Tag: کریک ڈاؤن

  • شورومز کی غیرقانونی پارکنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

    شورومز کی غیرقانونی پارکنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

    اسلام آباد: شورومز کی غیرقانونی پارکنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا، شورومز انتظامیہ اور مارکیٹ یونین کو بھی اعتماد میں لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق دارلحکومت میں قائم شورمز کی سڑک پر غیرقانونی پارکنگ کےخلاف آپریشن کیا گیا، پولیس نے بتایا کہ آپریشن سیکٹر جی نائن اور جی ایٹ کے شورومز کے خلاف کیا گیا، شورومز انتظامیہ اور مارکیٹ یونین سے بھی ملاقات کی گئی۔

    یہ بھی پڑھیں: چیف ٹریفک آفیسر کی زیرِنگرانی غیرقانونی پارکنگ کیخلاف آپریشن

    ترجمان اسلام آباد پولیس نے آپریشن سے متعلق بتایا کہ غیرقانونی پارکنگ اور تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

    سی ٹی او نے کہا کہ مراکز کے اطراف میں ٹریفک کی روانی میں حائل رکاوٹیں دور کی گئیں، متعدد غیرقانونی پارک کی گئی گاڑیوں کو بھی سڑک سے ہٹایا گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-parking-mafia-crackdown/

  • چینی ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 ہزار سے زائد بوریاں برآمد

    چینی ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 ہزار سے زائد بوریاں برآمد

    ملک میں چینی کے بحران کے بعد چینی ذخیرہ کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 4 ہزار سے زائد بوریاں برآمد کرلی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں چینی ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے کریک ڈاؤن کیا، ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ذخیرہ کی گئی چینی کی 4 ہزار سے زائد بوریاں برآمد کی گئی ہیں۔

    ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ گودام سیل کرکے چینی کی بوریاں ضبط کر لی گئی ہیں، چینی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

    نوید احمد کا ضبط کی گئی چینی سے متعلق مزید کہنا تھا کہ شوگر مافیا غیرقانونی ذخیرہ اندوزی کے ذریعے چینی کی قیمتیں بڑھانا چاہتے تھے۔

    چینی جو چند دن پہلے 175روپے کلو تھی کیسے 190روپے سے تجاوز کرگئی؟

    خیال رہے کہ چینی کے بحران اور قیمتیں بڑھنے کے بعد وفاقی حکومت نے نجی شعبے کو پانچ لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت چینی کی صورت حال پر جائزہ کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں طارق باجوہ، وفاقی و صوبائی سیکریٹری اور اعلیٰ حکام شریک ہوئے تھے۔

    اجلاس میں چینی کی طلب و رسد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا تھا جس کے بعد کمیٹی نے 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی نجی شعبے کو درآمد کرنے کی اجازت دی۔

    https://urdu.arynews.tv/sugar-crisis-in-pakistan-if-imported-what-price-will-citizens-get/

  • اے این ایف کا بڑا کریک ڈاؤن، تعلیمی اداروں میں منشیات فراہمی کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب

    اے این ایف کا بڑا کریک ڈاؤن، تعلیمی اداروں میں منشیات فراہمی کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب

    انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں سمیت مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6 کاروائیوں کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کرکے 1 کروڑ 92 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 40.322 کلو گرام منشیات قبضے میں لے لی۔

     تعلیمی اداروں میں کاروائیوں کے دوران گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کرلیا، رنگ روڈ پشاور میں یونیورسٹی کے قریب ملزم کے قبضے سے 2 کلو چرس برآمد ہوگئی۔

    دیگر کاروائیوں میں چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں کوریئر آفس میں میرپور بھیجے جانے والے پارسل سے 18 گرام ویڈ برآمد ہوا، چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ایک اور کارروائی کے دوران برطانیہ سے گجرات بھیجے جانے والے پارسل سے 104 گرام ویڈ برآمد کرلی گئی۔

    صدر بائی پاس روڈ فیصل آباد کے قریب ٹرک سے 7 کلو ہیروئن برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، شاہ فیصل روڈ کراچی پر موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان سے 1200 گرام ویڈ اور کچلاک بائی پاس کوئٹہ کے قریب اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 30 کلو آئس برآمد کرلی گئی۔

    انسداد منشیات فورس (اے این ایف) ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • جنگ بندی پر ایران نے ملک کے اندر سیکیورٹی کریک ڈاؤن پر توجہ مرکوز کر دی

    جنگ بندی پر ایران نے ملک کے اندر سیکیورٹی کریک ڈاؤن پر توجہ مرکوز کر دی

    تہران: اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے بعد ایران نے ملک کے اندر سیکیورٹی کریک ڈاؤن پر توجہ مرکوز کر دی ہے۔

    روئٹرز کے مطابق 12 روزہ جنگ کے بعد ایران نے اندرونی کریک ڈاؤن کا رخ کر لیا ہے، ایرانی حکام اور ایکٹوسٹس کا کہنا ہے کہ تہران نے جنگ کے بعد ملک بھر میں بڑے پیمانے پر گرفتاریوں، پھانسیوں اور فوجی تعیناتیوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، بالخصوص شورش زدہ کرد علاقے میں۔

    13 جون سے شروع ہونے والے اسرائیل کے فضائی حملوں کے چند دنوں کے اندر ایرانی سیکورٹی فورسز نے چوکیوں کے ارد گرد گلیوں میں بڑی تعداد میں گرفتاریوں کی مہم شروع کر دی تھی۔

    اسرائیلی گروپس نے یہ امید ظاہر کی تھی کہ اسرائیلی فضائی حملوں کی وجہ سے ایران کے اندر عوامی بغاوت پیدا ہو جائے گی اور وہ موجودہ حکومت کا تختہ الٹ دیں گے۔


    فرانس کا اسرائیل بھیجے گئے ایرانی ڈرونز کو رافیل طیاروں سے تباہ کرنے کا دعویٰ


    تاہم روئٹرز کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کا باعث بننے والی پالیسیوں پر حکومت سے ناراض متعدد ایرانیوں سے بات کی گئی، لیکن حکومت کے خلاف کسی احتجاج کا کوئی نام و نشان نظر نہیں آتا۔

    ایک سینئر ایرانی سیکیورٹی اہلکار اور دیگر سینئر عہدیداروں نے بتایا کہ حکام کی توجہ ممکنہ اندرونی بدامنی کے خطرے پر ہے، خاص طور پر کرد علاقوں میں۔ ایک سینیئر سیکیورٹی اہلکار نے کہا کہ پاسداران انقلاب اور بسیج پیرا ملٹری یونٹوں کو الرٹ پر رکھا گیا تھا، لیکن اب داخلی سلامتی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

    اہلکار کے مطابق ایرانی حکام اسرائیلی ایجنٹوں، نسلی علیحدگی پسندوں اور تنظیم مجاہدین خلق کے بارے میں فکر مند ہیں، یہ تنظیم ایک جلاوطن مخالف گروپ ہے جو ایران کے اندر حملے کر چکا ہے۔

  • جعلی اور غیر معیاری ادویات کے کیخلاف ملک گیر  کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    جعلی اور غیر معیاری ادویات کے کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    اسلام آباد: جعلی اور غیر معیاری ادویات کے کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا، وزیر صحت نے کہا انسانی جانوں کو لاحق خطرہ اور عوامی اعتماد کو نقصان ناقابلِ قبول ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی زیر صدارت وزارت صحت میں ایک اہم بین الصوبائی وزارتی اجلاس منعقد ہو ، اجلاس میں تمام صوبوں کے صوبائی وزرائے صحت اور چیف ایگزیکٹو آفیسر DRP شریک اور دیگر نمایندے بھی شریک ہوئے۔

    اس کے علاوہ صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر وزیر صحت سندھ عزرا افضل پیچوہو اور آزاد کشمیر کی ہیلتھ منسٹر نے بھی شرکت کی۔

    اجلاس میں میں جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خاتمے کیلیے جاری اقدامات اور کوششوں کا جائزہ لیا گیا اور اہم فیصلے کئے گئے۔

    ترجمان وزارت صحت نے بتایا کہ وفاق اور صوبوں نے عوام کی فلاح و بہبود کیلیے ملکر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، وزیر اعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر صحت کی قیادت میں بڑے پیمانے پر کارروائیوں کا آغاز کیا جارہا ہے۔

    وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 19 مئی 2025 سے جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جارہا ہے ، ملک گیر مہم کا آغاز "نیشنل ٹاسک فورس 2025 ” کی بحالی سے کیا گیا ہے۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ یہ صرف ٹاسک فورس نہیں، ایک قومی ذمہ داری ہے، جعلی ادویات صرف ریگولیٹری مسئلہ نہیں، بلکہ ایک قومی ہنگامی صورتحال ہیں، انسانی جانوں کو لاحق خطرہ اور عوامی اعتماد کو نقصان ناقابلِ قبول ہے ، نسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

    انھوں نے کہا کہ 19 مئی سے ملک بھر میں وسیع انسپیکشنز اور نفاذی کارروائیاں دوبارہ شروع ہوں گی، وفاق، صوبے، کسٹمز، FIA اور دیگر ادارے مل کر مہم کو آگے بڑھائیں گے۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ دوا ساز فیکٹریوں اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورکس کی سخت نگرانی کی جائے گی اور منصوبہ بندی کے تحت ملک بھر میں مارکیٹ سرویلنس، خفیہ شکایات پر چھاپے مارے جائیں گے۔

    انھوں کی ہدایت کی قانون شکنی پر ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور شہریوں کو جعلی ادویات کی پہچان اور شکایت درج کرانے کے ٹولز فراہم کیے جائیں گے

    مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ ڈریپ ایک جدید موبائل ایپلیکیشن متعارف کروا رہا ہے، جو مختلف سہولیات فراہم کرے گی ، بارکوڈ اسکیننگ کے ذریعے ادویات کی فوری تصدیق جعلی یا اصلی سمیت مشتبہ جعلی مصنوعات کی رپورٹنگ کو یقینی بنایا جائے گا۔

    انھوں نے کہا کہ ادویات کی کمی یا منفی اثرات سے متعلق DRAP کو مطلع کیا جائے گا، یہ فیصلہ کن گھڑی ہے، واضح کریں گے کہ کون سی دوا شفا اور کون سی نقصان دیتی ہے۔

    وزیر صحت کا کہنا تھا کہ عوامی شعور ہمارا سب سے طاقتور ہتھیار ہے، ہم صرف قانون کا نفاذ نہیں، بلکہ ہر فرد کو اپنی صحت کا محافظ بنا رہے ہیں، یہ مہم ضابطہ نہیں، ایک قومی تحریک ہے تمام شعبے اس میں شریک ہیں، جس میں حکومتی ادارے، نجی شعبہ، صحت کے ماہرین، فارماسسٹ، اور عوام سب شریک ہوں گے مصطفی کمال

    انھوں نے کہا کہ ایسا نظام تشکیل دے رہے ہیں جہاں ہر گھر، کلینک، اور اسپتال میں موجود ہر دوا قابلِ بھروسہ ہو، ہمارے فیصلوں اور اقدامات سے انسانی زندگی پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں، یقینی بنایں گے ہماری ادویات شفا دیں، نقصان نہ پہنچائیں۔

  • کے۔ الیکٹرک کی نیو سبزی منڈی میں کارروائی، 1200 غیر قانونی کنکشنز منقطع

    کے۔ الیکٹرک کی نیو سبزی منڈی میں کارروائی، 1200 غیر قانونی کنکشنز منقطع

    کراچی: کے۔ الیکٹرک کی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ پاور یوٹیلیٹی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے نیو سبزی منڈی اور فروٹ منڈی پر کارروائی کرتے ہوئے 2500 کلوگرام وزن کے 1200 غیرقانونی کنکشنز (کنڈوں) کو کے۔ الیکٹرک کی تنصیبات سے ہٹا دیا، جن سے ماہانہ 110k یونٹس بجلی چوری کی جارہی تھی۔

    غیر قانونی کنکشنز نیٹ ورک کے حفاظتی اصولوں کو نظرانداز کرتے ہیں، جس سے کے۔ الیکٹرک کے انفرااسٹرکچر کو نقصان اور شہریوں کے لیے حفاظتی خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ یہ مہم بجلی کی چوری کے باعث ہونے والے نقصانات کو کم کرنے اور رہائشیوں کے لیے خطرات ختم کرکے ایک محفوظ کمیونٹی بنانے کے لیے چلاتی جاتی ہے۔

    اس وقت کے۔ الیکٹرک کا 70 فیصد نیٹ ورک لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہے، جب کہ زیادہ چوری والے علاقوں میں نقصانات کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ بجلی کی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی دو اہم عوامل ہیں، جس کے ذریعے کسی علاقے میں لوڈشیڈنگ دورانیہ کا تعین کیا جاتا ہے۔ کم نقصانات والے علاقوں میں معمولی یا بالکل بھی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوتی، جو بجلی کے ذمہ دارانہ استعمال اور بروقت ادائیگی کے فوائد کو ظاہر کرتا ہے۔

    پی آئی اے کی نجکاری، 6900 ملازمین کا کیا ہوگا؟

    کے۔ الیکٹرک کی صارفین، کمیونٹی رہنماؤں اور مقامی نمائندوں سے اپیل ہے کہ وہ بجلی چوری کی حوصلہ شکنی کریں اور بلوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں۔ یہ اقدامات شہر میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے اہم ہیں۔ اگرچہ کے۔ الیکٹرک چوری کے خلاف اپنی مہم جاری رکھے ہوئے ہے، تاہم ادارہ اس بات پر زور دیتا ہے کہ اس طرح کی غیرقانونی سرگرمیوں کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے تاکہ سب کے لیے پائیدار توانائی کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے۔

  • کراچی میں غیر قانونی پورشن مافیا کیخلاف مؤثر کارروائیاں

    کراچی میں غیر قانونی پورشن مافیا کیخلاف مؤثر کارروائیاں

    کراچی : ضلع وسطی کی پولیس اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے گزشتہ روز پورشن مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد کاروائیاں کیں۔

    مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے پورشن کی آڑ میں غیر قانونی تعمیرات کرنے والے 19 ملزمان کے خلاف 3 مقدمات درج جبکہ 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے چیئرمین آباد حسن بخشی نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ان کا کہنا ہے کہ ایس بی سی اے کی کارروائیاں قابل تعریف ہیں۔

     ایس بی سی اے

    انہوں نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات میں ملوث عناصر کی گرفتاریاں لائق تحسین ہیں، انتظامیہ سے استدعا ہے کہ ان کارروائیوں کو محض ضلع وسطی تک ہی محدود نہ کیا جائے۔

    حسن بخشی کا کہنا تھا کہ پورے شہر میں غیر قانونی تعمیرات میں ملوث عناصر کیخلاف بھرپور کارروائی کی جائے۔ ایسے اقدامات سے عوام کا حکومت پر اعتماد بحال ہوگا۔

  • عید پر ملک بھر میں زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

    عید پر ملک بھر میں زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

    عیدالفطر سے قبل گھر جانے والے مسافروں سے زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنوں میں عید منانے کیلئے جانے والے مسافر حضرات سے زائد کرایہ وصول کرنے پر انتظامیہ حرکت میں آگئی، ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ زائد کرائے کی مد میں وصول 47لاکھ 27 ہزار روپے عوام کو واپس کروا دیے گئے۔

    محکمہ ٹرانسپورٹ نے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں

    موٹروے پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اوورلوڈ گاڑیوں کو 2 کروڑ 33 لاکھ 97 ہزار 750 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

    ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ عید الفظر بڑی تعداد میں لوگ گھروں کو واپس جاتے ہیں، رش کے پیش نظر موٹروے پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/petrol-price-high-transporters-have-increased-fares/

  • ڈریپ کا جعلی، غیرمعیاری اور غیررجسٹرڈ ادویات کےخلاف کریک ڈاؤن

    ڈریپ کا جعلی، غیرمعیاری اور غیررجسٹرڈ ادویات کےخلاف کریک ڈاؤن

    اسلام آباد: ڈریپ کی جانب سے جعلی، غیرمعیاری اور غیررجسٹرڈ ادویات کےخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا، کمپنی سیل کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں نجی اسپتال سے غیررجسٹرڈ لیپیوڈول الٹرالیکوئڈ کی فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، سی او ڈریپ نے بتایا کہ ڈسٹری بیوٹرز کے خلاف چھاپہ مارا گیا، غیرقانونی اشیا برآمد کرتے ہوئے کمپنی کو سیل دیا گیا۔

    سی او ڈریپ نے بتایا کہ لاہور میں غیرقانونی انجکشن فروخت کرنے والوں کو گرفتار کیا گیا، بغیر لائسنس کہوٹہ روڈ پر پلاسٹک یورین کلیکشن کنٹینرز تیارکرنے والی فیکٹری پکڑی گئی۔

    ڈریپ حکام نے بتایا کہ فیکٹری سے غیرقانونی اشیا ضبط کرکے سیل کردیا گیا، مارکیٹ میں جعلی پروپیلین گلائکول کی موجودگی پر فوری الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

    سی او ڈریپ نے کہا کہ متعلقہ اداروں کو خام مال کی سخت جانچ پڑتال کی ہدایت کردی ہے، غیرقانونی طبی آلات کی تیاری، ذخیرہ میں ملوث فارماسیوٹیکل کمپنی سیل کردی گئی، صوبائی محکمہ صحت حکام کےساتھ مل کر کامیاب کارروائیاں کی گئیں۔

  • ناقص دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    ناقص دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    جہلم: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ناقص دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ 3500 لیٹر ناقص دودھ جی ٹی روڈ پر تلف کردیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائیاں داخلی راستوں پر ناکے لگا کر کی گئیں ہیں۔

    ترجمان کے مطابق 9 دودھ بردار گاڑیوں میں 30 ہزار لیٹر دودھ کو چیک کیا گیا ہے، 6 دودھ بردار گاڑیوں کو 1 لاکھ 45 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے سکھن بھینس کالونی کے باڑے میں زہریلا دودھ پلا کر مویشی چوری کا منصوبہ بنانے والے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    فوڈ اتھارٹی نے دودھ کے نمونے حاصل کرکے ابتدائی رپورٹ تیار کی، جس میں بتایا گیا کہ دودھ میں زہر کے اجزا پائے گئے ہیں، ممکنہ طور پر کسی نے ملازمین کے پینے کیلئے رکھے دودھ میں پاؤڈر نما سفوف ملایا تھا۔

    تاہم پولیس نے معاملہ حل کرانے میں ملوث 5 ملزمان گرفتار کرلیا، ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب نے بتایا کہ ملزمان سے بڑی تعداد میں بوسٹن انجکشن، زہریلے کیمیکل اور غیرقانونی اسلحہ برآمد کیا۔

    ایس ایس پی ملیر کا کہنا تھا کہ باڑے کے ملازمین نے ملزمان کیساتھ ملکرمویشی چوری کا منصوبہ بنایا، مبینہ طور پر ملازمین نے زہریلا دودھ پلا کر چوری کی واردات کرنا تھی۔

    لاڑکانہ میں سب سے مہنگا دودھ، کراچی میں سب سے مہنگی دہی: ویڈیو رپورٹ

    ایم ایل اورپورٹ کے مطابق دودھ میں زہر شامل تھا جبکہ سندھ فوڈ اتھارٹی نے بھی موقع سے دودھ کے نمونے اکھٹے کرلیے تاہم حراست میں لئے گئے ملوث افراد سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔