Tag: کرکٹ آسٹریلیا

  • بال ٹیمپرنگ میں سزا یافتہ وارنر اور اسمتھ کی ایک سالہ پابندی ختم

    بال ٹیمپرنگ میں سزا یافتہ وارنر اور اسمتھ کی ایک سالہ پابندی ختم

    سڈنی: بال ٹیمپرنگ میں سزا یافتہ آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر پر عائد ایک سالہ پابندی آج ختم ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ اور اوپنر ڈیوڈ وارنر کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل گئے ہیں، دونوں کھلاڑیوں پر بال ٹیمپرنگ کرنے پر لگی ایک سال کی پابندی ختم ہوگئی۔

    کرکٹ آسٹریلیا نے اسمتھ اور وارنر پر ایک سال اور بین کرافٹ پر نو ماہ کی پابندی عائد کی تھی، بین کرافٹ پہلے ہی 9 ماہ کی پابندی کی سزا مکمل کرچکے ہیں۔

    ایک سال کی پابندی کی سزا ختم ہونے کے بعد دونوں کھلاڑی آسٹریلوی ٹیم کو ورلڈ کپ کے لیے دستیاب ہوں گے لیکن وہ ٹیم کی قیادت کے اہل نہیں ہوں گے۔

    مزید پڑھیں: بال ٹیمپرنگ،اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر پرایک سال کی پابندی

    واضح رہے کہ گزشتہ سال 24 مارچ کو کیپ ٹاؤن میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران آسٹریلوی ٹیم کے کپتان اسٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور بلے باز کیمرون بین کرافٹ بال ٹیمپرنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔

    پابندی کے بعد اسمتھ اور وارنر نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے عوام سے معافی بھی مانگی تھی۔

    یاد رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے بال ٹمپرنگ ثابت ہونے پر آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ پر میچ فیس کا سو فیصد جرمانہ اور ایک ٹیسٹ میچ کی پابندی عائد کی گئی تھی جبکہ کیمرون بینکرافٹ پر میچ فیس کا 75 فیصد جرمانہ اور تین پوائنٹس میں بھی کمی کردی گئی تھی۔

  • آسٹریلیا نے دورہ پاکستان سے معذرت کرلی، آسٹریلوی اخبار کا دعویٰ

    آسٹریلیا نے دورہ پاکستان سے معذرت کرلی، آسٹریلوی اخبار کا دعویٰ

    سڈنی: آسٹریلوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے ممکنہ دورہ پاکستان سے معذرت کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے ممکنہ دورہ پاکستان سے معذرت کرلی اور موقف اختیار کیا ہے کہ ہماری حکومت نے دورہ پاکستان کی اجازت نہیں دی ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا سے آفیشل جواب کا انتظار ہے، کرکٹ آسٹریلیا نے پی سی بی کی دعوت پر غور کی یقین دہانی کرائی تھی۔

    چند روز قبل آسٹریلیا کے دو کھلاڑی عثمان خواجہ اور ایرون فنچ نے پاکستان میں کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی تھی ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

    مزید پڑھیں: آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ اور عثمان خواجہ پاکستان میں کھیلنے کے لیے تیار

    واضح رہے کہ پی سی بی نے آسٹریلیا کو پاکستان میں 2 ون ڈے میچز کھیلنے کی دعوت دی تھی، پی سی بی نے 7 جنوری کو کرکٹ آسٹریلیا کو پاکستان میں سیریز کھیلنے کی دعوت دی تھی۔

    یاد رہے کہ پاکستان اورآسڑیلیا کے درمیان 5 میچوں کی سیریز 29 مارچ سے شروع ہونی ہے، پی سی بی نے آسٹریلیا کو سیریز کے ابتدائی 2 میچز پاکستان میں کھیلنے کی دعوت دی ہے.

    یہ بھی یاد رہے کہ سیکیورٹی آفیسر پی ایس ایل کے میچزمیں سیکیورٹی کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ مرتب کریں گے.

    خیال رہے کہ ملک میں امن و امان کی مخدوش صورت حال کی وجہ سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے دروازہ بند ہوگئے تھے، البتہ گذشتہ پی ایس ایل کے میچ پاکستان میں منعقد کرنے اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی آمد کے بعد امکان پیدا ہوا ہے کہ جلد پاکستان میں عالمی کرکٹ کے دروازے کھل جائیں گے۔

  • پاکستان کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان

    پاکستان کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان

    سڈنی : کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا، ایرون فنچ آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

    مچل مارش اور الیکس کیرے آسٹریلوی ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں نیتھن کولڈر، نائل، آشٹن اگر، کرس لین، گلین میکسویل، ڈراسی شارٹ، بین مکڈرمٹ، بلی اسٹینلیک، اینڈریو ٹائے، مچل اسٹارک اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔

    پاک آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 24 اکتوبر سے ابوظہبی میں ہوگا۔

    پاکستان نے سہ ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز جیت لی

    یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں پاکستان نے آسٹریلیا کو تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی تھی۔

    ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر183 رنز بنائے تھے۔

    قومی کرکٹ ٹیم نے 183 رنز کا ہدف فخز زمان کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت 19ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا تھا۔

  • بال ٹیمپرنگ میں ملوث اسٹیون اسمتھ کا پابندی کےخلاف اپیل نہ کرنےکااعلان

    بال ٹیمپرنگ میں ملوث اسٹیون اسمتھ کا پابندی کےخلاف اپیل نہ کرنےکااعلان

    سڈنی : بال ٹیمپرنگ میں ملوث سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ کا کہنا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے لگائی جانے والی پابندی کے خلاف اپیل نہیں کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ کے دوران آسٹریلوی کھلاڑی کیمرون بینکرافٹ کی جانب سے بال ٹیمپرنگ کرنے کی مکمل ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔

    اسٹیون اسمتھ نے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا نے پابندی لگا کرسب کوپیغام دیا ہے، میں نے پابندی کو تسلیم کیا ہے۔

    خیال رہے کہ 24 مارچ کو کیپ ٹاؤن میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران آسٹریلوی ٹیم کے کپتان اسٹیون اسمتھ، نائب کپتان ڈیوڈوارنر اور بلے باز کیمرون بینکرافٹ بال ٹمپرنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔

    بال ٹیمپرنگ،اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر پرایک سال کی پابندی

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 28 مارچ کو آسٹریلیوی ٹیم کے کپتان اسٹیون اسمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر پر جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بال ٹمپرنگ کرنے کے جرم میں ایک سال کے لیے کرکٹ کھیلنے کی پابندی عائد کی تھی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں سزا پانے والے 3 آسٹریلوی کرکٹرز کی سزا کے خلاف آسٹریلین کرکٹ ایسوسی ایشن نے سزا میں نرمی کا مطالبہ کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔