Tag: کرکٹ ورلڈ کپ

  • آئی سی سی کی ورلڈ کپ ٹرافی لاہورپہنچ گئی

    آئی سی سی کی ورلڈ کپ ٹرافی لاہورپہنچ گئی

    لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ورلڈ کپ 2019 کے لیے تیار کردہ ٹرافی لاہور پہنچ گئی ہے، لاہورسے یہ اسلام آباد اور پھر کراچی سفر کرے گی، پاکستان میں اس کا قیام کل دس دن ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے لیے تیا ر کردہ ٹرافی لاہور پہنچ چکی ہے، آئی سی سی کے نمائندے شیمرون شیٹھی بھی ٹرافی کے ہمراہ سفر کررہے ہیں۔

    شیڈول کے مطابق ٹرافی کو دوپہر ڈیڑھ بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور لایا جائے گا جہاں سے اسے سیاحوں کے لیے تیارکردہ ڈبل ڈیکر بس سروس کے ذریعے لاہور دورہ کرایا جائے گا، اس کے بعد پونے تین بجے ٹرافی کو اسٹیڈیم کے اندر رکھا جائے گا۔

    کل صبح یہ ٹرافی گورنمنٹ کالج یونی ورسٹی کا رخ کرے گی جبکہ اس کے بعد اس کی آفیشل تصویر کے لیے اسے واہگاہ بارڈر لے جایا جائے گا۔ شام میں ٹرافی شوکت خانم اسپتال لےجائی جائے گی جس کے بعد اس ٹرافی کا لاہور میں سفر ختم ہوجائے گا۔

    لاہور سے یہ ٹرافی ، آئی سی سی کے نمائندے کے ہمراہ اسلام آباد کا رخ کرے گی جس کے بعد اسے کراچی لایا جائے گا۔ کراچی کے بعد یہ ٹرافی آگے اپنے سفر پر روانہ ہوجائے گی۔

    یہ ٹرافی پاکستان میں دس دن قیام کرے گی ۔ تین سے پانچ اکتوبر کو اس کا قیام لاہور میں ہوگا جس کے بعد 6 سے آٹھ اکتوبر تک یہ اسلام آباد میں رہے گی ۔ 9 سے تیرہ اکتوبر تک یہ ٹرافی کراچی میں قیام کرے گی۔ یاد رہے کہ اس کا سفر رواں سال 27 اگست کو دبئی میں قائم آئی سی سی کے ہیڈ کوارٹر سے شروع ہوا تھا۔

    اس سفر میں یہ ٹرافی پانچ بر اعظموں کے 21 ممالک اور 60 شہروں کا سفر کرے گی۔ کرکٹ کی دنیا کا سب سے بڑا ایونٹ 30 مئی 2019 سے 14 جولائی 2019 تک انگلینڈ اور ویلز میں جاری رہے گا۔

  • آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ2019کی ٹرافی آج پاکستان پہنچے گی

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ2019کی ٹرافی آج پاکستان پہنچے گی

    لاہور : آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ2019کی ٹرافی دنیا کے دورے کے دوران سری لنکا سے ہوتی ہوئی آج پاکستان پہنچے گی، ورلڈکپ ٹرافی3سے8اکتوبر تک پاکستان میں رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی سری لنکا سے ہوتی ہوئی آج پاکستان پہنچے گی، پاکستان میں چھ روز قیام کے دوران پہلے لاہور پہنچے گی۔

    شیڈول کے مطابق ٹرافی تین اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم سے ٹورازم ڈبل ڈیکر بس پر دوپہر ڈیڑھ بجے شہر کا چکر لگائے گی۔ چار اکتوبر کو ٹرافی کو پہلے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لے جایا جائے گا۔

    فوٹو سیشن کے لئے ٹرافی کو واہگہ بارڈر اور پھر شوکت خانم اسپتال لے جایا جائے گا۔ پانچ اور چھ اکتوبر کو ٹرافی کو اسلام آباد اور پھر سات اور آٹھ اکتوبر کو کراچی میں مختلف مقامات پر لے جایا جائے گا، جس کے بعد ٹرافی کو بنگلہ دیش کے لئے روانہ کر دیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ 30مئی سے14جولائی2019تک انگلینڈ اور ویلز میں منعقد ہوگا، پاکستان کا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہے جو 31 مئی کو ٹرینٹ برج پر کھیلا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی 3اکتوبر کو پاکستان لائی جائے گی

    میگا ایونٹ ٹرافی کے عالمی ٹوور کا آغاز آئی سی سی ہیڈ کوارٹر سے27اگست سے ہوا تھا، نو ماہ کے دوران ورلڈ کپ کی ٹرافی ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے ممالک کے علاوہ دیگر گیارہ ممالک میں بھی جائے گی، جس میں نیپال ، امریکہ اور جرمنی بھی شامل ہیں۔

  • مصطفیٰ کمال نے احتجاجاً آئی سی سی کی صدارت چھوڑ دی

    مصطفیٰ کمال نے احتجاجاً آئی سی سی کی صدارت چھوڑ دی

    ڈھاکہ : کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی فاتح ٹیم کو دینے کے تنازعہ پر بنگلہ دیش کے مصطفی کمال نے آئی سی سی کی صدارت سے استعفی دے دیا۔ بنگلہ دیش اور آئی سی سی آمنے سامنے آگئے۔ لڑائی شدت اختیار کرگئی۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے بگ تھری کے ٹھیکیدار بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال دیں۔ بنگلہ دیش کی سرزمین پر قدم رکھتے ہی مصطفی کمال نے آئی سی سی پر تنقید کے نشتر چلادیئے۔

    آسٹریلوی کپتان سری نواسن سے ورلڈ کپ 2015 کی ٹرافی وصول کر رہے ہیں

    مصطفی کمال نے آئی سی سی میں ہونے والے بے ضابطگیوں کا پردہ چاک کردیا۔ کہتے ہیں آئی سی سی میں بھارت کا کنٹرول ہے۔ بھارت ہر معاملے پراپنی من مانی کرتا ہے۔

    کرکٹ کا نظام بدعنوان لوگ چلارہے ہیں۔ ایسا چلتا رہا تو کرکٹ تباہ ہوجائے گی۔ آئی سی سی میں صدر کا عہدہ رسمی ہے۔ سارے اختیارات چئیرمین کے پاس ہیں۔

    ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے کپتان کو ٹرافی دینے کا استحقاق میرا تھا جو سری نواسن نے چھینا۔ عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ حتمی ہے۔ مصطفیٰ کمال کی جگہ اب پاکستان کے نجم سیٹھی آئی سی سی کے صدر کا عہدہ سنبھالیں گے۔

  • گرین شرٹس کی مانگ میں اضافہ، دکانداروں نے سیل لگا دی

    گرین شرٹس کی مانگ میں اضافہ، دکانداروں نے سیل لگا دی

    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کی فتوحات کیساتھ گرین جرسی کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، شائقین اب پاک آسٹریلیا کوارٹر فائنل کیلئے تیاریاں کررہے ہیں۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کی پہچان گرین جرسی ہے جو ورلڈ کپ میں پوری قوم کی نمائندگی کررہی ہے۔

    مصباح الحق الیون کی شاندار کارکردگی نے اب گرین جرسی کی ڈیمانڈ میں بھی اضافہ کردیا ہے، ہر طرف کرکٹ کٹ کی بھرمار ہے۔

     دکاندار بچے خاص طور سے پاکستان ٹیم کی جرسی خرید رہے ہیں تاکہ گھر میں یا پھر بڑی اسکرین پر میچ کا مزہ دوبالا ہوجائے شائقین دکانداروں نے بھی پاکستانی جرسی پر سیل لگا دی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شائقین خریداری کرکے اپنا شوق پورا کرسکیں۔

  • ورلڈ کپ: انگلینڈ کی 276 رنز کے تعاقب میں بیٹنگ جاری

    ورلڈ کپ: انگلینڈ کی 276 رنز کے تعاقب میں بیٹنگ جاری

    ایڈیلیڈ : ایڈیلیڈ : کرکٹ ورلڈ کپ میں آج انگلینڈ اور بنگلہ دیش اہم مقابلے میں مدِمقابل ہیں۔

    میچ میں بنگلہ دیش نے انگلینڈ کے خلاف مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 275 رنز بنائے ہیں، ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بنگلہ دیش کے دو سو چھیہتر رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔

    انگلینڈ نے 21 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 101 رنز بنالئے ہیں، ایئن بیل نے 66 گیندوں میں سات چوکوں کی مدد نصف سنچری مکمل کی۔

    انگلینڈ کی پہلی وکٹ اس وقت گری ، جب ایئن بیل نے معین علی کی کال پر رن بنانے سے انکار کیا اور معین علی 19 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔

    انگلینڈ دوسرے کھلاڑی ایلکس ہیلز کو 27 رنز پر مرتضیٰ نے آوٹ کیا۔

    ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس انگلینڈ نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    بنگلہ دیش کا آغاز مایوس کن رہا، آٹھ کے مجموعی اسکور پر اوپنرز دھوکہ دے گئے، تیسری وکٹ کے لئے بنگلہ دیش کےکھلاڑیوں نے چھیاسی رنز کی شراکت قائم کی۔ سومیا سرکار چالیس رنزبناکر پویلین لوٹ گئے۔

    محمود اللہ اور مشفیق نے شاندار کھیل پیش کیا، محمود اللہ نے سینچری اسکور کرتے ہوئے ایک سو تین رنز کی اننگز کھیلی جبکہ  مشفیق الرحیم نے نواسی رنزبنائے۔

    بنگلہ دیش کی جانب سے محمود اللہ  ورلڈ کپ میں سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

    بنگلہ دیش کے 261 کے مجموعی اسکور پر مشفیق آؤٹ ہوئے،مشفیق 77 گیندوں میں آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 89 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، صابر رحمان14 رنز بنا کر جارڈن کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

    بنگلہ دیش نے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں پر دو سو پجھتر رنز بنائے، بنگلہ دیش انگلینڈ کو ہراکر کوارٹرفائنل تک رسائی حاصل کرسکتا ہے۔

    یہ میچ بنگلہ دیش کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے، بنگلہ دیش کو کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے صرف ایک جیت درکار ہے۔ تاہم بنگلہ دیش کا دوسرا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف ہے اس لیے بنگلہ دیش کے لیے یہ میچ جیتنا ضروری ہے۔

    انگلینڈ کو بنگلہ دیش اور اس کے افغانستان دونوں کو شکست دینی لازمی ہے تاکہ کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر سکے۔

    ورلڈ کپ میں بنگلہ ٹائیگرز نے اب تک چار میچ کھیلے جن میں سے دو جیتے، ایک ہارا اور ایک برابر رہا اورایک میچ بارش کے باعث نہ ہو سکا۔ جبکہ انگلش ٹیم نے بھی چار میچ کھیلے اور صرف ایک میچ جیتا اور تین ہارے ہیں۔ا

  • سرفراز احمد نے عمدہ کارکردگی کے ساتھ ساتھ عالمی ریکارڈ بھی بناڈالا

    سرفراز احمد نے عمدہ کارکردگی کے ساتھ ساتھ عالمی ریکارڈ بھی بناڈالا

    کراچی: سرفراز احمد نے ایک میچ میں اتنے کیچ پکڑ لئے جتنے عمر اکمل نے تین میچ میں چھوڑدیئے، سرفراز احمد نے ایک اننگز میں چھ کیچ پکڑ کر ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ کیچز کا عالمی ریکاڑد بھی برابر کردیا۔

    میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سرفراز احمد جب بیٹنگ کیلئے میدان میں آئے تو کسی بھی باﺅلر کو خاطر میں نہ لائے اور گراﺅنڈ کے چاروں جانب خوبصورت سٹروک کھیلے۔

    انہوں نے محض 49 گیندوں پر 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 49 رنز تاہم بدقسمتی سے محض 1 سکور کی کمی سے ففٹی مکمل کرنے میں ناکام رہے اور رن آﺅٹ ہو گئے۔

    ہدف مقرر کرنے کے بعد جنوبی افریقی بلے باز میدان میں آئے تو محمد عرفان، راحت علی اور وہاب ریاض نے طوفانی باﺅلنگ کے ذریعے انہیں تگنی کا ناچ نچا دیا جبکہ وکٹ کے پیچھے کھڑے سرفراز احمد نے بھی باﺅلرز کا بھرپور ساتھ دیا۔

    انہوں نے میچ میں وکٹ کے پیچھے 6 کھلاڑیوں کے کیچ دبوچ کر نا صرف میچ جیتنے میں اہم کردار ادا کیا بلکہ ایک ہی میچ میں کسی بھی وکٹ کیپر کی جانب سے سب سے زیادہ کیچز پکڑنے کا ریکارڈ بھی برابر کیا۔

    آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر بلے باز ایڈم گلکرسٹ 4 میچوں میں 6,6 کیچز پکڑ کر اس فہرست میں پہلے نمبر ہیں جبکہ ان کے بعدانگلینڈ کے سٹیورٹ ایلس، جنوبی افریقہ کے مارک باﺅچر، انگلینڈ کے میٹ پرائر، انگلینڈ کے وکٹ کیپر بٹلر اور سکاٹ لینڈ کے وکٹ کیپر کراس ایک ہی اننگز کے دوران وکٹ کے پیچھے 6 کیچز پکڑنے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

  • سرفراز احمد کی عمدہ کارکردگی نے کوچ وقار یونس کاوقار توڑ دیا

    سرفراز احمد کی عمدہ کارکردگی نے کوچ وقار یونس کاوقار توڑ دیا

    ایڈن پارک: سرفراز سے متعلق سوال پر وقار یونس غصے میں آکر پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے۔

    جنوبی افریقہ کیخلاف جیت کے بعد پریس کانفرنس میں وکٹ کیپر سرفراز کے متعلق سوال کیا پوچھا وقار یونس غصے میں آگئے اور کہہ ڈالا کہ ایسے احمقانہ سوال کا میرے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔

    وقار یونس سرفراز احمد کی شاندار پرفارمنس دیکھ کر ہیڈ کوچ نے یو ٹرن لینے میں ہی بہتری جانی اور کہاکہ سرفراز کی صلاحیتوں سے کھبی شک نہیں کیا۔

    وقار یونس کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی باؤنسی وکٹوں پر اوپننگ کرنا آسان نہیں لیکن سرفراز نے بہترین کارکردگی دکھائی، جنوبی افریقہ کیخلاف جیت کی بہت اہمیت ہے، امید ہے ٹیم پرفارمنس کو برقرار رکھے گی۔

    ورلڈ کپ کے پہلے ہی میچ میں سرفراز احمد کی عمدہ کارکردگی نے کوچ وقار یونس کا وقار توڑ دیا، جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں سرفراز احمد کی شمولیت نے ثابت کر دیا ہے کہ وقار یونس کا موقف ایک بہانے کے سوا کچھ نہیں تھا۔

    واضح رہے کہ یو اے ای سے فتح کے بعد  پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے میڈیا سے سرفراز کی شمولیت کے حوالے سے انوکھی منتق اپناتے ہوئے کہا تھا کہ سرفراز سے اوپننگ کراکے ان کا کیرئیر تباہ نہیں کرنا چاہتے۔

  • کرکٹ ٹیم کی فتح پرملک بھرمیں شائقین خوشی سے نہال ہوگئے

    کرکٹ ٹیم کی فتح پرملک بھرمیں شائقین خوشی سے نہال ہوگئے

     کراچی : کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں جنوبی افریقہ کیخلاف شاندار کامیابی کے بعد ملک بھر میں جشن کا سماں ہے، لوگوں نے جیت کے بعد دل کھول کر خوشیاں منائیں۔

    جگہ جگہ مٹھائیاں تقسیم کی گئیں،ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے رہے، کراچی میں بھی بچوں نے گرین شرٹس کی فتح پر خوب ہلہ گلہ کی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جنوبی افریقہ کیخلاف کامیابی نے شائقین کرکٹ میں ایک نئی جان پھونک دی ہے۔ کراچی کے ایک نجی اسکول میں بڑی اسکرین لگائی گئی جہاں بچوں کے ساتھ اساتذہ نے بھی خوب رنگ جمایا۔

    ڈھول کی تھاپ اور میوزک پر شائقین کرکٹ جھوم جھوم پاکستان کی کامیابی کا جشن مناتے رہے، کرکٹ لورز کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے اصل ہیرو سرفراز احمد ہیں جنھوں نے شاندار کارکردگی دکھائی۔

    گرین شرٹس کے دیوانوں کو یقین ہے کہ اب پاکستان نہ صرف آخری میچ جیتے گا بلکہ تمام رکاوٹوں کو عبور کرکے ورلڈ چیمپیئن بھی بن جائے گا۔

  • ورلڈ کپ: زمبابوے کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا  فیصلہ

    ورلڈ کپ: زمبابوے کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

    ہوبارٹ: کرکٹ ورلڈ کپ کے 30ویں میچ میں آئرلینڈ اور زمبابوے آمنے سامنے ہیں۔

      آسڑیلیا کے شہر ہوبارٹ میں کھیلے جانے والے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر  پہلے  فیلڈنگ کا  فیصلہ کیا۔

    آئرلینڈ کی جانب سے پورٹرفیلڈ اور جوئس وکٹ پر موجود ہیں اور اب تک 9اوورز میں آئر لینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 36 رنز بنائے ہیں

    آئر لینڈ کو 16 کے مجموعی سکور پر اس وقت نقصان اٹھانا پڑا جب سٹرلنگ دس رنز سکور کر کے پنیانگرا کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

    اس سے پہلے زمبابوے نے ورلڈ کپ میں چار میچ کھیلے ، جس میں ایک میچ میں کامیابی حاصل کی جبکہ آئرلینڈ نے اب تک  تین میچ کھیلے ہیں جس میں  دو میں فتح حاصل کی اور ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

    زمبابوے کے کپتان ایلٹن چیگمبرا زخمی ہونے کے باعث آج کے میچ سے باہر ہیں، ان کی جگہ ریجس چکبوا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور برینڈن ٹیلر کپتانی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں  جبکہ آئر لینڈ نے میکس سورنسن کی جگہ ایلکس کیوسک کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

  • پرتھ: کرکٹ ورلڈ کپ، کالی آندھی اور بھارتی سورما آج مدِمقابل

    پرتھ: کرکٹ ورلڈ کپ، کالی آندھی اور بھارتی سورما آج مدِمقابل

    پرتھ : کرکٹ ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپیئن بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اہم معرکہ آج پرتھ میں ہوگا۔

    پرتھ میں اب گھسمان کی جنگ ہوگی ، دونوں ٹیموں کے درمیان ورلڈ کپ میں سات میچز ہوچکے ہیں، بھارتی سورماؤں کا پلڑا بھاری ہے جبکہ کالی اندھی کو تین مقابلوں میں کامیابی ملی۔

    دونوں ٹیموں کو ڈبل سنچری میکرز کی خدمات حاصل ہیں۔

    بھارتی بیٹنگ لائن رنز بنانے کی مشین ہے توکالی اندھی کے پاس جارحانہ بلے بازوں کی کمی نہیں۔

    گروپ بی میں دفاعی چیمپیئن بھارت ناقابل شکست ہے جبکہ بھارت کو شکست دیکر ویسٹ انڈیز کوارٹر فائنل تک رسائی کے امکانات بڑھ جائینگے۔