Tag: کریک ڈاؤن جاری

  • بیرونِ ممالک گداگری کے لیے جانیوالے بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

    بیرونِ ممالک گداگری کے لیے جانیوالے بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

    کراچی: بیرونِ ممالک گداگری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، باہر جانے والے مسافروں کی سخت اسکریننگ کی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی ہدایت پر مسافروں کی سخت اسکریننگ جاری ہے۔ گداگری کی روک تھام کے لیے تمام ایئرپورٹس کو خصوصی مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔

    ڈی جی ایف آئی اے نے بتایا کہ ملک بھر کے ایئرپورٹس سے 74 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔ مسافروں کو آف لوڈ کر کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکلز منتقل کیا گیا۔

    انھوں نے کہا کہ بھیک مانگنے میں ملوث ملزمان کے پاسپورٹس بلیک لسٹ کیے جائیں گے، عمرہ زائرین کو ٹریول ہسٹری تجزیہ رپورٹ کی بنیاد پر جانے کی اجازت دی جائے۔

    ڈی جی ایف آئی اے کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ عمرہ زائرین کی مکمل اسکریننگ اور پروفائلنگ کو یقینی بنایا جائے۔

    انھوں نے کہا کہ مسافروں کے سامان کی چیکنگ کو یقینی بنایا جائے۔ عمرہ زائرین کے پاس مطلوبہ رقم کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔

  • نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، 17 گاڑیاں تحویل میں لے لی گئیں

    نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، 17 گاڑیاں تحویل میں لے لی گئیں

    کوئٹہ : کسٹمز اور ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے نوکنڈی کے مقام پر 17 نان پیڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا، گاڑیوں کی قیمت 6 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کسٹمز اور ایف سی کی جانب سے نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ نوکنڈی کے مقام پر 17 نان پیڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

    حکام نے کہا کہ نان کسٹم پیڈگاڑیوں کی قیمت6کروڑروپےسےزائدبنتی ہے، نان کسٹمزپیڈگاڑیوں سےقومی خزانےکونقصان پہنچ رہاہے۔

    صوبے بھر اور بارڈر ایریاز میں نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کے خلاف حکمت تیار کرلی گئی ہے ، اس حوالے سے کلیکٹر کسٹمز پریونٹیو کوئٹہ عرفان جاوید نے کہا کہ غیرقانونی این سی پی گاڑیوں کے لیے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر شروع کی جائے گا۔

    کلیکٹر کسٹمز پریونٹیو کوئٹہ کا کہنا تھا کہ کریک ڈاؤن کے لیے کسٹمز و دیگر ادارے جن میں ایف سی، پولیس، لیویز اور دیگر ادارے مل کر کام کریں گے، نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں سے قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔