Tag: کرکٹ ٹیم

  • پاکستان ویمنز ٹیم سے کھیلنے سے انکار، بھارت 6 پوائنٹس سے محروم

    پاکستان ویمنز ٹیم سے کھیلنے سے انکار، بھارت 6 پوائنٹس سے محروم

    انٹرنیشنل کرکٹ میں بھارت کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ پاکستان ویمنز ٹیم سے کھیلنے پر انکار کے بعد آئی سی سی نے بھارت کو 6 پوائنٹس سے محروم کردیا۔

    بھارت کی چالاکیاں، بہانے اور تاخیری حربے کسی کام نہ آئے۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں بھارت کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ آئی سی سی نے فیصلہ پاکستان ویمنز ٹیم کے حق میں دے دیا۔

    ویمنز چیمپئن شپ میں بھارت کی جانب سے کھیلنے سے انکار کے بعد آئی سی سی نے 6 پوائنٹس پاکستان کو دے دیے۔

    آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی کا کہنا ہے کہ پاک بھارت تعلقات کی حساسیت کا علم ہے لیکن بھارت نے پاکستان سے نہ کھیلنے کی کوئی قابل قبول وجہ نہیں بتائی اور نہ ہی انہوں نے نیوٹرل مقام پر کھیلنے کی کوئی تجویز پیش کی۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور ہندوستان کی ویمن کرکٹ ٹیم کے درمیان یکم اگست سے 31 اکتوبر کے دوران 3 میچز ہونے تھے، تاہم بھارت نے پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کردیا تھا، جس پر پی سی بی کی جانب سے درخواست کی گئی کہ ان میچز کے پوائنٹس پاکستان کو دیے جانے چاہئیں۔

    پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اب ورلڈ کپ راؤنڈ میں مدمقابل ہوں گی۔

  • لاہور میں ٹی20 میچ،پاک آرمی نے آسٹریلین آرمی کو ہرا دیا

    لاہور میں ٹی20 میچ،پاک آرمی نے آسٹریلین آرمی کو ہرا دیا

    لاہور: پاک آرمی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلین آرمی کرکٹ ٹیم کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں چار وکٹوں سے شکست دے دی،کور کمانڈر لاہور کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی قربانیوں کے بعد پاکستان اب پرامن ملک ہے, میچ کے وقفے میں آسٹریلین کھلاڑیوں نے بھنگڑا بھی ڈالا۔


    نمائندہ لاہور شہزاد ملک کے مطابق لاہور گیریژن گراﺅنڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں پر 130رنز اسکور کیے۔
    جواب میں لاہور آرمی ٹیم نے مقررہ ہدف 18ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

    اختتامی تقریب کے موقع پر کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور اپنے خطاب میں کہا کہ پاک فوج نے امن کے لیے بہت قربانیاں دیں،اب پاکستان میں بین الاقوامی کھیلوں کا انعقاد ممکن ہے۔

    میچ میں پہلی اننگز کے وقفے کے دوران نادر سائیں گروپ اور پنجاب رجمنٹ نے روایتی ڈھول بجا کر پنجاب کی ثقافت اجاگر کی جس پر آسٹریلوی کھلاڑیوں نے ان کے ساتھ مل کر خوب بھنگڑا ڈالا۔

  • شاہد آفریدی کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے کنارہ کشی کافیصلہ

    شاہد آفریدی کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے کنارہ کشی کافیصلہ

    کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے متحدہ عرب امارات میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں الوداعی میچ کھیل کر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے کنارہ کشی کا ارادہ ظاہر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں ایک میچ کھیلنے کی اجازت طلب کی ہے جس کے بعد وہ بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی نے اس موضوع پر چیف سلیکٹر انضمام الحق سے بات کی اور عزت کے ساتھ اپنے کرکٹ کو الوداع کہنے کی اپنی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔

    قومی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی جس کا آغاز 23 ستمبر کو ہوگا۔

    خیال رہے کہ شاہد آفریدی نے پاکستان کی جانب سے سب زیادہ 98 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں جس میں 18 کی اوسط سے ایک ہزار 405 رنز بنا ئے ہیں۔

    آفریدی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر بھی ہیں جہاں انھوں نے 97 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ عمرگل 60 اور سعید اجمل 64 میچوں میں 85، 85 وکٹیں حاصل کر کے دوسرے نمبر پر ہیں۔

    یاد رہے کہ شاہد آفریدی نے ورلڈ کپ 2015 میں شکست کے فوری بعد ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

    واضح رہے متحدہ عرب امارات میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد پاکستان ٹیم اگلے ایک سال تک کوئی ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیلے گی۔

  • پاکستان میں ٹیلنٹ نہیں ہے،شاہد آفریدی

    پاکستان میں ٹیلنٹ نہیں ہے،شاہد آفریدی

    لاہور: ٹی ٹونٹی ٹیم کے سابق کپتان آل راونڈر شاہد خان آفریدی کہتے ہیں کہ معذرت کے ساتھ پاکستان میں ٹیلنٹ نہیں ہے.

    تفصیلات کے مطابق شاہد خان آفریدی نے انٹرویو میں کہا کہ معذرت کے ساتھ پاکستان میں ٹیلنٹ نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ خواتین مردوں سے زیادہ مشکل حالات میں کرکٹ کھیل رہی ہیں.

    اُن کا کہنا تھا کہ اس وقت ان کے پاس سینٹرل کنٹریکٹ ہے لہٰذا اگر وہ کچھ کہیں گے تو انھیں نوٹس مل جائے گا اس لیے وہ مناسب وقت پر بات کریں گے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ میں بہت کچھ ٹھیک ہونا ہے.

    شاہد آفریدی نے ریٹائرمنٹ پر بات کرتے ہوئے کہا پہلے اُن کا ارادہ تھا کہ ایک اچھی ٹیم بنا کر ریٹائر ہوں لیکن ایسا نہیں ہو سکا پھر انھوں نے فیصلہ کیا کہ اگر موجودہ ٹیم کے کھلاڑی کھیل سکتے ہیں تو میں ان سے ابھی بھی بہتر ہوں.

    ان کا کہنا تھا میں کبھی بھی اپنے آپ کو ٹیم کے اوپر بوجھ رکھ کر کھیلا ہی نہیں ہوں مجھے اللہ تعالی نے بڑی عزت سے کھلایا ہے،عزت سے ہی کھیلوں گا اور عزت ہی سے کرکٹ چھوڑوں گا.

    واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ٹیم کے سابق کپتان آل راونڈر شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ کپتانی اس لیے چھوڑ دی کیونکہ ایک کھلاڑی کی حیثیت سے میں ابھی بھی ان سے بہت بہتر ہوں.

  • کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نےکھلاڑیوں کو خبردار کردیا

    کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نےکھلاڑیوں کو خبردار کردیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے عہدہ سنبھالنے سے پہلے ہی سخت انداز اپنا لیا، انہوں نے کہا کہ اپنے کام میں کسی کی بھی مداخلت برداشت نہیں کروں گا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے عہدہ سنبھالنے سے پہلے ہی سخت انداز اپناتے ہوئے کھلاڑیوں کو خبردار کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،پاکستان کی کوچنگ چیلنج سمجھ کر قبول کی ہے، ٹیم کو وننگ ٹریک پر لانا اولین ترجیح ہے، مکی آرتھر نے کہا کہ وہ اپنے کام میں کسی کی بھی مداخلت برداشت نہیں کرتے۔۔

    مکی آرتھر نےتینوں فارمیٹ کے الگ الگ کپتان کا تصور بھی مسترد کردیا، کہتے ہیں ٹیم کا ایک کپتان ہونا چاہیے، ایک کپتان ہونے سے مسائل کم اور فائدے زیادہ ہیں۔

    ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ نے کہا کہ سلیکشن میں کوچ کا کردار بھی ہونا چاہیے، ٹیم کی بہتری کے لئے سب کو مل کر کام ہوگا، آرتھر نے شاہد آفریدی کو مستقبل کی منصوبہ بندی کا حصہ قرار دیا۔

  • بھارتی اداکارہ سنی لیون کرکٹ ٹیم کی مالک بن گئیں

    بھارتی اداکارہ سنی لیون کرکٹ ٹیم کی مالک بن گئیں

    بھارتی اداکارہ سنی لیون نے بھی کرکٹ ٹیم خرید لی، وہ باکس کرکٹ لیگ نامی ایونٹ میں چنئی سواگرز ٹیم کی مالک بن گئی ہیں۔

    بالی وڈ کی بولڈ گرل اور فحش فلموں کی سابق اداکارہ سنی لیون کا کہنا ہے کہ انہیں کھیلوں میں بڑی دلچسپی ہے، کھیلوں کے مقابلے دیکھنا اور خود بھی کھیلنا پسند ہیں،جبکہ کرکٹ تو میرا ”جنون “ ہے۔

    ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے سنی لیون کا کہنا تھا کہ فٹ بال میرا پسندیدہ کھیل ہے،باسکٹ بال بھی کھیلتی رہی ہوں ، لیکن کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جو مجھے ”جنون “ کی حد تک پسند ہے اور اس کھیل میں بڑی جذباتی ہو جاتی اور کافی لطف لیتی ہوں ۔

    یاد رہے کہ حال ہی میں سنی لیون نے باکس کرکٹ لیگ میں چنئی سویگرس کرکٹ ٹیم کو خریدا ہے، سنی لیون کا کہنا ہے کہ میں چنئی سویگرس کی بہترین کار کردگی کے حوالے سے بڑی پر جوش ہوں اور امید کرتی ہوں کہ میری ٹیم جیتے گی ۔انہوں نے کہا کہ اس سال ہم نے زیادہ سے زیادہ مقابلے جیتنے کی منصوبہ بندی کی ہے ۔

    ان کا کہنا ہے کہ مجھے سپورٹس پسند ہیں، کرکٹ میچز سے بھی میں کافی لطف اندوز ہوتی ہوں، میں خود بھی سپورٹس میں کافی متحرک تھی۔ واضح رہے کہ یہ لیگ معروف فلمساز ایکتاکپور کے تعاون سے شروع ہورہی ہے۔

  • دورہ سری لنکا، قومی ٹیم کل کولمبو روانہ ہوگی

    دورہ سری لنکا، قومی ٹیم کل کولمبو روانہ ہوگی

    لاہور: دورہ سری لنکا کیلئے قومی ٹیم کا غیر رسمی تریبتی کیمپ لاہور میں جاری ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کل کولمبو روانہ ہوگی۔

    سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سریز کیلئے قومی ٹیم کا غیر رسمی تربیتی کیمپ قذافی اسٹیڈیم میں جاری ہے، مصباح الحق سمیت دس کھلاڑی پہلے سے ہی کیمپ میں پریکٹس کا حصہ ہے۔

     اسکواڈ میں شامل دیگر پانچ کھلاڑی بھی آج کیمپ جوائن کرلیں گے، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کوچز کی زیر نگرانی قومی کھلاڑی گذشتہ تین روز سے نیٹ پریکٹس میں مصروف ہے۔

    ہیڈ کوچ وقار یونس چھٹیاں منا کر آسٹریلیا سے وطن واپس پہنچ چکے ہیں، غیر رسمی کیمپ میں فزیکل فٹنس کے ساتھ کھلاڑیوں کی تکنیکی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

     تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے قومی ٹیم کل کولمبو روانہ ہوگی، تین روزہ وارم اپ میچ گیارہ جون کو ہوگا۔ جبکہ ٹیسٹ سیریز کا آغاز سترہ جون سے گال میں ہوگا۔

  • کھلنا ٹیسٹ: پہلے روزبنگلادیش نے 4 وکٹ پر236 رنز بنالئے

    کھلنا ٹیسٹ: پہلے روزبنگلادیش نے 4 وکٹ پر236 رنز بنالئے

    ڈھاکہ: کھلنا ٹیسٹ کے پہلے روز بنگال ٹائیگرز کی سست بیٹنگ،کھیل کے اختتام پربنگلادیش نے چار وکٹ پر دو سو چھتیس رنز بنالئے۔

    شاہینوں کی مہربانیوں کی بدولت کھلنا ٹیسٹ کا پہلا روز بنگال ٹائیگرز کے نام، ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ بنگلادیش کے حق میں گیا، اوپنرز نے بھی کپتان کے فیصلےکی لاج رکھی، تممیم اقبال اور عمر القیس ے باون رنز کا سست لیکن پراعتماد آغاز دیا۔

    فیلڈرز نے بھی بلے بازوں کا خوب ساتھ دیا اور بلے بازوں کی دل کھول کر مدد کی،یاسر شاہ نے تمیم اقبال کو ٹہکانے لگا کر پہلی وکٹ لی، عمرالقیس بھی نصف سنچری بناکرہمت ہار گئے۔

    محموداللہ اور مومن الحق نے بولرز کی ایک نہ چلنے دی، فیلڈرز نے بھی بولرز کی محنت پر پانی پھیرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، محمود اللہ نصف سنچری سے ایک رن کی کمی پر وکٹ دے بیٹھیں۔

    مومن الحق دن کی آخری گیند پر ذوالفقار بابر کی گیند پر آؤٹ ہوئے اور ریویو بھی ضائع کیا، میزبان ٹیم نے کھیل کے اختتام پر چار وکٹ پر دوسو چھتیس رنز بنالئے۔

  • شیخ حسینہ واجد نے بنگال ٹیم پرانعامات کی بارش کردی

    شیخ حسینہ واجد نے بنگال ٹیم پرانعامات کی بارش کردی

    ڈھاکہ: پاکستان کیخلاف وائٹ واش اور ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی پر بنگلادیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے بنگال ٹیم پر انعامات کی بارش کردی۔

    بنگلادیشی کھلاڑیوں کی قسمت ایسی کھلی کہ بنگال ٹیم کا ہرکھلاڑی کروڑ بن گیا، پاکستان کیخلاف بنگلاواش نے شیخ حسینہ واجد کو اتنا خوش کیا کہ انھوں نے بنگلالی کھلاڑیوں کا خزانہ انعامات سے بھردیا۔

    یادگار جیت پر وزیر اعظم نے بنگلادیشی ٹیم کو ظہرانہ دیا، جس میں بی سی بی کے صدر سمیت پوری ٹیم نے شرکت کی۔ حسینہ واجد نے تاریخ میں پہلی بار ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل اور پھر پاکستان کو کلین سوئپ کرنے پر دو کروڑ ٹکا دینے کا اعلان کیا۔

    صرف یہی نہیں بنگال کھلاڑیوں کو مزید ایک کروڑ بونس، سوا کروڑ کرکٹ بورڈ، ایک کروڑ نجی فارما کمپنی اور تین کروڑ ٹکا آئی سی سی سے بھی ملے۔

     انعامات کی بارش ختم نہیں ہوئی، نیوزی لینڈ کو دو برس قبل کلین سوئپ کرنے پر حسینہ واجد نے تمام کھلاڑیوں کو گاریاں دینے کا بھی اعلان کردیا۔

  • دورہ بنگلادیش، قومی ٹیم کل صبح ڈھاکہ روانہ ہوگی

    دورہ بنگلادیش، قومی ٹیم کل صبح ڈھاکہ روانہ ہوگی

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلادیش کیخلاف سیریز کھیلنے کل صبح کراچی سے ڈھاکہ روانہ ہوگی، انجری کے باعث سہیل خان ٹیم کے ساتھ نہیں جائیں گے۔

    شاہینوں نے اپنے پنجے تیز کرلئے بنگال ٹائیگرز کا غرور خاک کرنے کیلئے قومی ٹیم کی تیاری مکمل ہوگئیں، کھلاڑی آج شام لاہور سے کراچی پہنچیں گے جہاں سے وہ کل صبح ڈھاکہ ہوں گے۔

     بنگلادیش سے سیریز کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ ہفتے کو ختم ہوا، پانچ روزہ کیمپ میں کھلاڑیوں کی بیٹنگ ، بولنگ کے ساتھ فیلڈنگ پرسخت محنت کی گئی۔

    بنگلادیش روانگی سے قبل پاکستان ٹیم کو فاسٹ بولر سہیل خان کی انجری نے بڑا دھچکا دیا ہے، کمر کی تکلیف کے باعث سہیل خان دورہ بنگلادیش سے باہر ہوگئے، جنید خان کو سہیل خان کے متبادل کے طور پر ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیاہے۔

     قومی ٹیم بنگلادیش کیخلاف تین ون ڈے، دو ٹیسٹ اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔ قومی ٹیم پندرہ اپریل کو پریکٹس میچ اور سترہ کو پہلا ون ڈے میچ کھیلے گی۔