Tag: کرکٹر

  • کرکٹ میچ کے دوران کھلاڑی جان کی بازی ہار گیا

    کرکٹ میچ کے دوران کھلاڑی جان کی بازی ہار گیا

    نئی دہلی: بھارت میں مقامی سطح پر کھیلے جانے والے ایک میچ کے دوران 27 سالہ کرکٹر جان کی بازی ہار گیا، کھلاڑی گیند لینے کے لیے جھکا تو گر گیا اور دوبارہ نہ اٹھ سکا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ ریاست حیدر آباد میں پیش آیا، 27 سالہ للت کمار ساکن بینک کا ملازم تھا اور اکثر مقامی سطح پر کھیلے جانے والے کرکٹ میچز میں حصہ لیا کرتا تھا۔

    اتوار کے روز کرکٹ گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلتے وقت وہ گیند کو پکڑنے کے لیے جھکا تو نیچے گر گیا اور دوبارہ نہیں اٹھا۔

    دیگر کھلاڑیوں نے اسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا، وہاں پر ڈاکٹروں نے اس کا معائنہ کیا اور مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کردیا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل اڑیسہ میں بھی اسی نوعیت کا واقعہ پیش آچکا ہے جب دوران میچ 18 سالہ کرکٹر دل کا دورہ پڑنے سے زندگی کی بازی ہار گیا۔

    ستیا جیت پردھان نمای کرکٹر کو اس وقت دل کا دورہ پڑا جب وہ نان اسٹرائیک اینڈ سے سنگل رن لینے کے لیے بھاگے اور وکٹ کے درمیان میں پہنچ کر گرگئے۔

    ستیا جیت کو فوری طور پر مقامی اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔ ڈاکٹرز کے مطابق کرکٹ کی موت اچانک دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔

  • عاصم اظہر گلوکار نہ ہوتے تو کیا ہوتے؟

    عاصم اظہر گلوکار نہ ہوتے تو کیا ہوتے؟

    کراچی: معروف گلوکار عاصم اظہر کا کہنا ہے کہ اگر وہ گلوکار نہ ہوتے تو کرکٹر ہوتے، ان کی اس پوسٹ پر کرکٹرز نے دلچسپ تبصرے کیے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو پوسٹ کی۔ اپنی ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ اگر میں گلوکار نہ ہوتا تو شاید کرکٹر ہوتا۔

    عاصم اظہر نے اپنی یہ انسٹاگرام پوسٹ پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بھی ٹیگ کیا، پوسٹ کو اسٹوری میں شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ پی سی بی اس ٹیلنٹ کو نظر انداز کرنا بند کرے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Asim Azhar (@asimazhar)

    ان کی اس پوسٹ پر مداحوں کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی دلچسپ تبصرے کیے۔ شاداب خان نے لکھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے یہ بیٹسمین دستیاب ہے، جس کا جواب دیتے ہوئے عاصم اظہر نے لکھا کہ اگر کپتان آپ ہوں تو۔

    کرکٹر اعظم خان نے بھی عاصم اظہر کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم غریبوں کے پیٹ پر کیوں لات مار رہے ہو جس پر اصم اظہر نے جواب دیا کہ لوگوں کو پتہ ہے کہ آپ کے پاس بھی بیٹس سے زیادہ گٹارز ہیں۔

  • انضمام الحق کرکٹ بورڈ پر برس پڑے

    انضمام الحق کرکٹ بورڈ پر برس پڑے

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سیکٹر انضمام الحق انگلینڈٹور سے قبل10کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر تشویش کا اظہار کیا اور پاکستان کرکٹ بورڈ پر برس پڑے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے تازہ بیان میں انضمام الحق کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کا امیون سسٹم بہت مضبوط ہوتا ہے، ٹیسٹ مثبت آنے پر بورڈ نے کھلاڑیوں کو تنہا چھوڑ دیا، مینجمنٹ اور کھلاڑیوں میں رابطے کا فقدان نظر آیا۔

    انہوں نے کہا کہ لاہور بورڈ کو کرونامثبت آنے والے کھلاڑیوں کو نگرانی میں رکھنا چاہئے تھا، محمد حفیظ کو پرائیویٹ لیب کی رپورٹ سوشل میڈیا پر نہیں ڈالنی چاہیے تھی۔

    ممکنہ متاثرہ کھلاڑیوں کی دوبارہ کرونا ٹیسٹنگ کا عمل مکمل

    ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آنے پر دورہ انگلینڈ سے قبل کورونا ٹیسٹنگ پالیسی پر نظر ثانی کا امکان ظاہر کیا ہے، اس سلسلے میں مختلف متعلقہ حکام نے طبی اور کھیلوں کے ماہرین سے مشاورت شروع کردی ہے۔

    جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرونا ٹیسٹ میں پازیٹیو آنے والے دس کھلاڑیوں اور ایک آفیشل کا ری ٹیسٹ کروا لیا ہے، ٹیسٹنگ رپورٹ آنے پر فیصلہ ہوگا کہ دورہ انگلینڈ کے لیے ابتدائی طور پر کون کون جائے گا۔

  • بنگلادیش کیخلاف بھی میرا ڈیبیو ہے، عابد علی

    بنگلادیش کیخلاف بھی میرا ڈیبیو ہے، عابد علی

    راولپنڈی: سری لنکا کے خلاف ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری بنا کر ریکارڈ قائم کرنے والے پاکستانی کرکٹر عابد علی نے بنگلادیش کے خلاف بھی ٹیسٹ کو اپنے لیے ڈیبیو قرار دے دیا۔

    راولپنڈی میں جاری پاک بنگلادیش ٹیسٹ میچ کے حوالے سے عابد علی نے کہا کہ اسی میدان پر ڈیبیو کیا تھا اور اب  بنگلادیش کے خلاف بھی میچ میرے لیے ڈبیبو ہے۔

    عابد علی نے کہا کہ نیا میچ ہے نئی ٹیم ہے، اس لیے بنگلادیش کے خلاف بھی بیٹنگ ڈیبیو میچ کی طرح کرنا چاہتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ ڈیبیو میچ میں کامیاب رہا تھا اس میچ کے لیے پوری تیاری کی ہے، پنڈی کی وکٹ پر جو سیٹ ہوجاتا ہے وہ زیادہ اسکور کر سکتا ہے، ڈیبیو میچ کی پرفارمنس دہرانے کے لیے تیار ہوں۔

    یہ بھی پڑھیں: عابد علی نے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

    اوپنر کا مزید کہنا تھا کہ اپنی باری کا انتظار ہے، حالات کے مطابق بیٹنگ کرنے کی کوشش کروں گا اور لمبی اننگز کھیلنے کا خواہشمند ہوں۔

    واضح رہے کہ عابد علی نے سری لنکا کے خلاف ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری اسکور کر کے عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔ دائیں ہاتھ کے بیٹسمین نے یہ سنگ میل سری لنکا کے خلاف راولپنڈی میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے پانچویں روز حاصل کیا تھا، وہ ون ڈے اور ٹیسٹ کیریئر کی پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے دنیا کے واحد بیٹسمین ہونے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔

    32 سالہ عابد علی نے رواں سال آسٹریلیا کے خلاف دبئی میں کھیلے گئے ون ڈے میں ڈیبیو پر سنچری اسکور کر کے نہ صرف اپنی سلیکشن کو درست ثابت کیا تھا بلکہ دنیائے کرکٹ کی توجہ کا مرکز بھی بھی بن گئے تھے۔

  • عمران خان کا ویرات کوہلی سے موازنہ

    عمران خان کا ویرات کوہلی سے موازنہ

    نئی دہلی: سابق بھارتی کھلاڑی سنجے منجریکر وزیراعظم عمران خان کے مداح نکلے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق بھارتی کرکٹر نے لکھا کہ جس طرح ویرات کوہلی نے نیوزی لینڈ میں کپتانی کی اس سےانہیں عمران خان یاد آگئے۔

    انہوں نے لکھا کہ جب عمران خان پاکستان ٹیم کی قیادت کرتےتھے تو پاکستان ایسےہی تمام میچز جیت جاتا تھا۔

    سابق کرکٹر نے کہا کہ عمران خان نےپاکستان کو کئی ہارے ہوئے میچز جتوائے ہیں، ایسا تب ہی ممکن ہوتا ہےجب کپتان کو خود پر اور ٹیم پر پورا اعتماد ہو۔

    یہ بھی پڑھیں: بھارتی بیٹنگ لائن کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی

    واضح رہے کہ بھارتی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کیا ہے، سیریز کے دو میچز برابر ہوئے تاہم سپر اوور میں دونوں بار بھارت فاتح رہا۔

  • حسن علی کی بھارتی اہلیہ گوجرانوالہ پہنچ گئیں، شاندار استقبال

    حسن علی کی بھارتی اہلیہ گوجرانوالہ پہنچ گئیں، شاندار استقبال

    گوجرانوالہ: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ سامعیہ پاکستان پہنچ گئیں، حسن علی کے آبائی شہر گوجرانوالہ میں سامعیہ کا پرجوش و شاندار استقبال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق حسن علی کی بھارتی اہلیہ سامعیہ شادی کے بعد پہلی بار پاکستان آئی ہیں، سامعیہ نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے دبئی سے سیالکوٹ پہنچیں۔

    بعد ازاں حسن علی انہیں ایئر پورٹ سے لے کر گوجرانوالہ پہنچے جہاں دونوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اہل علاقہ اور حسن علی کے اہلخانہ نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے سامعیہ کا استقبال کیا۔

    خیال رہے کہ حسن علی اور سامعیہ رواں برس 20 اگست کو دبئی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

    سامعیہ کا تعلق بھارتی ریاست ہریانہ سے ہے، انہوں نے انگلینڈ سے انجینیئرنگ کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے جبکہ وہ اپنے والدین کے ساتھ دبئی میں رہائش پذیر ہیں۔

    دونوں کی ملاقات ایک مشترکہ دوست کے ذریعے ہوئی جس کے ایک سال بعد ہی حسن اور سامعیہ نے زندگی بھر کے لیے ایک دوسرے کا ساتھی بننے کا فیصلہ کیا۔

  • نسیم شاہ نے آسٹریلوی سرزمین پر تاریخ رقم کردی

    نسیم شاہ نے آسٹریلوی سرزمین پر تاریخ رقم کردی

    برسبین: قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے تاریخ رقم کردی، آسٹریلیا میں ڈیبیو کرنے والے دنیا کے سب سے کم عمر کرکٹر بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم کے باصلاحیت بولر نسیم شاہ نے 16 سال اور 279 دن کی عمر میں ڈیبیو کرکے آسٹریلیا کے آئن کریگ کا ریکارڈ تور ڈیا، نسیم شاہ سے قبل آئن کریگ نے 17 سال 239 دن کی عمر میں آسٹریلوی سرزمین پر ڈیبیو کیا تھا۔

    بولنگ کوچ وقار یونس سے ٹیسٹ کیپ لیتے ہوئے نسیم شاہ آبدیدہ ہوگئے۔

    نسیم شاہ ہمت، حوصلہ اور جنون سے سرشار ہیں، ان کی بولنگ اسپیڈ 140 سے زیادہ ہے، لائن اور لینتھ بھی بہترین ہے، نیوزی لینڈ کے لیجنڈری فاسٹ بولر شین بونڈ جیسے ایکشن سے بولنگ کرنے والے نسیم شاہ آسٹریلیا میں ڈیبیو کرنے والے کم عمر ترین بولر ہیں۔

    نسیم شاہ آسٹریلیا اے کے خلاف شاندار بولنگ کرکے دنیا بھر میں اپنی دھاک بٹھا چکے ہیں، ٹیسٹ کے نمبر ایک بیٹسمین اسٹیو اسمتھ بھی نسیم کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے تھے۔

    آسٹریلیا کے پاس بڑے نام ہیں، میری توجہ بولنگ پر مرکوز ہے، نسیم شاہ

    اپنے ایک بیان میں نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ موقع ملنے پر اللہ کا شکر گزار ہوں، میری توجہ صرف اپنی بولنگ پر ہے، انڈر 16 سے کھیلتا آرہا ہوں، شعیب اختر، وقار یونس اور وسیم اکرم کی ویڈیو دیکھ کر بہت مدد ملتی ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے کرکٹ عبدالقادر کرکٹ اکیڈمی سے شروع کی وہاں سے انڈر 16 اور پھر انڈر 19 کھیلی، لوگ وقار یونس سے کمپیئر کرتے ہیں لیکن میں اپنے نیچرل ایکشن میں رہتا ہوں، کوشش ہوتی ہے کوئی بھی بیٹسمین ہو اچھی بولنگ کروں۔

  • سوشل میڈیا پر شدید تنقید، محمد حفیظ کا ردعمل سامنے آگیا

    سوشل میڈیا پر شدید تنقید، محمد حفیظ کا ردعمل سامنے آگیا

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی اور سابق کپتان محمد حفیظ نے سوشل میڈیا پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے ٹوئٹ کو سیاق وسباق سے ہٹ کر سمجھا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر محمد حفیظ نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نواز شریف کی طبیعت سے متعلق ٹوئٹ کیا اور ملک میں علاج ومعالجے کی صورت حال پر تحفظات کا اظہار کیا تھا جس کے ردعمل میں سوشل میڈیا صارفین نے کرکٹر پر لفظی گولہ باری شروع کردی۔

    محمد حفیظ نے ایک ویڈیو کے ذریعے ٹوئٹ کی وضاحت کی، ان کا کہنا تھا کہ میرے ٹوئٹ کو سیاق و سباق سے ہٹ کر سمجھا گیا، میرا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں ہے، تنقید کی وجہ یہی ہوسکتی ہے کہ یہاں لٹریسی ریٹ کم ہے، اختلاف رائے کا احترام کرنا چاہیئے۔

    انہوں نے کہا کہ میرے ٹوئٹ کا غلط مطلب لیا گیا جسے ٹوئٹ سمجھ نہ آیا وہ دوبارہ پڑھیں، نوازشریف کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں، امید ہے نوازشریف صحت یاب ہوکر دوبارہ پاکستان آئیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں علاج معالجے کی مناسب سہولیات میسر نہیں ہے، میرا سوال ہے کیا 20 کروڑ پاکستانی بھی محفوظ نہیں؟ امید کرتا ہوں میرے سوال کے بعد طبی سہولتوں کو بہتر کیا جائے گا۔

  • معروف کرکٹر فواد عالم اداکار بن گئے

    معروف کرکٹر فواد عالم اداکار بن گئے

    کراچی: معروف بلے باز فواد عالم نے اداکاری کی دنیا میں‌قدم کر دیا، جلد وہ ایک کامیڈی ڈرامے میں‌جلوہ گر ہوں گے.

    تفصیلات کے مطابق ایک طویل عرصے سے قومی ٹیم سے دور رہنے والے فواد عالم نے اداکار بننے کا فیصلہ کر لیا. فواد عالم جلد سرکاری ٹی وی پرنشر ہونے والے ایک ڈرامے میں نظر آئیں گے.

    یوں‌ لگتا ہے کہ ٹیم سے دوری کے مایوس کن دور میں خود کو ہشاش بشاش رکھنے کے لیے فواد عالم نے یہ فیصلہ کیا ہے.

    خیال رہے کہ فواد عالم کو سلیکٹ نہ کرنے کے باعث ایک طویل عرصے سے سلیکشن کمیٹی، بالخصوص چیف سلیکٹر انضمام الحق پر تنقید جاری ہے. کہا جاتا ہے کہ اس باصلاحیت کرکٹر کو پسند ناپسند کی بھینٹ چڑھا دیا گیا ہے.

    مزید پڑھیں: فواد عالم کو ٹیم میں شامل ہونا چاہئے تھا، یونس خان

    اس ضمن میں متعدد بار چیف سیلیکٹر سے سوال کیا گیا، مگر وہ اس کا تشفی جواب نہیں‌ دے سکے.

    دوسری جانب فواد عالم نے ایک طویل عرصے سے خاموشی اختیار کیے رکھی، البتہ انھوں نے نہ لیے بغیر محنت کے باوجود منتخب نہ ہونے پر مایوسی ظاہر کی ہے.

  • پاکستانی کھلاڑی کی روڈ ایکسیڈنٹ میں موت ، خبر جعلی نکلی

    پاکستانی کھلاڑی کی روڈ ایکسیڈنٹ میں موت ، خبر جعلی نکلی

    کراچی: پاکستانی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے اپنی ہی موت کی تردید کرتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی مختلف ویب سائٹس پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کی کار حادثے میں موت کی جھوٹی خبریں  اور جعلی تصاویر زیر گردش تھیں۔

    انٹرنیٹ پر سابق بلے باز کی ایسی تصاویر سامنے آئیں کہ عبدالرزاق کو خود ہی میدان میں آنا پڑا، انہوں نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئےمداحوں کو اپنی صحت کے حوالے سے آگاہ کیا اور خبر کی تردید بھی کی۔

    ویڈیو پیغام میں اُن کا کہنا تھا کہ ’سوشل میڈیا پر میرے ایکسڈنٹ اور موت کی جعلی خبریں زیرگردش تھیں جن میں کوئی صداقت نہیں، میں زندہ اور خیریت سے ہوں اور لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ بغیر تحقیق کے کوئی خبر نہ پھیلائیں‘۔

    عبدالرزاق نے لوگوں کے رویے پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا استعمال کرنے والے صارفین کی کثیر تعداد بغیر سوچے سمجھے کوئی بھی بات اور خبر آگے بڑھا دیتے ہیں جس کے باعث اکثر لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔