Tag: کرکٹ

  • لاہورلائنز کےعدنان رسول کا بولنگ ایکشن بھی مشکوک قرار

    لاہورلائنز کےعدنان رسول کا بولنگ ایکشن بھی مشکوک قرار

    حیدرآباد دکن: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار اسپنر سعید اجمل کے بعد لاہور لائنز کےآف اسپنر عدنان رسول کا بولنگ ایکشن بھی مشکوک قرار دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعید اجمل کے بعد ایک اور پاکستانی اسپنر کا ایکشن رپورٹ ہوگیا۔ چیمپیئنز لیگ میں شرکت کرنے والی قومی ڈومیسٹک ٹیم لاہور لائنز کے اسپنر عدنان رسول کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا ہے۔

    عدنان رسول کا ایکشن کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف میچ میں چیمپیئنز لیگ انتظامیہ نے رپورٹ کیا، عدنان رسول نے کولکتہ کیخلاف میچ میں چار اوورز میں اٹھائیس رنز دیکر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا،ایونٹ انتظامیہ نے عدنان رسول کو چنئی سپر کنگز کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔

  • ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پر زیادہ توجہ مرکوز کرنی ہے، شاہد آفریدی

    ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پر زیادہ توجہ مرکوز کرنی ہے، شاہد آفریدی

    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ وہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی دوہزار سولہ کو مدنظر رکھتے ہوئے مختصر فارمیٹ کی کرکٹ پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی عندیہ دے چکے ہیں کہ کرکٹ ورلڈ کپ دوہزار پندرہ کے بعد ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہہ دینگے تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع مل سکے۔

    ان کا کہنا ہے کہ اب انکا مقصد ٹی ٹوئنٹی کی بہترین ٹیم بنانا ہے جو ان کی قیادت میں کامیابیاں سمیٹ سکے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہد آفریدی کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی دو ہزار سولہ تک کیلئے قومی ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے۔

    وہ آسٹریلیا کیخلاف یو اے ای سیریز کے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ سے قیادت کے فرائض سنبھالیں گے۔

  • ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو بد ترین شکست کا خطرہ

    ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو بد ترین شکست کا خطرہ

    کنگزٹاؤن: ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش پر شکست کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ بنگلہ دیش کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لئے مزید چھیالیس رنز درکار ہیں اور اس کی پانچ وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

    کنگزٹاؤن میں کھیلے جانے والے میچ کے چوتھے روز بنگلہ دیش نے فالو آن کے بعد دوسری اننگز کا آغاز بھی مایوس کن ہی رہا۔ گیارہ کے مجموعی اسکور پر اس کا پہلا کھلاڑی آؤٹ ہوگیا۔ جس کے بعد بنگلہ دیشی بیٹسمینوں نے کچھ محتاط ہوکر کھیلا لیکن کھیل کے اختتام تک اس کے پانچ کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

    مہمان ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لئے اب بھی مزید چھیالیس رنز درکار ہیں اور اس کی پانچ وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ بنگلہ دیش کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف ایک سو بیاسی رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی

  • پاک سری لنکا سیریزکا پہلا میچ کل کھیلاجائےگا

    پاک سری لنکا سیریزکا پہلا میچ کل کھیلاجائےگا

    ہیمبینٹوٹا: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل ہیمبینٹوٹا میں کھیلے جائے گا۔آف اسپنر سعید اجمل کی آسٹریلیا میں بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کے سبب پہلے ون ڈے میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ حریف وہی ہیں میدان بھی وہی صرف فارمیٹ تبدیل۔ ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم ناکام ہوگئی،اب ون ڈے میں امتحان ہونے جارہا ہے۔ طویل دورانئے کی کرکٹ میں بلے بازوں نے مایوس کیا۔ قومی ٹیم کے پاس ٹیسٹ کی شکست کا بدلہ لینے کا وقت آگیا۔

    ٹور میچ میں بھی گرین شرٹس کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ بیٹسمینوں کی پرفارمنس نے مینجمنٹ کو تشویش میں مبتلا کردیا،  قومی اسکواڈ میں فاسٹ بولر محمد عرفان کو شامل کیا گیا ہے۔ سعید اجمل کے برسبین میں ہونے والے بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ سبب پہلے ون ڈے میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں امپائرز سعید اجمل کے بولنگ ایکشن پر اعتراض اٹھایا تھا۔

    میزبان ٹیم ون ڈے رینکنگ میں تیسرے اور پاکستان چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ دونوں ٹیمیں ایک سو انتالیس مرتبہ ون ڈے میں مدمقابل آچکی ہیں۔ اسی میں پاکستان اور چون میں سری لنکا کامیاب رہا۔کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ سیریز کی شکست کو بھلا کر ون ڈے کے لئے میدان میں اتریں گے۔

  • کولمبو ٹیسٹ:پاکستان نے چھ وکٹوں پردوسو چوالیس رنزبنالیے

    کولمبو ٹیسٹ:پاکستان نے چھ وکٹوں پردوسو چوالیس رنزبنالیے

    کولمبو ٹیسٹ میں سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں تین سو بیس رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جبکہ پاکستان نے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک چھ وکٹوں پر دو سو چوالیس رنزبنالیے ہیں۔ کولمبو میں جاری ٹیسٹ کے دوسرےروز سری لنکا نے پہلی نامکمل اننگز دو سو اکسٹھ رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی توآخری دو بیٹسمینو ں نے ذمہ داری سے کھیلتے ہوئے انسٹھ رنز کا اضافہ کیا اور اسکور تیس سو بیس رنز تک لے گئے۔

    جنید خان نے پانچ اور وہاب ریاض نے تین شکار کئے۔ پاکستانی بیٹسمین رنگانا ہیراتھ کی بولنگ کے سامنے بے بس دکھائی دیئے۔ احمد شہزاد نے کیرئیر کی دوسری نصف سنچری بنائی مگر اٹھاون رنز پر پریرا کا شکار بنے۔ پاکستان کی نصف ٹیم ایک سو چالیس رنز پر پویلین واپس پہنچ چکی تھی۔تجربہ کار بیٹسمین یونس خان تیرہ رنز اور مصباح الحق پانچ رنز پر ہمت ہار گئے۔

    اظہر علی بتیس،خرم منظور تئیس بناسکے ۔ اسد شفیق نے سرفراز احمد کیساتھ چھٹی وکٹ کی شراکت میں ترانوے رنز اسکور میں جوڑے۔ ہیراتھ نے پارٹنر شپ توڑتے ہوئے اسد شفیق کو بیالیس رنز پر بولڈ کردیا۔ دن کے اختتام تک پاکستان نے چھ وکٹوں پر دو سو چوالیس رنزبنالیے۔ اپنی مسلسل تیسری نصف سنچری بناتے ہوئے وکٹ کیپر سرفراز احمد چھیاسٹھ رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں۔

  • گال ٹیسٹ:یونس خان نے اپنے کیرئیر کی چوبیسویں سنچری بنا لی

    گال ٹیسٹ:یونس خان نے اپنے کیرئیر کی چوبیسویں سنچری بنا لی

    گال:پاکستان کے مایہ ناز بیٹسمین یونس خان نے اپنے کیرئیر کی چوبیسویں سنچری مکمل کرلی، تفصیلات کے مطابق گال میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روزآخری اطلاعات تک پاکستان نے دوسو چودہ رنز بنا لئے،اور اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوئے،

    جبکہ یونس خان نے اپنے کیرئیر کی چوبیسویں سنچری مکمل کی،یونس خان کی اس سنچری سے جاوید میانداد کی تیئس سنچریوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا،جبکہ محمد یوسف اور یونس خان کی سینچریاں برابر ہوگئیں، علاوہ ازیں پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق پچیس سنچریوں کے ساتھ سر فہرست ہیں

  • قومی ٹیم ٹیسٹ سیریزکھیلنے کیلئے آج سری لنکا روانہ ہوگی

    قومی ٹیم ٹیسٹ سیریزکھیلنے کیلئے آج سری لنکا روانہ ہوگی

    کراچی :سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لئے قومی ٹیم آج کولمبو روانہ ہوگی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم دوہزار بارہ کے بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لئے سری لنکا کا دورہ کررہی ہے۔

    رواں سال جنوری میں دونوں ٹیموں کے درمیان متحدہ عرب امارات میں بھی سیریز کھیلی گئی تھی جو ڈرا رہی تھی۔ مصباح الحق کی قیادت میں قومی ٹیم دو ٹیسٹ کی سیریز کھیلنے کے لئے ہفتے کو کراچی سے کولمبو روانہ ہوگی۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ چھ اگست سے گال جبکہ دوسرا ٹیسٹ چودہ اگست سے کولمبو میں کھیلا جائے گا

  • سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کولمبو ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

    سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کولمبو ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

    کولمبو: سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کولمبو ٹیسٹ ڈرا ہوگیا، سیریز ایک صفر سے جنوبی افریقہ کے نام رہی اور ایک مرتبہ پھر پروٹیز نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بھی بن گئی ہے۔

    کولمبو ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز جنوبی افریقہ نے سری لنکن ہدف تین سو انہتر رنز کے تعاقب میں اڑتیس رنز ایک وکٹ کے نقصان پر دوبارہ اننگز شروع کی، پریرا اور رنگانا ہیراتھ کی تباہ کن بولنگ کے سامنے جنوبی افریقی بیٹسمین طویل اننگز کھیلنے میں ناکام رہے، دن کے اختتام تک جنوبی افریقہ آٹھ وکٹ پر ایک سو انسٹھ رنز تک محدود رہا اور میچ ہار جیت کے فیصلے بغیر ختم ہوا،  سیریز ایک صفر سے اپنے نام کرنے کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقہ نے ٹیسٹ رینکنگ میں بھی ٹاپ پوزیشن دوبارہ حاصل کرلی ہے۔

  • کولمبو ٹیسٹ:جنوبی افریقہ نے تین وکٹ پراٹھانوے رنزبنالئے

    کولمبو ٹیسٹ:جنوبی افریقہ نے تین وکٹ پراٹھانوے رنزبنالئے

    کولمبو :جنوبی افریقہ نے کولمبو ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا کیخلاف تین وکٹ پر اٹھانوے رنز بنالئے۔ جنوبی افریقہ کو میزبان ٹیم کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید تین سو تئیس رنز درکار ہے۔کولمبو میں جاری سیریزکے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا نے پہلی نامکمل اننگز تین سو پانچ رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی اور پوری ٹیم چار سو اکیس رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

    مہیلا جے وردھنے نے ایک سو پینسٹھ رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ ڈیل اسٹین، ورنن فیلینڈر اور ڈومنی نے دودو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جنوبی افریقہ کی اننگز کا آغاز اچھا نہ ہوا۔ تیرہ رنز پر دو کھلاڑیوں کے پویلین لوٹ جانے کے بعد ڈوپلسی نے ہاشم آملہ کے ساتھ مل کر ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا۔ ڈوپلسی چھتیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔دوسرے روز کھیل کے اختتام پر ہاشم آملہ چھیالیس اور اے بی ڈی ویلیئرز گیارہ رنز پر ناٹ آؤٹ ہے