Tag: کرکٹ آسٹریلیا

  • ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، آسٹریلیا کا اسکواڈ کا اعلان

    ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، آسٹریلیا کا اسکواڈ کا اعلان

    کرکٹ آسٹریلیا نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

    ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 11 سے 15 جون تک لارڈز میں کھیلا جائے گا جبکہ فائنل میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

    پیٹ کمنز آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے، اسٹیو اسمتھ اور جوش ہیزل ووڈ بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

    ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، الیکس کیری، کیمرون گرین، عثمان خواجہ، سیم کونسٹاس، میٹ کوہنیمن اور مارنوس لبوشین بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔اس کے علاوہ نیتھن لیون، اسکاٹ بولینڈ، مچل اسٹارک اور بیو ویبسٹر بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

    کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق دورہ ویسٹ انڈیز کیلیے بھی یہی 15 رکنی اسکواڈ برقرار رہے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 25 جون سے برج ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔

    دوسری جانب پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کے لیے مجوزہ شیڈول تیار کرلیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ایس ایل 10 کے باقی 8 میچز 17 سے 25 مئی تک کروانے کی توقع ہے، مجوزہ شیڈول کے تحت میچز راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

    بنگلادیش نے کس فاسٹ بولر کو بولنگ کوچ مقرر کیا؟

    یاد رہے کہ پی ایس ایل 10 کے پلے آف مرحلے کی دوڑ سے ملتان سلطانز کی ٹیم باہر ہوچکی ہے، کراچی کنگز، پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ، اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے پلے آف میں پہنچنے کا فیصلہ بقیہ میچز کے دوران ہوگا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پہلے ہی پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے۔

  • پاک بھارت کشیدگی، کرکٹ آسٹریلیا کا اہم بیان سامنے آگیا

    پاک بھارت کشیدگی، کرکٹ آسٹریلیا کا اہم بیان سامنے آگیا

    پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔

    کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں بیان کہا گیا ہے کہ مقامی حکومت پی سی بی، بھارتی بورڈ اور مقامی حکومتی اتھارٹیز سے رابطے میں ہے، موجودہ صورتحال سے متعلق مشاورت کر رہے ہیں۔

    کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پاکستان اور بھارت میں موجود کھلاڑیوں اور اسپورٹس اسٹاف سے رابطے میں ہیں۔ پاک بھارت صورتحال کو بغور دیکھ کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب واضح رہے کہ بھارت میں بی سی سی آئی کی جانب سے آئی پی ایل معطل کردیا گیا ہے۔ آئی پی ایل میں شریک غیر ملکی کرکٹرز بھی پریشان ہونے لگے ہیں۔ غیرملکی کرکٹرز نے اپنے اپنے ملک واپس جانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    کرک انفو کے مطابق آئی پی ایل معطلی کا فیصلہ دھرم شالا میں پنجاب اوردلی کے میچ کے بعد کیا گیا، آئی پی ایل میں پلے آف اور فائنل سمیت 16 میچزہونا باقی تھے، لکھنو، حیدرآباد، احمد آباد، بینگلورو، دہلی، چنئی اور کلکتہ نے بقیہ میچزکی میزبانی کرنی تھی۔

    رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز دھرم شالا میں میچ روک کرگراؤنڈ خالی کرالیا گیا تھا، گزشتہ رات آئی پی ایل حکام کے درمیان ایک ہنگامی میٹنگ بھی ہوئی تھی۔

    پی ایس ایل کی یو اے ای منتقلی، چیئرمین پی سی بی کا رد عمل سامنے آگیا

    بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ بھارت کے کئی شہروں، بشمول دھرم شالہ، میں پروازوں کی بندش اور سیکیورٹی خدشات نے آئی پی ایل کے شیڈول کو شدید متاثر کیا اور بی سی سی آئی غیر ملکی کھلاڑیوں کی وطن واپسی کے انتظامات پر غور کر رہا ہے۔

    واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 10) کے بقیہ میچز بھی دبئی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • پاک بھارت ٹیموں کو ایک اور سیریز میں ملانے کے لیے کرکٹ آسٹریلیا کا بڑا قدم

    پاک بھارت ٹیموں کو ایک اور سیریز میں ملانے کے لیے کرکٹ آسٹریلیا کا بڑا قدم

    کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان اور بھارت کے ساتھ سہ فریقی سیریز کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔

    کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او نک ہوکلے نے پاکستانی اور بھارتی میڈیا سے ایک سہ فریقی سیریز کے سلسلے میں زوم میٹنگ پر گفتگو کی ہے۔

    نک ہوکلے نے کہا کہ وہ دونوں ٹیموں کی باہمی اور سہ فریقی سیریز پر معاونت کے لیے تیار ہیں، پاکستان اور بھارت روایتی حریف ہیں، مقابلوں کے لیے بہت جوش پایا جاتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران نساؤ اسٹیڈیم ہاؤس فل تھا، آسٹریلیا میں ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 میں بھی ایسا ہی جوش تھا، اس لیے انھیں پاک بھارت باہمی سیریز کی بحالی میں کردار ادا کر کے خوشی ہوگی۔

    ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ نے رپورٹ جمع کرا دی

    نک ہوکلے نے کہا کہ اس سلسلے میں فیصلہ دونوں بورڈز کو مل کر کرنا ہے، ہم میزبانی میں معاونت کریں گے، دونوں ٹیموں کی میزبانی کرنے پر ہمیں بہت اچھا لگے گا۔

    سی ای او کا کہنا تھا کہ وہ رواں برس سمر سیزن میں پاکستان اور بھارت کے ٹورز کے منتظر ہیں۔

  • معروف امپائرز نے کرکٹ سے ایک ساتھ ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    معروف امپائرز نے کرکٹ سے ایک ساتھ ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی امپائرز کی لیجنڈری جوڑی بروس آکسنفورڈ اور پال ولسن نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

    دونوں معزز امپائرز نے کرکٹ آسٹریلیا کے ایلیٹ امپائرنگ پینل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ ویسٹرن آسٹریلیا اور کوئنز لینڈ کے درمیان جمعہ کو شروع ہونے والا مارش شیفیلڈ شیلڈ میچ، کرکٹ آسٹریلیا کے لیے دنوں کا آخری میچ ہوگا۔

    63 سالہ آکسنفورڈ نے 70 ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کی جن میں خواتین کے آٹھ ٹیسٹ بھی شامل ہیں جبکہ انھوں نے 109 مینز اور ویمنز ون ڈے میں بھی خدمات انجام دیں۔

    جنوری 2021 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے سے قبل انھوں نے آئی سی سی ایلیٹ پینل میں 13 سال گزارے۔ بین الاقوامی کرکٹ سے دور ہونے کے بعد آکسنفورڈ نے کرکٹ آسٹریلیا کے ڈومیسٹک ایونٹس میں امپائرنگ جاری رکھی ہوئی تھی۔

    وہ 75 فرسٹ کلاس میچز، 50 لسٹ اے گیمز، اور 43 بگ بیش لیگ میچز بشمول 2 بی بی ایل فائنلز میں امپائرنگ کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

    آکسنفورڈ امپائرنگ کے دوران پہننے والے حفاظتی بازو کے محافظ کے لیے جانا جاتا تھا، جسے انگلینڈ کے جو روٹ نے مذاق میں 2016 میں ایک ODI کے دوران اپنی "کیپٹن امریکہ” شیلڈ کا نام دیا تھا۔
    اس کے علاہ ریٹائر ہونے والے 52 سالہ ولسن جنھیں پیار سے ’بلاکر‘ کے نام سے پکارا جاتا ہے انھوں نے آئی سی سی انٹرنیشنل پینل میں 11 سال گزارے ہیں۔

    انھوں نے اپنے کیریئر میں 9 ٹیسٹ میچز، 51 ون ڈے اور 27 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں امپائرنگ صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔

    مقامی طور پر، ولسن نے 62 فرسٹ کلاس میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیے، جن میں چار شیفیلڈ شیلڈ فائنل، 61 لسٹ اے گیمز، اور 88 بگ بیش لیگ کے میچز بشمول پانچ بی بی ایل فائنلز شامل تھے۔

    آکسنفورڈ اور ولسن دونوں نے امپائرنگ میں انھیں فراہم کیے گئے مواقع پر کرکٹ آسٹریلیا کا شکریہ ادا کیا۔ آکسنفورڈ کا کہنا تھا کہ اس پیشے نے مجھے دنیا کا سفر کرنے کے قابل بنایا۔ ولسن نے کہا کہ پروجیکٹ پینل میں سائن کرنے پر کرکٹ آسٹریلیا کا ہمیشہ شکر گزار ہوں۔

  • گلین میکسویل کرکٹ آسٹریلیا کے زیرِ تفتیش نہیں، وہ معذرت خواہ ہیں: میکسویل منیجر

    گلین میکسویل کرکٹ آسٹریلیا کے زیرِ تفتیش نہیں، وہ معذرت خواہ ہیں: میکسویل منیجر

    آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل کے منیجر کا کہنا ہے کہ گلین میکسویل کرکٹ آسٹریلیا کے زیرِ تفتیش نہیں ہیں، انہوں نے معذرت کرلی ہے۔

    بی بی ایل میں میلبرن اسٹارز کا سفر تمام ہونے کے بعد اس ٹیم کا حصہ گلین میکس ویل ایڈیلیڈ میں موجود تھے جہاں کرکٹر نے ایک سیلیبریٹی گالف ایونٹ میں بھی شرکت کی تھی۔ اس دوران وہ فراغت کے لمحات گزارنے کلب بھی گئے جہاں شراب نوشی کے باعث ان کی حالت بگڑ گئی۔

    ’شراب سے متعلق واقعہ‘ میں اسٹار آل راؤنڈر میکس ویل کو مختصر طور پر اسپتال میں داخل کرنا پڑا تھا، جس کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے اس پورے واقعے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب کھلاڑی کے منیجر کا بیان سامنے آگیا ہے۔

    میکسویل کو اچانک اسپتال میں کیوں داخل کرنا پڑا؟ کرکٹ آسٹریلیا تحقیقات کریگا

    میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی کھلاڑی میکسویل کے منیجر نے کہا کہ ہفتے کو پیش آنے والے واقعے پر گلین میکسویل شرمندہ ہیں، افسردہ ہیں اور معذرت خواہ ہیں جس کے بعد انہوں نے میلبرن واپس آکر ٹریننگ شروع کر دی ہیں۔

    کرکٹ آسٹریلیا نے گلین میکسویل کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز میں آرام دیا ہے تاہم وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

    دوسری جانب آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے پیش آنے والے واقعات پر گلین میکسویل کے رویے کا جائزہ لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • کرکٹ آسٹریلیا کا پاکستانی شائقین کیلئے بڑا اعلان

    کرکٹ آسٹریلیا کا پاکستانی شائقین کیلئے بڑا اعلان

    میلبرن: کرکٹ آسٹریلیا نے 21 دسمبر کو پاکستان فینز کیلئے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کے دروازے کھولنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے سب سے بڑے میلبرن گراؤنڈ میں پاکستان  کا ٹریننگ سیشن دیکھنے کیلئے شائقین کرکٹ کو مفت داخلے کی اجازت مل گئی۔

    آسٹریلیا بورڈ کی جانب سے شائقین کرکٹ کو باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے قبل پاکستان کا ٹریننگ سیشن دیکھنے کی دعوت دی گئی، 21 دسمبر  صبح 10 بجے سے قبل شائقین کو ایم سی جی میں مفت داخلے کی اجازت ہوگی۔

    ٹریننگ سیشن آسٹریلوی وقت کے مطابق صبح 10 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک جاری رہے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے 1992 میں ورلڈکپ ایم سی جی کے تاریخی میدان میں ہی جیتا تھا اور آخری بارپاکستان نے ایم سی جی میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا تھا۔

  • آسٹریلوی ٹیم افغانستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے دستبردار

    افغانستان میں خواتین کی تعلیم اور ملازمت پر پابندی کی وجہ سے آسٹریلیا ٹیم افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے دستبردار ہوگئی۔

    کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق آسٹریلیا اور افغانستان میں ون ڈے سیریز مارچ میں یو اے ای میں شیڈول تھا تاہم آسٹریلیا افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے دستبردار ہو گیا ہے۔

    کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ سیریز سے دستبردار ہونے کے لیے حکومت سے طویل مشاورت ہوئی، فیصلہ یہ ہوا کہ اس وقت سیریز کھیلنا ممکن نہیں ہے۔

    کرکٹ آسٹریلیا  نے کہا کہ یہ فیصلہ افغانستان میں خواتین، لڑکیوں کی ملازمت اور تعلیم پر پابندی کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

    تعلیم پر پابندی، افغانستان میں موجود پاکستانی میڈیکل طالبات مشکل میں پڑ گئیں

    رپورٹس کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان یہ سیریز آئی سی سی سپر لیگ کا حصہ ہے جو متحدہ عرب امارات میں شیڈول تھی۔

    واضح رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا خواتین اور مردوں کے کھیلوں میں حصہ لینے کی حمایت کرتا ہے۔

  • آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر

    آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر

    آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز فٹنس کا شکار ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق پیٹ کمنز کی ٹانگ میں کھچاؤ ہے جس پر ان کا فٹنس ٹیسٹ بھی لیا گیا ہے۔

    کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پیٹ کمنز پہلے سے بہتر ہیں لیکن احتیاطی طور پر انہیں نہ کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    پیٹ کمنز کی غیرموجودگی میں اسٹیو اسمتھ ویسٹ انڈیر کے دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ فاسٹ بولر اسکاٹ بولینڈ کو پلیئنگ الیون میں شامل کر لیا گیا ہے۔

    آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔

    آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 164رنز سے شکست دی تھی۔

  • آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش انجری کے باعث 3 ماہ کیلئے کرکٹ سے باہر

    آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش انجری کے باعث 3 ماہ کیلئے کرکٹ سے باہر

    آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش انجری کے باعث 3 ماہ کے لیے ہر طرز کی کرکٹ سے باہر ہو گئے۔

    آسٹریلوی میڈیا کے مطابق پرتھ اسکارچرز کا کہنا ہے کہ مچل مارش ایک عرصے سے ٹخنے کی انجری کا شکار ہیں، مارش اب ٹخنے کی انجری کا آپریشن کرا رہے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق مچل مارش اب آئندہ برس ورلڈ کپ سے قبل ہی مکمل فٹنس کے ساتھ ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

    مچل مارش انجری کے باعث دورہ بھارت سے بھی باہر ہوگئے ہیں جبکہ وہ بگ بیش لیگ بھی نہیں کھیل سکیں گے۔

    یاد رہے کہ مچل مارش بگ بیش لیگ میں پرتھ اسکارچرز کی نمائندگی کرتے ہیں اس کے علاوہ پرتھ اسکارچرز نے مچل مارش کی عدم دستیابی کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

    کرکٹ آسٹریلیا کے چیف سلیکٹر جارج بیلی کا کہنا ہے کہ میچل مارش اہم کرکٹر ہیں ان کی ریکوری میں مکمل معاونت کریں گے

  • کرکٹ آسٹریلیا نے ٹی 20 ورلڈ کپ ایک سال ملتوی کرنے کی درخواست کر دی

    کرکٹ آسٹریلیا نے ٹی 20 ورلڈ کپ ایک سال ملتوی کرنے کی درخواست کر دی

    دبئی: آسٹریلیا میں ہونے والا ٹی 20 ورلڈ کپ انعقاد سے قبل تنازع کی زد میں آ گیا، کرکٹ آسٹریلیا نے آئی سی سی سے ایونٹ ایک سال کے لیے ملتوی کرنے کی درخواست کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیلی کانفرنس میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے انعقاد کا فیصلہ 10 جون تک مؤخر کر دیا ہے، کرکٹ آسٹریلیا نے درخواست کی تھی کہ میگا ایونٹ ایک سال آگے بڑھایا جائے۔

    تاہم کرکٹ آسٹریلیا کا آئی سی سی فنانشل کمیٹی کو لکھا جانے والا یہ خط میڈیا پر لیک ہو گیا ہے، بورڈ ممبران نے خفیہ معلومات باہر نکلنے پر تحفطات ظاہر کیے اور اس کی تحقیقات کرانے کا اعلان کیا ہے۔

    آسٹریلین میڈیا کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے آئی سی سی کو میگا ایونٹ ایک سال آگے بڑھانے کی درخواست کی ہے، دوسری طرف کرکٹ آسٹریلیا کے چئیرمین ارل ایڈینگز کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ 2022 تک ملتوی ہونا کرکٹ کے لیے نقصان دہ ہوگا۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ ہوگا یا نہیں؟ آئی سی سی فیصلہ نہ کرسکا

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کی عالمگیر وبا نے دنیا بھر میں کھیلوں کو متاثر کیا ہے، اس دوران کرکٹ کے متعدد مقابلے مؤخر یا ملتوی کیے جا چکے ہیں، کو وِڈ 19 کے باعث نومبر میں کھیلے جانے والے ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے متاثر ہونے کا بھی خطرہ ہے جس کے لیے آئی سی سی نے اپنا لائحہ عمل تیار کر لیا ہے۔

    آئی سی سی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ بورڈ آیندہ ماہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے بارے میں دوبارہ غور کرے گی، اور اکتوبر، نومبر میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاریاں جاری رہیں گی۔