Tag: کرکٹ آسٹریلیا

  • 10 گیندوں کی کمی، کرکٹ آسٹریلیا کو لاکھوں ڈالرز کے نقصان کا خدشہ

    10 گیندوں کی کمی، کرکٹ آسٹریلیا کو لاکھوں ڈالرز کے نقصان کا خدشہ

    برسبین میں ہونے والے ٹیسٹ میچ میں صرف 10 گیندوں کی کمی کے باعث آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کو لاکھوں ڈالرز کے نقصان کا خدشہ ہے۔

    گابا میں بھارت اور میزبان آسٹریلیا کے تیسرے ٹیسٹ کا آغاز کچھ اچھا نہیں ہوا اور پہلا روز بارش کی نذر ہوگیا، پہلے دن صرف 13.2 اوورز کا کھیل ممکن ہوا اور 15 اوور مکمل نہ ہوسکے، جس کے بعد رولز کے تحت کرکٹ آسٹریلیا کو بڑے مالی نقصان کا سامنا ہوسکتا ہے۔

    پہلی اننگز میں آسٹریلیا نے بیٹنگ کرتے ہوئے 28 رنز بنائے تھے کہ طوفانی بارش شروع ہوگئی جس کے بعد دوبارہ کھیل ممکن نہ ہوپایا۔

    ٹیسٹ میچ میں محض 10 گیندیں کم کروانے پر کرکٹ آسٹریلیا کو 10 لاکھ ڈالرز کے نقصان کا اندیشہ ہے کیونکہ کھیل کی ایک خاص حد مکمل نہ ہونے پر آسٹریلوی بورڈ کو شائقین کو پہلے دن کے تمام پیسے ری فنڈ کرنا ہوں گے۔

    کرکٹ کے قوانین کے مطابق 15 اوورز کا کھیل ہونے پر شائقین کو پیسے ری فنڈ نہیں کیے جاتے، اگر مزید 10 گیندیں کروانے کےبعد بارش آتی تو کرکٹ آسٹریلیا کے پیسے بچ جاتے۔

    تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئی تھیں، گراؤنڈ میں ٹیسٹ میچ دیکھنے کے لیے 30145 افراد موجود تھے۔

    خٰال رہے کہ پہلے دن 60 منٹ کے کھیل میں صرف 80 گیندوں کا کھیل ممکن ہوا تھا، عنی بھارتی بولرز نے 13.2 اوورز کیے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔

  • کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ٹی 20 سیریز کے شیڈول کا اعلان

    کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ٹی 20 سیریز کے شیڈول کا اعلان

    کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان شاہینز، بنگلا دیش اے اور بی بی ایل کی ٹیموں کے مابین ٹی 20 سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

    ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز 9 سے 18 اگست تک ڈارون میں کھیلی جائے گی، اس ایونٹ میں پاکستان شاہینز، بنگلا دیش اے ٹیم سمیت 9 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

    ٹورنامنٹ میں پرتھ اسکورچرز، میلبرن رینیگیڈز، میلبرن اسٹارز، تسمانیہ، ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز، اے سی ٹی کومٹس اور ناردرن ٹیریٹری کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

    پاکستان شاہینز اپنا پہلا میچ 10 اگست کو پرتھ اسکارچرز کے خلاف کھیلے گی، دوسرا میچ 11 اگست کو میلبرن اسٹار اور تیسرا 13 اگست کو تسمانیہ کے خلاف ہوگا۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل

    ایونٹ کے سیمی فائنلز 18 اگست جب کہ فائنل 19 اگست کو کھیلا جائے گا۔

  • کرکٹ آسٹریلیا کے نشریاتی حقوق فروخت

    کرکٹ آسٹریلیا نے ملک میں کرکٹ کے نشریاتی حقوق ریکارڈ میں فروخت کرنے کا معاہدہ کر لیا ہے۔

    آسٹریلوی میڈیا کے مطابق بورڈ نے کھیل کے نشریاتی حقوق 1.5 بلین ڈالرز میں فروخت کر دیئے ہیں، بورڈ نے اس معاہدے کو ایک اہم تجارتی معاہدہ قرار دیا ہے۔

    کرکٹ آسٹریلیا نے اس حوالے سے بتایا کہ ٹی وی فوکسٹیل گروپ اور فری ٹو ایئر سیون ویسٹ میڈیا نامی گروپ کے ساتھ اپنی شراکت داری کو 1.5 ڈالر میں مزید 7 سال تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    یہ دونوں میڈیا گروپس آسٹریلیا میں ہونے والے ٹیسٹ میچز، ون ڈے میچز اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کے علاوہ بگ بیش لیگ نشر کرنے کے مجاز ہوں۔

    نشریاتی حقوق کا یہ نیا معاہدہ 2024 کے وسط پرانا معاہدہ ختم ہونے کے بعد شروع ہوگا، اس معاہدے کے تحت کرکٹ آسٹریلیا کو ہر سال 19 ملین ڈالرز کا فائدہ ہو گا۔

  • جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریز، آسٹریلیا کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان

    جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریز، آسٹریلیا کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان

    کرکٹ آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

    آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچز کی ٹیسٹ سیریز کا آغاز آئندہ ماہ بارہ فروری سے سینچورین میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ سے ہوگا، طویل دورانیئے کی سیریز کے لئے آسٹریلیا نے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

    انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز میں مایوس کن پرفارمنس کے باعث جارج بیلے کو ڈراپ کردیا گیا ہے، شان مارش اور ایلکس ڈولن پندرہ رکنی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے، ٹیم کی قیاد ت مائیکل کلارک کریں گے، بریڈ ہیڈن ان کے نائب ہوں گے۔