو ہاردک اور نتاشا نے انسٹاگرام پر اپنی علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔

    انسٹاگرام پوسٹ میں ان دونوں کا کہنا تھا کہ چار سال ساتھ رہنے کے بعد ان دونوں نے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دونوں نے مل کر اپنے رشتے کو نبھانے کی پوری کوشش کی، یقین ہے کہ علیحدگی کا فیصلہ دونوں کے بہترین مفاد میں ہے۔

  • بھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا اور اداکاہ نتاشا کے درمیان طلاق کی تصدیق

    بھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا اور اداکاہ نتاشا کے درمیان طلاق کی تصدیق

    بھارتی میڈیا نے کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ہاردیک پانڈیا اور ان کی اہلیہ و سربین اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ کے درمیان طلاق کی تصدیق کر دی۔

    بھارتی میڈیا ویب سائٹس ’کرکٹ ون‘ اور انڈیا ٹوڈے کے مطابق ہاردیک اور ان کی اہلیہ کے درمیان طلاق ہو چکی ہے جس کے نتیجے میں اب کرکٹر کی 70 فیصد جائیداد سابقہ اہلیہ نتاشا کو منتقل کی جائے گی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران  ہاردیک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ کے درمیان علیحدگی سے متعلق  متعدد افواہیں زیرِ گردش تھیں تاہم اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پانڈیا اور اس کی بیوی نے ایک دوسرے سے طلاق لینے کے بعد باضابطہ طور پر علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق طلاق کے بعد ہاردیک کی 70 فیصد جائیداد کی مالکن اب اُن کی سابقہ اہلیہ بن جائیں گی، دوسری جانب نتاشا نے انسٹاگرام سے ’ ہاردیک‘ نام بھی ہٹادیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سارے معاملے پر تاحال بھارتی کرکٹر ہاردیک اور ان کی اہلیہ نتاشا نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، جوڑے کا 4 سال کا بیٹا ’اگستیہ’ ہے جس کی پیدائش جولائی 2020ء میں ہوئی تھی۔