Tag: کرکٹ

  • پاک بھارت ٹاکرا، پاکستان کا پلڑا بھاری

    پاک بھارت ٹاکرا، پاکستان کا پلڑا بھاری

    جوہانسبرگ: انڈر 19 ورلڈکپ کے سب سے بڑے مقابلے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کل مدمقابل ہوں گے۔

    دل تھام لیں اور ہوجائیں تیار، کیونکہ پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ کیلیےسجنے والاہے میدان۔

    عالمی کپ کا سیمی فائنل پاک بھارت میچ کی وجہ سے فائنل کی صورت اختیار کر گیا، شائقین نے سیمی فائنل کو فائنل سے پہلے فائنل قرار دے دیا۔

    مہا مقابلے کے لیے شاہین تیار ہیں اور نئی تاریخ رقم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، بڑے میچ کے لیے قومی کھلاڑیوں نے بڑی تیاریاں کیں اور بھرپور نیٹ پریکٹس کی۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان افغانستان کو روندتے ہوئے سیمی فائنل میں‌ داخل

    انڈر 19 ورلڈکپ کی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو پاکستان کا پلڑا بھاری ہے، روایتی حریف 9 بارعالمی کپ میں ٹکرائے ہی جس میں سے گرین شرٹس نے 5 میچز میں بھارت کو دھول چٹائی جب کہ 4 مرتبہ بھارتی ٹیم کامیاب رہی۔

    پاکستان نے آخری بار 2010 کے ورلڈکپ میں عظیم گھمن کی قیادت میں بھارتی ٹیم کو شکست دی تھی جس کے بعد لگاتار آخری تین مقابلوں میں بھارت فاتح رہا ہے۔ بھارت کےجیت کے تسلسل کوبریک لگانا ہے تو پرفارمنس کا تڑکا لگانا ہوگا۔

  • حارث رؤف ایک اور ٹیم میں شامل

    حارث رؤف ایک اور ٹیم میں شامل

    میلبرن: بگ بیچ لیگ میں عمدہ بولنگ کی بدولت بلے بازوں پر اپنی دھاک بٹھانے والے پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹار بولر حارث رؤف کو بی بی ایل 09 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل کر لیا گیا۔

    بگ بیچ لیگ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا، میلبرن اسٹارز کے بولر حارث رؤف کی شاندار بولنگ نے انہیں ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں پہنچا دیا۔

    یہ بھی پڑھیں: حارث رؤف کے سرپرائز باؤنسرز نے سب کو حیران کر دیا

    بی بی ایل میں شریک ہیڈ کوچز پر مشتمل جیوری نے 11 کرکٹرز کا انتخاب کیا جس میں حارث رؤف بھی شامل تھے۔

    دیگر نامور کھلاڑیوں میں مچل مارش، راشد خان، ٹام کیوران، جون ویلز، گلین میکسویل، میتھیو ویڈ، جوش انگلیس، پیٹر سڈل شامل ہیں۔

    ٹورنامنٹ میں حارث رؤف نے 8 میچرز کھیل کر 17 وکٹیں حاصل کیں، جس میں ایک ہیٹ ٹرک بھی شامل ہے، ان کی بہترین بولنگ میں 27 رنز عیوض 5 وکٹیں ہیں۔

  • بھارتی بیٹنگ لائن کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی

    بھارتی بیٹنگ لائن کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی

    ویلنگٹن: بھارتی بیٹنگ لائن کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی، بیک بورن کہلانے والے بیٹسمین روہت شرما انجرڈ ہو کر ٹیم سے باہر ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی بیٹنگ لائن میں ریڈھ کی حیثیت رکھنے والے بیٹسمین و نائب کپتان روہت شرما انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

    کیویز کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں 60 رنز کی باری کھیلنے والے روہت شرما ریٹائر ہرٹ ہو کر اننگز ادھوری چھوڑ کر پویلین لوٹ گئے تھے، اس میچ میں مستقل کپتان ویرات کوہلی کو آرام دیا گیا تھا اور کپتانی کے فرائض روہت شرما انجام دے رہے تھے۔

    شرما کے ریٹائر ہرٹ ہونے پر قیادت کی ذمہ داری راہل کے کاندھوں پر آئی تھی اور بقیہ میچ میں بھارتی ٹیم نے نوجوان بلے باز کی کپتانی میں پورا کیا۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ کے آفیشلز کا کہنا ہے کہ روہت شرما کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے جس کے باعث وہ نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ انجرڈ شرما کو وطن واپس بلایا جارہا ہے اور ان کے متبادل کھلاڑی کے نام کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔
    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بدھ سے کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھارت نے کلین سوئپ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو وائٹ واش کیا تھا۔

  • پاکستان کیخلاف بنگلادیش نے "پتے” شو کر دیے

    پاکستان کیخلاف بنگلادیش نے "پتے” شو کر دیے

    ڈھاکا:بنگلا دیش نےپاکستان کیخلاف پہلےٹیسٹ میچ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ مومن الحق کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے، پہلے ٹیسٹ کے لیے تجربہ کار بیٹسمین مومن الحق کپتان ہوں گے۔

    جارحانہ مزاج بیٹسمین تمیم اقبال ،سیف حسن ،نجم الحسین شنٹو،محمود اللہ، محمد متھن ،لٹن داس،تیجل اسلام ،نعیم حسن ،عبادت حسین ابو جائید، الامین حسین ،روبیل حسین اور سومیا سرکار بنگلا دیشی ٹیم کاحصہ ہوں گا۔

    یہ بھی پڑھیں: بنگلا دیش سے ٹیسٹ سیریز : مصباح الحق نے سولہ رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا

    قبل ازیں پاکستان نے بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا، چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق نے بتایا کہ اظہرعلی قومی ٹیم کے کپتان مقرر کیے گئے ہیں، فہیم اشرف اور بلال آصف کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اسکواڈ میں اظہر علی کپتان ہوں گے جبکہ عابد علی ،اسد شفیق، بابر اعظم، بلال آصف، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث سہیل، امام الحق، عمران خان، محمد عباس، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاہین شاہ، شان مسعود، یاسر شاہ ٹیم میں شامل ہیں۔

    مصباح الحق نے کہا کہ بنگلادیش کیخلاف پوری تیاری کے ساتھ جائیں گے، ٹیسٹ چیمپئن شپ کیلیےمیچزجیتنا لازمی ہیں، قومی ٹیسٹ ٹیم میں بہت زیادہ تبدیلیاں نہیں کی گئیں صرف دو کی گئیں ہیں۔

  • مینکڈنگ آؤٹ پر پاکستانی بیٹسمین حریرہ بول پڑے

    مینکڈنگ آؤٹ پر پاکستانی بیٹسمین حریرہ بول پڑے

    بینونی: قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹسمین محمد حریدہ افغان بولر کی جانب سے مینکڈنگ کے ذریعے رن آؤٹ کرنے پر بول پڑے۔

    تفصیلات کے مطابق انڈر 19 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میچ کے دوران افغان کھلاڑی نور احمد نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں بکھیر دیں جس پر سوشل میڈیا صارفین سمیت کمنٹیٹر نے ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    قومی ٹیم کے بلے باز حریرا 64 رنز پر عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے جب افغان بولر نور احمد نے انہیں نان اسٹرائیکر اینڈ پر رن آؤٹ کرکے امپائر سے اپیل کردی۔

    نور احمد کے مین کیڈ پر امپائر نے تھرڈ امپائر کو فیصلہ دیا جس کے بعد تھرڈ امپائر نے انہیں آؤٹ قرار دیا۔

    میچ میں کمنٹری کرنے والے ایکسپرٹ نے بھی ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے میچ کی ویڈیو دکھائی جس میں کیوی کھلاڑی ویسٹ انڈین بلے باز کو انجرڈ ہونے کے بعد اٹھا کر ڈریسنگ روم تک لے جارہے تھے۔

    آئی سی سی کے قانون 41.161 کے مطابق نان اسٹرائیکر پر کھڑا کھلاڑی اگر کریز سے باہر ہوتا ہے تو بولر اسے آؤٹ کرسکتا ہے کہ لیکن گیم اسپرٹ برقرار رکھنے کے لیے کھلاڑی اس قسم کے اقدام سے گریز کرتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: افغان کھلاڑی نے کھیل کا حسن بگاڑ دیا

    کھیل کا حسن بگاڑنے پر قومی ٹیم کے ڈیبیو پلیئر محمد حریرہ نے کہا کہ مجھے بالکل کریز میں ہونا چاہیے تھا، میں اپنی غلطی سے سیکھوں گا اور یقینی بناؤں گا کہ آئندہ ایسا نہ ہو۔

    بھارت سے سیمی فائنل میچ سے متعلق انہوں نے کہا کہ بھارت ہمیشہ سے روایتی حریف رہا ہے اس لیے تھوڑا وباؤ تو ہوتا ہے لیکن ہم ہمیں خود پر اعتماد ہے، ہم اچھا کھیلے کی کوشش کریں گے اور نارمل کرکٹ کھیل کر آگے جانے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ انڈر 19 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، اس ہائی وولٹیج میچ نے میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کو فائنل بنا دیا ہے۔

  • بھارتی کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد

    بھارتی کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد

    ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سلو اوور ریٹ پر بھارتی ٹیم کو جرمانہ کر دیا گیا۔

    ویلنگٹن میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے میچ میں بھارتی ٹیم نے مقررہ وقت میں دو اوورز کم کیے، الاؤنس کے باوجود بھارتی ٹیم 20 اوورز مکمل نہ کر سکی جس پر اسے جرمانہ کیا گیا۔

    میچ ریفری کرس بروڈ نے ویرات کوہلی کی ٹیم پر میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ عائد کیا،آئی سی سی ضابطہ کار کے تحت مقررہ وقت میں اوور مکمل نہ کرنے پر بولنگ سائیڈ کے کھلاڑیوں کو جرمانہ کیا جاتا ہے۔

    کوڈ آف کنڈٹ کے تحت بولنگ ٹیم کے کپتان سمیت ہر کھلاڑی کو مقررہ وقت میں ایک اوور کم کرنے پر میچ فیس کی 20 فیصد کٹوتی کی جاتی ہے جب کہ بھارتی ٹیم نے میچ میں دو اوورز کم کیے جس پر 40 فیصد جرمانہ کیا گیا۔

    بھارتی کپتان نے میچ ریفری کی جانب سے کیا گیا 40 فیصد میچ فیس کے جرمنے کو قبول کیا ہے۔

    واضح رہے کہ سیریز میں مسلسل دوسرا میچ ٹائی ہوا تھا اور بھارت نے ایک بار پھر سپر اوور میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 4-0 کی واضح برتری حاصل کر رکھی ہے۔

  • بھارت کو پاکستانی سرزمین پر خیرمقدم کرنے کیلیے تیار ہیں، شاہد آفریدی

    بھارت کو پاکستانی سرزمین پر خیرمقدم کرنے کیلیے تیار ہیں، شاہد آفریدی

    کراچی: پاکستان کے سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین پر ایشیا کپ کے لیے بھارت کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہے۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر بھارت ایشیا کپ کھیلنے کے لیے پاکستان آتا ہے تو ہم ان کا استقبال کریں گے، بھارتی ٹیم کو خوش آمدید کہیں گے۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ ہم نے ہمشیہ بھارت کا خیرمقدم کیا ہےاور ہم اب بھی بھارتی ٹیم کو پاکستانی سرزمین پر ایشیا کپ کھیلنے کے لیے خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کھیل ہی دونوں ممالک کے درمیان خلیج کو مٹانے کے لیے پل کا کردار ادا کر سکتا ہے، پاک بھارت دوریاں مٹانے کے لیے کرکٹ ہی دونوں ممالک کو جوڑنے کا واحد ذریعہ بن سکتا ہے۔

    واضح رہے بھارتی کرکٹ بورڈ نے دو ٹوک انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ایشیا کپ پاکستان میں ہوا تو بھارتی ٹیم اس کا حصہ نہیں بنے گی تاہم بعدازاں ایک نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے بی سی سی آئی کے اعلیٰ افسر کا کہنا تھا کہ اگر ایشیا کپ نیوٹرل مقام پر ہوا تو بھارتی ٹیم شرکت کر سکتی ہے۔

    خیال رہے کہ ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو ملی ہے اور پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ ایشیا کپ پاک سرزمین پر ہی ہوگا۔

  • حارث رؤف کے سرپرائز باؤنسرز نے سب کو حیران کر دیا

    حارث رؤف کے سرپرائز باؤنسرز نے سب کو حیران کر دیا

    میلبرن: بگ بیش لیگ میں شاندار بولنگ کی بدولت دھاک بٹھانے والے پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے سرپرائز باؤنسر کے ساتھ وکٹ حاصل کر کے ایونٹ میں واپسی کی ہے۔

    میلبرن اسٹارز کی جانب سے کھیلنے والے حارث رؤف نے سڈنی سکسرز کے خلاف خطرناک بیٹسمین جوش فلیپی کو باؤنسر کروا کر چکما دے دیا، سرپرائز باؤنسر کو بیٹسمین صحیح سے سمجھ نہ سکے اور اونچی شارٹ کھیلنے کی ناکام کوشش میں کیچ تھما بیٹھے۔

    میچ میں 34 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر جوش فلیپی میلبرنز کے لیے خطرہ بنتے جارہے تھے جسے ٹالنے کے لیے کپتان نے اپنے ٹرمپ کارڈ حارث رؤف پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے شکار کا موقع دیا اور پاکستانی پیسر نے وکٹ حاصل کر کے ٹیم کی امیدوں کو پورا کردیا۔

    کوالیفائر میچ میں حارث رؤف نے نپی تلی بولنگ کی بدولت حریف بلے بازوں کو جکڑے رکھا اور انہیں کھل کر بڑے شارٹس کھیلنے کا موقع نہیں دیا، چار اوورز کے کوٹے میں پیسر نے 29 رنز دے کر قیمتی وکٹ حاصل کی۔

    واضح رہے کہ بگ بیش لیگ میں شاندار کارکردگی کی بدولت حارث رؤف کو بنگلادیش کے خلاف ہوم سیریز کا حصہ بنایا گیا تھا، ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام پر حارث رؤف نے میلبرن اسٹارز کو دوبارہ سے جوائن کیا۔

  • سرفراز نے کپتانی سے منہ پھیر لیا

    سرفراز نے کپتانی سے منہ پھیر لیا

    کراچی: پاکستانی تاریخ کے کامیاب کپتانوں میں سے ایک سرفراز احمد نے ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کے بعد کپتانی سے منہ ہی موڑ لیا۔

    قیادت سے ہٹائے جانے کے بعد سرفراز احمد ٹیم سے بھی ڈراپ ہوئے اور پی سی بی کے اس حیران کن فیصلے پر کرکٹ ماہرین اور سابق کھلاڑیوں نے بورڈ کو ہدف تنقید بنایا۔

    شائقین اور کرکٹ حلقوں سے ردعمل آیا تو وزیراعظم عمران خان نے بھی سرفراز کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کھوئی ہوئی فارم بحال کر کے وہ ٹیم میں دوبارہ جگہ بنا سکتے ہیں۔

    ڈراپ کیے جانے کے بعد سرفراز احمد نے فٹنس پر خصوصی توجہ دی اور خود کو مکمل فٹ رکھنے کے لیے سخت محنت کی، وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر فارم بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    سرفراز احمد سے ٹیم میں واپسی اور کپتان کے حوالے سے جب پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ کم بیک کرنے کی خواہش ہے مگر بطور کھلاڑی واپسی چاہتا ہوں۔

    اے آر وائی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ جو بھی کھلاڑی ٹیم سے ڈراپ ہوتا ہے ڈومیسٹک سے واپسی کرتا ہے میں بھی پاکستان ٹیم میں بطور کھلاڑی ہی واپس آنےکا خواہشمند ہوں۔

    پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان و وکٹ کیپر بیٹسمین معین خان نے کہا کہ سرفراز کو کپتانی سے ہٹانےکا طریقہ ٹھیک نہیں تھا، سرفرازکی موجودہ حالات میں ون ڈےاورٹی ٹوئنٹی میں جگہ ہے، سرفراز پی ایس ایل سےٹیم میں واپسی کریں گے۔

  • ایم سی سی کا دورہ پاکستان کیلیے اسکواڈ کا اعلان

    ایم سی سی کا دورہ پاکستان کیلیے اسکواڈ کا اعلان

    لاہور: اسٹار کھلاڑیوں پر مشتمل ایم سی سی نے دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دورہ پاکستان کے لیے لیجنڈ وکٹ کیپر بیٹسمین سنگاکارا 12 رکنی اسکواڈ کی قیادت کریں گے، ٹیم میں روی بوپارا، مائیکل برگس، اولیورہینن، فریڈکلیسن اور دیگر شامل ہیں۔

    ایم سی سی ٹیم 13 سے 19 فروری تک لاہور کا دورہ کرے گی جس میں وہ 50 اوورز سمیت ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے میچز بھی کھیلے گی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ 2019 کی فاتح ٹیم کے کپتان سعود شکیل کو ایم سی سی کے خلاف 50 اوورز پر مشتمل میچ کے لیے پاکستان شاہینز ٹیم کا کپتان مقرر کیا جب کہ قومی ٹی ٹوئنٹی چیمپئن ناردرن ٹیم کے کپتان روحیل نذیر مختصر فارمیٹ کے میچز میں ٹیم کی کپتانی کریں گے۔

    چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ ایم سی سی ٹیم کا 48 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنا خوش آئند ہے۔