Tag: کرکٹ

  • قومی کرکٹرز کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے پی سی بی کا اہم اقدام

    قومی کرکٹرز کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے پی سی بی کا اہم اقدام

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی کرکٹرز کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور فٹنس بہتر کرنے کے لیے فٹنس کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق 8 روزہ کیمپ 25 نومبر تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری رہے گا۔ کیمپ میں محمد عرفان، محمد عامر اور عماد وسیم کو طلب کیا گیا، محمد عرفان اور محمد عامر نے کیمپ کے پہلے روز ڈاکٹر سہیل سلیم کی زیرنگرانی فزیکل ٹریننگ کی۔

    عمرہ کی ادائیگی کے باعث عماد وسیم کیمپ میں شرکت نہیں کررہے۔ شاداب خان، فخر زمان اور عثمان قادر کو ڈومیسٹک کرکٹ میں مصروفیت کے باعث کیمپ میں طلب نہیں کیا گیا۔

    شعیب ملک، آصف علی اور وہاب ریاض کو جنوبی افریقہ میں جاری مزانسی ٹی ٹونٹی لیگ کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے جبکہ خوشدل شاہ اور محمد حسنین اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ میں شرکت کے باعث کیمپ کا حصہ نہیں ہیں۔

    قومی ٹیم کے برسبین میں ڈیرے، بھرپور پریکٹس جاری

    دوسری جانب دورہ آسٹریلیا میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کی گابا ٹیسٹ کے لیے برسبین میں پریکٹس کا دوسرا روز ہے، پاکستانی ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق نے کھلاڑیوں کو بیٹنگ کی ٹپس دیں، جبکہ نیٹس میں قومی بلے بازوں نے جم کر پریکٹس کی۔

    پریکٹس سیشن کے دوران عابدعلی کو بھی وکٹ کیپنگ کی مشقیں کرائی گئیں، بولرز نے ٹیسٹ میچز میں آسٹریلوی بلےبازوں کو ٹف ٹائم دینے کے لیے لائن لینتھ پر توجہ مرکوز کرلی، پہلا ٹیسٹ میچ جمعرات سے کھیلا جائے گا۔

  • ’تمام پاکستانی کھلاڑی ٹی 10 لیگ سے الگ ہوجائیں‘

    ’تمام پاکستانی کھلاڑی ٹی 10 لیگ سے الگ ہوجائیں‘

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے ابوظہبی میں جاری ٹی 10 لیگ میں شامل پاکستانی کھلاڑیوں کو ایونٹ سے الگ ہونے کا مشورہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سینیٹر فیصل جاوید نے لکھا کہ ہمارےکھلاڑیوں کوٹی10لیگ میں حصہ نہیں لینا چاہئے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹی 10پرائیویٹ لیگ ہے جس کےمالکان بھارتی بزنس مین ہیں، پاکستانی اسٹارز اور افرادکوبھارتی پروجیکٹ سےالگ ہوجاناچاہئے۔

    سینیٹر نے کہا کہ قوم کشمیریوں کےساتھ کھڑی ہے،عوامی جذبات کااحترام کرناچاہئے اور ہمارے کھلاڑیوں کوٹی10لیگ میں حصہ نہیں لیناچاہئے۔

    فیصل جاوید نے لکھا کہ ڈومیسٹک ڈھانچے کی مضبوطی اور شفافیت سے ہی کرکٹ بہتر ہوسکتی ہے، ماضی میں منتظمین ’جگاڑ‘کی پالیسی اپناتے ہوئے کام چلاتے تھے لیکن اب وزیر اعظم میرٹ کی بنیاد پر دیگر اداروں کی طرح کھیل کے شعبے کو بھی آگے لے جائیں گے، ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنی سوچ تبدیل کریں اور آگے بڑھیں۔

  • 10 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی

    10 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی

    کراچی: 10سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ہوگئی، سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے لیے کھیل کی دنیا سے ایک اور بڑی خبرسامنے آگئی، سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کی منظوری دے دی، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

    قومی کرکٹ ٹیم سیریز میں شامل دونوں ٹیسٹ میچز ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلے گی، سری لنکا ٹیسٹ کرکٹ ٹیم دسمبر میں پاکستان آئے گی، آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچز راولپنڈی اور کراچی میں ہوں گے۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 11سے15دسمبر تک راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 19سے23 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کے بعد ہی ٹیسٹ شیڈول بھی زیرغور تھا۔

    ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے لیے یہ شاندار خبر ہے، یہ سیریز اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے، ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم بھیجنے پر سری لنکا کرکٹ کے مشکور ہیں، سیریز کے لیے معیاری انتظامات کیے جائیں گے۔

    دورہ پاکستان کیلئے سری لنکا کی 16 رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان آج متوقع

    دوسری جانب چیف ایگزیکٹوسری لنکن ٹیم ایشلے ڈی سلوا کا کہنا تھا کہ دوبارہ دورہ پاکستان کی تصدیق کرکے خوشی محسوس کررہے ہیں، ٹیسٹ کرکٹ کے لیے یہاں کنڈیشنز سازگار ہیں، ٹیسٹ سیریز میں مقابلہ سخت ہوگا، شائقین کو سنسنی خیز کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

    واضح رہے کہ دورہ پاکستان کے لیے سری لنکن کرکٹ بورڈ 16 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان بھی آج کرسکتا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سری لنکن ٹیم دورہ پاکستان پر تھی، جہاں سری لنکا نے پاکستان کو ٹی ٹوینٹی سیریز میں شکست دی تھی جبکہ پاکستان نے ون ڈے سیریز میں 2-0 سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔

  • فاسٹ بولر صدف حسین نے 400 وکٹیں مکمل کرلیں

    فاسٹ بولر صدف حسین نے 400 وکٹیں مکمل کرلیں

    کراچی: فاسٹ بولر صدف حسین نےفرسٹ کلاس کیریئرمیں400 وکٹیں مکمل کرلیں،ان کا کہنا ہے کہ ہرسیزن میں پرفارم کررہاہوں، امیدہےقومی ٹیم میں چانس ملے گا۔

    صدف حسین نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑتے ہوئے 400 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

    اپنی اس کامیابی کو صدف حسین نے کیریئر میں سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہرکنڈیشن میں بولنگ کر سکتا ہوں، ہرسیزن میں پرفارم کررہاہوں، امیدہےقومی ٹیم میں چانس ملے گا۔

    دوسری جانب فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے شہزورمحمد کا کہنا ہے کہ فخرہےمحمدفیملی کاحصہ ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ دادا اور والدکی طرح ڈبل سنچری اسکورکی، میری بھی خواہش ہے داداورالدکی طرح پاکستان کیلئےکھیلوں۔

  • ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان ٹیم کو بڑا دھچکا

    ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان ٹیم کو بڑا دھچکا

    پرتھ: ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکستوں سے چور پاکستانی ٹیم کو ٹیسٹ سیریز سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا۔ دورہ آسٹریلیا کے لیے اسکواڈ میں شامل واحد وکٹ کیپر محمد رضوان زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا ’اے‘ کے خلاف ٹور میچ میں بیٹنگ کے دوران وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کے انگوٹھے پر گیند لگی تاہم ابتدائی طبی امداد کے بعد انہوں نے بلے باز جاری رکھی۔

    آسٹریلوی اننگز میں پاکستانی بولنگ کے دوران فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی زور دار گیند محمد رضوان کے ہاتھ پر لگی جس سے وہ شدید تکلیف کے باعث میدان سے باہر چلے گئے۔

    محمد رضوان کے زخمی ہونے کی وجہ سے عابد علی نے وکٹ کیپر کی ذمہ داری ادا کی۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستانی بولرز نے آسٹریلیا اے کے پرخچے اڑا دئیے

    پی سی بی نے فی الحال محمد رضوان کی انجری کی نوعیت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا تاہم ڈاکٹرز کے مشورے سے انہیں آرام دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے دوران دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 21 نومبر کو کھیلا جائے گا اور محمد رضوان کے علاوہ اسکواڈ میں کوئی مستند وکٹ کیپر موجود نہیں ہے۔

  • پی ایس ایل پاکستان کرکٹ کو نئی بلندیوں پر لے جاسکتی ہے: نسیم اشرف

    پی ایس ایل پاکستان کرکٹ کو نئی بلندیوں پر لے جاسکتی ہے: نسیم اشرف

    واشنگٹن: سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) ڈاکٹر نسیم اشرف کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر پاکستان ٹیم کو ایک خاص سطح تک لے کر گئے تھے، مکی آرتھر کو بحیثیت کوچ تبدیل نہیں کرنا چاہیے تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر نسیم اشرف کا اےآروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) پاکستان کرکٹ کو نئی بلندیوں پر لے جاسکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچ بہترین آپشن ہے، پاکستان میں اب بھی بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔

    سابق چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں بےپناہ ٹیلنٹ موجود ہے، کرکٹ کے فروغ کے لیے پی ایس ایل اہم کردار ادا کرے گا۔ خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو میں وائلڈ کارڈ پک کا قانون متعارف کرادیا گیا ہے۔

    پی ایس ایل سیزن فائیو پلیئرز ڈرافٹ کے لیے پک آرڈر کی ترتیب طے کرلی گئی ہے، پک آرڈر طے ہونے کے بعد کھلاڑیوں کی ٹرانسفر ونڈو کھول دی گئی ہے۔ پی سی بی کے مطابق ہر فرنچائز زیادہ سے زیادہ 8 کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں برقرار رکھ سکتی ہے، پلیئنگ الیون میں 3 سے 4 غیرملکی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی اجازت ہوگی۔

  • بابراعظم میں قابلیت ہے وہ پاکستان کو فتوحات دلوائے گا: سرفرازاحمد

    بابراعظم میں قابلیت ہے وہ پاکستان کو فتوحات دلوائے گا: سرفرازاحمد

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ کھلاڑی پر اچھا اور برا وقت آتا ہے، بابراعظم میرے ساتھ بھی رہا ہمیشہ سپورٹ کیا، بابراعظم میں قابلیت ہے وہ پاکستان کو فتوحات دلوائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں سرفراز احمد نے بتایا کہ چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان ان کے پاس آئے تھے اور کہا تھا کہ آپ استعفیٰ دے دیں، ان کے مایوس ہونے نہ ہونے سے فرق نہیں پڑتا، فیصلہ پی سی بی نے لینا ہوتا ہے۔

    سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ مجھے کہا گیا ڈومیسٹک کھیلیں اور پھر ٹیم میں شامل ہوجائیں، میری بابراعظم کے لیے نیک خواہشات ہیں، آسٹریلیا کا دورہ ہمیشہ سے مشکل رہا ہے، 100میچ میں نے سپروائز کیے، کوشش کی کہ بہتر سے بہتر پاکستان کے لیے کھیل سکوں۔

    سابق کپتان نے بتایا کہ احسان مانی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، انہوں نے فون پر کہا کوئی مسئلہ ہو رابطہ رکھیں۔ اسی طرح وسیم صاحب کا بھی شکریہ انہوں نے میری کارکردگی کو سراہا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ہماری ٹیم ٹیسٹ سیریز میں اچھا کھیلے گی۔

    سرفراز کی بطور کپتان پاکستان کے لیے بہت خدمات ہیں: وہاب ریاض

    یاد رہے کہ حال ہی میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد اچھے کھلاڑی ہیں لیکن ان کی فارم اچھی نہیں ہے، سرفراز احمد کی بطورکپتان پاکستان کے لیے بہت خدمات ہیں، ان کی خدمات کے سب معترف ہیں۔

  • قائداعظم ٹرافی میں "کن کشن” کا ایک اور واقعہ

    قائداعظم ٹرافی میں "کن کشن” کا ایک اور واقعہ

    کراچی: قائد اعظم ٹرافی ٹورنامنٹ میں سندھ اورسینٹرل پنجاب کےمیچ کےدوران بیٹسمین احسن علی گیندلگنے سے زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق قائداعظم ٹرافی میں کن کشن کاایک اورواقعہ پیش آیا ہے، کن کشن قانون کے تحت گردن یا سر پر چوٹ لگنے کی وجہ سے اگرکسی کھلاڑی پر غنودگی کی کیفیت طاری ہوتی ہے یا تکلیف محسوس ہوتی ہے تو اس کا متبادل لیا جاسکتا ہے۔

    ایشیز سیریزمیں آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیو اسمتھ کے سر پر چوٹ لگی تھی تو اسی قانون کے تحت ان کا متبادل لیا گیا تھا۔

    احسن علی سینٹرل پنجاب کے بولر بلاول اقبال کی گیند لگنے سے زخمی ہوئے،احسن علی 2 روز تک ڈاکٹرز کی زیر نگرانی رہیں گے۔

    احسن علی کی جگہ سید فراز علی کو سندھ کی 11 رکنی ٹیم میں شامل کرلیاگیا،احسن علی کے متبادل کھلاڑی کی شمولیت کن کشن قانون کےتحت ہوئی ہے۔

    قائد اعظم ٹرافی کے پہلے میچ میں بھی کن کشن کےقانون پر عمل ہوا تھا، جس میں سر پر چوٹ لگنے سے بیٹسمین صلاح الدین میچ سے دستبردار ہوگئے تھےاورمحمد سعد کو متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

  • پاکستان کرکٹ ٹیم کیلیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

    پاکستان کرکٹ ٹیم کیلیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

    سڈنی: سری لنکا اور پاکستان کو ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کرنے کے بعد آسٹریلیا نے گرین شرٹس کی ٹوئنٹی رینکنگ خطرے میں ڈال دی ہے۔

    سری لنکا سے ہوم سیریز اور آسٹریلیا سے سیریز میں مسلسل ناکامیوں کے بعد قومی ٹیم کو رینکنگ بچانے کے لالے پڑ گئے ہیں۔

    مسلسل 5 میچوں میں شکست کے باوجود قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں سرفہرست ضرور ہے مگر آسٹریلیا صرف ایک پوائنٹ کی کمی سے دوسرے نمبر پیچھا کررہا ہے۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان 270 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن سنبھالے ہوئے ہے جب کہ آسٹریلیا 269 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستانی بیٹسمین گیند کھیلنے سے کترانے لگے

    پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ کینگروز کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث بے نتیجہ ثابت ہوا اور جیتی بازی ہاتھ سے نکلنے کی وجہ سے آسٹریلیا ایک پوائنٹ سے محروم ہوگیا۔

    اس قیمتی پوائنٹ کی وجہ سے آسٹریلیا پہلی پوزیشن حاصل نہ کرسکا جس پر کپتان ایرون فنچ نے آئی سی سی قوانین پر اعتراض بھی اٹھایا۔

    آئی سی سی رینکنگ میں انگلینڈ تیسرے،جنوبی افریقا چوتھے، بھارت پانچویں،نیوزی لینڈ چھٹے،سری لنکا ساتویں، افغانستان آٹھویں، بنگلادیش نویں اور ویسٹ انڈیز دسویں نمبر پر ہے۔

  • اثاثے ظاہر نہ کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں: محمدحفیظ

    اثاثے ظاہر نہ کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں: محمدحفیظ

    لاہور: قومی کرکٹر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ اثاثے ظاہر نہ کرنے کی خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ذرائع نے کہا تھا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے قومی کرکٹر محمد حفیظ کو اثاثے چھپانے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے، تاہم کرکٹر نے خبر من گھڑت قرار دے دی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ اثاثے ظاہرنہ کرنے کی خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کسی ادارے کی جانب سے نوٹس موصول نہیں ہوا، میں ملک میں ٹیکس ادا کرتا ہوں۔ قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ جب سے کھیلنا شروع کیا ہر سال اپنے ٹیکس ریٹرنز جمع کراتا ہوں، مکمل طور پر حکومت پاکستان کا ٹیکس دہندہ ہوں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ذرائع کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے 17 کروڑ روپے مالیت کے اثاثے ظاہر نہیں کیے ہیں۔

    ایف بی آر نے محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

    ایف بی آر نے محمد حفیظ کی تمام بینکوں سے تفصیلات طلب کرلی ہیں، محمد حفیظ کا 2014 سے 2018 تک کا آڈٹ کیا جارہا ہے۔دوسری جانب کرکٹر محمد حفیظ نے کہا تھا کہ انہیں ایف بی آر کے نوٹس کا علم نہیں ہے، خبر بے بنیاد ہے۔