Tag: کرکٹ ورلڈ کپ

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع

    لاہور: آئی سی سی مینز اور ویمنز ورلڈ کپ ٹی 20 کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی مینز اور ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ٹکٹوں کی قیمت کے اعلان اور اس کی فروخت کے ابتدائی مرحلے کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    پاکستان سمیت 10 ٹیموں پر مشتمل ویمنز ایونٹ 21 فروری سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا جس میں مجموعی طور پر 23 میچ شیڈول ہیں۔

    دنیا کی 16 بہترین مینز ٹیموں کا میلہ 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک 8 مختلف مقامات پر لگے گا، آئی سی سی کی جانب سے ٹکٹوں کی قیمت کم سے کم 20 ڈالر رکھی گئی ہے۔

    بچوں کے لیے یہ 5 ڈالر ہوگی، ویمنز ایونٹ دیکھنے کے خواہشمند آج سے آن لائن ٹکٹ بک کراسکتے ہیں تاہم مینز ایونٹ کے لیے پہلے رجسٹریشن کا عمل شروع کیا گیا ہے جو 7 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

    پاکستانی مینز ٹیم اپنی مہم کا آغاز 24 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف سڈنی کرکٹ گراونڈ سے کرے گی، پاکستان دوسرا میچ کوالیفائیر ٹیم کے ساتھ اسی گراؤنڈ پر کھیلے گی۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کا جوڑ 31 اکتوبر کو برسبین میں پڑے گا، 3 نومبر کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں ایڈیلیڈ اوول میں مدمقابل ہوں گی جب کہ 6 نومبر کو پاکستانی ٹیم کوالیفائر ٹو کے خلاف میلبورن کرکٹ گراونڈ میں ایکشن میں دکھائی دے گی، فائنل 15 نومبر کو میلبورن میں رکھا گیا ہے۔

  • ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر پی سی بی اجلاس 29 جولائی کو ہوگا

    ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر پی سی بی اجلاس 29 جولائی کو ہوگا

    لاہور: ورلڈ کپ 2019 میں ناقص کارکردگی کا ذمہ دار کون تھا، اس سلسلے میں ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس 29 جولائی کو منعقد ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس انتیس جولائی کو طلب کیا گیا ہے جس میں ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں قومی ٹیم کی گزشتہ 3 سال کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا، ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور منیجر طلعت علی کی رپورٹس کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

    ذرایع کے مطابق یہ کمیٹی پاکستان کرکٹ کے مستقبل سے متعلق بھی اہم فیصلے کرے گی، ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کرکٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، سابق کپتان وسیم اکرم کینیڈا سے اسکائپ پر اجلاس میں شریک ہوں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:  قومی ٹیم کے منیجر نے ورلڈ کپ کی رپورٹ پی سی بی کو پیش کردی

    خیال رہے کہ سابق کپتان مصباح الحق، سابق قومی خاتون کپتان عروج ممتاز بھی کرکٹ کمیٹی میں شامل ہیں، اجلاس میں بہ طور کپتان سرفراز احمد کے مستقبل سے متعلق بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

    کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں قومی ٹیم کے کوچ اور نئے چیف سلیکٹر کے حوالے سے بھی اہم فیصلے ہوں گے۔

    یاد رہے کہ دو دن قبل قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر طلعت علی نے دورۂ انگلینڈ اور ورلڈ کپ 2019 کی علیحدہ علیحدہ رپورٹس بورڈ کو بھجوائی تھیں، انھوں نے رپورٹ میں کہا یہ ہماری بد قسمتی تھی کہ ٹیم سیمی فائنل میں نہیں پہنچ سکی، انھوں نے یہ بھی رپورٹ میں لکھا کہ آن دی فیلڈ، آف دی فیلڈ کھلاڑیوں نے بہترین رویے کا مظاہرہ کیا، ٹیم میں کسی قسم کی کوئی گروپنگ یا اختلاف نہیں تھا۔

  • وکٹ آسان نہیں تھی، بابراعظم اور حارث سہیل نے شاندار بیٹنگ کی، سرفراز احمد

    وکٹ آسان نہیں تھی، بابراعظم اور حارث سہیل نے شاندار بیٹنگ کی، سرفراز احمد

    برمنگھم: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ برمنگھم کی وکٹ پر 238 کا ہدف آسان نہیں تھا، بابر اعظم اور حارث سہیل نے شاندار بیٹنگ کی۔

    تفصیلات کے مطابق برمنگھم کے میدان میں کیویز کو ڈھیر کرنے کے بعد سرفراز احمد نے رمیز راجا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری ٹیم نے جیت کے لیے بہت محنت کی تھی، فیلڈنگ اچھی ہوئی اور شاہین شاہ آفریدی نے اچھی بولنگ کی۔

    سرفراز احمد نے کہا کہ بابر اعظم اور حارث سہیل نے شاندار بیٹنگ کی ان دونوں کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، آنے والے میچز میں بھی جیت کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔

    دوسری جانب مین آف دی میچ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ وکٹ مشکل تھی لیکن اطمینان سے کھیلتا رہا، اسپنر سینٹنر کو آرام سے کھیلنے کا پلان کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: ورلڈ کپ 2019: بابر اعظم کی شاندار سنچری، شاہینوں نے ناقابل شکست کیویز کو جھپٹ لیا

    بابر اعظم کا کہنا تھا کہ برمنگھم کے میدان میں تماشائیوں نے بہت سپورٹ کیا جس پر ان کے شکر گزار ہیں۔

    قومی ٹیم کو اس شاندار کامیابی پر سوشل میڈیا پر سابق کھلاڑیوں شاہد آفریدی، شعیب اختر، اظہر علی ودیگر نے مبارک باد پیش کی ہے۔

    واضح رہے کہ قومی ٹیم اپنا اگلا میچ 29 جون بروز ہفتے کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی، اس کے بعد قومی ٹیم بنگال ٹائیگر سے ٹکرائے گی۔

    پاکستان کی ورلڈ کپ میں 7 میچز کھیلے ہیں جن میں تین میں کامیابی تین میں ناکامی اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا ہے، گرین شرٹس کے 7 پوائنٹس ہیں۔

  • ورلڈ کپ 2019: بنگلہ دیش نے افغانستان کو 62 رنز سے ہرادیا

    ورلڈ کپ 2019: بنگلہ دیش نے افغانستان کو 62 رنز سے ہرادیا

    ساؤتھ ہمپٹن: ورلڈ کپ 2019 کے 31ویں میچ میں بنگال ٹائیگر نے افغانستان کو 62 رنز سے ہرادیا، شکیب الحسن نے میچ میں 5 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

    تفصیلات کے مطابق ساؤتھ ہمپٹن میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو جیت کے لیے 263 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم 47 اوورز میں 200 رنز بناسکی، کپتان گلبدین نائب 47 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    افغانستان نے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو 49 رنز کے مجموعی اسکور پر رحمت شاہ 24 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، حشمت اللہ شاہدی 11 رنز بنا کر اسٹمپڈ آؤٹ ہوئے۔

    محمد بغیر کوئی رن بنائے شکیب الحسن کا نشانہ بنے، اصغر افغان نے 20 رنز بنائے، وکٹ کیپر اکرام الخئی 11 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، نجیب اللہ زردارن 23 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے۔

    راشد خان 2 اور دولت زردارن بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

    شکیب الحسن نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں 5 وکٹیں حاصل کیں، مستفیض الرحمان نے دو جبکہ مصدق حسین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل ساؤتھ ہمپٹن میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگال ٹائیگر نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 262 رنز بنائے اور افغانستان کو جیت کے لیے 263 رنز کا ہدف دیا، اسپنر مجیب الرحمان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

    افغانستان نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ 23 رنز پر گری جب لٹن داس 16 رنز پر بنا کر پویلین لوٹ گئے، تمیم اقبال 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    شکیب الحسن 69 گیندوں پر 51 رنز بنا کر مجیب الرحمان کا نشانہ بنے، سومیا سرکار 3 رنز بنا کر چلتے بنے، محمود آباد 27 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    وکٹ کیپر مشفیق الرحیم نے 83 رنز کی شاندار اننگز کھیلی انہیں دولت زردارن نے آؤٹ کیا، مصدق حسین 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد سیف الدین ا2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    افغانستان کے آف اسپنر مجیب الرحمان نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، کپتان گلبدین نائب نے دو وکٹیں حاصل کیں، دولت زردارن اور محمد نبی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    واضح رہے کہ میگا ایونٹ میں بنگال ٹائیگر نے دو میچز میں کامیابی حاصل کی ہے اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا تھا، بنگلہ دیش کے 5 پوائنٹس ہیں، جبکہ افغانستان کی اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی ہے۔

  • ’بھارت سے ہار کے بعد اتنا دباؤ تھا خودکشی کا سوچ رہا تھا‘

    ’بھارت سے ہار کے بعد اتنا دباؤ تھا خودکشی کا سوچ رہا تھا‘

    لندن: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ بھارت سے ہار کے بعد اتنا دباؤ تھا کہ خودکشی کا سوچ رہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قومی ٹیم کی جنوبی افریقہ کے ہاتھوں کامیابی کے بعد ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلاف شکست کے بعد بہت افسردہ تھا اور خودکشی کا سوچ رہا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ پھر میں نے خود کو سمجھایا کہ یہ بس ایک بری پرفارمنس تھی، عوام کی کڑی تنقید کے باعث مایوس تھا، راتیں ٹھیک سے سو بھی نہیں سکا۔

    ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے لارڈز میں پریس کافرنس کے دوران صحافی کو جھاڑ پلادی، مکی نے کہا کہ مایوسی نہ پھیلائیں، منفی کے بجائے مثبت چیزیں سامنے لائیں۔

    انہوں نے کہا کہ حارث سہیل نے بہترین اننگز کھیلی اس کی حوصلہ افزائی کریں، کھلاڑی شدید تنقید پر کافی دکھی تھے، پاکستان کا ورلڈ کپ میں چانس ہے، اگلے تین میچ جیت کر سیمی فائنل میں جاسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارت کے ہاتھوں قومی ٹیم کی عبرتناک شکست پر شائقین کرکٹ اور سابق کرکٹرز کی جانب سے گرین شرٹس پر کڑی تنقید کی گئی تھی۔

    گزشتہ روز پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 49 شکست دے کر شاندار کم بیک کیا تو شائقین کرکٹ کے چہرے بھی خوشی سے کھل اٹھے اور تنقید کرنے والے مداح بھی ٹیم کو سپورٹ کرنے لگے۔

    یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم اپنا اگلا میچ 26 جون بروز بدھ کو ورلڈ کپ کی ناقابل شکست ٹیم نیوزی لینڈ کا سامنا کرے گی۔

  • ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا

    ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا

    اولڈ ٹریفورڈ: ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں ویرات کوہلی نے ون ڈے میں تیز ترین 11 ہزار رنز بنانے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں ویرات کوہلی نے تیز ترین 11 ہزار رنز مکمل کرکے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا۔

    ویرات کوہلی نے 222 اننگز میں سنگ میل عبور کیا جبکہ سچن ٹنڈولکر نے 11 ہزار مکمل کرنے کے لیے 276 اننگز کھیلی تھیں۔

    آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ 286 اننگز میں 11 ہزار رنز مکمل کرکے تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جانے میچ میں ویرات کوہلی نے 77 رنز کی اننگز کھیلی انہیں محمد عامر نے آؤٹ کیا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کم ترین اننگز میں 19 ہزار انٹرنیشنل رنز مکمل کرنے کا سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑا تھا۔

    ویرات کوہلی نے یہ اعزاز 399 اننگز کھیل کر حاصل کیا تھا، اس سے پہلے 432 اننگز کے ساتھ یہ ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا۔

    کوہلی نے 19 ہزار انٹرنیشنل رنز کا ریکارڈ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں مکمل کیا تھا۔

  • برسٹل میں بارش، پاکستان اور سری لنکا کا میچ متاثر ہونے کا خدشہ

    برسٹل میں بارش، پاکستان اور سری لنکا کا میچ متاثر ہونے کا خدشہ

    برسٹل: کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے گیارہویں میچ میں آج پاکستان ٹیم کا سری لنکن حریف کے ساتھ ٹاکرا ہو گا، دونوں ٹیمیں اپنے ابتدائی 2 میں سے ایک ایک میچ جیت چکی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آج ورلڈ کپ کا گیارہواں میچ برسٹل میں ہوگا، پاکستان اور سری لنکا مدِ مقابل ہوں گے، دونوں ٹیمیں اپنے ایک ایک میچ جیت چکی ہیں جب کہ ایک میں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔

    پاکستان نے ورلڈ نمبر ون انگلینڈ کو شکست سے دوچار کیا، تاہم پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف کام یابی حاصل کی۔ دوسری طرف سری لنکا نے افغانستان کو شکست دی، اور نیوزی لینڈ سے میچ ہار گیا۔

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا، پاکستان ٹیم ممکنہ طور پر وِننگ الیون کے ساتھ ہی میدان میں اترے گی۔ اس میچ میں جیت کے لیے پاکستان کو فیورٹ قرار دیا گیا ہے، پاکستان کے جیت کا امکان 72 فی صد جب کہ سری لنکا کا 28 فی صد ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  ورلڈ کپ 2019: آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 15 رنز سے شکست دے دی

    برسٹل میں بارش شروع ہو گئی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کا میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے، آج رات تک مسلسل بارش ہوگی۔ دوسری طرف اگر بارش سے میچ منسوخ ہوا تو پاکستان اور سری لنکا کو 1-1 پوائنٹ ملے گا۔

    یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کرکٹ ورلڈ کپ میں 7 بار آمنے سامنے آئے، پاکستان نے ساتوں میچز میں سری لنکا کو شکست دی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ناٹنگھم میں کھیلے گئے دسویں میچ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 15 رنز سے شکست دی، شائے ہوپ اور کپتان جیسن ہولڈر کی نصف سنچریاں بھی ٹیم کے کام نہ آسکی تھیں۔

  • کرکٹ ورلڈ کپ 2019 : جنوبی افریقہ کو مسلسل تیسری شکست

    کرکٹ ورلڈ کپ 2019 : جنوبی افریقہ کو مسلسل تیسری شکست

    ساؤتھ ہمٹن : ورلڈ کپ 2019 کا آٹھواں میچ بھارت نے جنوبی افریقہ کے خلاف 6 وکٹوں سے جیت لیا، جنوبی افریقہ نے جیت کے لیے بھارت کو 228 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ کے آٹھویں میچ میں بھی شکست جنوبی افریقہ کے ماتھے کا جومھر بنی، ساؤتھ ہمٹن میں کھیلے جانے والے عالمی کپ کے تیسرے میچ میں پروٹیز نے ہپلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو جیت کے لیے 228 رنز کا ہدف دیا تھا جسے بھارتی بلے بازوں نے 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

    بھارتی بلکے باز شیکھر دھون 8 رنز بناکر پولین لوٹ گئے جب کے بعد کپتان ویرات کوہلی نے بلے بازی کی ذمہ داری لیکن وہ بھی زیادہ دیر میدان میں نہ ٹک سکے اور 18 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

    بھارتی بلے باز راہل نے جنوبی افریقہ کے خلاف 26 رنز اسکور کیے جبکہ بھارتی کے سینئر کھلاڑی ایم ایس دھونی نے ذمہ داری نے 34 ڈوریں مکمل کیں۔

    شیکھر دھون کے ساتھ اننگز کا آغاز کرنے والے روہت شرما نے بھارتی ٹیم کے اسکور بورڈ میں 13 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 122 رنز کا ناقابل شکست اضافہ کیا۔

    قبل ازیں ساؤتھ ہمٹن میں کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 50 اوورز میں 227 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور بھارت کو جیت کے لیے 228 رنز کا ہدف دیا، بھارت کے یوزویندرا چاہل نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

    جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جنوبی افریقہ کی جانب سے اننگز کا آغاز کوئنٹن ڈی کوک اور ہاشم آملہ کیا لیکن صرف 24 رنز اسکور کرسکے۔

    ون ڈاؤن آنے والے کپتان فاف ڈپلیسی نے 38 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان کو یوزویندرا چاہل نے شکار کیا اس کے بعد کوئی جنوبی افریقی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔

    ڈیوڈ ملر بھی 31 رنز پر یوزویندرا چاہل کا شکار بنے اور آنڈیلی فیہلوک وایو 34 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، اوپننگ اور مڈل آرڈر کی ناکامی کے بعد رابادا اور کرس مورس نے ٹیم کے رن ریٹ کو سہارا دیا اور اسکور کو آگے بڑھایا، جوبی افریقہ 9 وکٹوں کے نقصان پر پچاس اوورز میں 66 رنز کی مشترکا اننگز کے بعد227 رنز بناسکی۔

    تھسارا پریرا 2 رنز پر رن آؤٹ ہوئے، ادانا 10، ملنگا 4 رنز پر لکمل کا ساتھ چھوڑ گئے، پردیپ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، سرنگا لکمل 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    بھارت کے جے جے بھومرا اور بی کمار نے جنوبی افریقہ کے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ کلدیپ یادیو نے بھی ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

  • ورلڈ کپ 2019: سلو اوور ریٹ پر پاکستانی ٹیم پر جرمانہ

    ورلڈ کپ 2019: سلو اوور ریٹ پر پاکستانی ٹیم پر جرمانہ

    ناٹنگھم: آئی سی سی نے انگلینڈ کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کیا، پاکستانی ٹیم نے مقررہ وقت میں ایک اوور کم کرایا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں کے چھٹے میچ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستانی ٹیم پر آئی سی سی نے جرمانہ کر دیا۔

    کپتان سرفراز احمد پر میچ فیس کا 20 فی صد اور دیگر کھلاڑیوں پر 10 فی صد جرمانہ عاید کیا گیا ہے۔

    گزشتہ روز ناٹنگھم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ 2019 کے اپنے دوسرے میچ میں پاکستان نے میزبان انگلینڈ کو 14 رنز سے شکست دے کر شان دار کم بیک کیا تھا۔

    دوسری طرف اسی میچ میں آئی سی سی نے انگلش کھلاڑی جوفرا آرچر اور بیٹسمین جیسن رائے کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاکستان ٹیم کو اس جیت کی ضرورت تھی، سرفراز احمد

    آئی سی سی کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فاسٹ بولر جوفرا آرچر اور جیسن رائے پر میچ فیس کا 15 فی صد جرمانہ عاید کیا گیا۔

    انگلش فاسٹ بولر نے میچ کے دوران امپائر کے فیصلے پر ناراضی کا اظہار کیا تھا، جب کہ جیسن رائے دوران میچ نازیبا کلمات کہے۔

    واضح رہے کہ کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف جیت سے ٹیم کے مورال میں اضافہ ہوا ہے، مستقبل میں ہم اچھی کارکردگی دکھائیں گے، ٹٰیم کو اس جیت کی ضرورت تھی۔

  • ورلڈ کپ 2019: قومی ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی ہو گئی، ویڈیو جاری

    ورلڈ کپ 2019: قومی ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی ہو گئی، ویڈیو جاری

    لاہور: ورلڈ کپ 2019 کے لیے پاکستانی ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی کر دی گئی، کٹ میں ہمیشہ کی طرح سبز رنگ نمایاں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کرکٹ کا عالمی میلہ بس 9 دن کی دوری پر رہ گیا ہے، پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی کر دی، اس سلسلے میں ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔

    نئی کٹ پر ایک طرف ورلڈ کپ 2019 اور دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ کا لوگو ہے، پی سی بی نے نئی کٹ کے ساتھ کھلاڑیوں کی ویڈیو بھی جاری کر دی۔

    قومی ٹیم کی کٹ کا رنگ ہلکا اور گہرا سبز ہے، سبز رنگ کی کٹ پر سفید رنگ سے کھلاڑیوں کے نام اور نمبر لکھے گئے ہیں۔

    دریں اثنا، کرکٹ ورلڈ کپ دو ہزار انیس کا میلہ سجنے کو ہے، کرکٹ کے سب سے بڑے میلے کے لیے پاکستان ٹیم کل سے تیاریوں کو حتمی شکل دے گی۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم لیڈز سے برسٹل پہنچ گئی، عالمی کپ سے پہلے قومی ٹیم کے پاس خامیوں کو دور کرنے کا آخری موقع ہے، شاہین بولنگ اور فیلڈنگ کی غلطیوں کو سدھارنے کے لیے کل سے پریکٹس کا آغاز کریں گے۔

    شاداب خان بھی کل کے ٹریننگ سیشن کا حصہ ہوں گے، قومی ٹیم ورلڈ کپ کا پہلا وارم اپ میچ افغانستان سے، دوسرا بنگلہ دیش سے ہوگا جب کہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم اپنی مہم جوئی کا آغاز 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے کرے گی۔

    ورلڈ کپ میں 10 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، ایونٹ کل 33 دن پر مشتمل ہوگا، 48 میچز کھیلے جائیں گے، اور ٹرافی کے لیے گھمسان کا رن پڑے گا، ایونٹ میں دنیائے کرکٹ کے بہترین اسٹارز ایکشن میں نظر آئیں گے۔

    مبصرین نے آسٹریلیا، انگلینڈ، بھارت اور پاکستان کو ٹائٹل کے لیے فیورٹ قرار دیا ہے، 30 مئی کو انگلینڈ میں شروع ہو نے والی کرکٹ کی اس عالمی جنگ کا افتتاحی میچ میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان لندن میں ہوگا۔