Tag: کرکٹ میچ

  • بھارت میں کرکٹ میچ کے دوران جھگڑے میں نوجوان کرکٹر ہلاک

    بھارت میں کرکٹ میچ کے دوران جھگڑے میں نوجوان کرکٹر ہلاک

    آئی پی ایل میں کھلاڑیوں میں جھگڑے بڑھتے جا رہے ہیں ایسے میں بھارت میں کھیلے گئے ایک میچ میں ہونے والے جھگڑے نے ایک نوجوان کرکٹر کی جان لے لی۔

    انڈین پریمیئر لیگ 18 اپنے تنازعات کے ساتھ جاری ہے۔ اس میں معروف کرکٹرز کے درمیان ہاتھا پائی اور جھگڑے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ اس کا اثر جونیئر کرکٹ پر بھی پڑ رہا ہے اور بھارت میں کھیلے گئے ایک ڈومیسٹک میچ میں آخری گیند پر ہونے والے جھگڑے میں 18 سالہ کرکٹر ہلاک ہو گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ خونیں میچ ریاست اتر پردیش کے علاقے بلند شہر میں کھیلا جانے والا ایک ڈومیسٹک میچ تھا جس میں میچ کی آخری گیند پر دو کھلاڑیوں کے درمیان جھگڑا ہوا جو تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی تک جا پہنچا اور معاملہ اتنا سنگین ہوا کہ ایک کھلاڑی نے حریف پر اپنے بلے سے وار کر دیا۔

    بیٹ کا وار اتنا کاری تھا کہ 18 سالہ کھلاڑی شکتی ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے مقتول کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج رکر لیا۔

    پولیس کے مطابق میچ کی آخری گیند پر دو کھلاڑیوں ونیش کمار اور شکتی کے درمیان جھگڑا ہوا۔ اس میں ونیش نے شکتی پر بیٹ سے حملہ کیا اور تب تک اس پر تشدد کرتا رہا جب تک کہ شکتی دم نہ توڑ گیا۔

    واقعہ کے بعد ملزم کرکٹر فرار ہو گیا جب کہ پولیس نے اس کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دینے کے ساتھ ونیش کی تلاش شروع کر دی ہے جب کہ مذکورہ گاؤں میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کر دی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/ipl-2025-shubman-gill-kicks-abhishek-sharma/

  • کرکٹ میچ کے دوران  نوجوان قتل

    کرکٹ میچ کے دوران نوجوان قتل

    پاکپتن: کرکٹ میچ کے دوران تلخ کلامی پر نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور ملزم فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے نواہی گاؤں 27ایس پی کرکٹ کھیلتے نوجوانوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔

    کرکٹ میچ دوران عقیل ڈوگر نامی شخص نے فائرنگ شروع کردی ، جس سے جواں سالہ آصف گولی لگنے سے جانبحق ہوگیا۔

    پولیس اور ریسکیو نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس مصروف تفشیش ہے۔

    ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے۔

  • کرکٹ میچ میں تکرار کے بعد دونوں ٹیمیں جھگڑ پڑیں، 5 پلیئرز زخمی

    کرکٹ میچ میں تکرار کے بعد دونوں ٹیمیں جھگڑ پڑیں، 5 پلیئرز زخمی

    کرکٹ میچ کے دوران دونوں ٹیموں میں تکرار کے بعد زبردست قسم کا جھگڑا ہوگیا جس کے باعث پانچ نوجوان زخمی ہوگئے۔

    مذکورہ واقعہ نارووال میں پیش آیا جہاں کرکٹ میچ میں جھگڑا کے بعد ایک زخمی نوجوان کو اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم مقامی کرکٹرز نے یہیں بس نہیں کی بلکہ ایک مخالف گروپ وکٹیں لے کراسپتال پہنچ گیا، اس دوران بھی دونوں ٹیموں کے لڑکوں نے ایک دوسرے کی خوب درگت بنائی۔

    ڈی ایچ کیواسپتال شکرگڑھ کی ایمرجنسی میں جھگڑے میں مزید 4 افراد زخمی ہوگئے، دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر وکٹوں سے حملہ کیا، ایک شخص ڈنڈا لگنے سے بیہوش ہوگیا۔

    خیال رہے کہ کرکٹ کو یوں تو جنٹیلمین گیم کہا جاتا ہے مگر میچ کے دوران کبھی کبھی جگھڑے کی خبریں بھی آتی رہتی ہیں۔

    اس سے قبل بھارت میں کرکٹ میچ کے دوران جھگڑے میں نوجوان کو چھری کے وار کرکے ہلاک کردیا گیا تھا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ نئی دہلی کے علاقے ننگلونی میں کرکٹ میچ کے دوران جھڑپ میں 17 سالہ لڑکے کو چھری کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔

    پولیس کا یہ کہنا تھا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آٰیا جب ننگلونی کے کیمپ نمبر 2 کا رہائشی ابھیشک اتوار کی سہ پہر وینا انکلیو میں ریلوے ٹریک کے قریب اپنے دوستوں کے ساتھ کرکٹ کھیل رہا تھا۔

    ایک لڑکے نے اپنے نوعمر دوستوں کے ساتھ ابھیشک کے ساتھ جھگڑا کیا اور اسے چھرا گھونپ دیا، لڑکے کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج وہ دم توڑ گیا، واقعے کا مقدمہ درج کرکے 5 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

  • فیاض الحسن چوہان نے جئے بھٹو کا نعرہ لگا دیا

    فیاض الحسن چوہان نے جئے بھٹو کا نعرہ لگا دیا

    لاہور: حکومت اور اپوزیشن میں کرکٹ میچ کے بعد فیاض الحسن چوہان نے جئے بھٹو کا نعرہ لگا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں صوبائی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان 3 میچز کی سیریز اپوزیشن کی ٹیم نے جیت لی ہے، آخری میچ کے بعد پریس کانفرنس میں فیاض چوہان نے گفتگو کرتے ہوئے جیے بھٹو کا نعرہ بھی لگا دیا۔

    یاد رہے کہ چند ہی دن قبل فیاض الحسن چوہان سے صوبائی حکومت کی ترجمانی واپس لی گئی ہے، جس پر انھوں نے حیرانی کا بھی اظہار کیا تھا، اور کہا تھا کہ انھیں اس فیصلے کی وجہ کا علم نہیں۔

    آج آخری میچ کے بعد انھوں نے کہا اپوزیشن ٹیم نے پہلے دو میچز میں حکومتی ٹیم کو شکست دی ہے، اسپورٹس مین اسپرٹ اسی کو کہتے ہیں۔

    ترجمانی سے ہٹائے جانے کے بعد فیاض الحسن چوہان کا اعتراف

    پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے جب ان سے نعرہ لگانے کا اصرار کیا تو فیاض چوہان نے دوبارہ جیے بھٹو کا نعرہ لگایا۔

    واضح رہے کہ حکومتی ٹیم نے بیسٹ آف تھری کرکٹ میچ کا آخری میچ جیت لیا، حکومتی ٹیم نے اپوزیشن ٹیم کو 97 رنز کا ہدف دیا تھا، تاہم علی گیلانی کی کپتانی میں اپوزیشن ٹیم یہ ہدف حاصل نہ کر سکی۔

    میچ میں حکومتی ٹیم نے اپوزیشن ٹیم کو 9 رنز سے شکست دی، فیاض الحسن چوہان نے 18 گیندوں پر 54 رنز اسکور کیے، انھوں نے 6 چھکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی۔

  • بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ، کرکٹ کے شیدائی نے جان دے دی!

    بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ، کرکٹ کے شیدائی نے جان دے دی!

    پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔ وہ ایک ٹیسٹ میچ تھا جو 29 جنوری 1955 میں لاہور میں کھیلا گیا۔

    پاکستان کی جانب سے مقصود احمد عرف میری میکس بھارتی کھلاڑی کی گیند کا سامنا کرنے کو تیار تھے۔ ان کا انفرادی اسکور 99 رنز تھا اور وہ بڑی کام یابی کے قریب تھے کہ گپتے کی گیند پر ایک کھلاڑی نے اسٹمپڈ کر دیا۔ یوں سنچری مکمل نہ ہوسکی۔

    وہ 99 رنز پر آئوٹ ہونے والے پاکستان کے پہلے کھلاڑی تھے۔ یوں تو تمام پاکستانی اس پر رنجیدہ اور دکھی تھے، مگر نواب شاہ کا ایک شہری جو ریڈیو پر کمنٹری سن رہا تھا، مقصود احمد کے میدان سے باہر ہوجانے کی تاب نہ لاسکا اور حرکتِ قلب بند ہونے سے اس کی موت واقع ہو گئی۔

    ادھر مقصود احمد اس کے بعد کبھی سنچری اسکور نہیں کرسکے۔ ان کا شمار دنیا کے ان 9 کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جن کا ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ سے زیادہ انفرادی اسکور 99 رنز ہے۔ یہی مقصود احمد بعد میں پاکستان کی قومی سلیکشن ٹیم کا سربراہ بنے اور انھوں نے عمران خان کو ٹیم کی قیادت سونپی جو بعد میں کرکٹ ورلڈ کپ کے فاتح بنے۔ مقصود احمد میری میکس کے نام سے قومی اخبارات و جرائد میں کرکٹ پر مضامین بھی لکھتے رہے۔

  • نوشہرہ میں فائرنگ‘ماں اپنے2بچوں سمیت جاں بحق

    نوشہرہ میں فائرنگ‘ماں اپنے2بچوں سمیت جاں بحق

    نوشہرہ: صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع نوشہرہ میں دوفریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد جان کی بازی ہارگئے۔

    تفصیلات کےمطابق خیرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کےعلاقے ڈاگ بیسودمیں کرکٹ کھیلنے کے دوران بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی کود پڑے اور ایک دوسرے پر فائرنگ کردی،جس سے ماں اپنے2 بچوں سمیت جاں بحق ہوگئی۔

    نوشہرہ پولیس کےمطابق یونین کونسل ڈاگ بیسود میں کرکٹ میچ کے دوران بچے اپس میں الجھ پڑے۔جس میں ان کے بڑے بھی کود پڑے اور آپس میں ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کی جس سے موقع پر ماں سمیت دوبیٹے فیاض خان اور اظہار اللہ جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس حکام کےمطابق فائرنگ میں دوسرے فریق کے2 افراد زحمی ہوگئے،پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔

    واضح رہے کہ خیبرپختونخوا سمیت ملک کے دیگر صوبوں میں بھی معمولی جھگڑوں پر فائرنگ کے واقعات پیش آتے رہے ہیں،جن میں کئی قیمتی انسانی جانیں بھی ضائع ہوتی ہیں۔

  • دوستانہ میچ : آرمی الیون نے پاکستان الیون کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا

    دوستانہ میچ : آرمی الیون نے پاکستان الیون کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا

    راولپنڈی : یوم آزادی کے موقع پر کھیلے گئے کرکٹ میچ میں آرمی الیون نے پاکستان الیون کو چھ وکٹ سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی اور پاکستان الیون کے درمیان یوم آزادی کے موقع پرراولپنڈی اسٹیڈیم میں آئی ڈی پیز کے لئےایک دوستانہ اور امدادی میچ کا انعقاد کیا گیا۔

    میچ میں آرمی الیون نے پاکستان الیون کو چھ وکٹ سے ہرا دیا، ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ آزادی سے بڑھ کر کچھ نہیں ہوسکتا۔

    راولپنڈی میں کھیلا جانے والا میچ دس دس اوورز پر مشتمل تھا۔ پاکستان الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں ایک سو تین رنزبنائے۔

    جواب میں آرمی الیون نے شاہد آفریدی کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت ہدف آخری گیند پر حاصل کرلیا۔ آفریدی نے بیس گیندوں پر چھتیس رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

    میچ کے مہمان خصوصی جنرل راحیل شریف نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ شاہد آفریدی کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی جانب سے آرمی چیف کو آئی ڈی پیز کے لئے بیس لاکھ روپےکا چیک بھی پیش کیا گیا۔

    اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ میچ کا حصہ بن کر خوشی ہوئی۔آفریدی نے کہا کہ میچ کا کریڈٹ آرمی چیف کو جاتا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آزادی سے بڑھ کر اور کوئی دن ہو ہی نہیں سکتا۔ میچ کے اختتام پر آرمی چیف کو روایتی پگڑی پہنائی گئی۔


    Army Chief plays cricket with Pakistan team by arynews

    مزید پڑھئے :

    آرمی چیف کا شاہد آفریدی کی گیند پرچوکا

  • چئیرمین کرکٹ بورڈ کو برطرف کیا جائے، اراکین قومی اسمبلی

    چئیرمین کرکٹ بورڈ کو برطرف کیا جائے، اراکین قومی اسمبلی

    اسلام آباد : قومی اسمبلی کے اجلاس میں کرکٹ میچ کی گونج سنائی دیتی رہی۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سمیت دیگر ارکین اسمبلی نے چئیرمین کرکٹ بورڈ کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی مایوس کن پرفارمنس پر اراکین اسمبلی بھی چیخ اٹھے۔ شاہین بنگلہ دیش میں بھی ناکام ہوگئے۔

    شائقین کرکٹ کے بعد اراکین قومی اسمبلی کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہوگیا۔ اراکین اسمبلی نے ٹیم کی کارکردگی کا سارا غصہ صوبائی رابطے کے وزیر کھیل ریاض پیرزادہ پر نکال دیا۔

    اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے بھی اسمبلی میں تیز باؤنسرز کراڈلیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سب کچھ گروپ بندی کا نتیجہ ہے۔ پی سی بی ایک سلطنت ہے۔

    جسےکوئی چھوڑنا نہیں چاہتا۔ خورشید شاہ نے چئیرمین بورڈ کو ہی ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما روحیل اصغر نے وزیر کھیل کو بے کار کہہ ڈالا۔

    وزیر صاحب نے سب کی سنی۔ پھر اپنی سنائی اور سارا ملبہ انفراسٹرکچر پر ڈال کر جان چھڑائی۔ اسمبلی میں اس باز گشت پر کوئی سنوائی ہو گی یا نہیں یا پھر بات آئی گئی ہو جایئگی۔