Tag: کریم

  • موسم سرما میں جلد کو نم رکھنے کے لیے کریم گھر پر بنائیں

    موسم سرما میں جلد کو نم رکھنے کے لیے کریم گھر پر بنائیں

    موسم سرما میں جلد خصوصی توجہ مانگتی ہے، اس موسم میں اسے دلکش رکھنے کے ساتھ ساتھ نم رکھنا بھی بے حد ضروری ہے۔

    سرد ہواؤں میں جلد خشک ہو کر پھٹنے کے ساتھ ہی اپنی رنگت بھی کھونے لگتی ہے، ایسی صورت میں جلد کو دیگر موسموں کی نسبت زیادہ توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔

    موسم سرما میں جلد کی حفاظت کے لیےایک ایسی کریم یا موئسچرائزر کی ضرورت ہوتی ہے جو دن بھر ہائیڈریٹ رکھنے کے ساتھ جلد کی رنگت نکھارنے اورقدرتی چمک کو برقرار رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہو۔

    اس مقصد کے لیے بازار میں کئی طرح کی کریمیں اور لوشن دستیاب ہیں تاہم ان میں کئی طرح کے کیمیکل موجود ہوتے ہیں جو اکثر اوقات سرد موسم میں الرجی کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔

    یہی وجہ ہے کہ یہاں پر گھریلو اشیا کو استعمال کرتے ہوئے ایک ایسی کریم بنانے کی ترکیب پیش کی جارہی ہے جو موسم سرما میں ہونے والے جلد کے تمام مسائل کا بہترین حل ثابت ہوگی۔

    اس کریم کو بنانے کے لیے مندرجہ ذیل اجزا درکار ہیں۔

    شیا بٹر: 2 کھانے کے چمچ

    بادام کا تیل: 2 کھانے کے چمچ

    گلیسرین

    لیموں کا رس: 1 کھانے کا چمچ

    ایلو ویرا جیل: 4 چائے کے چمچ

    ایسنشل آئل: چند قطرے

    سب سے پہلے شیا بٹر کو کسی پیالی میں لے کر گرم پانی کے اوپر رکھیں تاکہ یہ پگھل جائے۔

    اب اس میں بقایا تمام اجزا کو شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں، اس مقصد کے لیے بلینڈر کا ستعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔

    جب یہ اچھی طرح مکس ہوجائے تو اسے ایک جار میں ڈال کر محفوظ کرلیں، اسے کمرے کے درجہ حرارت پر رکھیں یہ تین ماہ تک کارآمد رہے گی۔

    اس کریم کی تھوڑی سی مقدار لے کر چہرے اور ہاتھوں پر لگائیں، یہ دن بھر جلد کی نمی کو برقرار رکھنے کے ساتھ قدرتی نکھار بھی لائے گی۔

    شیا بٹر کی جگہ بغیر نمک ملا مکھن، پیٹرولیم جیلی یا دودھ کی بالائی بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

  • موسم سرما میں خشک جلد کو موائسچرائز رکھنے کے لیے کریم گھر میں بنائیں

    موسم سرما میں خشک جلد کو موائسچرائز رکھنے کے لیے کریم گھر میں بنائیں

    موسم سرما شروع ہوچکا ہے اور ایسے میں جلد کو خشکی سے بچانے کے لیے اضافی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے، جلد کو موائسچرائزڈ رکھنے کے لیے گھر میں نائٹ کریم بنانا بے حد آسان ہے۔

    اس کا طریقہ درج ذیل ہے۔

    آئلی اسکن کے لیے

    ایک لیموں کا رس، ایک چمچ گلاب کا عرق، ایک چمچ گلیسرین اور ایک چمچ خشک دودھ کا پاؤڈر مکس کریں اور اس کو لوشن کی طرح بنا کر کسی بوتل میں رکھ لیں۔

    اس کو روزانہ رات کو لگائیں اور صبح اٹھ کر پانی سے منہ دھو لیں۔

    خشک جلد کے لیے

    ایک لیموں کا رس، ایک چمچ گلاب کا عرق، ایک چمچ گلیسرین، ایک چمچ لیکوئیڈ دودھ اور آدھا چمچ انڈے کی سفیدی کو اچھی طرح مکس کریں اور جلد پر لگا کر سو جائیں۔

    صبح نیم گرم پانی سے منہ دھو لیں۔

    اس کو بنا کر کسی بوتل میں نہ رکھیں بلکہ روزانہ بنائیں اور روزانہ جلد پر لگائیں کیونکہ انڈے کی زردی ایک دن بعد اثر نہیں دکھا سکے گی۔

    یہ نائٹ کریم آپ کی جلد کو موائسچرائز رکھے گی، آئلی جلد کا اضافی آئل کنٹرول کرنے اور خشک جلد کو ڈی ہائیڈریٹ کرنے میں مدد دے گی۔

    اس میں شامل لیموں، گلیسرین اور دودھ آپ کی اسکن ٹون کو بھی بہتر کریں گے جبکہ جلد سے ایکنی کا خاتمہ بھی کریں گے۔

  • رنگ گورا کرنے کی کریم گھر میں بنائیں

    رنگ گورا کرنے کی کریم گھر میں بنائیں

    دنیا بھر میں مرد و خواتین رنگ گورا کرنے کے لیے مہنگی مہنگی ادویات اور ٹریٹ منٹس استعمال کرتے ہیں، تاہم گورا کرنے کا ایک طریقہ نہایت آسان ہے جسے گھر میں بھی اپنایا جاسکتا ہے۔

    پھلوں کے چھلکوں سے ہاتھ، پاؤں اور چہرے کا رنگ کرنا نہایت آسان ہے۔

    پھلوں کے چھلکے سے وائٹننگ کریم بنائی جاتی ہے، اس کے لیے کیری کے تازہ چھلکوں کو پیس کر انہیں عرقِ گلاب اور چنبیلی کے تیل میں مکس کریں۔

    اس میں 8 سے 10 عدد وٹامن سی کی گولیاں ڈالیں، اس میں ایک چمچہ ہلدی اور 20 سے 25 وٹامن ای کے کیپسول اور ایک بڑا چمچ بھر کے بالائی والا دودھ ملائیں۔

    اب ان تمام اجزا کو اچھی طرح مکس کر کے اسے کریم کی شکل میں بنا کر روزانہ رات کو چہرے پر لگائیں اور اسے ایئر ٹائٹ کنٹینر میں رکھیں۔

    اس کریم کے روزانہ استعمال سے جلد کی رنگت نکھر جائے گی۔

  • گرمی دانوں سے نجات کے لیے کریم گھر میں بنائیں

    گرمی دانوں سے نجات کے لیے کریم گھر میں بنائیں

    موسم گرما میں بچے اور بڑے اکثر گرمی دانوں کا شکار ہو جاتے ہیں، تاہم گرمیوں کے پھل آم کے پتوں میں ہی اس کا علاج چھپا ہے۔

    آم کے پتوں سے بنی ہوئی کریم گرمی دانوں کے لیے خاصی مؤثر ہے۔

    سب سے پہلے آم کے تازہ پتے لیں اور انہیں سکھا لیں، پھر انہیں پیس کر ان کا پاؤڈر بنا لیں۔

    اب ایک چائے کا چمچ آم کے پتوں کا پاؤڈر لیں، اس میں آدھا چائے کا چمچ ہلدی ڈالیں۔

    پودینہ پاؤڈر کا ایک چوتھائی چائے کا چمچ ڈالیں، اس میں ایک کھانے کا چمچ ایلو ویرا جیل شامل کریں۔

    یہ ایسی ایکنی کریم بن جائے گی جو گرمی دانوں اور آم کھانے کے بعد نکلنے والے دانوں کو ختم کرنے کے لیے بے حد مفید ہے۔

    اس کو چہرے اور جسم پر لگائیں، مؤثر تنائج کے لیے رات میں سوتے ہوئے لگائیں۔

  • کیل مہاسوں کو فوری طور پر ختم کرنے کا طریقہ

    کیل مہاسوں کو فوری طور پر ختم کرنے کا طریقہ

    کیل مہاسے اور دانے ایک طرف تو چہرے کو بدنما بنا دیتے ہیں وہیں یہ نشان چھوڑ کر جلد کو بھی داغدار کردیتے ہیں تاہم ان سے چھٹکارا پانا اتنا بھی مشکل نہیں ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں ندا یاسر نے بتایا کہ ٹی ٹری آئل جو بازار میں آسانی سے دستیاب ہوتا ہے اس سلسلے میں بہت معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

    ٹی ٹری آئل سے فوری طور پر سرخی اور سوجن کم ہوجاتی ہے جس کے بعد پمپل کو باآسانی میک اپ سے چھپایا جاسکتا ہے۔

    ایک اور طریقہ بیٹنو ویٹ کریم لگانے کا بھی ہے، یہ بھی ہر طرح کی الرجی، خارش یا سوجن کو فوری طور پر کم کر کے جلد کو نارمل کرنے میں مدد دیتی ہے۔

  • رنگ گورا کرنے کی ’ کریم‘ کے استعمال سے خواتین کی اموات میں اضافہ

    رنگ گورا کرنے کی ’ کریم‘ کے استعمال سے خواتین کی اموات میں اضافہ

    لندن: برطانوی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ رنگ گورا کرنے کی کریم میں ایسے اجزا شامل ہیں جو آگ کو اپنی جانب کھینچ لیتے ہیں اور اسی باعث خواتین کی اموات میں اضافہ بھی ہوا۔

    برطانوی تحقیقاتی ادارے برائے ادویات اور ہیلتھ کیئر (ایم ایچ آر اے) نے رنگ گورا کرنے والی کریم سے ہونے والی ہلاکتوں کے اعداد و شمار جاری کیے جس کی بنیاد پر ماہرین نے خواتین کو خبردار کیا۔

    برطانیہ کے آگ بجھانے والے ادارے (فائربریگیڈ) اور فلاحی رضاکاروں کی مدد سے اعداد و شمار جمع کیے گئے جس میں یہ بات سامنے آئی کہ رواں سال 50 سے زائد خواتین آگ سے جھلس کر ہلاک ہوئیں۔

    مزید پڑھیں: رنگ گورا کرنے والی بلیچ کریمز خطرناک جلدی امراض کا موجب

    ماہرین کے مطابق رنگ گورا کرنے کی کریم میں ایسے اجزا شامل کیے جاتے ہیں جو آگ کو بڑھاوا دینے اور اپنی جانب کھینچنے میں مدد کرتے ہیں۔

    رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ کریم بنانے والی کمپنیاں اس حوالے سے کہیں بھی تنبیہ پیغام درج نہیں کرتیں، اس ضمن میں خواتین میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔

    ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ واشنگ پاؤڈر (سرف) جن کی مدد سے گندے کپڑے دھوئے جاتے ہیں ان میں بھی ایسی اجزا شامل ہوتے ہیں جو آگ کو بڑھاوا دیتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: رنگ گورا کرنے کی کریمز میں لال بیگوں کا استعمال

    اسے بھی پڑھیں: گوری رنگت حاصل کرنے کا صدیوں قدیم گھریلو نسخہ

    تحقیقاتی ماہرین نے رنگ گورا کرنے کی کریم کے استعمال پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ پروفیسر جیون رین کا کہنا تھا کہ ’ہم نے حکومت کو ایک خط ارسال کیا جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ جب تک تحفظات دور نہیں کیے جاتے تب تک ان کی فروخت بند کی جائے‘۔

    ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ سردیوں میں خشکی دور کرنے کے لیے استعمال ہونے والی کریم میں بھی کچی اسی طرح کے اجزا شامل ہیں جن کے بارے میں لوگوں کو آگاہی دینا بہت ضروری ہے۔

    پروفیسر جون اسمتھ کا کہنا تھا کہ ’آگ لگنے کی صورت میں زیادہ تر خواتین کے جھلس کر مرنے کے واقعات اسی وجہ سے پیش آتے ہیں‘۔

  • ٹیکسی میں سفر کرنے والے افراد ان اصولوں کے بارے میں جانیں

    ٹیکسی میں سفر کرنے والے افراد ان اصولوں کے بارے میں جانیں

    پاکستان میں تیزی سے مقبول ہوتی مختلف ٹیکسی سروسز نے ٹیکسی کو ذرائع آمد و رفت کا نہایت آسان ذریعہ بنا دیا ہے جو اسمارٹ فون رکھنے والے ہر شخص کی دسترس میں ہے۔

    ہر ملک میں ٹیکسی ڈرائیور اور مسافر چند بین الاقوامی قوانین و اصولوں کے پابند ہوتے ہیں جن کا مقصد مسافر کی حفاظت، سہولت اور ڈرائیور کی جائز آمدنی کو یقینی بنانا ہے۔

    آج ہم آپ کو ایسے ہی کچھ اصولوں سے آگاہی فراہم کر رہے ہیں جن کو اپناتے ہوئے آپ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچ کر اور مناسب رقم میں سہولت سے اپنی منزل پر پہنچ جائیں گے۔


    طویل راستہ

    اکثر ڈرائیور حضرات کرایے کی رقم میں اضافے کے لیے طویل راستہ اختیار کرتے ہیں۔ اس سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ ڈرائیور کو اپنی منزل اور راستے کے بارے میں درست طور پر آگاہ کریں۔


    ڈرائیور کا گفتگو کرنا ممنوع

    ٹیکسی ڈرائیور کا مسافر سے گفتگو کا آغاز کرنا قابل سرزنش ہے۔ اگر آپ کا ٹیکسی ڈرائیور آپ سے بات کرنا چاہ رہا ہے اور آپ اس سے الجھن محسوس کر رہے ہیں تو آپ واضح طور پر اسے گفتگو کرنے سے منع کرسکتے ہیں۔

    یہ اخلاقی اور قانونی طور پر بالکل درست ہے۔


    آپ کا فون نمبر

    گو کہ آئن لائن ٹیکسی سروس کے اکاؤنٹ میں آپ کا فون نمبر محفوظ ہوتا ہے تاہم اس بات کی طرف سے مطمئن ہوجائیں کہ وہ خفیہ ہوتا ہے اور اسے ڈرائیور یا کوئی اور شخص کسی بھی صورت میں (آپ کو سفری سہولیات فراہم کرنے کے بعد بھی) ہرگز استعمال نہیں کرسکتا۔


    منزل کے بارے میں آگاہی

    آن لائن ٹیکسی بک کرواتے ہوئے بعض افراد اپنی منزل کے بارے میں نہیں لکھتے جس سے ڈرائیور اس بات سے بے خبر ہوتا ہے کہ آپ کو کہاں جانا ہے۔

    یہ عادت اس وقت پریشانی کا سبب بن سکتی ہے جب آپ کو کہیں دور جانا ہو، آپ نے اپنی منزل کا پتہ بتائے بغیر ڈرائیور کو بلا لیا، اور اب ڈرائیور نے اتنی دور جانے سے انکار کردیا۔

    اس صورت میں آپ کا وقت بھی ضائع ہوگا اور یقیناً کچھ پیسے بھی دینے پڑ جائیں گے۔

    دور کے سفر میں خاص طور پر اس بات کو ملحوظ خاطر رکھیں کہ منزل کا پتہ ضرور لکھیں تاکہ آپ کو لینے کے لیے وہی ڈرائیور آئے جو اتنی دور جانے کے لیے تیار ہو۔


    میٹر

    بعض ٹیکسی ڈرائیورز آپ کی بلائی ہوئی جگہ پر پہنچتے ہی میٹر چلادیتے ہیں۔ اس کے بعد آپ جتنا وقت ڈرائیور کو انتظار کروائیں گے اس وقت کی رقم بھی کرایے میں جمع ہوگی۔

    میٹر کس وقت چلایا گیا ہے یہ جاننا تو مشکل ہے، تاہم اس سے بچنے کا بہترین حل یہی ہے کہ آپ ڈرائیور کو انتظار کروائے بغیر فوراً ہی ٹیکسی میں جا کر بیٹھ جائیں۔


    بری ریٹنگ

    ٹیکسی سروس کمپنیوں میں ڈرائیور حضرات کی نوکری کا انحصار آپ کی طرف سے دی جانے والی ریٹنگ پر بھی ہوتا ہے۔ کسی ڈرائیور کو اگر مستقل 4.7 سے کم ریٹنگ ملے تو اسے نوکری سے برخاست کیا جاسکتا ہے۔

    لہٰذا کسی معمولی بات کو وجہ بنا کر کسی ڈرائیور کو خراب ریٹنگ دینے سے قبل ایک بار ضرور سوچیں۔ ان ریٹنگز کو معمولی مت سمجھیں، یہ واقعی کسی کی زندگی میں خرابی یا بہتری لانے کا سبب بن سکتی ہیں۔


    آپ کی ریٹنگ

    شاید آپ لا علم ہوں مگر بعض ٹیکسی سروسز میں ڈرائیورز بھی مسافر حضرات کو ریٹنگز دیتے ہیں۔ خود کو دی جانے والی ریٹنگ آپ اپنے ٹیکسی سروس کے اکاؤنٹ میں دیکھ سکتے ہیں۔

    آپ کو دی جانے والی ریٹنگ کا انحصار دوران سفر آپ کے رویے پر ہوتا ہے۔ اگر آپ ڈرائیور کو بے جا انتظار کروا رہے ہیں، اس سے خراب لہجے میں بات کر رہے ہیں، یا راستہ بتاتے ہوئے تنگ کر رہے ہیں تو یقیناً آپ کو بری ریٹنگ دی جائے گی۔

    تاہم اس ریٹنگ سے گھبرانے کی ضرورت نہیں، خراب ریٹنگ کی بنیاد پر کوئی ڈرائیور آپ کو لینے سے انکار تو کرسکتا ہے، تاہم ایسے ڈرائیورز گنے چنے ہی ہوتے ہیں۔


    مختصر راستہ

    اگر آپ نے کسی ایسے مختصر راستے کے لیے ٹیکسی بلوائی ہے جسے آپ پیدل بھی باآسانی طے کرسکتے تھے تو یہ آپ کی پروفائل کو خراب کرسکتا ہے۔ ایسی صورت میں ڈرائیور اپنی مطلوبہ کمائی کا ہدف نہیں حاصل کرسکے گا اور آپ کو خراب ریٹنگ دے دے گا۔

    تاہم بعض ٹیکسی کمپنیاں پہلے سے اپنے صارف کو آگاہ کرتی ہیں کہ ٹیکسی بلانے کی صورت میں کم سے کم راستہ کتنی مسافت کا ہونا چاہیئے۔


    کمپنی کی سرزنش کریں

    اگر آپ ٹیکسی سروس کے معیار یا کرایے سے مطمئن نہیں تو اس کی ذمہ دار کمپنی ہے، ڈرائیور نہیں۔ بعض کمپنیوں کے ڈرائیور صرف ضروری کام کے لیے ہی دفتر جاتے ہیں لہٰذا کمپنی کے پیکجز یا دیگر قواعد و ضوابط سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہوتا۔

    اگر آپ کو اس سے کوئی شکایت ہے تو ڈرائیور سے بحث کرنے کے بجائے کمپنی کی ہیلپ لائن پر کال کی جاسکتی ہے۔


    پیکس

    اگر آپ باقاعدگی سے ٹیکسی میں سفر کرنے کے عادی ہیں تو آپ کا نام ’پیکس‘ ہے۔

    بین الاقوامی معیار کے تحت ٹیکسی میں سفر کرنے والے مسافروں کو پیکس کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ نام پائلٹس اور ٹیکسی ڈرائیور اپنے مسافروں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

  • بائیک پر رواں دواں پہلی خاتون کیپٹن

    بائیک پر رواں دواں پہلی خاتون کیپٹن

    معروف ٹیکسی کمپنی کریم نے کچھ عرصہ قبل ہی کم پیسوں میں بائیک سروس بھی متعارف کروائی ہے، اور حال ہی میں ایک خاتون نے کریم بائیک کی پہلی خاتون کیپٹن بن کر ایک نئی مثال قائم کی ہے۔

    کریم اس سے قبل بھی اپنی مختلف رائیڈ سروسز کے لیے خواتین کو بطور کیپٹن یا ڈرائیورز مقرر کر چکا ہے جس سے ایک طرف تو خواتین مسافروں کو سفر کرنے میں آسانی ہوتی ہے، دوسری جانب ضرورت مند خواتین کو بھی ایک باعزت ذریعہ روزگار فراہم ہوجاتا ہے۔

    حال ہی میں کریم نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے رفعت شیراز کو بائیک سروس کے لیے پہلی خاتون کیپٹن مقرر کردیا ہے جو دیگر مرد ڈرائیورز کی طرح 12 گھنٹے اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتی ہیں۔

    مزید پڑھیں: ٹیکسی میں سفر کرنے والے افراد ان اصولوں کے بارے میں جانیں

    رفعت کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ بے شمار مسافروں بشمول مردوں کو ان کے گھروں سے لے کر ان کی منزل مقصود پر پہنچاتی ہیں۔ اس دوران انہیں مردوں کی جانب سے کسی بھی قسم کی ہراسمنٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

    ان کے مطابق انہیں عوام کی جانب سے نہایت حوصلہ افزا ردعمل موصول ہوا ہے جو ان کے اس انقلابی اور زندگی کی گزر اوقات کے لیے اٹھائے جانے والے قدم پر سراہتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دبئی، اوبر اور کریم نے کرایے میں اضافہ کا اعلان کردیا

    دبئی، اوبر اور کریم نے کرایے میں اضافہ کا اعلان کردیا

    دبئی : سماجی رابطے کی ایپس کے ذریعے ٹیکسی کی سہولیات فراہم کرنے والی آن لائن کمپنیوں اوبر اور کریم نے نئے سال کے آغاز پر اپنے کرایہ میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نئے سال کی آمد پر آن لائن ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی کمپنیاں اوبر اور کریم اپنے ہزاروں صارفین کے لیے کوئی اچھی خبر نہیں لائے ہیں۔

    بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ آن لائن ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی معروف کمپنیوں نے کرایے میں اضافہ کا اعلان متحدہ عرب امارات میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس عائد ہونے کی وجہ سے کیا ہے۔

    اوبر اور کریم کی انتظامیہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سستی مگر پُرتعیش اور آرام دہ سفری سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے تاہم حکومت کی جانب سے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کے بعد کرایے میں اضافہ کرنا ناگزیر ہو گیا ہے۔

    دوسری جانب حکومتی حلقوں کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ نقل و حمل کے ذرائع ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں اسی لیے دیگر بسوں اور ٹیسکیوں کے کرایے میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

    اوبر اور کریم انتظامیہ نے حکومتی موقف کے بعد وضاحت دی ہے کہ 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس نقل و حمل پر نہیں ہے تاہم شاپنگ مالز اور دیگر تفریح مقامات پر یہ ٹیکس ضرور عائد ہوتے ہیں اس لیے ایسے مقامات پر جانے والوں کو معمول کے کرایے کے ساتھ ٹیکس بھی ادا کرنا ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں.

  • شام، بمباری سے شیرخوار بچے کی آنکھ ضائع، ماں جاں بحق

    شام، بمباری سے شیرخوار بچے کی آنکھ ضائع، ماں جاں بحق

    دمشق : مشرقی علاقے الغوطہ میں گولہ باری کی زد میں آکر ایک آنکھ سے محروم ہونے والے کم سن بچے کی دلخراش تصویر دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق فضائی بمباری گزشتہ جمعہ کو کی گئی جس کے نتیجے میں دو ماہ کا شیر خوار بچے کی بائیں آنکھ ضائع ہو گئی جب اس کے ماتھے اور سر پر بھی شدید چوٹیں آئی تھیں جس سے اس کا پھول سا چہر زخموں کی آماج گاہ محسوس ہو رہا تھا۔

    ایک آنکھ سے محروم معصوم بچے کی تصاویر نے سوشل میڈیا آہ و بکا برپا کر دی اور صارفین نے نومولود بچے کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کریم سے یکجہتی ٹرینڈ بنادیا جس میں ایک بار پھر شام میں جاری خانی جنگی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کو زیر بحث بنادیا۔

    سماجی رابطے پر لوگوں نے کم سن کریم سے اظہار یکجہتی کے لیے اپنی ایک آنکھ کو ڈھانپ کر تصاویر شیئر کیں جس سے اس دل دلخراش واقعے کی سنگینی کو واضح کرنا تھا اور ایک آنکھ کے بغیر کیا احساسات ہوتے ہیں اسے محسوس کرنا تھا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سب سے پہلے شام کے ایک صحافی ہادی العبداللہ نے ٹویٹ کی جس میں اطلاع دی گئی کہ بمباری میں کم سن کریم صرف اپنی ایک آنکھ سے ہی محروم نہیں ہوا بلکہ ہمیشہ کے لیے اپنی ماں کو کھو بھی دیا ہے۔