Tag: کرکٹ ٹیم

  • قومی کرکٹ ٹیم آج رات نیوزی لینڈ روانہ ہوگی

    قومی کرکٹ ٹیم آج رات نیوزی لینڈ روانہ ہوگی

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کیویز کے خلاف سیریز اور آئی سی سی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے آج رات نیوزی لینڈ روانہ ہو گی۔ تیاری خوب ہوگئی اب ایکشن کا وقت آگیا۔قومی کرکٹرز بڑے مقابلے کے لئے آج اڑان بھریں گے۔

    اسکواڈ رات نو بجے لاہور سے مشن کے لئے نیوزی لینڈ روانہ ہوگا۔ ہیڈ کوچ وقاریونس پہلے ہی آسٹریلیا پہنچ چکے ہیں اور وہ ٹیم کو وہیں جوائن کریں گے۔

    ورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم کیویز کےخلاف دو ون ڈے میچز اکتیس جنوری اور تین فروری کو کھیلے گی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف دو میچز کی سیریز کھیلنے کے بعدقومی ٹیم چار فروری کو سڈنی منتقل ہو کر ورلڈ کپ کی تیاریاں شروع کردے گی۔

    نو فروری کو پاکستان اپنا پہلا وارم اپ میچ بنگلہ دیش اور گیارہ فروری کو انگلینڈ کے خلاف کھیلےگا۔ گرین شرٹس ایونٹ کا باقاعدہ آغاز پندرہ فروری کو روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سے کریں گے۔

    حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ بھی رواں ماہ کے آخر میں ہونے کا امکان ہے۔ تجربہ کار اسپنر سعید اجمل ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

  • گال:پاک سری لنکا کی ٹیموں کی بھرپور نیٹ پریکٹس

    گال:پاک سری لنکا کی ٹیموں کی بھرپور نیٹ پریکٹس

    گال :پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹیسٹ سے قبل گال کرکٹ میں بھرپور ٹریننگ کی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ بدھ سے شروع ہوگا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کھیلنے کے لئے سری لنکا میں پڑاؤ ڈال لیا ہے۔پہلے ٹیسٹ سے قبل کھلاڑی گال میں خوب نیٹ پریکٹس کررہے ہیں ۔ سری لنکا نے پاکستان کو قابو کرنے کے لئے حکمت عملی ترتیب دینا شروع کردی ہے۔

    میزبان ٹیم پہلے ٹیسٹ  میں ایک اسپنر کے ساتھ میدان میں اترنے کی تیاری کررہی ہے۔ رنگانا ہیراتھ اوردلررواں پریرا میں سے ایک اسپنر ٹیم کا حصہ ہوگا۔ پاکستانی بلے بازلیفٹ آرم اسپنر ز کو مشکل سے کھیلتے ہیں ایسے میں رنگا نا ہیراتھ ٹیم میں جگہ برقرار رکھ سکتے ہیں ۔

    ہیراتھ نے جنوبی افریقہ کے خلاف کولمبو ٹیسٹ میں نو وکٹیں حاصل کیں تھیں۔ قومی ٹیم دوہزار بارہ کے بعد سری لنکا کے دورے پر ہے۔ رواں سال دونوں ٹیموں کے درمیان متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز ڈرا رہی تھی۔