Tag: کریکر حملہ

  • اورنگی ٹاون میں ایم کیو ایم کے کیمپ پر کریکر حملہ، 29 افراد زخمی

    اورنگی ٹاون میں ایم کیو ایم کے کیمپ پر کریکر حملہ، 29 افراد زخمی

    کراچی: ایم کیوایم کی رکنیت سازی کیمپ پرکریکرحملے میں تین اراکین اسمبلی سمیت انتیس افراد زخمی ہوگئے، حملے کی ذمہ داری دو کالعدم تنظیموں نےقبول کرلی ہے۔

    مونتاج کراچی کے علاقےاورنگی ٹاؤن میں دہشت گردوں نے ایم کیوایم کے رکنیت سازی کیمپ پرکریکر سے حملہ کردیا۔ جس کے نتیجے میں ایم کیوایم کےتین اراکین اسمبلی محمد حسین ،سیف الدین خالد اور شیخ عبداللہ سمیت درجنوں کارکن زخمی ہوگئے۔

    حملے کے بعد بھگدڑ مچ گئی اور کیمپ پرموجود سامان بکھرگیا،شہریوں کی بڑی تعداد موقع پرپہنچی اورریسکیوکا کام شروع کیا۔ زخمیوں کوپہلے قطراورپھر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا،ایم ایل او کے مطابق بارہ زخمیوں عباسی شہید اسپتال لائے گئےخالدمقبول صدیقی ،واسع جلیل سمیت ایم کیوایم کےکئی اراکین اسمبلی عباسی شہید اسپتال پہنچے۔

    اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئےواسع جلیل کاکہناتھا کریکر حملے کامقصد رکنیت سازی مہم کونقصان پہنچاناہے، کریکرحملے کی ذمہ داری دو کالعدم تنظیموں تحریک طالبان جماعت الاحرار اور جنداللہ نے قبول کرلی ہے۔

  • کراچی: نارتھ ناظم آباد میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا

    کراچی: نارتھ ناظم آباد میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا

    کراچی : نارتھ ناظم آباد میں فاروق ِاعظم مسجد کے قریب پولیس موبائل پرکریکر حملہ ہوا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان  فاروق اعظم مسجد کے قریب کھڑی موبائل پر کریکر پھینک کر فرار ہوگئے، تاہم حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

    واقعے کے بعد پولیس کی مزید نفری اوربم ڈسپوزل اسکواڈ کوبھی موقع پرطلب کرلیا گیا ہے۔

  • کراچی میں فائرنگ:دو فراد ہلاک،کریکر حملے میں چودہ زخمی

    کراچی میں فائرنگ:دو فراد ہلاک،کریکر حملے میں چودہ زخمی

    کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں دو افرادجان کی بازی ہارگئے۔ قصبہ کالونی میں شادی کی تقریب پرکریکر حملے میں چودہ افراد زخمی ہوگئے۔ کراچی میں پر تشدد واقعات تھمنے کا نام نہیں لے رہے۔

    پولیس کے مطابق گلستان جوہر بلاک سترہ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرفائرنگ سے اسلم نامی شخص زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ شعیب نامی شخص زخمی ہوا۔ بلدیہ ٹاون کے علاقے گلشن غازی کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی مقتول کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کیا گیا۔ مقتول کی شناخت نہیں کی جاسکی ہے۔

    قصبہ کالونی کے مسلم آبادٹاؤن میں شادی کی تقریب میں رقص و سرورکی محفل جاری تھی کہ نامعلوم ملزمان نے کریکرسے حملہ کردیا۔حملے میں چودہ افراد زخمی ہوئے ۔ زخمی ہونے والوں میں دو خواجہ سرا بھی شامل ہیں۔

    زخمیوں کو شہر کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ملیر مندر کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے تین افرادزخمی ہوگئے۔