Tag: کرکٹ سیریز

  • پاک نیوزی لینڈ سیریز پر کوئی انٹیلیجنس رپورٹ شیئر نہیں کی: برطانوی ہائی کمیشن

    پاک نیوزی لینڈ سیریز پر کوئی انٹیلیجنس رپورٹ شیئر نہیں کی: برطانوی ہائی کمیشن

    اسلام آباد: برطانوی ہائی کمیشن نے ایک بیان جاری کیا ہے کہ پاک نیوزی لینڈ سیریز پر ان کی جانب سے کوئی انٹیلیجنس رپورٹ شیئر نہیں کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کی اچانک منسوخی کے بعد دونوں ممالک کے درمیان صورت حال عجیب ہو گئی، یہاں تک کے اعلیٰ سطح پر رابطے بھی کیے گئے جب وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعظم نیوزی لینڈ سے فون پر اس سلسلے میں بات کی۔

    ادھر یہ افواہ بھی پھیلی کہ برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے نیوزی لینڈ کے ساتھ کوئی انٹیلیجنس رپورٹ شیئر کی گئی تھی جس پر حکومت نیوزی لینڈ نے سیریز کی فوری منسوخی کا فیصلہ کیا، تاہم برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کی خبروں کی ہم سختی سے تردید کرتے ہیں، ہائی کمیشن نے کوئی انٹیلیجنس رپورٹ شیئر نہیں کی۔

    پاک نیوزی لینڈ سیریز : عمران خان کا نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے رابطہ

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے رابطے میں نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے احتیاطی طور پر نیوزی لینڈ ٹیم کا دورہ ملتوی کرنے کی استدعا کی تھی۔

    اس رابطے کے بعد جیسنڈا آرڈرن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کی سیکیورٹی ان کی اوّلین ترجیح ہے، وزیر اعظم عمران خان سے بات ہوئی ہے، عمران خان کا نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا خیال رکھنے پر شکریہ ادا کیا۔

    انھوں نے کہا مجھے اندازہ ہے کہ کھیل کو اس طرح ختم کرنا شائقین کے لیے کتنا مایوس کن ہے، لیکن نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔

  • پاکستانی اسکواڈ کے آخری کرونا ٹیسٹ کے نتائج بھی آ گئے

    پاکستانی اسکواڈ کے آخری کرونا ٹیسٹ کے نتائج بھی آ گئے

    آکلینڈ: نیوزی لینڈ میں موجود پاکستانی اسکواڈ کے 46 ممبران کے کرونا وائرس ٹیسٹ منفی آ گئے۔

    نیوزی لینڈ ہیلتھ منسٹری کے مطابق پاکستانی اسکواڈ کے تیسرے کرونا ٹیسٹ پیر کو  کیے گئے تھے،  جس کے نتائج آ گئے ہیں اور سارے ٹیسٹ منفی ہیں۔

    وزارت صحت نیوزی لینڈ کا کہنا ہے کہ 46 میں سے 42 ممبران کے کرونا کے 3 ٹیسٹ منفی آ چکے ہیں، پاکستانی کھلاڑیوں کے ایس او پیز فالو کرنے میں بھی بہتری آئی ہے۔

    حکام کے مطابق پاکستانی ٹیم کو ابھی ٹریننگ کی اجازت نہیں، ٹیم کے 3 ممبران کے ٹیسٹ نتائج پر فی الوقت تحقیقات جاری ہیں، اسکواڈ کے ایک ممبر کی ٹیسٹ رپورٹ آنا باقی ہے۔

    نیوزی لینڈ نے شاہینوں کے خلاف اسکواڈ کا اعلان کر دیا، قومی اسکواڈ کے ٹیسٹ مکمل

    ادھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ ان کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے، لیکن وہ کیریئر میں ہر چیلنج کی آزمائش کے لیے تیار ہیں، اور ہمیشہ خود پر فوکس اور یقین رکھتے ہیں۔

    انھوں نے کہا میں ہمیشہ مثبت رہتا ہوں، اور صورت حال کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں لیکن بہ طور کپتان میری ذمہ داریاں دوسرے کھلاڑیوں سے زیادہ ہیں اس لیے ان کو دیکھتے ہوئے پلان کرتا ہوں۔

  • پاک انگلینڈ ٹیسٹ اور ٹی 20 میچز کا حتمی شیڈول؟

    پاک انگلینڈ ٹیسٹ اور ٹی 20 میچز کا حتمی شیڈول؟

    لندن: انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کے دورے کی تصدیق کر دی ہے، ای سی بی کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ اور ٹی 20 میچز کے حتمی شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم 28 جون کو برطانیہ پہنچے گی، پاکستانی اسکواڈ بلیک فینچ نیو روڈ وارسیسٹر میں 14 روز قرنطینہ میں رہے گا، 13 جولائی کو پاکستانی ٹیم ڈربی شائر کے لیے روانہ ہوگی۔

    انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم ڈربی شائر میں پہلے ٹیسٹ میچ کی تیاری کرے گی، پاکستانی اسکواڈ ڈربی شائر میں 2 انٹرنل 4 ڈے پریکٹس میچ کھیلے گا، جب کہ دورے کے دوران پاکستانی ٹیم 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 میچز کھیلے گی۔

    تاہم ای سی بی کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ اور ٹی 20 میچز کے حتمی شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا، خیال رہے کہ انگلش بورڈ نے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے والے کھلاڑیوں پر سفری پابندی عائد کی ہے، کرونا متاثرہ کھلاڑی 28 جون کو انگلینڈ میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔

    انضمام الحق کرکٹ بورڈ پر برس پڑے

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی دورہ انگلینڈ کے لیے منتخب جن کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان کے 2 منفی ٹیسٹ آنے کی پالیسی پر نظر ثانی شروع کر دی ہے، ان کھلاڑیوں کا اگلا ٹیسٹ پیر 29 جون کو ہوگا۔

    کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد 5 ریزرو کھلاڑیوں کو طلب کر کے ان کے بھی جمعرات کو ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتائج آج آئیں گے۔

  • دورۂ آسٹریلیا کے بعد کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے

    دورۂ آسٹریلیا کے بعد کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی دورۂ آسٹریلیا کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، کھلاڑی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے براستہ دبئی لاہور پہنچے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آسٹریلیا کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، قومی ٹیم کو 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا ہے، دونوں میچز میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کو اننگز سے شکست ہوئی۔

    کھلاڑی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے دبئی کے راستے لاہور پہنچے ہیں، کھلاڑیوں میں کپتان اظہر علی، بابر اعظم،عابد علی، محمد عباس، حارث سہیل اور امام الحق شامل ہیں، ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس بھی لاہور پہنچ گئے۔

    ٹیسٹ میچز کے علاوہ تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی 0-2 سے آسٹریلیا کے نام رہی۔

    یہ بھی پڑھیں:  کرکٹ ٹیم میں تبدیلی کی ضرورت نہیں، وسیم اکرم

    خیال رہے کہ آسٹریلیا سے شکست کے بعد سابق کپتان اور کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کے لیے قومی ٹیم میں تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے، ان ہی کھلاڑیوں پر بھروسہ رکھا جائے، سری کے خلاف یہی ٹیم رہنی چاہیے، یہی لڑکے ہوم سیریز میں پرفارم کر کے دکھائیں گے۔

    واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے، پہلا ٹیسٹ 11 دسمبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا جب کہ دوسرا ٹیسٹ 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

  • ویسٹ انڈیز کیخلاف کرکٹ سیریز : پاکستان ویمنز اسکواڈ کی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

    ویسٹ انڈیز کیخلاف کرکٹ سیریز : پاکستان ویمنز اسکواڈ کی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

    کراچی : ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے اور ٹی20سیریز کیلئے14رکنی پاکستان ویمنز ٹیم کا اعلان کردیا گیا، بسمہ معروف ون ڈے اور ٹی20فارمیٹ میں پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے پاکستان اور ویسٹ نڈیز کی ویمن ٹیمیوں کے درمیان کھیلی جانے والی ون ڈے اور ٹی20سیریز کیلئے14رکنی ٹیم کی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

    پاکستان ویمنز ٹیم کے اسکواڈ میں ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین ،ڈیانابیگ، ارم جاوید، جویریہ خان، نشرح سندھو، نتالیہ پرویز، ندا ڈار،ثنا میر، سدرہ امین، سدرہ نواز اور عمیمہ سہیل شامل ہیں۔

    ویسٹ انڈیز کےخلاف ٹی20 میچز31جنوری سے3فروری تک کراچی میں ہوں گے جبکہ ون ڈے سیریز کے میچز7سے11فروری تک دبئی میں شیڈول ہیں۔

    اس حوالے سے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز ٹیم کی طویل عرصے بعد پاکستان آمد خوش آئند ہے، 5سال پہلے بنگلادیش کو ہوم سیریز میں ہرا چکےہیں۔

    کپتان پاکستان ویمنز ٹیم کا مزید کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز ٹیم سابق ٹی20چیمپئن رہ چکی ہے، ہوم گراؤنڈ پرسیریز کیلئے تمام کھلاڑی پرجوش ہیں، ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کی پرفارمنس مانیٹر کرچکے ہیں،8ماہ سے فٹنس پر خاص محنت کررہے ہیں، ہماری کوشش یہی ہے کہ ہوم گراؤنڈ پر اچھا کھیلیں اور سیریز جیتیں۔

  • کشیدگی کے خاتمے تک پاک بھارت کرکٹ سیریز نہیں ہونی چاہیئے، شعیب اختر

    کشیدگی کے خاتمے تک پاک بھارت کرکٹ سیریز نہیں ہونی چاہیئے، شعیب اختر

    لاہور : پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سرحدی کشیدگی کے پیش نظر متحدہ عرب امارات میں ممکنہ پاک بھارت کرکٹ سیریز ملتوی کردینی چاہیئے۔شعیب اختر کے اس بیان سے کرکٹ حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف فاسٹ  بولر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ سرحد پر جاری کشیدہ حالات میں کرکٹ ہونی ہی نہیں چاہیئے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا، ان کا کہناتھاکہ جب تک سفارتی سطح پر حالات مستحکم نہیں ہو جاتے اس سے پہلے کھیل کود کا نام بھی نہیں لینا چاہیئے۔

    یہ سیریز کھیلنے کا صحیح وقت نہیں ہے۔ ہر کوئی جانتا ہے کہ کھیل کو سیاست سے دور ہونا چاہئے مگر بدقسمتی سے جو کچھ بھارتی افواج کی جانب سے اس وقت سرحدوں پر ہو رہا ہے وہ ٹھیک نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں یہ دونوں ٹیموں کے مابین کرکٹ سیریز کھیلنے کا درست وقت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی 20 میچز کی سیریز رواں سال دسمبر میں یو اے ای میں شیڈول ہے۔

    بھارت کی جانب سے سیالکوٹ سمیت دیگر سیکٹرز میں سرحدی خلاف ورزی کی خبروں کے بعد سابق فاسٹ بولر نے پاک بھارت سیریز کو ہی بولڈ کردیا۔

  • آسٹریلیا کو شکست، پاک آرمی نے کرکٹ سیریز جیت لی

    آسٹریلیا کو شکست، پاک آرمی نے کرکٹ سیریز جیت لی

    راولپنڈی : پاک آسٹریلیا آرمی کرکٹ سیریز پاکستان آرمی نے جیت لی۔ دوسرے میچ میں پاکستان آرمی نے آسٹریلیا آرمی کو سات وکٹ سے ہرادیا۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف مہمان خصوصی تھے۔ راولپنڈی کے آرمی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا آرمی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک سو تینتس رنز بنائے۔

    مطلوبہ ہدف پاکستان آرمی نے باآسانی تین وکٹ پر حاصل کرکے آرمی کرکٹ سیریز اپنے نام کرلی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف مہمان خصوصی تھے۔ آرمی چیف نے میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

  • آسٹریلیا نے کرکٹ سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

    آسٹریلیا نے کرکٹ سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

    آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان سیریز آئندہ ماہ یو اے ای میں کھیلی جائے گی۔

    کرکٹ آسٹریلیا نے تینوں فارمیٹس کے لئے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ پانچ اکتوبر کو والے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے جارج بیلے کی جگہ ایرون فنچ کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

    فنچ کینگروز ٹیم کی قیادت کرنے والے ساتویں کھلاڑی ہیں۔ مائیکل کلارک ٹیسٹ اور ون ڈے کے کپتان ہوں گے۔ اسپنر اسٹیو اوکیو اور مچل مارش بھی ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

    بیٹسمین فلپ ہیوز اور گلین میکسویل کو بیک اپ کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے سات اکتوبر کو شارجہ اور ٹیسٹ سیریز کا آغاز بائیس اکتوبر سے ہوگا۔