Tag: کرکٹ

  • پاکستان نے سری لنکا کو8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

    پاکستان نے سری لنکا کو8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

    پاکستان نے چوتھے ون ڈے میچ میں تباہ کن بولنگ اور محمد حفیظ کی شاندار سنچری کی بدولت سری لنکا کو با آسانی آٹھ وکٹوں سے ہرا کر سیریز تین ایک سے اپنے نام کرلی، پاکستان نے رواں سال سات سیریز جیتنے کا ریکارڈ بھی قائم کردیا۔

    ابوظہبی میں کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی نے شائقین کے دل جیت لیے، پہلے بولرز نے کمال دکھایا پھر محمد حفیظ کی شاندار اننگز نے پاکستان کو باآسانی آٹھ وکٹوں سے کامیابی دلا دی۔

    شاہینوں کی تباہ کن بولنگ کے آگے سری لنکن ٹائیگرز نہ جم سکے اوردوسو پچیس رنز پر ڈھیر ہوگئے، عمر گل نے ابتدائی تین وکٹیں حاصل کرکے سری لنکا کو دباؤ میں لے لیا، آشان پریانجن اور کمار سنگاکارا نے کچھ مزاحمت کی، پریانجن نے چوہتر رنز اور کمار سنگاکارا اکیاون رنز بناسکے۔

    سعید اجمل نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے رہی سہی کسر پوری کردی، جنید خان نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے اور دو کھلاڑیوں کو شکار کیا، پاکستانی ٹیم کی پہلی وکٹ اکتیس رنز پر گری جسکے بعد محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے سری لنکن بولرز کو آڑے ہاتھوں لیا اور خوب درگت بناڈالی۔

    احمد شہزاد چوالیس رنز بناسکے، صہیب مقصود چھیالیس رنز اور محمد حفیظ نے ایک سو تیرہ رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلیں، محمد حفیظ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، سیریز کا پانچواں اور آخری میچ ستائیس دسمبر کو ابوظہبی میں ہی ہوگا۔

     

  • سال 2013پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور سعید اجمل کے نام

    سال 2013پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور سعید اجمل کے نام

    پاکستان کی رواں سال ون ڈے کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا سہرہ جادوگر اسپنر سعید اجمل اور مصباح الحق کو جاتا ہے، اجمل سال میں سب سے زیادہ وکٹیں اور مصباح سال میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔

    دوہزار تیرہ کا سال پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور سعید اجمل کے نام رہا، دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کے لئے متعدد فتوحات حاصل کیں، رواں سال ون ڈے میں پاکستان کی شاندار کارکردگی کا تمام کریڈٹ ماہر سعید اجمل کو جاتا ہے، جنھوں نے اپنی جادوگری سے بڑے بڑے بلے بازوں کو پریشان کیا اور تمام بیٹسمیوں کے لئے درد سر بنے رہے۔

    سعید اجمل نے سال دو ہزار تیرہ میں ریکارڈ سب سے زیادہ چھپن شکار کئے، جادوگر اسپنر کے پاس اس ریکارڈ کو مزید مستحکم کرنے کے لئے ابھی دو میچز ا ور ہیں، بیٹنگ میں پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ کا بوجھ اٹھانے والے کوئی اور نہیں بلکہ مصباح الحق ہیں، جو سال کے سب سے کامیاب بلے باز ہیں۔

    ٹک ٹک کے نام سے مشہور مصباح بوم بوم بنے اور کئی ریکارڈ اپنے نام کر ڈالے، مصباح نے اب تک تیرہ سو بائیس رنز بنا لئے ہے، جس میں ریکارڈ چودہ نصف سنچریاں بھی شامل ہے، سری لنکا کے خلاف آخری دو ون ڈے میں دونوں کھلاڑی نہ صرف ریکارڈ مزید بہتر بناسکتے ہیں بلکہ سال کا اختتام بھی جیت کے ساتھ کرسکتے ہیں۔
       

  • پاکستان کا سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں 322 رنز کا ہدف

    پاکستان کا سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں 322 رنز کا ہدف

    شارجہ کے تاریخی میدان میں پاکستان بلے باز سری لنکن ٹائیگرز پر جم کر برسے۔پہلا میچ کھیلنے والے شرجیل خان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے کیرئیر کی پہلی ففٹی بنائی۔ شرجیل خان اکسٹھ رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    صہیب مقصود نے محمد حفیظ کے ساتھ مل کر ٹیم کی بھاگ دوڑ سنھمبالی، دونوں سری لنکن بولرز کے سامنے ڈتے رہے اور کسی بولر کو حاوے نہ ہونے دیا۔ صہیب مقصود اکہتر رنز رن آؤ ٹ ہوگئے، لیکن دوسری جانب محمد حفیظ سری لنکن بولرز کے سامنے ڈتے رہے اور شاندار سنچری بناتے ہوئے پاکستانی شاہینوں کی میچ میں گرفت مضبوط بنائی۔

    بوم بوم نے بھی لنکن ٹائیگرز کی جم کر پٹائی کی اور صرف بارہ گیندوں پر برق رفتاری سے کھیلتے ہوئے چونتیس رنز بنائے۔ پاکستانی بیٹسمینوں کی شاندار پرفارمنس کے باعث قومی ٹیم نے نو مہینے بعد تین سو سے زائد کا اسکور بنایا ، پروفیسر ایک سو بائیس رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے۔