Tag: کرکٹ بورڈ

  • وزیرداخلہ نے کرکٹ بورڈ کی انکوائری رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی

    وزیرداخلہ نے کرکٹ بورڈ کی انکوائری رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی

    اسلام آباد: کرکٹ معاملات اور تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات منظرِعام پر آنے پر وزیرداخلہ نے رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی۔

    ملکی کرکٹ کے معاملات پر تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات منظر عام کیسے آئی۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدر ی نثار نے رپورٹ وزیر اعظم نواز شریف کو پیش کردی ۔

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ اس بات کی تحقیقات کروائی جائیں گی کہ تحقیقاتی رپورٹ کس طرح حکومت تک پہنچنے سے پہلے ہیں لیک ہوئی؟ کہیں رپورٹ کو عام کرنے کا مقصد کچھ کھلاڑیوں اور کوچ کی تضحیک کرنا تونہیں تھا؟۔

    وزیر اعظم نواز شریف نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیکر اڑتالیس گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی ۔

  • وقاریونس نے ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفی دے دیا

    وقاریونس نے ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفی دے دیا

    لاہور: وقاریونس نے ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفی دےدیا ، انہوں نے کہا کہ کرکٹ بورڈ نے رپورٹ لیک کرکے بہت زیادتی کی ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا پی سی بی نے رپورٹ لیک کرکے بہت زیادتی ہے، جب میری باتیں سنی نہیں گئی تواستعفی دے دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پچھلے دوہفتوں سے جو کہا اس کا ایک ایک لفظ سچ تھا، انہوں نے کہا کہ کرکٹرز سے درخواست ہے ملک کیلئے جو بھی کیا اسے بھلایا نہ جائے، ملک کی بدنامی نہ ہو اس لیے عزت سے چھوڑ کرجارہا ہوں۔

    وقاریونس نے کہا کہ ابھی تین ماہ کامعاہدہ باقی ہے، اس کی تنخواہ چالیس سے پچاس لاکھ بنتی ہے، تین ماہ کی تنخواہ مجھےنہیں دیں بلکہ ڈومیسٹک کرکٹ کومیں خرچ کرے۔

    انھوں نے کہا ہم بہت پیچھے رہ گئے ہیں دنیا کی کرکٹ بہت آگے جاچکی ہے، آٹھ سے دس بڑے کرکٹرزپرکمیٹی نہ بنائی گئی توحالات مزید خراب ہوں گے۔

    وقاریونس نے جاتے جاتے نجم سیٹھی سے پھرشکوہ کیا کہ ان کے پاس آج بھی وقت نہیں تھا، مصروف تھے اس لئے ہاتھ ملائے بغیرجارہاہوں۔

  • سلیکشن کمیٹی کا اجلاس: قومی ٹیم کا اعلان کل تک موخر

    سلیکشن کمیٹی کا اجلاس: قومی ٹیم کا اعلان کل تک موخر

    کراچی: آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کیلئے قومی سلیکشن کمیٹی کا ہونے والا اجلاس اختتام پزیر ہوگیا، سلیکشن کمیٹی میں کھلاڑیوں کے ناموں پر اتفاق نہ ہونے کے باعث قومی ٹیم کا اعلان کل تک موخر کردیا گیا۔

    آسٹریلیا کیخلاف یو اے ای میں ہونے والی سیریز کیلئے قومی سلیکشن کمیٹی کا نیشنل اسٹیڈیم کئی گھنٹوں تک اجلاس جاری رہا لیکن کوئی فیصلہ نہ ہوسکا، سلیکشن کمیٹی میں کھلاڑیوں کے ناموں پر اتفاق نہ ہونے کی وجہ سے قومی ٹیم کا اعلان تاخیر کا شکار ہوگیا، سلیکٹرز یونس خان کے معاملے پر تذبذب کا شکار رہے۔

    کپتان مصباح الحق کا یونس خان کو ون ڈے ٹیم میں شامل کرنے پر اسرار ہے جبکہ سلیکشن کمیٹی نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینےپر زور دے رہی ہے، ون ڈے ٹیم کے لئے رضا حسن مضبوط امیدوار ہے، آسٹریلیا کے خلاف سیریز کیلئے کھلاڑیوں کی فہرست چیئرمین پی سی بی کو بھجوادی گئی ہے، قومی ٹیم کا اعلان شہریان خان کی منظوری کے بعد ہوگا۔

  • نجم سیٹھی کرکٹ بورڈکی ایگزیکٹوکمیٹی کےچیئرمین منتخب

    نجم سیٹھی کرکٹ بورڈکی ایگزیکٹوکمیٹی کےچیئرمین منتخب

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ گورننگ باڈی نے کرکٹ معاملات چلانے کے لیے پہلی بار ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کر دیا، نجم سیٹھی ایگزیکٹو کمیٹی کے چئیرمین مقرر کر دئیے گئے۔

    نیشنل کرکٹ اکیڈیمی لاہور میں چئیرمین پی سی بی شہریار خان کی سربراہی میں ہونے والے گورننگ باڈی اجلاس میں ایگزیکٹو کمیٹی بنانےت کی منظوری دے دی گئی، پی سی بی کی تاریخ میں پہلی بار بنائی گئی ایگزیکٹو کمیٹی میں نجم سیٹھی کے علاوہ چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد بدر خان شامل ہیں۔

    پی سی بی کی جانب سے جاری کر دہ بیان کے مطابق گورننگ بورڈ نے کرکٹ اور گراس روٹ کمیٹیاں بھی تشکیل دینے کی منظوری دی ہے، پاکستان سپر لیگ کے معاملے پر گورننگ بورڈ نے لیگ میں دلچسپی رکھنے والی دو نوں کمپنیوں سے چئیرمین پی سی بی کی ملاقات کے بعد فیصلے کی ہدایت کی۔پی سی گورننگ بورڈ نے آئندہ سال بجٹ کی بھی منظوری دی۔

  • آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی

    آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی

    دبئی: آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی، شاندار ڈبل سنچری نے کمار سنگاکارا کو ایک بار دنیا کا بہترین بیٹسمین بنادیا۔

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال ٹیسٹ کے اختتام کے بعد آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ کا اعلان کردیا۔ ڈبل سنچورین کمار سنگاکارا نے اے بی ڈی ویلیئرز سے پہلی پوزیشن چھینتے ہوئے ایک بار ٹاپ پوزیشن پر قابضہ جمالیا ہے۔ کیرئیر کی چوبیسویں سنچری بنانے والے یونس خان کی ٹاپ ٹین میں واپسی ہوئی ہے۔ مصباح الحق آٹھویں اور یونس خان دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔ پاکستانی بیٹنگ لائن کو تباہ کرنے والے اسپنر ہیراتھ چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہے۔ ٹاپ ٹین میں موجود واحد پاکستانی بولر سعید اجمل ہے۔ جس کا نمبر آٹھواں ہیں۔