Tag: کرکٹ

  • پاکستان نے بھارت کو ہرا کر نیشن کپ جیت لیا

    پاکستان نے بھارت کو ہرا کر نیشن کپ جیت لیا

    سڈنی: پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو فائنل میں با آسانی شکست دے کر ہوم ورلڈ تھنڈر نیشن کپ جیت لیا۔

    سڈنی کے شوگراؤنڈ میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں گرین شرٹس نے مقابلہ یکطرفہ بنا دیا، بھارت کی جانب سے 6 اوورز میں ملنے والا ہدف قومی ٹیم نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر با آسانی حاصل کر لیا۔


    ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی بولرز کی نپی تلی بولنگ کی بدولت بھارتی بیٹسمین کھل کر نہ کھیل سکے اور مقررہ اوورز میں 49 تک ہی محدود رہے۔

    ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس کے اوپنرز نے جارحانہ انداز اپنایا اور شاندار کارکردگی کی بدولت بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کر کے ٹرافی پر قبضہ جما لیا۔

    پاکستان کی جانب سے اوپنر ولید جیل نے 21 اور ثوبان خان نے 18 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    واضح ہے کہ ہوم ورلڈ تھنڈر نیشن کپ کی فی اننگز 6 اوورز پر مشتمل ہوتی ہے اور ایک ٹیم میں 8 کھلاڑی ہوتے ہیں۔

  • لیکارٹر نے ایک اوور میں 6 چھکے مارنے کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا

    لیکارٹر نے ایک اوور میں 6 چھکے مارنے کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا

    کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ میں ایک ڈومیسٹک میچ کے دوران لیوکارٹر نے ایک اوور میں لگاتار 6 چھکے مار کر نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔

    بائیں ہاتھ کے بیٹسمین لیوکارٹر 6 گیندوں پر لگاتار 6 چھکے مارنے والے پہلی کیوی بیٹسمین بن گئے ہیں، انہوں نے یہ کارنامہ سپر اسمیش ٹورنامنٹ میں انجام دیا جہاں اننگز کے 16 ویں اوورز میں لیوکار نے 6 بار گیند کو باؤنڈری کے پار اچھالا۔

    حیران کن طور پر بیٹسمین نے تمام چھکے لیگ اسٹمپ پر جڑے، انہوں نے اسپنر اینٹون ڈیوکچ کی خوب درگت بنائی اور ٹیم کے مجموعے کو 220 تک پہنچایا۔

    https://www.youtube.com/watch?v=X8XNfkgxus4

    لیکارٹر نے 29 گیندوں پر 70 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    وہ ٹی ٹوئنٹی میں لگاتار 6 چھکے جڑنے والے چوتھے کھلاڑی ہیں، اس سے قبل یوراج سنگھ، روزوائیٹلی اور حضرت اللہ زازئی بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

  • ایشیا کپ بھارتی ٹیم کے بغیر ہوگا؟

    ایشیا کپ بھارتی ٹیم کے بغیر ہوگا؟

    لاہور: پاکستان میں شیڈول ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کی شرکت کے حوالے سے غیر یقینی کی صورتحال برقرار ہے تاہم جون میں اس متعلق حتمی فیصلہ آنے کا امکان ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے رواں سال کے ایونٹس میں ایشیا کپ کو شامل کر رکھا ہے لیکن سرحدوں پر کشیدگی اور سیکورٹی خدشات پر ٹیم کو پاکستان بھیجنے کے امکانات معدوم دیکھائی دیتے ہیں۔

    رواں سال جون میں ایشیا کپ کے حوالے سے بی سی سی آئی کا اہم اجلاس منعقد ہوگا جس میں پاکستان ٹیم بھیجنے یا نہ بھیجنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

    دسمبر 2018 میں ہونے والے اے سی سی اجلاس میں ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کے حصے میں آئی تھی اور گزشتہ سال اکتوبر میں ہونے والی میٹنگ میں بھی اس فیصلے کی توثیق کی گئی تھی۔

    پاکستان میں آخری بار ایشیا کپ 2008 میں منعقد ہوا تھا اور 2009 میں سری لنکن ٹیم پر حملہ کے بعد سے کوئی کثیر ملکی ٹورنامنٹ کا انعقاد نہیں ہو سکا۔

  • بھارت میں بیٹنگ کا جنازہ نکل گیا، 44 پر پوری ٹیم آؤٹ

    بھارت میں بیٹنگ کا جنازہ نکل گیا، 44 پر پوری ٹیم آؤٹ

    نئی دہلی: بھارت میں رانجی ٹرافی کے ٹیسٹ میچ میں مہاراشٹرا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 44 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    بیٹنگ کے لیے مشہور بھارت میں بلے بازوں نے بیٹنگ کا جنازہ نکال دیا، بلے بازوں کی انتہائی ناقص کارکردگی نے بھارتی بیٹنگ کے مستقبل کو داؤ پر لگا دیا۔

    نئی دہلی کے ایئرفورس کمپلیکس میں کھیلے جارہے میچ میں مہاراشٹرا کے کپتان نے سروسز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بلے بازوں کی ناکامی کے باعث غلط ثابت ہوا۔

    پہلے ہی اوورز میں اوپنرز پویلین لوٹ گئے، ابتدا سے وکٹیں گرنے کا شروع ہوا جو بے قابو ہوگیا اور پوری ٹیم 44 کے مجموعے پر ڈھیر ہوگئی، صرف دو بیٹسمین ڈبل فیگرز میں داخل ہو سکے۔

    سروسز ٹیم کے پیسر پی ایس پونیا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے دس اوورز میں صرف 11 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ پانڈے 3 وکٹیں حاصل کر کے نمایاں رہے۔

    پہلی اننگز میں سروسز نے کھیل کے اختتام پر 141 رنز بنا لیے تھے اور اس کے صرف 4 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے، سروسز کو مہاراشٹرا کے خلاف پہلی اننگز میں 97 رنز کی برتری حاصل ہے۔

  • حارث رؤف نے معافی مانگ لی

    حارث رؤف نے معافی مانگ لی

    میلبرن: بگ بیش لیگ میں دھوم مچانے والے نوجوان پیسر حارث رؤف نے وکٹ لینے کی خوشی میں گلا کاٹنے کے نامناسب طریقے پر معذرت کر لی۔

    حارث رؤف کی شاندار بولنگ پر جہاں چرچے عروج پر تھے وہیں ان کے جشن منانے کے انداز پر بھرپور تنقید کی جارہی تھی، بالخصوص بھارتی میڈیا، کھلاڑی اور سوشل میڈیا صارفین بولر کو آڑے ہاتھوں لے رہے تھے۔

    تنقید بڑھنے پر لاہور قلندرز کے کوچ اور سابق اسٹار فاسٹ بولر عاقب جاوید نے معاملے کا نوٹس لیا اور حارث رؤف کو فون کر کے ایکشن پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

    عاقب جاوید نے گلا کاٹنے کے ایکشن پر حارث رؤف کی سرزنش کی جس پر نوجوان بولر نے ندامت کا اظہار کرتے ہوئے معذرت کی اور آئندہ محتاط رہنے کا وعدہ کیا۔

    عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ انہوں نے حارث رؤف کو سمجھایا کہ جشن منانے کا انداز نامناسب ہے، ایسا طریقہ انہیں زیب نہیں دیتا۔

    واضح رہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف بگ بیش لیگ میں موقع ملنے پر چھاگئے تھے، 2 میچوں میں 7 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد حارث نے تیسرے میچ میں بھی تین وکٹیں حاصل کرکے اپنا انتخاب درست ثابت کردکھایا تھا۔

  • کرکٹ کے میدان سے اہم خبر، ملک میں معیاری پچز کی تیاری

    کرکٹ کے میدان سے اہم خبر، ملک میں معیاری پچز کی تیاری

    کراچی: پاکستان میں کرکٹ کی عالمی سطح پر مزید فروغ کے لیے اقدامات سامنے آگئے، معیاری پچز کی تیاری اور میدان کا جائزہ لینے کے لیے برطانوی ماہرکیوریٹراینڈی اٹکنسن پاکستان پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پہنچنے والے ماہرین میں اینڈی اٹکنسن آئی سی سی کے پچ کنسلٹنٹ بھی ہیں۔ اینڈی اٹکنسن کراچی، لاہور، پنڈی اور ملتان اسٹیڈیم کی پچز کا جائزہ لیں گے۔

    برطانوی کیوریٹر آج نیشنل اسٹیڈیم میں پچز کا معائنہ کریں گے۔ برطانوی کیوریٹرپاکستان سینٹرز میں پچز کا جائزہ لے کر رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کو دیں گے۔ رپورٹ کی روشنی میں معیاری اور سپورٹنگ وکٹیں تیار کی جائیں گی۔

    ملک میں ایسی پچز تیار کی جائیں گی جس سے بیرون ملک بیٹنگ بولنگ میں مشکل نہیں آسکے۔

    خیال رہے کہ پاکستان سپرلیگ کے میچز انہیں پیچز پر ہوں گے۔ جس طرح ملک میں عالمی کرکٹ بحال ہوئی اس سے غیرملکی ٹیم کے دورہ پاکستان سے کرکٹ کے میدان میں معیاری پیچز معاون ثابت ہوگی۔

  • مشن ورلڈکپ2020: قومی انڈر19 کرکٹ ٹیم کے کیمپ کا حتمی مرحلہ

    مشن ورلڈکپ2020: قومی انڈر19 کرکٹ ٹیم کے کیمپ کا حتمی مرحلہ

    لاہور: قومی انڈر19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ 2020 کا مشن لیے قومی ٹیم نے 25 دن بھرپور پریکٹس کی، آج سے کیمپ کا حتمی مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اعجاز احمد کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی دکھانے کے لیے قومی ٹیم پرعزم ہے، ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم بہتر نتائج دے دی۔

    انہوں نے گفتگو کے دوران نسیم شاہ سے متعلق کہا کہ انڈر 19 ٹیم کا اعلان ہوا تب نسیم شاہ ٹیسٹ میچ نہیں کھیلتے تھے، نسیم شاہ کو پاکستان کی طرف سے کھیلنا چاہیے۔ اعجاز احمد نسیم شاہ کو انڈر19 ٹیم میں شامل کرنے کے خواہش مند ہیں۔

    ہیڈکوچ کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں صلاحتیں موجود ہیں، پریکٹس سیشن کے دوران کھلاڑیوں نے جان لگائی، پی سی بی انڈر 19 اور ایمرجنگ کھلاڑیوں کا 3 ماہ کا کیمپ لگائے۔

    خیال رہے کہ آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 17 جنوری سے جنوبی افریقہ میں شروع ہوگا جو 9فروری تک جاری رہے گا، 24 روز تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 16 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔رواں سال 17 جنوری سے شروع ہونے والے ایونٹ کا فائنل بینونی کے جے پی مارک اوول میں کھیلا جائے گا۔

    انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ: نسیم شاہ کی شمولیت پرسینئیر اور جونئیر منیجمنٹ میں کھینچا تانی

    ایونٹ کے فاتح کا فیصلہ9 فروری کو ہوگا، ایونٹ میں پاکستان کا پہلا میچ 19جنوری کوسکاٹ لینڈ کے خلاف پوچیف اسٹروم میں کھیلاجائے گا، قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ 22 جنوری کو زمباوے کے خلاف بلوم فاؤنٹین میں کھیلے گی۔

    گروپ مرحلے میں پاکستان کا آخری میچ بنگلہ دیش کے خلاف ہوگا۔ دونوں ٹیمیں 24 جنوری کو جے پی مارک اوول میں مد مقابل آئیں گی۔ ہر گروپ سے 2 بہترین ٹیمیں سپر لیگ مرحلے میں رسائی حاصل کریں گی۔

  • ہمیں بہت کچھ سیکھ کر پرفارمنس میں بہتری کی ضرورت ہے: مصباح الحق

    ہمیں بہت کچھ سیکھ کر پرفارمنس میں بہتری کی ضرورت ہے: مصباح الحق

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ رواں سال تینوں فارمیٹ میں ہماری جیت کا تناسب کم ہوا ہے، ہمیں بہت کچھ سیکھ کر پرفارمنس میں بہتری کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو بیان میں ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ 2019پاکستان کے لیے ٹف تھا، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کا دورہ مشکل تھا، ہمارے کھلاڑیوں نے اہم وقت پر فارم کھودی، ٹیم میں مزید کام کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بابر اعظم نے پورے سال بہترین کارکردگی دکھائی، آسٹریلیا میں بابر اعظم نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، نوجوان بولرز کا آنا خوش آئند ہے۔ نسیم اور شاہین اچھی فارم میں ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم درست سمت میں ہیں، مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

    2021 میں 6 مقامات پر پی ایس ایل میچز ہوں گے: چیئرمین پی سی بی

    دوسری جانب چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوچکی ہے، ہماری سب سے بڑی کامیابی ٹیسٹ کی بحالی ہے۔

    اپنے ایک انٹرویو میں چیئرمین پی سی بی کاکہنا تھا کہ 2020 میں پورا پی ایس ایل ہوم گراؤنڈ پر ہوگا، 2021 میں 6 مقامات پر پی ایس ایل میچ ہوں گے، ہر ٹیم کا اپنا ہوم گراؤنڈ ہوگا۔

  • سال کی سب سے بہترین تصویر اظہر علی کے نام

    سال کی سب سے بہترین تصویر اظہر علی کے نام

    لندن: قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کی تصویر کو سمر سیٹ کاؤنٹی کلب کی سال 2019 کی بہترین تصویر کا اعزاز مل گیا۔

    کلب نے رواں سال کی سب سے بہترین تصویر کے لیے 19 تصاویر کا انتخاب کیا تھا جس پر ووٹنگ کے بعد اظہر علی کی بیٹنگ کے لیے پویلین سے جاتے ہوئے فوٹو کو نمبر ون قرار دیا گیا۔

    سوشل میڈیا پر اظہر علی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے سمر سیٹ کلب نے لکھا کہ اظہر علی کی یہ دلکش تصویر ووٹ کے ذریعے سال رواں کی بہترین تصویر قرار پائی ہے۔

    کلب نے تصویری مقابلے کے لیے کی گئی رائے شماری میں ووٹ دینے والوں کا شکریہ ادا بھی ادا کیا۔

    اظہر علی نے سمر سیٹ کاؤنٹی کلب کی جانب سے 2 سیزن کھیلے ہیں جس میں ان کی شاندار کارکردگی نے شائقین کے دل جیت لیے تھے، انہوں نے سیون کاؤنٹی چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر 400 سے زائد رنز بنائے تھے جس میں 125 رنز کی یادگار اننگز بھی شامل ہے۔

    سال 2019 میں بھی اظہر علی کی متاثر کن کارکردگی کی بدولت سمر سیٹ کلب نے ون ڈے کپ میں کامیابی حاصل کی تھی۔

  • آؤٹ یا ناٹ آؤٹ! امپائر نے فیصلہ تبدیل کر دیا

    آؤٹ یا ناٹ آؤٹ! امپائر نے فیصلہ تبدیل کر دیا

    میلبرن: بگ بیش لیگ میں امپائر گریگ ڈیوڈسن کے مزاحیہ انداز پر انگلیاں اٹھنے لگیں۔

    ایڈیلیڈ اسٹرائیکر اور میلبرن رینی گیڈز کے میچ میں راشد خان کی اپیل پرامپائر نے انگلی اٹھائی لیکن پھر فیصلہ تبدیل کر کےناک کھجانے لگ گئے۔

    گریگ کےایکشن نےسب کوحیران کردیا اور ان کی اس حرکت پر کھلاڑی اور کامنٹیٹرز بھی ہنسے بغیر نہ رہ سکے۔

    امپائر کی اس غیر معمولی حرکت پر کرکٹ مبصرین نے سوالات اٹھا دیے ہیں، شائقین اور کرکٹ حلقوں نے فیصلہ تبدیل کرنے پر قانون سازی کا مطالبہ کیا ہے۔