Tag: کرکٹ شائقین

  • کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری

    کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر اور دوسرا ٹیسٹ 15 اکتوبر سے ملتان میں کھیلا جائے گا، پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

    پاکستان اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت آج سے شروع ہو گی جبکہ فزیکل ٹکٹوں کی فروخت 4 اکتوبر سے شروع ہو گی۔

    ملتان میں ٹکٹ کی کم سے کم قیمت پچاس روپے رکھی گئی ہے، پنڈی ٹیسٹ میں پہلے دن پرمیئم انکوژر میں شائقین مفت میچ دیکھ سکیں گے جبکہ  باقی چار دن کی کم سے کم قیمت دو سو روپے رکھی گئی ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ شائقین کی دلچسپی کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں زیادہ نہیں رکھی گئیں۔

  • این سی او سی کا فیصلہ، شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوش خبری

    این سی او سی کا فیصلہ، شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوش خبری

    اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ کو کرکٹ اسٹیڈیمز میں شائقین کو بلانے کی اجازت مل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوش خبری ہے، پی سی بی کو کرکٹ اسٹیڈیمز میں شائقین کو بلانے کی اجازت مل گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی اجلاس میں کیا گیا ہے، 30 ستمبر تک 25 فی صد شائقین گراؤنڈ میں میچ دیکھ سکیں گے، جب کہ 25 فی صد شائقین کی شرح میں اضافے پر نظر ثانی 28 ستمبر کو کی جائے گی۔

    فیصلے کے مطابق ویکسینیٹڈ افراد کو ہی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ہوگی، اور پی سی بی ویکسینیٹڈ افراد کو ٹکٹ کے اجرا کے لیے طریقۂ کار تیار کرے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ میچز کے لیے سیکیورٹی کی ذمے داری پی سی بی کی ہوگی، اور پی سی بی ہی کرکٹ گراؤنڈ میں ایس او پیز پر عمل درآمد کرائے گا۔

    کرکٹ اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے لیے ماسک، سماجی فاصلہ رکھنا لازم ہوگا، این سی او سی نے وزارت صحت، داخلہ، چیف سیکریٹری کو اس سلسلے میں مراسلہ بھجوا دیا۔

    این سی او سی کی جانب سے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین، سی ای او، اور سی او او کو بھی مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔