Tag: کریکر دھماکا

  • جامشورو: ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے کریکر دھماکا، بم لے جانے والا ہلاک

    جامشورو: ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے کریکر دھماکا، بم لے جانے والا ہلاک

    جامشورو: صوبہ سندھ کے شہر جامشورو میں ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے کریکر دھماکا ہوا ہے، جس میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جامشورو کے دفتر کے باہر کریکر دھماکا ہوا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بم لے جانے والا خود ہلاک ہو گیا، جس کی شناخت اللہ بخش کھوکھر کے نام سے ہوئی ہے۔

    دھماکے کے بعد پولیس، رینجرز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں، آس پاس ایریا کی تلاشی بھی لی گئی۔

  • کوئٹہ میں ریلوے ٹریک پر کریکر دھماکا

    کوئٹہ میں ریلوے ٹریک پر کریکر دھماکا

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سریاب روڈ ریلوے ٹریک پر کریکر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ ریلوے ٹریک پر کریکر دھماکا ہوا ، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

    پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں ، ریسکیو ٹیمیں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ سریاب روڈ ریلوے ٹریک پردھماکاکریکر ڈیوائس سےکیاگیا، دھماکےکے بعد علاقے کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔

    یاد رہے ستمبر میں صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مستونگ روڈ پر نواحی علاقے میں دھماکا ہوا تھا، جس میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

    اس سے قبل کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر دستی بم حملہ ہوا تھا جس میں 1 شخص جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے تھے، پولیس کے مطابق نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوئے تھے۔

  • راولپنڈی: نجی اسکول میں کریکر دھماکا

    راولپنڈی: نجی اسکول میں کریکر دھماکا

    راولپنڈی: صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں نجی اسکول میں کریکر دھماکا ہوا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے تھانہ مندرہ کی حدود میں واقع نجی اسکول میں کریکر دھماکا ہوا ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے میں جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

    کریکر دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسکول خالی ہونے کے باعث جانی نقصان نہیں ہوا۔

    اس سے قبل رواں سال 12 مارچ کو راولپنڈی میں صدر تھانہ کینٹ حدود میں واقع کباڑی بازار میں کریکر دھماکے میں 5 افراد زخمی ہوئے تھے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس اور ایس پی پوٹھو ہار سید علی باری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے تھے۔ جائے وقوعہ پر جلا ہوا موٹر سائیکل پایا گیا تھا۔