Tag: کریمنل ریکارڈ

  • کراچی: پولیس مقابلے میں ہلاک ملزم کا کریمنل ریکارڈ سامنے آگیا

    کراچی: پولیس مقابلے میں ہلاک ملزم کا کریمنل ریکارڈ سامنے آگیا

    کراچی(13 اگست 2025): سائیٹ ایریا حبیب بینک چورنگی میں پولیس مقابلے میں ہلاک ملزم احسن کا کریمنل ریکارڈ سامنے آگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے سائیٹ ایریا حبیب بینک چورنگی میں پولیس مقابلے میں ہلاک ہونیوالے ملزم احسن رضا سے متلعق بتایا کہ وہ پہلے بھی دو بار گرفتار ہوچکا ہے۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق ملزمان شہری زاہد کے ساتھ واردات کررہے تھے، پولیس جائے واردات پر پہنچی تو ملزمان نے دیکھتے ہی فائرنگ کردی۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے احسن رضا موقع پر ہی ہلاک ہوگیا، ملزم کا ساتھی موٹرسائیکل پر فرار ہوگیا جبکہ ہلاک ملزم سے اسلحہ، موبائل برآمد ہوا۔

     دوسری جانب شہر قائد میں عزیز آباد پولیس نے عائشہ منزل فلائی اوور پر کارروائی کی اس دوران مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

    چھیپا ذرائع کے مطابق واقعہ عزیزآباد تھانے کی حدود میں عائشہ منزل فلائی اوور پر پیش آیا، جہاں پولیس نے مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم انہوں نے فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ دوسرا موقع سے فرار ہو گیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی، جہاں اس کی شناخت محمد راجا کے نام سے کی گئی۔

  • پرندوں کی چوری کا الزام، شہریوں نے مبینہ چور کو تشدد کر کے مار ڈالا

    پرندوں کی چوری کا الزام، شہریوں نے مبینہ چور کو تشدد کر کے مار ڈالا

    کراچی میں پرندوں کی چوری کے الزام میں شہریوں نے مبینہ چور کو تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتاردیا۔

    تفصیلات کے مطابق چند روز قبل پی ای سی ایچ ایس نورانی چورنگی کے قریب پرندوں کی چوری کے الزام میں شہریوں نے تشدد کرکے مبینہ چور کو مارڈالا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ  قانون ہاتھ میں لینے پر بنگلے کے مالک کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ مارے گئے مبینہ چور کی شناخت غلام شبیر کے نام سے ہوئی ہے، غلام شبیر لائنز ایریا کا رہائشی اور پرندوں کے کاروبار سے منسلک تھا۔

    پولیس کے مطابق گرفتار بنگلے کے مالک نے بھی غلام شبیر پر پرندوں کی چوری کا الزام لگایا تھا، مارے گئے مبینہ چور غلام شبیر کا کوئی کریمنل ریکارڈ سامنے نہیں آیا، لیکن بنگلے کے مالک کا کہنا ہے کہ مبینہ چور اس کے گھر پر ندے چوری کر رہا تھا۔

    دوسری جانب واقعے کا مقدمہ غلام شبیر کے بھائی طاہر کی مدعیت میں فیروز آباد تھانے میں درج کیا گیا، مقدمے میں قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    غلام شبیر کے بھائی طاہر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ غلام شبیر کی کروڑوں کی پراپرٹیاں ہیں، اس کے پاس لاکھوں کے پرندے ہوتے ہیں، بھائی غلام شبیر کو لین دین کے تنازے پر مبینہ چور قرار دے کر تشدد کر کے مارا گیا۔