Tag: کرکٹ ورلڈ کپ 2019

  • برسٹل میں بارش، پاکستان اور سری لنکا کا میچ متاثر ہونے کا خدشہ

    برسٹل میں بارش، پاکستان اور سری لنکا کا میچ متاثر ہونے کا خدشہ

    برسٹل: کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے گیارہویں میچ میں آج پاکستان ٹیم کا سری لنکن حریف کے ساتھ ٹاکرا ہو گا، دونوں ٹیمیں اپنے ابتدائی 2 میں سے ایک ایک میچ جیت چکی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آج ورلڈ کپ کا گیارہواں میچ برسٹل میں ہوگا، پاکستان اور سری لنکا مدِ مقابل ہوں گے، دونوں ٹیمیں اپنے ایک ایک میچ جیت چکی ہیں جب کہ ایک میں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔

    پاکستان نے ورلڈ نمبر ون انگلینڈ کو شکست سے دوچار کیا، تاہم پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف کام یابی حاصل کی۔ دوسری طرف سری لنکا نے افغانستان کو شکست دی، اور نیوزی لینڈ سے میچ ہار گیا۔

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا، پاکستان ٹیم ممکنہ طور پر وِننگ الیون کے ساتھ ہی میدان میں اترے گی۔ اس میچ میں جیت کے لیے پاکستان کو فیورٹ قرار دیا گیا ہے، پاکستان کے جیت کا امکان 72 فی صد جب کہ سری لنکا کا 28 فی صد ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  ورلڈ کپ 2019: آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 15 رنز سے شکست دے دی

    برسٹل میں بارش شروع ہو گئی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کا میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے، آج رات تک مسلسل بارش ہوگی۔ دوسری طرف اگر بارش سے میچ منسوخ ہوا تو پاکستان اور سری لنکا کو 1-1 پوائنٹ ملے گا۔

    یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کرکٹ ورلڈ کپ میں 7 بار آمنے سامنے آئے، پاکستان نے ساتوں میچز میں سری لنکا کو شکست دی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ناٹنگھم میں کھیلے گئے دسویں میچ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 15 رنز سے شکست دی، شائے ہوپ اور کپتان جیسن ہولڈر کی نصف سنچریاں بھی ٹیم کے کام نہ آسکی تھیں۔

  • کرکٹ ورلڈ کپ 2019 : جنوبی افریقہ کو مسلسل تیسری شکست

    کرکٹ ورلڈ کپ 2019 : جنوبی افریقہ کو مسلسل تیسری شکست

    ساؤتھ ہمٹن : ورلڈ کپ 2019 کا آٹھواں میچ بھارت نے جنوبی افریقہ کے خلاف 6 وکٹوں سے جیت لیا، جنوبی افریقہ نے جیت کے لیے بھارت کو 228 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ کے آٹھویں میچ میں بھی شکست جنوبی افریقہ کے ماتھے کا جومھر بنی، ساؤتھ ہمٹن میں کھیلے جانے والے عالمی کپ کے تیسرے میچ میں پروٹیز نے ہپلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو جیت کے لیے 228 رنز کا ہدف دیا تھا جسے بھارتی بلے بازوں نے 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

    بھارتی بلکے باز شیکھر دھون 8 رنز بناکر پولین لوٹ گئے جب کے بعد کپتان ویرات کوہلی نے بلے بازی کی ذمہ داری لیکن وہ بھی زیادہ دیر میدان میں نہ ٹک سکے اور 18 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

    بھارتی بلے باز راہل نے جنوبی افریقہ کے خلاف 26 رنز اسکور کیے جبکہ بھارتی کے سینئر کھلاڑی ایم ایس دھونی نے ذمہ داری نے 34 ڈوریں مکمل کیں۔

    شیکھر دھون کے ساتھ اننگز کا آغاز کرنے والے روہت شرما نے بھارتی ٹیم کے اسکور بورڈ میں 13 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 122 رنز کا ناقابل شکست اضافہ کیا۔

    قبل ازیں ساؤتھ ہمٹن میں کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 50 اوورز میں 227 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور بھارت کو جیت کے لیے 228 رنز کا ہدف دیا، بھارت کے یوزویندرا چاہل نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

    جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جنوبی افریقہ کی جانب سے اننگز کا آغاز کوئنٹن ڈی کوک اور ہاشم آملہ کیا لیکن صرف 24 رنز اسکور کرسکے۔

    ون ڈاؤن آنے والے کپتان فاف ڈپلیسی نے 38 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان کو یوزویندرا چاہل نے شکار کیا اس کے بعد کوئی جنوبی افریقی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔

    ڈیوڈ ملر بھی 31 رنز پر یوزویندرا چاہل کا شکار بنے اور آنڈیلی فیہلوک وایو 34 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، اوپننگ اور مڈل آرڈر کی ناکامی کے بعد رابادا اور کرس مورس نے ٹیم کے رن ریٹ کو سہارا دیا اور اسکور کو آگے بڑھایا، جوبی افریقہ 9 وکٹوں کے نقصان پر پچاس اوورز میں 66 رنز کی مشترکا اننگز کے بعد227 رنز بناسکی۔

    تھسارا پریرا 2 رنز پر رن آؤٹ ہوئے، ادانا 10، ملنگا 4 رنز پر لکمل کا ساتھ چھوڑ گئے، پردیپ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، سرنگا لکمل 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    بھارت کے جے جے بھومرا اور بی کمار نے جنوبی افریقہ کے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ کلدیپ یادیو نے بھی ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

  • دنیائے کرکٹ پر حکمرانی کرنے والی ٹیمیں

    دنیائے کرکٹ پر حکمرانی کرنے والی ٹیمیں

    کراچی: کرکٹ کا بارہواں عالمی میلہ کل سے انگلینڈ میں سجے گا، اب تک کون کون سی ٹیمیں ورلڈ کپ جیت چکی ہیں اور کون سی ٹیمیں ٹرافی سے محروم رہیں۔

    کرکٹ کے پہلے عالمی کپ کی جنگ ہوئی 1975 میں جس کی فاتح ٹیم ویسٹ انڈیز رہی، 1979 کا عالمی میلہ پھر ویسٹ انڈیز نے لوٹ لیا۔

    کرکٹ کی تاریخ کا تیسرا عالمی کپ 1983 میں کھیلا گیا جو بھارتی ٹیم نے جیت لیا، بھارتی ٹیم کی قیادت کپل دیو کررہے تھے۔

    چوتھا ورلڈ کپ آسٹریلوی ٹیم کے نام رہا، 1992 کے عالمی کپ کا تاج پاکستان کے سر سجا، عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے پہلی بار عالمی کپ اپنے نام کیا۔

    کرکٹ کی چھٹی عالمی جنگ 1996 میں ہوئی جس میں سری لنکن ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔

    اس کے بعد ورلڈ کپ پر آسٹریلوی ٹیم کا قبضہ رہا، 1999 سے 2007 تک آسٹریلوی مسلسل تین بار عالمی کپ اپنے نام کیا۔

    مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے دوسری بار 2011 میں ورلڈ کپ جیتا اور 2015 میں ایک بار پھر آسٹریلیا ورلڈ کپ کی ٹرافی لے اُڑا۔

    آسٹریلیا نے سب سے زیادہ پانچ بار عالمی کپ جیتا، ویسٹ اور بھارت دو، دو بار عالمی چیمپئن بنے، سری لنکا، پاکستان ایک، ایک بار عالمی کپ کے فاتح رہے۔

    جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ وہ ٹیمیں ہیں جو اب تک ورلڈ کپ کی ٹرافی سے تاحال محروم ہیں، 2019 کا کون بنے گا فاتح اس کا فیصلہ 14 جولائی کو کھیلے جانے والے فائنل میچ میں ہوگا۔

  • ورلڈکپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا

    ورلڈکپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا

    لاہور: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان آج کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ ورلڈکپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا۔

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے لیے منتخب کردہ 23 کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ 15 اپریل کو لیا گیا اور ان میں مکمل طور پرفٹ کھلاڑیوں پرمشتمل ورلڈکپ ٹیم تیار کی جائے گی۔

    ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ورلڈکپ کے لیے منتخب ہونے والے ممکنہ 15 رکنی اسکواڈ کے ساتھ 2 ریزرو کھلاڑی بھی ہوں گے۔

    ورلڈکپ 2019 کا آغاز 30 مئی سے ہوگا اور ایونٹ کا افتتاحی میچ میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    دنیا بھر میں ٹیموں کا اعلان ہو رہا ہے، یہاں تماشا لگایا جارہا ہے: وسیم اکرم

    یاد رہے کہ گزشتہ روز سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پوری دنیا میں لوگ جانتے ہیں کہ ٹیم کا اعلان کب ہوگا، پوری دنیا میں غلط تاثر جا رہا ہے، ہر جگہ ٹیموں کا اعلان ہو رہا ہے. دیکھنا ہوگا کہ وزیراعظم عمران خان کا کیا ری ایکشن آتا ہے.

  • کرکٹ ورلڈ کپ، 27 کھلاڑیوں کے انگلینڈ کے ویزے کی درخواست دے دی گئی

    کرکٹ ورلڈ کپ، 27 کھلاڑیوں کے انگلینڈ کے ویزے کی درخواست دے دی گئی

    لاہور: پی سی بی نے کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے 27 کھلاڑیوں کے انگلینڈ کے ویزے کی درخواستیں جمع کروادیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے لیے 27 کھلاڑیوں کے انگلینڈ کے ویزے کی درخواست برطانوی ایمبیسی میں جمع کروادی ہے، عمر اکمل کے ویزے کی درخواست بھی جمع کروائی گئی ہے۔

    پی سی بی ذرائع کے مطابق وہاب ریاض، آصف علی، شاہین شاہ آفریدی، عابد علی، محمد رضوان کے بھی ویزے کی درخواست جمع کروائی گئی ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، بابر اعظم، حسن علی، فہیم اشرف، شاداب خان کے ویزے کی درخواست بھی جمع کروادی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق عمر اکمل کے ویزے کی درخواست جمع کروائی گئی ہے تاہم عمر اکمل کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمولیت کے امکانات انتہائی کم ہیں۔

    مزید پڑھیں: ورلڈ کپ میں کپتان کون ہوگا، مکی آرتھر نے بتادیا

    وکٹ کیپر محمد رضوان کو بطور بلے باز ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے اور عابد علی کو تیسرے اوپنر کی حیثیت سے ٹیم میں شامل کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

    واضح رہے کہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے لیے ہمارے پاس ہر کھلاڑی کا انفرادی منصوبہ تیار ہے، انگلینڈ میں بھرپور تیاری کریں گے، تمام اہم کھلاڑیوں کو فٹنس کے معیار پر پورا اترنا ہوگا، فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ آئندہ دو روز میں سلیکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھیں گے اور کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ 14 اپریل کو ہوگا۔

  • پاکستان کو ورلڈ کپ کھیلنے سے نہیں روکا جاسکتا، بی سی سی آئی کی عقل ٹھکانے آگئی

    پاکستان کو ورلڈ کپ کھیلنے سے نہیں روکا جاسکتا، بی سی سی آئی کی عقل ٹھکانے آگئی

    نئی دہلی: پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ 2019 سے باہر کروانے کا مطالبہ کرنے والے بھارتی کرکٹ بورڈ کی عقل ٹھکانے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ 2019 سے باہر کروانے کا مطالبہ کرنے والے بی سی سی آئی کو اعتراف کرنا پڑا کہ وہ پاکستان کو ورلڈ کپ میں شرکت سے نہیں روک سکتا ہے آئینی طور پر ایسا نہیں کیا جاسکتا ہے۔

    بی سی سی آئی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کا قانون تمام ممبر بورڈز کو آئینی تحفظ فراہم کرتا ہے، کوالیفائنگ ٹیموں کو آئی سی سی ایونٹس سے نہیں روکا جاسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ 2019 سے پاکستان کو باہر کرنے کے لیے آئی سی سی کو خط لکھا اور پھر خود ہی مان لیا کہ ایسا ممکن نہیں ہے۔

    دوسری جانب سابق کپتان سارو گنگولی نے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے دعویٰ کیا بھارت نہیں ہوگا توورلڈ کپ بھی نہیں ہوسکتا۔

    مزید پڑھیں: بھارت کا آئی سی سی سے پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر کرنے کا مطالبہ

    یاد رہے نٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) ورلڈ کپ 2019 کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کرچکی ہے، جس کے تحت یہ ٹورنامنٹ مئی 30 سے جولائی 14 کے درمیان انگلینڈ اور ویلز میں کھیلا جائے گا۔

    میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ ٹورنامنٹ کا پہلے میچ اوول کے میدان پر 30 مئی کو کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان کا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہے جو 31 مئی کو ٹرینٹ برج پر کھیلا جائے گا.

    واضح رہے کہ پلوامہ خودکش حملے میں 44 بھارتی فوجی مارے گئے تھے جس کے بعد بھارت نے پاکستان کے خلاف محاذ کھول دیا، تجارتی پابندی کے ساتھ ساتھ پاکستانی اداکاروں پر بھی بھارتی فلموں میں کام کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

  • کرکٹ ورلڈ کپ 2019، کون سے کھلاڑی ون ڈے کرکٹ کو الوداع کہہ دیں گے

    کرکٹ ورلڈ کپ 2019، کون سے کھلاڑی ون ڈے کرکٹ کو الوداع کہہ دیں گے

    کراچی: کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا ہے، ورلڈ کپ 30 مئی سے شروع ہوگا، ورلڈ کپ کے میچز 1992 ورلڈ کپ کے فارمیٹ کے تحت رکھے گئے ہیں، 2019 کے ورلڈ کپ جہاں نئے چہرے متعارف کرائے جائیں گے وہیں کچھ پرانے لیجنڈ کھلاڑی اپنا آخری ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں، آئیے دیکھتے ہیں کون سے کھلاڑی ون ڈے کرکٹ کو الوداع کہہ دیں گے۔

    شعیب ملک

    قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک نے 1996 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا، انہوں نے اعلان کیا ہے کہ ورلڈ کپ 2019 ان کا آخری ورلڈ کپ ہوگا جس کے بعد وہ ریٹائر ہوجائیں گے۔

    شعیب ملک کے علاوہ امکان ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے 2 فاسٹ بولر وہاب ریاض اور سہیل تنویر بھی ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیں گے۔

    مشرفی مرتضیٰ

    بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضیٰ بھی 2019 میں اپنا آخری ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں، انہوں نے حال ہی میں اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تاہم وہ ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں وہ ملک کی نمائندگی کرتے رہیں گے۔

    بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم ان دنوں نیوزی لینڈ میں موجود ہے جہاں کیوی ٹیم نے انہیں ون ڈے سیریز میں شکست دی ہے جبکہ ٹی ٹوینٹی سیریز ابھی کھیلی جانی ہے۔

    کرس گیل

    ویسٹ انڈیز بلے باز کرس گیل نے بھی ورلڈ کپ کے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے، کرس گیل نے اپنے کرکٹ کیریئر میں متعدد ریکارڈ اپنے نام کیے شاہد خان آفریدی کے بعد کرس گیل کے پاس سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ بھی ہے۔

    جیمز اینڈرسن

    انگلش پیسر جیمز اینڈرسن کے لیے بھی 2019 کا ورلڈ کپ آخری ثابت ہوگا، جیمز اینڈرسن انگلینڈ کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کھیل رہے ہیں، وہ انگلش ٹیم کے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

    مہندر سنگھ دھونی

    بھارت کو کرکٹ ورلڈ کپ، ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جتوانے والے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کامیاب کپتان مہندر سنگھ دھونی کے لیے بھی یہ ورلڈ کپ الوادعی ورلڈ کپ ثابت ہوگا، دھونی کپتانی چھوڑنے کے بعد وکٹ کیپر بلے باز کی حیثیت سے ٹیم میں موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارتی صحافی نے مہندر سنگھ دھونی سے سوال کیا تھا کہ آپ کب تک ریٹائرڈ ہوجائیں گے جس پر دھونی نے صحافی کو اپنے پاس بلایا اور پوچھا میں آپ کو بوڑھا نظر آرہا ہوں یا میری پرفارمنس خراب ہوگئی ہے جس پر صحافی کا کہنا تھا کہ نہیں، تو دھونی نے کہا کہ میرے سوال کا جواب آپ نے ہی دے دیا ہے اب میں کیا کہوں۔

    روس ٹیلر

    کیوی بلے باز روس ٹیلر نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمںٹ کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، روس ٹیلر کی نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔

    کیمرون وائٹ، شان مارش، جارج بیلی

    ڈیوڈ وارنر اور اسٹیون اسمتھ کی ریٹائرمنٹ کے بعد سے کینگروز ٹیم دباؤ کا شکار ہے، آسٹریلوی کے دیگر تین کھلاڑیوں کیمرون وائٹ، شان مارش اور جارج بیلی کے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرڈ ہونے کا امکان ہے۔

    لیستھ ملنگا

    سری لنکن پیسر لیستھ ملنگا کی ریٹائرمنٹ کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، ملنگا کے علاوہ سری لنکا ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں دلروان پریرا اور نوون کلاسیکرا کی بھی ریٹائرمنٹ کا امکان ہے۔

     

  • پلوامہ حملہ: بھارت ورلڈ کپ میں پاکستان سے میچ کا بائیکاٹ کرے، ہربھجن سنگھ

    پلوامہ حملہ: بھارت ورلڈ کپ میں پاکستان سے میچ کا بائیکاٹ کرے، ہربھجن سنگھ

    ممبئی: سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے بی سی سی آئی سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان سے میچ کا بائیکاٹ کرے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پلوامہ حملے کے بعد بھارت حواس باختہ ہوگیا ہے ساتھ ہی سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ بھی اس میں پیش پیش نظر آرہے ہیں، سابق اسپنر نے بی سی سی آئی سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی ٹیم ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان کے خلاف میچ نہ کھیلے اور اس کا بائیکاٹ کرے۔

    سابق بھارتی اسپنر نے پلوامہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’ملک ہمارے لیے پہلے ہے۔‘ ہم سب کو اپنی فوج کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

    واضح رہے کہ 38 سالہ اسپنر آخری بار پاکستان کے خلاف میچ ورلڈ کپ میں کھیلا تھا، ہربھجن 2015 میں ٹیسٹ کرکٹر سے ریٹائر ہوئے تھے اور وہ انڈین پریمیئر لیگ اب بھی کھیل رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: ثانیہ مرزا پاکستان کی بہو قرار ، بطور برانڈ ایمبسڈر آف تلنگانہ ہٹانے کا مطالبہ

    انہوں نے کہا کہ مجھے ورلڈ کپ میں پوائنٹ گنوانے کی کوئی پرواہ نہیں ہے، بھارتی ٹیم اتنی مضبوط ہے کہ اسے دو پوائنٹس کم ہونے سے بھی کوئی فرق نہیں پڑے گا، ہربھجن سنگھ نے ٹیسٹ کرکٹر میں 417 وکٹ حاصل کررکھی ہیں۔

    واضح رہے کہ پلوامہ خودکش حملے میں 44 بھارتی فوجی مارے گئے تھے جس کے بعد بھارت نے پاکستان کے خلاف محاذ کھول دیا، تجارتی پابندی کے ساتھ ساتھ پاکستانی اداکاروں پر بھی بھارتی فلموں میں کام کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

    بھارت میں انتہا پسندوں کی جانب سے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کے خلاف بھی معتصبانہ اقدامات کیے گئے ہیں اور انہیں مزاحیہ پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ سے بھی نکال دیا گیا ہے۔