Tag: کرکٹ

  • افسردہ شائقین کرکٹ کیلیے زبردست خوشخبری

    افسردہ شائقین کرکٹ کیلیے زبردست خوشخبری

    لاہور: پاکستان اور بنگلادیش کے خلاف تیسرا میچ منسوخ ہونے پر افسردو ہونے والے شائقین کو پی سی بی نے زبردست خوشخبری سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بنگلادیش میچ میں بارش رکاوٹ بنی تو میچ منسوخ کردیا گیا، شائقین کرکٹ میچ کا مزہ کرکرا ہونے پر مایوس لوٹ گئے تاہم ان کے پیسے ڈوبنے سے بچ گئے ہیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ منسوخ ہونے پر شائقین کو ٹکٹ کے پیسے واپس دینے کا فیصلہ کیا ہے، بارش کےباعث منسوخ تیسرے ٹی 20میچ کےٹکٹس کے پیسے واپس کئےجائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تیسرا ٹی ٹوینٹی میچ بارش کے باعث منسوخ

    کورئیرکمپنی کی جن برانچز سےٹکٹیں خریدی گئی تھیں انہیں برانچز پر پیسےواپس ملیں گے، پیسوں کی واپسی کا طریقہ کار پی سی بی آئندہ ایک 2 روزمیں جاری کر دے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز کا آخری میچ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا تاہم بارش کے باعث میچ کا آغاز نہ ہوگا جس کے بعد میچ کو منسوخ کر دیا گیا۔ پاکستان نے ٹی ٹوینٹی سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی۔

    میچ منسوخی کی وجہ سے پاکستان کی رینکنگ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، پاکستان آئی سی سی ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر ہے۔

  • خاتون اینکر کے سوالات پر بابراعظم کے دلچسپ انکشافات

    خاتون اینکر کے سوالات پر بابراعظم کے دلچسپ انکشافات

    لاہور: عالمی نمبر ون ٹی ٹوئنٹی بیٹسمین بابر اعظم نے اپنے بیٹ کے حوالے سے دلچسپ انکشافات کر دیے۔

    بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد ایک انٹرویو میں جب خاتون اینکر نے بابر اعظم کے ان کے بیٹ کے حوالے سے سوال کیا تو قومی کپتان نے حقیقت بتادی۔

    اینکر نے پوچھا کے آپ جب بھی اسٹروک کھیلتے ہیں تو آپ کے بیٹ سے ایک زوردار آواز آتی ہے، آپ کے بیٹ میں ایسا کیا ہے؟

    جس پر ساتھ بیٹھے لیجنڈ وسیم اکرم نے جواب دیا کہ بابر اعظم کی ٹائمنگ اور ڈرائیو، یہ خوبی بابر اعظم کو دوسروں پر ممتاز کرتی ہے اس لیے جب بھی گیند ان کے بلے پر آتی ہے تو زوردار آواز آتی ہے جو دوسرے بیٹسمینوں سے مختلف ہے۔

    اینکر کے ایک اور سوال پر بابر اعظم نے بتایا کہ وہ ایک بیٹ استعمال نہیں کرتے، ہر فارمیٹ کے لیے الگ الگ بلے ہیں اور انہیں کنڈیشنز کے حساب سے استعمال کرتا ہوں۔

    بابر اعظم کے بقول وہ ہر ٹور پر کم از کم 7 بلے ساتھ لے کر جاتے ہیں، 3 بیٹ پریکٹس کے لیے اور باقی 4 میچ کے لیے مختص ہیں۔

    دائیں ہاتھ کے بیٹسمین کا کہنا تھا کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران پہلے میچ میں جلدی آؤٹ ہوا تو بیٹ تبدیل کر لیا، اپنا پسندیدہ بلا استعمال کیا اور پھر پرفارمنس اچھی ہوئی، جب مشکل میں پڑتا ہوں تو اپنا فیورٹ بیٹ سے کھیلتا ہوں۔

    https://www.youtube.com/watch?v=6pMSHX7IDbA

    قبل ازیں میچ کی اختتامی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے اچھا پرفارم کرتے ہوئے ٹیم کو فتح دلائی، ہمیں اس سیریز میں کامیابی کی اشد ضرورت تھی، گزشتہ سیریز اچھی نہیں گئی تھیں اس لیے یہ سیریز جیتنا اہم ہے۔

    بابر اعظم نے کہا کہ نوجوانوں اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا اچھا کمبی نیشن تھا، نوجوان بولرز نے عمدہ کارکردگی دکھائی اور سینیئرز بیٹسمینوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ سے قبل نوجوانوں کو گروم کرنا چاہتے ہیں انہیں موقع دے کر صلاحیتوں کو پروان چڑھانا چاہتے ہیں، سیریز جیتنے کے بعد اب تیسرے میچ میں مزید نوجوانوں کو ٹیم میں شامل کر کے انہیں موقع فراہم کریں گے۔

  • زمبابوے کیخلاف پاکستان شکست سے بال بال بچ گیا

    زمبابوے کیخلاف پاکستان شکست سے بال بال بچ گیا

    اوول: آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان نے زمبابوے کو 38 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔

    پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ کو آؤٹ کلاس کرنے والی گرین شرٹس کو زمبابوے کے خلاف سخت مزاحمت کا سامنا رہا اور قومی ٹیم شکست کی ہزیمت سے بامشکل بچ پائی۔

    پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز بنائے جس میں محمد حارث کی 48 گیندوں پر 81 رنز کی جارحانہ اننگز بھی شامل تھی جب کہ قاسم اکرم 54 اور فہد منیر 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    بظاہر تو زمبابوے جیسی ٹیم کے سامنے یہ ایک بڑا ٹوٹل تھا لیکن ہدف کے تعاقب میں بلے بازوں نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور پارٹنرشپس قائم کر کے پاکستان کو مشکلات میں ڈال دیا۔

    ٹاپ آرڈرز نے 4 وکٹوں پر 207 رنز جوڑ لیے تھے اور ایسا لگ رہا تھا کہ میچ پاکستان کے ہاتھ سے نکل رہا ہے گرین شرٹس کے بولرز نے عمدہ بولنگ کر کے کم بیک کیا اور پے در پے وکٹیں حاصل کر کے زمبابوے پر دباؤ بڑھا دیا۔

    مطلوبہ رن ریٹ کا پریشز بڑھا تو بلے باز تیزی سے رنز بنانے کے چکر میں وکٹ گنواتے رہے اور پوری ٹیم 255 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    گرین شرٹس کی جانب سے طاہر حسین اور عباس آفریدی نے 3،3 جب کہ عامر علی اور قاسم اکرم نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

  • بنگلا دیشی ٹیم کے کپتان نے دورہ پاکستان سے قبل کس سے مشورہ کیا؟

    بنگلا دیشی ٹیم کے کپتان نے دورہ پاکستان سے قبل کس سے مشورہ کیا؟

    کراچی: بنگلا دیشی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان محمود اللہ نے پاکستان کے دورے کا فیصلہ مشکل قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کپتان بنگلا دیش ٹی 20 کرکٹ ٹیم محمود اللہ نے اے آر وائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ مشکل تھا، پاکستان کے دورے کا فیصلہ فیملی سے مشورے کے بعد کیا۔

    محمود اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، پاکستان سے ٹی 20 سیریز جتنے کی کوشش کریں گے۔

    خیال رہے کہ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کا شیڈول تبدیل کیا جا چکا ہے، مہمان ٹیم آج خصوصی طیارے سے ڈھاکا سے براہ راست لاہور پہنچے گی، بنگلا دیش کے ڈائریکٹر کرکٹ اکرم خان اور چیف سلیکٹر بھی لاہور آئیں گے، مہمان ٹیم جمعرات کو قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی، کپتان محمود اللہ جمعرات کو ٹرافی کی رونمائی کے بعد پریس کانفرنس کریں گے۔

    اس سے قبل شیڈول کے مطابق بنگلا دیش ٹیم کو ٹی 20 سیریز کے لیے جمعرات کی صبح 10 بجے لاہور پہنچنا تھا۔

    دوسری طرف لاہور پولیس نے پاک بنگلا دیش میچز کے لیے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے، سی سی پی او ذوالفقار حمید کی زیر صدارت سیکورٹی پر تعینات افسروں کے اجلاس میں تمام پولیس افسروں کو سیکورٹی پلان پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی گئی۔ سی سی پی او کا کہنا تھا کہ مہمان ٹیم کی قذافی اسٹیڈیم میں آمد و رفت کے وقت ٹریفک بند رہے گی، کرکٹ میچ کے دوران انکلوژرز میں بھی پولیس اہل کار تعینات ہوں گے۔

  • پاکستان کی نمبر ون رینکنگ خطرے میں

    پاکستان کی نمبر ون رینکنگ خطرے میں

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کی عالمی ٹی ٹوئنٹی نمبر ون ریکنگ خطرے میں پڑ گئی۔

    سری لنکا اور آسٹریلیا سے پے در پے شکستوں سے چور پاکستان ٹیم کی عالمی نمبر ون پوزیشن کو زبردست جھٹکا لگا ہے اور اب صرف ایک شکست کی صورت میں پہلی پوزیشن چھن سکتی ہے۔

    پاکستان ٹیم اس وقت 270 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ آسٹریلیا ایک پوائنٹ کی کمی سے دوسرے نمبر پر ہے، جنوبی افریقا 262 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔

    پاکستان کو بنگلادیش کے خلاف ہوم سیریز پر نہ صرف فتح کا جمود توڑنے کا چیلنج درکار ہو گا بلکہ گرین شرٹس نمبر ون رینکنگ کی بقا کی جنگ بھی لڑیں گے۔

    قومی ٹیم کو پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے بنگلادیش کے خلاف سیریز میں کلین سوئپ کرنا ضروری ہے وگرنہ ایک شکست سے بھی گرین شرٹس عالمی نمبر ون رینکنگ کھو بیٹھے گی۔

    یاد رہے کہ بنگلا دیشی ٹیم12سال بعد 22 جنوری کو پاکستان آئے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 24 جنوری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جاچکا ہے، شعیب ملک اور محمد حفیظ کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

    ہیڈکوچ مصباح الحق نے قومی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بابراعظم ٹیم کے کپتان ہوں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد بٹ، احسان علی، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم، خوشدل شاہ، شعیب ملک، محمد حسنین، موسیٰ خان، محمد رضوان، شاداب خان، عثمان قادر اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

  • تیز ترین گیند، شعیب اختر کا ریکارڈ ٹوٹ گیا؟

    تیز ترین گیند، شعیب اختر کا ریکارڈ ٹوٹ گیا؟

    جوہانسبرگ: ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر زیر گردش ہے جس میں بظاہر سری لنکن فاسٹ بولر ماتھیشا پاتھیرانا نے تیز ترین گیند کروانے کا ریکارڈ بنا ڈالا۔

    جنوبی افریقا میں کھیلے جارہے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ کے میچ میں بھارت کے خلاف سری لنکن پیسر کے باؤنسر کی رفتار 175 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

    گن اسپیڈ نے گیند کی رفتار کو 175 کلومیٹر فی گھنٹہ یعنی 108 میل فی گھنٹہ شو کیا جو اسکرین پر سب نے دیکھا، ناظرین یہ دیکھ کر ہکا بکا رہ گئے کہ 17 سالہ نوجوان نے تیز ترین گیند کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین نے مذکورہ ویڈیو کلپ نکال کر انٹرنیٹ پر وائرل کیا اور بتایا کہ دنیائے کرکٹ کو نیا اسپیڈ اسٹار مل گیا ہے۔

    ویڈیو دیکھ کر لوگوں نے حیرانی کا اظہار کیا اور سوشل میڈیا پر اپنے اپنے انداز میں ردعمل دیا، سوشل میڈیا پر تہلکہ مچنے کے بعد جب معاملے کی تفتیش کی گئی تو معلوم ہوا کہ اسپیڈ گن نے ڈیلیوری کو غلط ریکارڈ کیا۔

    حکام نے اسے غلطی تسلیم کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ تیز ترین ڈیلیوری نہیں تھی بلکہ ایک نارمل گیند تھی اور اسپیڈ گن نے اسے غلط ریکارڈ کیا۔

    https://www.youtube.com/watch?time_continue=26&v=3GiTEF_5JAM&feature=emb_title

  • ورلڈ کپ کے پہلے ہی میچ میں پاکستانی بولر نے تباہی مچادی

    ورلڈ کپ کے پہلے ہی میچ میں پاکستانی بولر نے تباہی مچادی

    جوہانسبرگ: پاکستان نے انڈر 19 ورکپ کے پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

    جنوبی افریقا میں کھیلے جارہے میگا ایونٹ میں گرین شرٹس کے فاسٹ بولر محمد وسیم نے حریف بلے بازوں کی گلیاں اڑا دیں، انہوں نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج کر اسکاٹ لینڈ کی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی۔

    ڈیبیو کرنے والے محمد طاہر نے بھی شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ محمد عباس آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    قومی ٹیم کی شاندار بولنگ کی بدولت اسکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم 24 ویں اوور میں صرف 75 رنز پر پویلین لوٹ گئی، اسکاٹ لینڈ کے 9 پلیئرز ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے، دونوں اوپنر صفر ، صفر پر آؤٹ ہوئے، عذیر شاہ نے 20 رنز کی اننگز کھیلی۔

    ہدف کے تعاقب میں اوپننگ جوڑی ناکام ہونے کے بعد مڈل آرڈر بیٹسمینوں نے باری کو سنبھالا اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر 12 اوور میں حاصل کر لیا، محمد عرفان خان 38 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ کپتان روحیل نذیر نے 27 رنز کی اننگز کھیلی۔

  • کوہلی نے قوانین کی دھجیاں اڑا دیں، امپائر نے بھی آنکھیں بند کر لیں

    کوہلی نے قوانین کی دھجیاں اڑا دیں، امپائر نے بھی آنکھیں بند کر لیں

    ممبئی: آسٹریلیا کے خلاف میچ میں بھارتی کپتان نے قوانین کی دھجیاں بکھیر دیں جب کہ امپائر نے بھی قانونی شکنی پر آنکھیں بند کر لیں۔

    دوسرے ون ڈے میں ویرات کوہلی رن بنانے کےدوران پچ کے بیچ میں دوڑتے رہے لیکن امپائر نے اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا، ممنوعہ حصے میں بھاگنے پر امپائر نے بھی نوٹس نہیں لیا اور معاملے کو نظر انداز کردیا۔

    واقعے پر آسٹریلوی کمنٹیٹر مائیکل سلیٹر نے نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح امپائر نے قوانین کی دھجیاں اڑانے والے پلیئر کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا، انہوں نے کہا کہ اگر میں امپائر ہوتا اور یہ سب دیکھتا تو پلیئر کو ضرور وارننگ دیتا، اگر فیلڈ امپائر معاملے کو نظر انداز بھی کرتا ہے تو تھرڈ امپائر کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔

    قانون کے تحت اگر کسی ٹیم کا پلیئر میچ کے دوارن پچ کے بیچ میں چلتا ہے تو اس ٹیم کے 5 رنز بطور سزا کٹوتی کی جاتی ہے، حال ہی میں آسٹریلیا اور نیوزی کے دوران ٹیسٹ میچ میں پاکستانی امپائر علیم ڈار نے آسٹریلوی ٹیم پر 5 رنز کا جرمانہ کیا تھا۔

    بھارت کی کھلم عام خلاف ورزی پر کرکٹ حلقوں نے آئی سی سی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے، سوشل میڈیا پر صارفین نے لکھا کہ بھارت کے لیے الگ قوانین کیوں ہیں؟ کیا بھارتی ٹیم قوانین سے بالا تر ہے؟

     

  • آسٹریلیا کی بھارت کیخلاف ریکارڈ فتح

    آسٹریلیا کی بھارت کیخلاف ریکارڈ فتح

    ممبئی: آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میں بھارت کو ریکارڈ شکست دے کر بھارتی سورماؤں کا غرور خاک میں ملا دیا۔

    ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں مہمان ٹیم قہر بن کر ٹوٹ پڑی، شاندار کارکردگی کی بدولت میزبان ٹیم کو چاروں شانے چت کر دیا، مضبوط بھارتی بیٹنگ لائن آسٹریلوی بولنگ اٹیک کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 255 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    اوپنر شیکھر دھون 74 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ راہول 47، پانٹ 28 اور جڈیجا 25 رنز بنا سکے، کپتان ویرات کوہلی صرف 16 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

    آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے سب سے زیادہ 3 ، پیٹ کمنز اور ریچرڈسن نے 2،2 جب کہ زمپا اور آگر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی اوپنرز نے پراعتماد انداز میں اننگز کو آگے بڑھایا، دونوں بیٹسمین نے جم کر بیٹنگ کی اور نصف سنچریاں مکمل کرنے کے بعد حارحانہ انداز اپناتے ہوئے وکٹ کے چاروں جانب دلکش اسٹروکس کھیل کر بولرز پر اپنی دھاک بٹھا دی۔

    ڈیوڈ وارنر اور کپتان فنچ نے تیز رفتاری سے اسکور میں اضافہ کیا اور بلا خوف و خطر کھل کر کھیلتے رہے، دونوں بلے بازوں نے سنچریاں اسکور کیں اور مطلوبہ ہدف صرف 38 ویں اوور میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

    ڈیوڈ وارنر نے 128 اور فنچ نے 110 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، تاریخ میں پہلی بار آسٹریلیا نے بھارت کو 10 وکٹوں سے ہرایا ہے جب کہ دونوں بلے بازوں کے درمیان ہونے والی 258 رنز کی شراکت داری بھارت کے خلاف کسی بھی وکٹ پر ہونے والی سب سے بڑی پارٹنرشپ ہے۔

  • بابراعظم کا سمر سمیٹ کاؤنٹی سے دوبارہ معاہدہ

    بابراعظم کا سمر سمیٹ کاؤنٹی سے دوبارہ معاہدہ

    قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا سمر سیمٹ کاؤنٹی سے دوبارہ معاہدہ طے پا گیا۔

    ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بیٹسمین بابر اعظم کی متاثرکن کارکردگی کی بدولت انہیں سمرسیٹ کاؤنٹی نے اس سال کے سیزن میں بھی شامل کر لیا ہے، بابراعظم 28مئی سے2جولائی تک کاؤنٹی چیمپئن شپ کھیلیں گے۔

    بابر اعظم نے گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کی 13 اننگز میں مجموعی طور پر 578 رنز بنائے تھے جس میں 102 رنز کی شاندار سنچری بھی شامل تھی۔

    قومی کرکٹ اس سال کے سیزن میں 12 ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میچز کے ساتھ ساتھ چار روزہ 2 میچز بھی کھیلیں گے۔

    بابر اعظم کا کہنا ہے کہ وہ سمر سیٹ کا حصہ بننے پر خوش ہیں، سمر سیٹ کے پاس اچھا اسکواڈ ہے اور مجھے ان کے ساتھ کھیل کر اچھا لگتا ہے۔