Tag: کریتی سینون

  • کریتی سینون کو ان کا شہزادہ مل گیا؟

    کریتی سینون کو ان کا شہزادہ مل گیا؟

    بالی ووڈ اداکارہ کریتی سیونون نے لگتا ہے اپنا شہزادہ ڈھونڈ لیا ہے، وہ یونان میں بھارتی نژاد کاروباری نوجوان کے ساتھ اپنی سالگرہ مناتی پائی گئیں۔

    بھارتی میڈیا میں ان دنوں 34 سالہ کریتی سینن اور 25 سالہ بزنس مین کبیر باہیا کے درمیان رومانس کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں، ان دنوں کی لندن میں ایک ساتھ ٹہلنے کی تصویریں بھی سامنے آئی تھیں، اب لگ رہا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کے قریب ہوتے جارہے ہیں۔

    جوڑی کی تازہ تصویر یونان سے سامنے آئی ہے جہاں کریتی کبیر کے ساتھ اپنی سالگرہ مناتی نظر آئیں جس سے ان کے درمیام ابھرتے ہوئے رومانس کی تصدیق ہوتی ہے۔

    کریتی سینن اور کبیر باہیا کو ایک اوپن ایئر ریسٹورنٹ میں مداحوں نے دیکھا، بعدازاں دونوں کی ایک اور تصویر منظر عام پر آئی، جس میں انھیں دوستوں کے ایک گروپ کے ساتھ بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    کبیر باہیا کون ہے؟
    رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 25 سالہ کبیر باہیا برطانیہ میں مقیم ایک بزنس مین ہیں جنھوں نے اپنی اسکولنگ انگلینڈ میں کی۔ وہ کلجندر باہیا کے بیٹے ہیں جو برطانیہ میں قائم ٹریول ایجنسی ساؤتھ ہال ٹریول کے مالک ہیں۔

    سنڈے ٹائمز کی 2019 میں شائع ہونے والی امیروں کی فہرست کے مطابق، بہیا خاندان کی مجموعی مالیت 4,500 کروڑ بھارتی روپے تھی۔

    باہیا کرکٹر ایم ایس دھونی اور ان کی اہلیہ ساکشی کے کافی قریب ہیں جبکہ انھیں پرنس چارلس، بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا اور ان کی سابقہ بیوی نتاشا اسٹینکوویچ کے ساتھ بھی دیکھا گیا ہے۔

  • بالی وڈ فلموں میں مرد اداکاروں کو 10 گنا زیادہ معاضہ کیوں دیا جاتا ہے؟ کریتی سینون

    بالی وڈ فلموں میں مرد اداکاروں کو 10 گنا زیادہ معاضہ کیوں دیا جاتا ہے؟ کریتی سینون

    اداکارہ کریتی سینون نے فلموں میں مرد اداکاروں کو 10 گنا زیادہ معاضہ دینے پر سوال اٹھاتے ہوئے اس کی وجہ پوچھ لی.

    بھارتی فلمی ویب سائٹ کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کریتی کا کہنا تھا کہ مرد اداکاروں اور خواتین اداکاروں کے درمیان ادائیگی کا فرق کافی زیادہ ہے اور ایسا کیوں ہے مجھے فی الحال اس کی کوئی وجہ سمجھ نہیں آتی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ بغیر کسی وجہ کے ایسا ہورہا ہے، کبھی کبھی آپ کو ایسا لگتا ہے کہ ایسا نہیں ہے کہ اس شخص نے 10 سالوں میں صرف ہٹ فلمیں ہی دی ہیں، پھر اسے 10 گنا معاوضہ کیوں مل رہا ہے۔

    بالی وڈ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ادائیگی کے اس فرق کے حوالے سے پروڈیوسر جواز پیش کرتے ہیں۔ کئی بار پروڈیوسر کہتے ہیں کہ ایسا ریکوری کی وجہ سے کیا جاتا ہے۔ فلم کی ریکوری ڈیجیٹل اور سیٹلائٹ حقوق کے ساتھ ہوتی ہے جو فلم ریلیز ہونے سے پہلے ہوتی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ شاید ڈیجیٹل اور سیٹلائٹ پلیٹ فارم پر مرد کے مرکزی کرداروں پر مبنی فلمیں عورت کے مرکزی کرداروں پر مبنی فلموں کے مقابلے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہیں، مجھے لگتا ہے کہ یہی فرق کی وجہ ہے۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں کرتی سینون کی فلم کریو ریلیز ہوئی ہے جس میں خواتین کو مرکزی کردار میں پیش کیا گیا ہے۔

    راجیش کرشنا کی کامیڈی فلم میں ان کے ساتھ کرینہ کپور اور تبو نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جبکہ فلم نے باکس آفس پر بہترین کمائی کرتے ہوئے 75 کروڑ روپے سے زائد کی رقم سمیٹی ہے۔

  • بوٹکس اور فلرز استعمال کرنے پر کریتی سینون کا ردعمل آگیا

    بوٹکس اور فلرز استعمال کرنے پر کریتی سینون کا ردعمل آگیا

    کریتی سینون بھارتی فلم انڈسٹری کی ٹاپ خواتین اسٹارز میں سے ایک ہیں، انھوں نے پچھلے کئی سالوں کے دوران متعدد فلموں میں اپنی شاندار اداکاری سے سے شائقین کے دل مول لیے ہیں۔

    آدی پروش کی ادکارہ پر کئی مواقع پر فلرز، بوٹوکس اور ٹیٹو آئی بروز کا استعمال کرتے ہوئے چہرے کو تبدیلی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے، تاہم اداکارہ ان تمام منفی باتوں کی کوئی پرواہ نہیں کرتیں۔

    انھوں نے اپنی تازہ ترین پوسٹ میں خود کو ٹرول کرنے والوں پر ایک طرح سے طنز کرتے ہوئے اپنا ردعمل دیا ہے، حال ہی میں پوسٹ کی گئی تصویر میں وہ ساحل سمندر پر دھوپ میں کافی دلکش نظر آرہی ہیں۔

    انھوں نے پوسٹ میں لکھا کہ ’’پانی، سورج اور بیچ یہ سب مل کر خوشی کا احساس دلاتے ہیں، اور یہ صبح اتنی طوفانی بھی نہیں ہے۔‘‘

    واضح رہے کہ کریتی سینون کو مداحوں کی بڑی تعداد پسند کرتی ہے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر فالو بھی کرتی ہے، اپنی 2021 کی بلاک بسٹر ریلیز ’میمی‘ میں انھوں نے کافی چیلنجنگ کردار ادا کیا تھا جسے نہ صرف شائقین بلکہ ناقدین کی جانب سے بھی کافی سراہا گیا تھا،

    تاہم بدقسمتی سے اداکارہ کی پچھلی دو فلمیں باکس آفس پر کوئی خاص کمال نہیں دکھا سکیں، ان کی تازہ ترین ناکامی فلم شہزادہ کی صورت میں سامنے آئی ہے۔