Tag: کرکٹر

  • صدف حسین : متاثر کن کارکردگی کے باوجود مسلسل نظرانداز

    صدف حسین : متاثر کن کارکردگی کے باوجود مسلسل نظرانداز

    ارسلان شیخ

     پاکستان کرکٹ بورڈ کے سلیکٹرز کی جانب سے ہمیشہ باصلاحیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کا دعویٰ کیا جاتا ہے، مگر ایسے کئی نوجوان ہیں، جو ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی کے باوجود آج بھی موقع کے منتظر ہیں۔ صدف حسین بھی ایک ایسا ہی نام ہے۔

    بائیں ہاتھ کا یہ فاسٹ بالر ایک عرصے سے ڈومیسٹک کرکٹ میں زیر بحث ہے۔ گو اسے اب تک پاکستان کی نمائندگی کا موقع نہیں ملا، مگر اس کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔

    اس 28 سالہ کرکٹر کو ڈومیسٹک کرکٹ کے پانچ بہترین بالرز میں شمار کیا جاتا ہے۔ صدف حسین 73 میچز میں 353 وکٹیں اپنے نام کر چکے ہیں۔ اُنھوں نے 24 بار پانچ وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیا، جبکہ پانچ بار انھوں نے دس وکٹیں اپنے نام کیں۔ اس قابل تعریف ریکارڈ کے باوجود یہ امر حیرت انگیز ہے کہ صدف کو اپنی ریجنل ٹیم راولپنڈی کی نمائندگی کا بھی تسلسل سے موقع نہیں ملا۔

    یہ دراز قد کھلاڑی اس ناانصافی کے اسباب سے یکسر لاعلم ہے۔ اے آروائی اسپورٹس سے بات کرتے ہوئے صدف نے کہا: ”ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی کے باوجود سلیکٹرز کی جانب سے موقع نہ ملنا مایوس کن ہے، مجھے خبر نہیں کہ مجھے کیوں نظرانداز کیا گیا، شاید سلیکٹرز اس مسئلے پر زیادہ بہتر روشنی ڈال سکتے ہیں‘‘۔

    کچھ حلقوں کی جانب سے صدف کی فٹنس اور رفتار پر سوالات اٹھائے جاتے ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ بیش تر افراد نے صدف کو لائیو یا ٹی وی پر کھیلتے ہوئے نہیں دیا۔

    صدف حسین کے نزدیک اس کی فٹنس اور رفتار سے متعلق سوال اٹھایا جانا ناقابل فہم ہے۔ اگر وہ فٹ نہیں، تو ڈومیسٹک کرکٹ میں اتنی اچھی پرفارمنس کیسے دی ؟ اتنی وکٹیں کیسے اپنے نام کر لیں؟صدف کے بقول،”میں اس وقت 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کر رہا ہوں، جو بین الاقوامی کرکٹ کے تقاضوں کے عین مطابق ہے‘‘۔

    اپنے متاثر کن مگر بے ثمر کیریر میں صدف کو کئی کٹھن لمحات دیکھنے پڑے۔ ایک زمانے میں وہ کرکٹ چھوڑنے سے متعلق سنجیدگی سے سوچنے لگے تھے۔ اس موقع پر صدف کے والد نے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور آگے بڑھنے کی تحریک دی۔

    ناانصافیوں کے باوجود باوجود صدف حسین کو امید ہے کہ وہ اپنی محنت اور صلاحیت کے بل بوتے پر جلد پاکستانی ٹیم میں جگہ بنا لیں گے۔ صدف کے مطابق فاسٹ بولر کے کیریر کی عمر مختصر ہوتی ہے۔ بیٹسمین اور اسپنر کے برعکس اس کا کیریر مختصر ہوتا ہے، اسی لیے ان کی خواہش ہے کہ انھیں جلد اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا جائے۔

    صدف کا کہنا ہے کہ سینئر اور ریٹائر کھلاڑی ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں ، مگر سلیکٹرز اب تک اُن کی جانب متوجہ نہیں ہوئے۔ یہ امر بھی دل چسپ ہے کہ صدف کو اب تک کرکٹ کے مقبول ترین فارمیٹ یعنی ٹی 20 میں اپنی صلاحیتیں آزمانے کا موقع نہیں ملا اور اس کی وجوہات بھی غیرواضح ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • شاہد آفریدی کراچی کنگز کے صدر بن گئے

    شاہد آفریدی کراچی کنگز کے صدر بن گئے

    کراچی: بو م بوم شاہد آفریدی کراچی کنگز میں شامل ہوگئے، سلمان اقبال نے انہیں خوش آمدید کہا ہے۔اے آر وائی نیوز کے نمائندہ خصوصی شاہد ہاشمی نے کہا کہ یہ پی ایس ایل کی بڑی خبر ہے اور کراچی کنگز کے مداحوں کے لیے ایک دھماکا ہے کہ لیجنڈ کرکٹر شاہد آفریدی اب کراچی کنگز کے صدر بن گئے ہیں اور وہ اب پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی طرف سےکھیلیں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ کراچی کنگز کے لیے یہ ایک بہت بڑی خبر ہے، شاہد آفریدی کا بچپن کراچی میں گزرا ہے اس لیے وہ کراچی کے کھلاڑیوں کو اپنے سامنے اور ان کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں۔

    خیال رہے کہ قبل ازیں شاہد آفریدی پی ایس ایل کی ٹیم پشاور زلمی میں شامل تھے اور انہوں نے پشاور زلمے چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور اب وہ کراچی کنگز میں شامل ہوگئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز نیٹ ورک کے سی ای او اور کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے شاہد آفریدی کو ٹیم میں خوش آمدید کہا ہے۔

    کرکٹر شاہد آفریدی کی اے آر وائی گروپ سے پرانی وابستگی ہے، کراچی میں کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے شاہد آفریدی کے بڑے منصوبے ہیں جس کے متعلق وہ کراچی کے شہرہوں کو جلد آگاہی دیں گے۔

    شاہد آفریدی بحیثیت صدر شامل ہوئے، ٹیم میں بھی کھیلیں گے، سلمان اقبال

    اے آر وائی نیوز سے ٹیلی فونک گفت گو کرتے ہوئے کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کہا کہ کراچی کنگز میں شاہد آفریدی کی شمولیت اچھا فیصلہ ہے جس پر انہیں مبارک باد پیش کرتا ہوں، شاہد آفریدی ٹیم میں بحیثیت صدر شامل ہوں گے ، جب پی ایس ایل ڈرافٹنگ ہوگی تو ہم انہیں کھلائیں گے۔

     

    سلمان اقبال نے کہا کہ یہ پی ایس ایل کے لیے بہت بڑی خبر ہے، شاہد آفریدی کراچی کے شہری ہیں اور ہمارے بڑے لیجنڈ ہیں، انہوں نے کراچی سے کافی عرصہ کھیلا اور کراچی میں رہائش پذیر ہیں اسی لیے انہوں نےکراچی کی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔

    شاہد آفریدی کراچی کے لیے بڑے منصوبوں کا جلد اعلان کریں گے 

    انہوں نے کہا کہ شاہد آفرید ی سے طویل گفت گو ہوئی ہے، شاہد کے کراچی کے کھلاڑیوں کے لیے کافی اچھے اور بڑے منصوبے ہیں، جلد ان منصوبوں کا اعلان کریں گے ۔

     

  • امپائر کے فیصلے پر احتجاج ، احمد شہزاد پر جرمانہ عائد

    امپائر کے فیصلے پر احتجاج ، احمد شہزاد پر جرمانہ عائد

    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہونہار کھلاڑی احمد شہزاد کو تنازعات میں گھرے رہنے کا شوق ہے، قومی ون ڈے کپ میں امپائر کے فیصلے پر احتجاج احمد شہزاد کو مہنگا پڑ گیا۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی احمد شہزاد ہر فارمیٹ کی کرکٹ میں ہمیشہ تنازعات کی زد میں نظر آتے ہیں، کراچی میں کھیلے جانے والے ڈومیسٹک میچ میں امپائر کے فیصلے پر احتجاج احمد شہزاد کو مہنگا پڑ گیا۔

    پیر کے دن نیشنل اسٹیڈیم میں حبیب بینک اور سوئی نادرن گیس کے درمیان دلچسپ میچ میں محمد حفیظ کی گیند پر امپائر راشد ریاض نے احمد شہزاد کو ایل بی ڈبلیو قرار دیا جو قابل قبول ثابت نہ ہوا۔

    پڑھیں: ’’ احمد شہزاد اورعمراکمل ڈریسنگ روم کا ماحول خراب کرتے تھے، شہریار خان ‘‘

    احمد شہزاد امپائر کے فیصلے پر غصے میں آئے اور الجھ پڑے جس پر انھیں جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ انتظامیہ نے میچ میں بدنظمی پیدا کرنے پر احمد شہزاد کو بیس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

    خیال رہے احمد شہزاد کا پاکستان پریمئیر لیگ میں احمد شہزاد اور فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کے درمیان لڑائی ہوئی تھی جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے صدر نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے احمد شہزاد کو متنبہ کیا تھا کہ اگر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی جاری رہی تو بگڑے بچوں کی قومی کرکٹ ٹیم میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

  • کرکٹر محمد حفیظ نے نجی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا

    کرکٹر محمد حفیظ نے نجی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا

    لاہور: پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ نے کردار سازی میں بہتری کیلئے نجی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا۔

    پاکستان ٹیم کے پرفیسرمحمد حفیظ نجی یونیورسٹی کے طالب علم بن گئے، جو کھلاڑیوں کو لیکچر دیتے تھے اب پروفیسرز سے تربیت حاصل کرینگے ۔

    دو ماہ کے کورس میں حفیظ پرسنل گرومنگ اینڈ کمیونیشن سیکھیں گے، کرکٹ سیزن سے قبل حفیظ کو ایک اچھا خیال آیا ہے، پڑھ لکھ کر کردار سازی میں بہتری لائی جاسکے۔

    واضح رہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں محمد حفیظ نے آسٹریلیا کے خلاف اہم میچ میں گھٹنے کے درد کو جواز بنا کر میچ میں حصہ نہیں لیا تھا ۔

  • کولکتہ: ساتھی کھلاڑی کی ٹکر سے کرکٹر جان کی بازی ہار گیا

    کولکتہ: ساتھی کھلاڑی کی ٹکر سے کرکٹر جان کی بازی ہار گیا

    کولکتہ: بھارت میں فرسٹ کلاس کرکٹ میچ کے دوران کرکٹر انکیت کیشری ساتھی کھلاڑی کی ٹکر سے جان کی بازی ہار گیا۔

     بھارتی میڈیا کے مطابق بیس سالہ کرکٹر انکیت کیشری کولکتہ میں مقامی ٹیم سے میچ کے دوران کیچ پکڑنے کی جانب کوشش میں ساتھی کھلاڑی سے ٹکرا کر شدید زخمی ہوگئے، جس کے بعد انھیں فورا ہسپتال منتقل کردیا۔

     تین دن تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد آج جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    کرکٹر انکیت کیشری کی موت پر بھارتی لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میدان میں ہونے والے افسوس ناک واقع سے انکیت کا کیریئر ختم ہوگیا۔

    بالی ووڈ اداکار ہرتیک روشن کرکٹر انکیت کیشری کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

     گذشتہ برس نومبر میں آسٹریلیا کے فلپ ہیوز بھی ڈومیسٹک میچ کے دوران سرپر گیند لگنے سے ہلاک ہوگئے تھے۔

  • فلپ ہیوز کو چھوٹے کرکٹرز کیجانب سے خراج عقیدت

    فلپ ہیوز کو چھوٹے کرکٹرز کیجانب سے خراج عقیدت

    سڈنی: آسٹریلوی کرکٹر فلپ ہیوز کی ناگہانی موت نے دنیائے کرکٹ کر غم زدہ کردیا ہے۔ ننھے کرکٹرز نے بھی میچز سے پہلے آنجہانی کرکٹر کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں آنجہانی کرکٹر کو خراج عقیدت پیش کی جارہی ہے۔ کرکٹ میچ سے پہلے ننھے کرکٹرز نے آنجہانی کرکٹر کی یاد میں خاموشی اختیار کی۔ کھلاڑیوں کے چہرے قومی ہیرو کی اچانک موت پر افسردہ تھے۔

    میچ میں ریٹائرمنٹ اسکور پچاس سے بڑھا کر فل ہیوز کی یاد میں تریسٹھ کردیا گیا تھا۔ ایڈیلیڈ کے اوول گراؤنڈ کے باہر بھی کرکٹر لورز اپنے پسندیدہ کھلاڑی کی تصاویر کے سامنے پھولوں کے گلدستے رکھ کر اور دنیا بھر میں کھلاڑی اور شائقین بیٹ اور کرکٹ کیپ کے زریعے جذبات کا اظہار کررہے ہیں۔

  • فلپ ہیوز کی آخری رسومات آبائی قصبے میں ادا کی جائیں گی

    فلپ ہیوز کی آخری رسومات آبائی قصبے میں ادا کی جائیں گی

    نیو ساؤتھ ویلز: آنجہانی آسٹریلوی کرکٹر فلپ ہیوز کی آخری رسومات ان کے آبائی قصبے میکسویل میں ادا کی جائیں گی۔ ایک میچ میں سرپربال لگنے سے زخمی ہونے کے بعد فلپ ہیوز گزشتہ روز دم توڑ گئے تھے۔

    آسٹریلوی میڈیا کے مطابق آنجہانی آسٹریلوی کھلاڑی کی آخری رسومات ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے قصبے میکسویل میں ادا کی جائیں گی۔ اس کے لئے ایک مقامی کرکٹ گراؤنڈ کا انتخاب کیا جارہا ہے۔

    فلپ ہیوز کی موت کی خبر کے بعد ان کے قصبے میں سوگ کا عالم ہے۔ فلپ کے خاندان سے اظہارِ تعزیت کیلئے  لوگوں کی بڑی تعداد ان کے گھر آنا شروع ہوگئی ہے۔

    فلپ ہیوز چار روز قبل ڈومیسٹک کرکٹ میچ کے دوران شان ایبٹ کی قاتل باؤنسر سے شدید زخمی ہوگئے تھے۔ آسٹریلوی کرکٹر کی موت پر دنیائے کرکٹ غمگین ہے۔

  • مصباح الحق سال کے سب سے زیادہ رنزبنانے والے کرکٹربن گئے

    مصباح الحق سال کے سب سے زیادہ رنزبنانے والے کرکٹربن گئے

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق رواں سال کے دوران سب سے زیادہ رنز بنانے والے کرکٹر بن گئے۔ انھوں نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں انسٹھ رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    کپتان مصباح الحق کو ان کی مسلسل کارکردگی کی وجہ سے پاکستان کی بیٹنگ لائن کی ریڑھ کی ہڈی سمجھا جاتا ہے۔ سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں مصباح نے انسٹھ رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر کئی ریکارڈ بناڈالے۔

    سری لنکا کے خلاف ان کی نصف سینچری سال کی چوہودیں نصف سینچری تھی۔ یوں انھوں نے ایک سال میں تیرہ نصف سینچریوں کا لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

    اس کے علاوہ مصباح بھارت ہی کے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ون ڈے میں سال کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کرکٹر بھی بن گئے۔۔انھوں نے اب تک ایک ہزاردو سو بیاسی رنز بنائے ہیں۔ انھیں رواں سال ابھی مزید تین ون ڈے اورکھیلنا ہیں۔