Tag: کریم آباد

  • تیز رفتار سرکاری ڈبل کیبن گاڑی کی ٹکر سے رکشہ مکمل تباہ، ویڈیو

    تیز رفتار سرکاری ڈبل کیبن گاڑی کی ٹکر سے رکشہ مکمل تباہ، ویڈیو

    رپورٹر: عدنان راجپوت

    کراچی: شہر قائد کے علاقے کریم آباد کے قریب تیز رفتار سرکاری گاڑی نے رکشہ کو ٹکر مار کر اسے تباہ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کریم آباد میں ایک تیز رفتار ڈبل کیبن گاڑی نے رکشے کو ٹکر مار دی، حادثے کے بعد شہری مشتعل ہو گئے، اور سرکاری گاڑی میں موجود ڈرائیور کو باہر نکالنے کی کوشش کی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں، سرکاری گاڑی کے حادثے کی اطلاع پر ڈی ایس پی عزیز آباد بھی نفری کے ساتھ موقع پر پہنچے، پولیس کے مطابق یہ ایک حادثاتی واقعہ ہے کسی شخص کو حراست میں نہیں لیا گیا، تاہم تفتیش کی جا رہی ہے۔

    شہریوں کے مشتعل ہونے کی ویڈیو اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی جس میں مشتعل شہریوں کو ڈرائیور کو باہر نکالنے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ گاڑی کی ٹکر سے رکشہ مکمل تباہ ہو گیا ہے۔


    کراچی میں پانی بحران کی بڑی وجہ سامنے آ گئی، پولیس کی مبینہ سرپرستی میں پانی کی چوری


    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ڈبل کیبن گاڑی پولیس کے اعلیٰ افسر کی ہے، معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ حادثے کے مقام پر کسی کو ویڈیو بنانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ شہریوں‌ کا کہنا ہے کہ پولیس معاملے کو دبا رہی ہے.

  • ٹارگٹ کلنگ یا ذاتی دشمنی! موٹرسائیکل سوار شہری کو سر میں گولی مار کر قتل کردیا گیا

    ٹارگٹ کلنگ یا ذاتی دشمنی! موٹرسائیکل سوار شہری کو سر میں گولی مار کر قتل کردیا گیا

    کراچی : کریم آباد میں نامعلوم ملزمان نے موٹرسائیکل سوار شہری کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تاہم مقتول کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کریم آباد کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی نے بتایا کہ مقتول موٹرسائیکل پر سوار تھا، موٹر سائیکل سوار 2ملزمان فائرنگ کرکے فرارہوئے۔

    ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا تھا کہ مقتول کو پیچھےسر میں گولی مارکرقتل کیا گیا، واقعہ ذاتی دشمنی یاٹارگٹ کلنگ کاہوسکتا ہے۔

    ذیشان صدیقی نے کہا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیےاسپتال منتقل کردیاگیا ہے تاہم مقتول کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

    انھوں نے بتایا کہ ملزمان مقتول کاموبائل فون بھی ساتھ لے گئے ہیں تاہم جائے وقوعہ سے9 ایم ایم پستول کے 3خول ملےہیں۔

    دوسری جانب کریم آباد میں فائرنگ سے شہری کی ہلاکت پر پولیس نے سی سی ٹی وی حاصل کرلی ، سی سی ٹی وی میں موٹرسائیکل پر دو مسلح ملزمان کو دیکھا جاسکتا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوار ملزمان پیچھے سے مقتول کو فائر کرتے ہیں، مقتول جیسےہی گرتا ہے ملزمان موبائل اٹھاکرفرارہوجاتےہیں۔

    پولیس کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پر ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی تاہم سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

  • کراچی میں ڈاکوؤں کے پورے غول نے چائے خانے پر دھاوا بول دیا

    کراچی میں ڈاکوؤں کے پورے غول نے چائے خانے پر دھاوا بول دیا

    کراچی: شہر قائد کے علاقے کریم آباد کے مینا بازار کے قریب ڈیڑھ درجن سے زائد ڈاکوؤں نے چائے خانے  پر دھاوا بول دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہر قائد کے علاقے کریم آباد کے مینا بازار کے قریب  9 موٹر سائیکلوں پر سوار ڈیڑھ درجن سے زائد ڈاکوؤں نے چائے خانے  پر ڈکیتی کی واردات کی ہے۔

    مسلح ڈکیتوں نے چائے خانے پر موجود متعدد شہریوں سے موبائل فون اور نقدی چھین لی، ڈکیتوں نے ایک شہری سے ساڑھے 5 لاکھ، دوسرے سے 24 ہزار، تیسرے سے موٹر سائیکل بھی چھینی ہے۔

    9 موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح ڈکیتوں کو دیکھ کر کئی گاہکوں نے دوڑ لگادی، متاثرہ شخص نے بتایا کہ ڈکیتی کے دوران 100 سے زائد گاہک ہوٹل پر موجود تھے، مسلح ڈکیتوں نے چہرے چھپانے کے لیے ماسک لگائے ہوئے تھے۔

    دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ چائے خانے پر لوٹ مار کی واردات گزشتہ شب پیش آئی،تفصیلات اکٹھی کرلیے گئے ہیں ساتھ ہی ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

  • شہید پولیس اہل کار فیاض نے ڈاکوؤں کو للکارا تھا، واقعے کی تفصیلات سامنے آ گئیں

    شہید پولیس اہل کار فیاض نے ڈاکوؤں کو للکارا تھا، واقعے کی تفصیلات سامنے آ گئیں

    کراچی: شہر قائد کے علاقے کریم آباد میں پولیس اہل کار کی بہادری کے واقعے کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق عزیز آباد تھانے میں تعینات شہید پولیس اہل کار فیاض خان نے اے ٹی ایم سے نکلنے والے ایک شہری کو لوٹنے والے 2 ڈاکوؤں کو للکار کر روکا تھا لیکن مسلح ڈاکوؤں نے اچانک فائرنگ شروع کر دی۔

    گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے میں پولیس اہل کار فیاض کی شہادت کا مقدمہ عزیز آباد تھانے میں شہری احسن کی مدعیت میں درج کر لیا گیا، یہ مقدمہ قتل، دہشت گردی اور پولیس مقابلے کی دفعات کے تحت درج کیاگیا۔

    ایف آئی آر متن کے مطابق شہری احسن نے بتایا کہ وہ دوستوں کے ساتھ کھانا کھانے حسین آباد آ رہا تھا، کریم آباد کے قریب اے ٹی ایم سے 5 ہزار روپے نکالے، جیسے ہی باہر آیا 2 افراد نے مجھ پر اسلحہ تان لیا۔

    واردات کے دوران ڈاکوؤں نے شہری سے اسلحے کے زور پر موبائل فون اور پیسے چھین لیے، شہری کے بیان کے مطابق اس چھینا جھپٹی کے دوران ہی اچانک ایک سادہ لباس شخص آیا اور ڈاکوؤں کو للکارا۔

    کراچی، پولیس مقابلے میں ڈاکو مارا گیا، اہلکار شہید

    سادہ لباس شخص نے کہا میں پولیس اہل کار ہوں اور ڈاکو پکڑنے کی کوشش کی، لیکن پھر مسلح ملزمان اور سادہ لباس اہل کار نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کر دی، مقابلے کے دوران سادہ لباس اہل کار زخمی اور ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا، جب کہ فائرنگ تبادلے کے دوران دوسرا ڈاکو موقع سے پیدل فرار ہوگیا۔

    ایف آئی آر متن کے مطابق اسی دوران عزیز آباد تھانے کی موبائل پہنچی جنھوں نے اہل کار فیاض کو شناخت کیا، موبائل افسر قمر عباس کی مدد سے زخمی اہل کار کو عباسی اسپتال منتقل کیا گیا۔

    ادھر پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

  • کراچی: کریم آباد پل کے قریب فائرنگ‘ پولیس اہلکارجاں بحق

    کراچی: کریم آباد پل کے قریب فائرنگ‘ پولیس اہلکارجاں بحق

    کراچی : شہر قائد کے علاقے کریم آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک شہری زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کریم آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار عمران جاں بحق جبکہ شہری زخمی ہوگیا۔

    ایس ایس پی عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ اہلکار عمران رہزنی کی واردات کو روکنے کی کوشش میں شہید ہوا۔

    انہوں نے بتایا کہ علاقےمیں 2 پیدل ملزمان شہری سے موٹرسائیکل چھین رہے تھے، ہیڈ کانسٹیبل عمران نے ملزمان کوپکڑنے کی کوشش کی۔

    عرفان بلوچ کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکارشہید اورشہری زخمی ہوا جبکہ ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں‘ 5 ملزمان گرفتار

    خیال رہے کہ دو روز قبل شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا تھا۔

    ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا تھا کہ ملزمان دہشت گردی، گھروں میں ڈکیتیوں میں ملوث ہیں اور ان کے قبضے سے 7 پستول، ایک نائن ایم ایم اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا تھا۔

    کراچی: ناظم آباد میں فائرنگ، دوا ساز کمپنی کا مینیجر جاں بحق

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی کے علاقے ناظم آباد میں واقع انڈر بائی پاس کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دوا ساز کمپنی کا مینیجراصغر جاں بحق ہوگیا تھا۔

  • پولیس نے بیمار شیر کو اسپتال کے بجائے حوالات پہنچا دیا

    پولیس نے بیمار شیر کو اسپتال کے بجائے حوالات پہنچا دیا

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پولیس نے بیمار شیر کو اسپتال پہنچانے کے بجائے تھانے پہنچا دیا۔ مالک حوالات میں بیٹھا دہائی دیتا رہا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ایک گاڑی میں شیر کو دیکھے جانے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ کراچی کے علاقے کریم آباد میں دیکھے جانے والے اس شیر کی خبر جیسے ہی وزیر داخلہ سندھ تک پہنچی انہوں نے شیر اور مالک کو پکڑنے کا حکم دے ڈالا۔

    پولیس مجرموں کے بجائے شہر بھر میں شیر تلاش کرنے لگی اور جیسے ہی شیر والی گاڑی نظر آئی شیر اور مالک کو جا دبوچا۔

    شیر کے مالک محمد ثقلین نے پولیس کو بتایا کہ شیر بیمار ہے اور وہ اسے فیڈرل بی ایریا سے ڈاکٹر کے پاس ڈیفنس سوسائٹی لے جا رہا تھا۔

    شہری کے مطابق اس کے پاس شیر پالنے کا پرمٹ بھی موجود ہے لیکن پولیس نے ایک نہ سنی، مالک اور شیر کو تھانے پہنچا کر ہی دم لیا۔

    تاہم حوالات میں پہنچ کر شیر نے اپنے پیٹ کے خراب ہونے کا ثبوت دیا تو پولیس کو شیر اور اس کے مالک کو چھوڑنا ہی پڑا۔



    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ایم کیوا یم خوفزدہ ہے،عمران خان کل کراچی آ رہے ہیں، عمران اسماعیل

    ایم کیوا یم خوفزدہ ہے،عمران خان کل کراچی آ رہے ہیں، عمران اسماعیل

    کراچی : ایم کیو ایم پی ٹی آئی سے خوفزدہ ہے ، کل عمران خان کراچی آرہے ہیں ہمیں کراچی کےپریذائیڈنگ افسرنہیں چاہیئیں۔

    ان خیالات کا اظہار  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اورحلقہ این اے 246 کے امیدوار عمران اسماعیل نے کریم آباد کراچی میں قائم اپنے انتخابی کیمپ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

      اس موقع پر ان کے ہمراہ پی ٹی آئی سندھ کے صدر نادر اکمل لغاری، فیصل واوڈا، علی زیدی اور دیگر بھی موجود تھے۔

    عمران اسماعیل نے کہا کہ ان کا مقصدکسی سےجھگڑا کرنا نہیں، انہیں ڈرانے والے خود ڈر گئے ہیں، پی ٹی آئی کے کارکنوں کو کچھ ہواتوذمہ دارایم کیوایم پرہوگی۔

    انہوں نے بتایا کہ عمران خان کل کراچی آ رہےہیںاور تین دن یہیں رہیں گے، عمران اسماعیل نے الزام لگایا کہ ووٹرزسےزبردستی شناختی کارڈلئےجارہےہیں۔ جن ووٹروں کے شناختی کارڈ زبردستی لئے جا رہے ہیں وہ لوگ پی ٹی ائی سے رابطہ کریں۔

    انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم اپنی مہم چلائے اور انہیں اپنی مہم چلانےدے،اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کےقائدالطاف حسین مفرورہیں، ان کےریڈوارنٹ جاری کیےجائیں۔

  • متحدہ رہنماؤں نے پی ٹی آئی کا کیمپ دوبارہ بحال کردیا

    متحدہ رہنماؤں نے پی ٹی آئی کا کیمپ دوبارہ بحال کردیا

    کراچی : این اے دوسو چھیالیس کا علاقہ اس وقت انتہائی کشیدہ صورتحال کا شکار ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے کریم آباد پہنچ کر صورت حال کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی، اور پی ٹی آئی کے تباہ حال کیمپ کو بحال کرنے کیلئے اقداما ت کئے۔

    رہنماؤں میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، حیدر عباس رضوی، آصف حسنین، این اے دو سو چھیالیس کے امیدوار کنور نوید جمیل ودیگر بھی موجود تھے۔

    اس موقع پر اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے، حیدر عباس رضوی نے کہا کہ موجودہ صورتحال ایم کیو ایم کیلئے بھی انتہائی نقصان دہ ہے، ہم نے مشتعل افراد سے ہاتھ جوڑ کر پر امن رہنے کی درخواست کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ ایم کیو ایم کے کارکنان نہیں علاقہ مکین ہیں، جو قائد تحریک الطاف حسین کے نعرے لگا رہےتھے، انہوں نے کہا کہ ہمیں جیسے ہی خبر ملی ہم فوری طور پر کریم آبا د پہنچے اور صورت حال کو کنٹرول کرتے کی کوشش کی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے  پی ٹی آئی کے کیمپ کو اپنے ہاتھوں سے ٹھیک کیا، انہوں نے کہا کہ میں کل خود اس کیمپ میں بیٹھوں گا تاکہ پھر کوئی ایسا ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔