Tag: کرکٹ ٹورنامنٹ

  • پاکستان میں سہ ملکی سیریز کے لیے کون کون سی ٹیمیں آئیں گی؟

    پاکستان میں سہ ملکی سیریز کے لیے کون کون سی ٹیمیں آئیں گی؟

    دبئی: سہ ملکی سیریز کھیلنے کے لیے آئندہ برس جنوری میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔

    چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی دئبی میں جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈ کے چیرمین سے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان میں فروری میں تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کو حتمی شکل دی گئی۔

     ٹرائی سیریز کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمز جنوری 2024 کے آخر میں پاکستان آئیں گی جبکہ فروری میں یہ سیریز کھیلی جائے گی۔

    چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈز کے چیئرمینز کو بھی پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

     پی سی بی کی کاوشوں سے چیمپئنز ٹرافی بھی آئی سی سی کے ایجنڈے میں شامل ہے، اس موقعے پر پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ ٹرائی سیریز کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان میں کئی برس بعد ہوگی۔

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے مزید کہا کہ ٹرائی سیریز کھیلنے پر جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

  • باجوڑ میں تین روزہ ’وہیل چیئر‘ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

    باجوڑ میں تین روزہ ’وہیل چیئر‘ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

    باجوڑ میں تین روزہ بین الاضلاعی سپیشل پرسنزامن وہیل چیئر کرکٹ کپ ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا جس میں خصوصی کرکٹرز کی ٹیموں نے شرکت کی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق تین روزہ بین الاضلاعی اسپیشل پرسنز امن وہیل چیئر کرکٹ کپ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ اور اختتامی تقریب باجوڑ اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔

    اختتامی تقریب میں ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کے اعلی حکام، خصوصی افراد، آفیشلز اور اسپورٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور بڑی تعداد میں علاقہ کے نوجوانوں نے شرکت کی۔

    تین روزہ ٹورنامنٹ میں دیر، باجوڑ، مردان، بنوں، سوات اور تخت بھائی کی خصوصی پرسنز کی ٹیموں نے حصہ لیا، ٹیموں کے مابین وہیل چیئر ریس اور ہینڈ ریسلنگ کے مقابلے بھی منعقد ہوئے۔

    مہمان خصوصی نے اعلی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں اور رنراپ اور فاتح ٹیموں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کیے، خصوصی افراد کیلئے میوزیکل نائٹ کا بھی اہتمام کیا گیا، میوزیکل نائٹ میں علاقائی فنکاروں نے فن کا مظاہرہ کیا۔

    خصوصی افراد نے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر فرنٹیئر کور نارتھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ مستقبل میں بھی منعقد کئے جائیں تاکہ خصوصی افراد کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

  • سندھ کے شہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ : کراچی نے سکھر اور نوابشاہ کو شکست دے دی

    سندھ کے شہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ : کراچی نے سکھر اور نوابشاہ کو شکست دے دی

    کراچی : کراچی کنگز کے تحت جاری سندھ کے شہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ میں کراچی کے شہزادے نے دو میچز میں سکھر اور نوابشاہ کو ہرا دیا، عماد عالم نے ایک سو گیارہ رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔

    تفصیلات کے مطابقنیا ناظم آباد کرکٹ گراؤنڈ میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ کراچی کنگز سندھ کےشہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ کےتیسرے میچ میں کراچی نے نوابشاہ کو ایک سوایک رنز سے شکست دی۔

    کراچی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دو سو پندرہ رنزبنائے، عماد عالم نے ایک سو گیارہ رنز کی طوفانی اننگز کھیلی، کراچی کے شہزادے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے215رنز بنائے کراچی کے عماد عالم نے62 گیندوں پر111رنز بنائے، دھواں دھار بیٹنگ پر عماد عالم میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

    اس کے علاوہ سندھ کے شہزادے کے چوتھے میچ میں کراچی کے شہزادے نے سکھر کو چھ وکٹ سے شکست دی، کراچی کے شہزادے کی نپلی تلی بولنگ کے باعث حیدرآباد کی ٹیم پورے اوورز کھیلے بغیر ایک سو سات رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    مزید پڑھیں : کراچی کنگز سندھ کے شہزادے ٹورنامنٹ: میرپور خاص اور کراچی نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

    کراچی کے شہزادے نے مطلوبہ ہدف انیسویں اوور میں حاصل کرلیا۔ کراچی کی سندھ کے شہزادے میں مسلسل تیسری کامیابی ہے۔

  • پینٹاگولرکپ: خیبرپختونخواہ فائٹرز نے فائنل میں جگہ بنالی

    پینٹاگولرکپ: خیبرپختونخواہ فائٹرز نے فائنل میں جگہ بنالی

    کراچی : پینٹاگولر کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں خیبرپختوانخواہ فائٹرز نے بلوچستان وارئیرز کیخلاف سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

    کراچی میں کھیلے جارہے پینٹاگولر کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے چوتھے روز بلوچستان وارئیرز کے کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔

    خیبرپختونخواہ فائٹرز کے بولرز نے بلوچستان وارئیرز کو ایک سو چھتیس رنز پر ڈھیر کردیا۔ایاز تصور چوالیس اور ذوالفقار بابر نے بتیس رنز کی اننگز کھیلی۔ظفر گوہر نے چار اور محمدسمیع نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    خیبرپختونخواہ نے ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔شعیب ملک نے ایونٹ میں مسلسل تیسری نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے اڑسٹھ رنز بنائے، احسان عادل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

  • پینٹنگولرکپ، کے پی کے فائٹرز کی مسلسل دوسری کامیابی

    پینٹنگولرکپ، کے پی کے فائٹرز کی مسلسل دوسری کامیابی

    کراچی : پینٹنگولرکپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں خیبرپختوانخوا فائٹرز نے مسلسل دوسری کامیابی سمیٹتے ہوئے فیڈرل یونائیٹڈ کو تہتر رنز سے شکست دے دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہےپینٹنگولرکپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں خیبرپختوانخوا فائٹرز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں چھ وکٹ پر تین سو تئیس رنز بنائے۔

    محمد رضوان نے ایک سو چودہ رنز کی شاندار اننگز کھیلی،اسرار اللہ نے باہتر اور شعیب ملک نے اڑسٹھ رنز اسکور کیے۔فیڈرل یونائیٹڈ کی جانب سے عمر گل اور سہیل تنویر نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔

    جواب میں فیڈرل یونائیٹڈ پوری ٹیم دو سوپچاس رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ فاتح ٹیم کیلئے جنید خان نے تین ،شعیب ملک، محمد سمیع اور تاج ولی نے دو،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ تیسر ے میچ میں جمعہ کو سندھ نائٹس اور فیڈرل یونائیٹڈ مدمقابل ہونگے۔

  • پینٹنگولر کپ کرکٹ ٹورنامنٹ آج سے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا

    پینٹنگولر کپ کرکٹ ٹورنامنٹ آج سے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا

    کراچی : پینٹنگولر کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہورہا ہے۔ افتتاحی میچ سندھ نائٹس اور خیبر پختنوخوا فائٹر کے درمیان ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پنٹینگولر کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ سپرز اسٹارز کے بغیر آج کراچی میں شروع ہورہا ہے۔ انجریز سے بچانے کے لئے یونس خان ,شاہد آفریدی اور سرفراز احمد سمیت دیگر ٹاپ کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا ہے۔

    مصباح الحق انجری کے سبب ایونٹ میں شرکت نہیں کر رہے ہیں، جبکہ محمد حفیظ بولنگ ایکشن ٹیسٹ کے لئے ملک سے باہر ہیں۔ ایونٹ کا افتتاحی میچ سندھ نائٹس اور خیبر پختونخوا فائٹر کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    میچ دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔ ایونٹ میں چاروں صوبوں کے علاوہ فیڈرل کپیٹل کی ٹیم شرکت کر رہی ہے۔ سنگل لیگ بنیاد پر کھیلے جانے والے اس ایونٹ کی ٹاپ دو ٹیمیں فائنل کھیلیں گی۔

    میچ جیتنے والی ٹیم کو دو پوائنٹس جبکہ بے نتیجہ رہنے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیاجائے گا۔ ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم چالیس لاکھ روپے ہے۔

  • قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ، سوئی گیس کی پوزیشن مضبوط

    قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ، سوئی گیس کی پوزیشن مضبوط

    کراچی: قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ گولڈ لیگ کے فائنل میں نیشنل بینک کے خلاف سوئی گیس کی ٹیم کی پوزیشن مضبوط ہوگئی ہے ۔کراچی میں جاری ٹورنامنٹ کے فائنل میں نیشنل بینک کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔

    سوئی گیس کی ٹیم نے پہلی اننگز میں حریف ٹیم کے خلاف تین سو ایک رنز کی برتری حاصل کی جسے نیشنل بینک نے ختم کردیا ہے۔ لیکن دوسری اننگز میں وکٹیں گرنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

    کامران اکمل اور سمیع اسلم کی سینچریز نے ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا۔ فاتح ٹیم کو پچیس لاکھ اور رنر اپ کو پندرہ لاکھ روپے کی انعام رقم دی جائے گی۔