Tag: کرکٹ

  • سہیل تنویر کو وارننگ جاری

    سہیل تنویر کو وارننگ جاری

    کراچی: قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ناردرن کے کرکٹر سہیل تنویر کو تنبیہ جاری کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سہیل تنویر کو یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں بلوچستان کے خلاف نویں راؤنڈ کے میچ میں کھیل کے سامان کی توہین کرنے سے متعلق لیول 1 جرم کا مرتکب پایا گیا ہے۔

    میچ کے دوران بلوچستان کی دوسری اننگز میں باؤلنگ کے دوران ناردرن کے سہیل تنویر کو وکٹ حاصل نہ کرنے پر مایوسی میں گیند کو کک کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔

    آن فیلڈ امپائرز قیصر وحید اور عمران جاوید نے سہیل تنویر کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا۔

    سہیل تنویر کی جانب سے اعتراف جرم کرنے پر میچ ریفری احمر سعید نے انہیں تنبیہ جاری کردی۔

    یہ بھی پڑھیں: احمد شہزاد پر بال ٹیمپرنگ کرنے پر جرمانہ عائد کردیا گیا

    واضح رہے کہ کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز احمد شہزاد کو پی سی بی ضابطہ اخلاق کے لیول ون کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ کیا جا چکا ہے۔

    احمد شہزاد کو نان آئیڈینٹی فکیشن کی بنا پر بطور کپتان چارج کیا گیا، اظہر علی اور فاسٹ بولر سہیل خان کو بھی پی سی بی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تنبیہ کی گئی ہے۔

  • سرفراز نے قومی ٹیم کو ایڈلیڈ ٹیسٹ جیتنے کا گُر بتا دیا

    سرفراز نے قومی ٹیم کو ایڈلیڈ ٹیسٹ جیتنے کا گُر بتا دیا

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے پاکستان ٹیم کو ایڈلیڈ ٹیسٹ جیتنے کا گُر بتا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت اظہرعلی کے پاس ہے لیکن سابق کپتان سرفراز احمد آسٹریلیا کے پچز کا تجربہ رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے کھلاڑیوں کی رہنمائی کرتے ہوئے جیت کا گر بتایا۔

    ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی بلے بازوں کی وکٹیں جتنی جلدی گریں گی اتنے ہی زیادہ جیت کے چانسز ہوں گے، ایڈلیڈ کی کنڈیشنز یاسر شاہ کے لیے فائدہ مند رہے گی۔

    سرفراز نے ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے جیت کی دعا کی، انہوں نے مزید کہا کہ قومی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں اچھا پرفارم کرے گی، کھلاڑیوں کو بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

    ٹیم میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں جس کا اعلان کل ہوگا: اظہرعلی

    خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل کھیلا جائے گا، قومی ٹیم میں کئی تبدیلیوں کا امکان ہے جس کی تصدیق اظہر علی اپنی پریس کانفرنس میں کرچکے ہیں۔

    سابق کپتان کی طرح موجودہ کپتان بھی جیت کے لیے پرعزم ہیں۔

  • خود کو انوکھی سزا دینے والے آسٹریلوی کھلاڑی

    خود کو انوکھی سزا دینے والے آسٹریلوی کھلاڑی

    برسبین: پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں کم رنز بنانے پر اسٹیون اسمتھ نے خود کو انوکھی سزا دی۔

    تفصیلات کے مطابق میچ میں کم اسکور کرنے یا پھر غلطی سے آؤٹ ہونے پر کھلاڑیوں کو ندامت تو ہوتی ہے لیکن اسٹیون اسمتھ وہ واحد بلے باز ہیں جو خود کو سزا بھی دیتے ہیں۔

    ایسا ہی کچھ ہوا پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں جہاں قومی ٹیم کے باصلاحیت بولر یاسر شاہ نے اسٹیون اسمتھ کو 7 رنز کے انفرادی اسکور پر آؤٹ کیا جس کے بعد اسمتھ کو مایوسی ہوئی۔

    ٹیسٹ کے نمبر ایک بیٹسمین آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ کا کہنا ہے کہ برسبین ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف صرف سات رنز پر آؤٹ ہونے پر خود کو سزا دی اور گراؤنڈ سے ہوٹل تک پیدل گیا۔

    انہوں نے دلچسپ انداز میں کہا کہ جب وہ رنز نہیں کرتے تب خود کو سزا دیتے ہیں اور جب رنز کرتے ہیں تو اپنے آپ کو چاکلیٹ کا تحفہ دیتے ہیں۔

    خیال رہے کہ یاسر شاہ نے آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن میں ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے اسٹیون اسمتھ کو ٹیسٹ میں ساتویں مرتبہ آؤٹ کیا۔ اپنے ایک انٹرویو میں اسٹیون اسمتھ نے کہا تھا کہ وہ اب یاسر شاہ کے خلاف مزید احتیاط کریں گے اور پوری کوشش کریں گے کہ کوئی غلطی نہ کریں۔

  • قومی انڈر 19 کرکٹرز کا ہائی پرفارمنس کیمپ

    قومی انڈر 19 کرکٹرز کا ہائی پرفارمنس کیمپ

    لاہور: قومی انڈر 19 کرکٹرز کا ہائی پرفارمنس کیمپ پیر سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شروع ہوگا، کیمپ میں 28 نوجوان کرکٹرز شرکت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شروع ہونے والا قومی انڈر 19 کرکٹرز کا ہائی پرفارمنس کمپ 25 نومبر(پیر) سے شروع ہوکر 6 ہفتے تک جاری رہے گا۔

    کیمپ میں شریک کھلاڑی این سی اے کوچز کی زیرنگرانی تربیت لیں گے، نسیم شاہ، روحیل نذیر اور حیدر علی کو بھی کیمپ میں طلب کیا گیا ہے، نسیم شاہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد کیمپ جوائن کریں گے۔

    جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں روحیل نذیر اور حیدرعلی اےسی سی ایمرجنگ ٹیمزایشیاکپ کے بعد کیمپ آئیں گے، ڈومیسٹک کرکٹ میں مصروف کھلاڑی بھی میچز کے بعد کیمپ میں شریک ہوں گے، کیمپ کا مقصد آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2020 کی تیاریوں کا آغاز ہے۔

    دوسری جانب انگلینڈ سے سیریز جیتنے کے لیے قومی خواتین ٹیم کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں، سیریز میں‌ حصہ لینے والی پاکستان ویمنز ٹیم کی 20 ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا، ہیڈکوچ اقبال امام کی زیر نگرانی ٹریننگ کا آغاز کردیا گیا۔

    ابتدائی روز پریکٹس میچ اور نیٹ سیشن ہوگا، کیمپ 29نومبر تک حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی میں جاری رہے گا۔ پی سی بی کے اعلان کے مطابق بسمہ معروف ویمنز ورلڈ کپ تک کپتانی کے فرائض انجام دیں گی۔

  • پاکستان ویمنز بمقابلہ انگلینڈ: 20 ممکنہ کھلاڑیوں کی تربیت شروع

    پاکستان ویمنز بمقابلہ انگلینڈ: 20 ممکنہ کھلاڑیوں کی تربیت شروع

    کراچی: پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم نے بھرپور تیاریاں شروع کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ سے سیریز جیتنے کے لیے قومی خواتین ٹیم کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں، سیریز میں‌ حصہ لینے والی پاکستان ویمنز ٹیم کی 20 ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا، ہیڈکوچ اقبال امام کی زیر نگرانی ٹریننگ کا آغاز کردیا گیا۔

    ابتدائی روز پریکٹس میچ اور نیٹ سیشن ہوگا، کیمپ 29نومبر تک حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی میں جاری رہے گا۔ پی سی بی کے اعلان کے مطابق بسمہ معروف ویمنز ورلڈ کپ تک کپتانی کے فرائض انجام دیں گی۔

    قومی ویمنز ٹیم کے حتمی اسکواڈ کا اعلان 27نومبر کو ہوگا، انگلینڈ کے خلاف 3ایک روزہ اور3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز ہوگی، سیریز 9تا 20 دسمبر تک ملائیشیا میں شیڈول ہے، پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم 30 نومبر کو ملائیشیا روانہ ہوگی۔

    ثناء میر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک لینے کا اعلان

    خیال رہے کہ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک لینے کا اعلان کرچکی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ میری نیک خواہشات پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں، آئندہ ماہ انگلینڈ کے خلاف ہونے والی سیریز میں شرکت نہیں کروں گی۔

  • آج جس طرح بیٹنگ کی اس کی ٹیم کو ضرورت تھی: اسد شفیق

    آج جس طرح بیٹنگ کی اس کی ٹیم کو ضرورت تھی: اسد شفیق

    برسبین: قومی ٹیسٹ ٹیم کے بلے باز اسد شفیق کا کہنا ہے کہ آج جس طرح بیٹنگ کی اس کی ٹیم کو ضرورت تھی، کوشش تھی اپنی اننگز آخر تک کھیلوں، ورلڈ کلاس بولنگ کے خلاف کھیلنے میں مزہ آتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کا پہلا روز مکمل ہوا، پاکستان نے پہلی اننگز میں 240 رنز بنائے، میچ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسد شفیق کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی وکٹ فاسٹ بولرز کو مدد دیتی ہے، میچ میں اپنی طرف سے بھرپور جان لگائی۔

    پوچھے گئے سوال پر اسد شفیق نے کہا کہ مجھے لوگوں کی باتوں سے فرق نہیں پڑتا، میرا کام پاکستان کے لیے پرفارم کرنا ہوتا ہے، رضوان کے آؤٹ پر مجھے بات کرنے کا حق نہیں ہے، میچ ریفری ہوتے ہیں وہی اس معاملے کو دیکھیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جتنے رنز بنانا چاہتے تھے اتنے نہیں بن سکے، نسیم شاہ اچھا بولر ہے۔

    پاکستان کی بیٹنگ لائن تباہ، پہلی اننگز میں 240 رنز پر ڈھیر

    خیال رہے کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پہلا میچ شاہینوں کے لیے کڑا امتحان ثابت ہوا، برسبین ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلیا نے پاکستانی بیٹنگ لائن تہس نہس کردی، قومی ٹیم پہلے دن کے اختتام پر پہلی اننگز میں 240 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    اسد شفیق کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین وکٹ پر ٹک کرنہ کھیل سکا، حارث سہیل مسلسل ناکام رہے، اسد شفیق اور یاسر شاہ نے 84 رنز کی شراکت بنا کر ٹیم کی عزت بچائی، اسد شفیق نے سب سے زیادہ چھہتر رنز بنائے۔

  • بنگلہ دیش اور ایم سی سی کو پاکستان لانے کی کوشش کر رہے ہیں: وسیم خان

    بنگلہ دیش اور ایم سی سی کو پاکستان لانے کی کوشش کر رہے ہیں: وسیم خان

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ سری لنکن ٹیسٹ ٹیم کا پاکستان آنا خوش آئند ہے، بنگلہ دیش اور ایم سی سی کو پاکستان لانے کی کوشش کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز ملک میں ہونے کو خوش آئند قرار دیا، وسیم خان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی میریلیبون کرکٹ کلب(ایم سی سی) کو پاکستان لانے کی کوشش کررہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی افریقہ سے 3 ٹی 20میچز کی سیریز پر بھی بات چل رہی ہے۔

    خیال رہے کہ 10سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ہوئی ہے، گزشتہ ہفتے سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کی منظوری دی۔

    قومی کرکٹ ٹیم سیریز میں شامل دونوں ٹیسٹ میچز ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلے گی، سری لنکن ٹیسٹ کرکٹ ٹیم دسمبر میں پاکستان آئے گی، آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچز راولپنڈی اور کراچی میں ہوں گے۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 11سے15دسمبر تک راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 19سے23 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کے بعد ہی ٹیسٹ شیڈول بھی زیرغور تھا۔

    10 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی

    دوسری جانب پاکستان سپرلیگ سیزن فائیو میں بھی دنیا بھر کے نامور کھلاڑی پاکستان آنے کو تیار ہیں، پی ایس ایل 2020 کے لیے پلاٹینم کیٹگری کے بعد ڈائمنڈ کیٹگری کی ابتدائی فہرست جاری کردی گئی ہے جس میں 58غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں۔

    پی ایس ایل فائیو؛ ڈائمنڈ کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں کی فہرست جاری

    ابتدائی فہرست میں ڈیوڈمیلان سمیت انگلینڈ کے19کھلاڑی کیٹگری کاحصہ ہیں جب کہ ویسٹ انڈیز کے12 اورجنوبی افریقہ کے11کھلاڑی شامل ہیں، پی ایس ایل سیزن فائیو کے لیے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل 21نومبر تک جاری رہےگا۔

  • رکی پونٹنگ نے بابراعظم کو بڑا خطرہ قرار دے دیا

    رکی پونٹنگ نے بابراعظم کو بڑا خطرہ قرار دے دیا

    سڈنی: سابق عظیم آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے بابر اعظم کو خطرہ قرار دیتے ہوئے آسٹریلوی بولرز کو خبردار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بابراعظم اس وقت ٹی20 کے عالمی نمبر ایک اور ون ڈے کی عالمی رینکنگ میں تیسرے بہترین بلے باز ہیں، ٹیسٹ کرکٹ میں صرف 35 کی اوسط کے باوجود رکی پونٹنگ نے انہیں ایک بڑا خطرہ قرار دیا۔

    ایک انٹرویو میں رکی پونٹنگ نے کہا کہ ہم نے ابھی تک بابر اعظم کی ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین کارکردگی نہیں دیکھی، ان کی کم و بیش 20 ٹیسٹ کھیل کر تقریباً 35 کی اوسط ہے لیکن وہ اس سے بہتر کرکٹر ہیں، ان کا ون ڈے میں ایوریج 54 اور اسٹرائیک ریٹ 90 کا ہے۔

    سابق آسٹریلوی کپتان نے بابر اعظم کو بہترین کلاس کا حامل بلے باز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک باصلاحیت کرکٹر ہیں اور اس سیزن میں بابر ہی وہ بلے باز ہوں گے جن کی بیٹنگ پر میری نظریں سب سے زیادہ مرکوز ہوں گی، میں نے کئی آسٹریلین اور کیوی کرکٹر دیکھے ہیں لیکن بابر کی بیٹنگ دیکھنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔

    مائیکل ہسی بھی بابراعظم کے معترف

    یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز آج سے برسبین میں ہوچکا ہے اور بابر اعظم آسٹریلیا اے کے خلاف سہ روزہ پریکٹس میچ میں 157 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی فارم کا ثبوت دے چکے ہیں۔

  • ایمرجنگ کپ: پاکستان نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی

    ایمرجنگ کپ: پاکستان نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی

    ڈھاکا:روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر پاکستان اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلا دیش میں جاری اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔

    پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے عمیر بن یوسف کی نصف سنچری کی بدولت 267 رنزبنائے۔ ہدف کے تعاقب میں بھارت کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز ہی بناسکی۔ عماد بٹ نے میچ کے آخری اوور میں محض 4 رنز دے کر قومی ایمرجنگ ٹیم کو 3 رنز سے کو فتح دلادی۔

    روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر قومی ایمرجنگ ٹیم نے اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کےفائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔

    ایونٹ کا فائنل 23 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں 21 نومبر کو مدمقابل ہوں گی۔

  • ’میراہدف ٹاپ وکٹ ٹیکربننا ہے‘

    ’میراہدف ٹاپ وکٹ ٹیکربننا ہے‘

    لاہور: پاکستان ٹیم کے آف اسپنر بلال آصف نے رواں سیزن میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے پر نظریں جما لیں۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلال آصف نے کہا کہ میراہدف اس سیزن میں ٹاپ وکٹ ٹیکربنناہے، میں اپنی خامیاں دورکرنےکی کوشش کررہاہوں۔

    ٹیسٹ کرکٹر آصف علی نے کہا کہ میرےباولنگ ایکشن میں کوئی بنیادی خرابی نہیں اور آئی سی سی لیب میں میرادوسراٹیسٹ بھی کلیرہوا۔

    یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے بلال آصف کا باؤلنگ ایکشن کلئیر قراردے دیا

    واضح رہے کہ بلال آصف نے گزشہ سال اکتوبر میں آسٹریلیا کے خلاف دبئی میں کھیلے گئے میچ میں ڈیبیو کیا تھا۔

    کیریئر کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں بلال آصف نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر اپنی ڈھاک بٹھا لی تھی۔