Tag: کریک ڈاؤن

  • بجلی چوروں کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، 105 زیر حراست

    بجلی چوروں کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، 105 زیر حراست

    ملتان : نگراں وزیر اعظم کی ہدایت پر پنجاب کے مختلف شہروں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن تواتر سے جاری ہے۔

    میپکو حکام کے مطابق ایک روز میں چیکنگ ٹیموں نے مزید 105 صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا اور 64 نئے مقدمات درج کئے گئے، بجلی چوروں کو 73 لاکھ 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جس میں سے 17 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ موقع پر وصول کیا گیا۔

    میپکو حکام کی جانب سے گارڈن ٹاؤن سب ڈویژن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کے دوران اینٹوں والے بھٹے پر ڈائریکٹ تاروں سے چوری پکڑی گئی، بستی ملوک، مدینہ ٹاؤن وہاڑی اور گلشن آباد جامپور میں 6 صارفین بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے، صارفین میٹر باڈی ری فکس کر کے اور ڈائریکٹ تاروں سے بجلی چوری کر رہے تھے۔

    میپکو ریجن میں ڈیفالٹر ٹیوب ویلوں کے خلاف بھی آپریشن کیا گیا، 13 اضلاع میں 403 نادہندہ زرعی صارفین سے 6 کروڑ 44 لاکھ روپے وصول کئے گئے، جنوبی پنجاب میں 57 کروڑ روپے سے زائد واجبات اور بقایاجات کی عدم ادائیگی پر 1020 ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع کر دی گئی۔

  • چینی آٹے کے اسمگلرز کیخلاف کاروائیاں

    چینی آٹے کے اسمگلرز کیخلاف کاروائیاں

    اسلام آباد : آٹا، چینی، کھاد کی اسمگلنگ کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، یکم ستمبر سے حکومت کی جانب سے ملک بھر میں اسمگلنگ کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا۔

    وفاقی حکومت کے جاری کردہ نئے اعدادو شمار کے مطابق یکم ستمبر سے ملک بھر سے 2ہزار 89 میٹرک ٹن چینی، 198میٹرک ٹن آٹا اور ایک ہزار 948 میٹرک ٹن کھاد پکڑی گئی۔

    اس کے علاوہ ایک ملین لیٹر ایرانی تیل کو بھی قبضے میں لیا گیا، کراچی سے 0.010 ملین لیٹر اور کوئٹہ سے 0.208 ملین لیٹر ایرانی تیل ضبط کیا گیا۔

    نگران حکومت، عسکری قیادت اور متعلقہ ادارے کی جانب سے یہ کارروائیاں پشاور، کراچی ،کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں کی گئیں۔

    اس حوالے سے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون کے عہدیداران نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چینی کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف اقدامات کو سراہتے ہیں۔

  • لاہور :  24 گھنٹے کے دوران 248 کم عمر ڈرائیورز گرفتار ،   مقدمات درج

    لاہور : 24 گھنٹے کے دوران 248 کم عمر ڈرائیورز گرفتار ، مقدمات درج

    لاہور: ٹریفک پولیس نے 24 گھنٹے کے دوران248 کم عمرڈرائیورزگرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے، سی ٹی او لاہور نے والدین کو خبردار کیا کم عمربچوں کوڈرائیونگ کی اجازت ہرگز نہ دیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورمیں ٹریفک پولیس نے کم عمرڈرائیوروں کےخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دوسواڑتالیس کم عمرڈرائیوروں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے۔

    سی ٹی اونےخبردارکیا ہےکہ اب کم عمرڈرائیوروں کا چالان کی بجائےمقدمہ درج کیا جائےگا،والدین اپنی ذمہ داری نبھائیں،کم عمربچوں کوڈرائیونگ کی اجازت ہرگز نہ دیں۔

    ٹریفک پولیس کے مطابق رواں سال کم عمر ڈرائیوروں کےخلاف بائیس ہزار چالان کاٹے گئے۔

    یاد رہے لاہور کے علاقے ڈیفنس میں کچھ دن پہلے ٹریفک حادثہ ایک ہی خاندان کے چھے افراد کی جان لے گیا تھا، اس حادثے کا سبب بننے والی گاڑی کا ڈرائیور صرف چودہ برس کا ہے۔

    پولیس نے لڑکے کو حراست میں لیکر عدالت میں بھی پیش کیا تھا، پولیس کے مطابق ملزم گاڑی کو تیز رفتاری کے ساتھ زگ زیگ کرتے ہوئے چلارہا تھا۔

    اس المناک حادثے کے بعد پولیس نے سخت ایکشن کا فیصلہ کیا اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کیلئے کم عمر ڈرائیوروں کیخلاف بھی مقدمات درج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    اس کے نتیجے میں وہ سرکاری نوکری کے اہل نہیں ہوں گے، انہیں ویزہ کے حصول میں مشکلات ہوں گی، اور تعلیم کا سلسلہ بھی جاری رکھنا مشکل ہوجائے گا۔

  • سندھ میں غیرقانونی معاشی سرگرمیوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن، سینکڑوں افراد گرفتار

    سندھ میں غیرقانونی معاشی سرگرمیوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن، سینکڑوں افراد گرفتار

    کراچی: سندھ میں غیرقانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے، جس میں پانی چوری میں ملوث 106 افراد اور مختلف جرائم میں ملوث 843 غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں غیرقانونی معاشی سرگرمیوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کیخلاف پاک رینجرز اورپولیس کی مسلسل کارروائیاں کررہی ہے۔

    کراچی میں غیر قانونی واٹرہائیڈرنٹس کے خلاف مہم بھی جاری ہے ، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی سپلائی لائن کو محفوظ بنانے کے لئے پاکستان رینجرز
    نے آپریشن میں واٹر بورڈ کے اشتراک سے 30 غیرقانونی ہائیڈرنٹس سیل کردیئے اور 106 افراد پانی چوری کے الزام میں گرفتار کیے گئے۔

    آپریشنز منگھو پیر، ناظم آباد، اورنگی، ایوب گوٹھ ، جنجل گوٹھ اور گلزار ہجری ، قیوم آباد اور جمشید کوارٹرزکےعلاقے میں قائم غیرقانونی ہائیڈرنٹس کیخلاف کئے گئے اور واٹر بوزر، موٹرز،پائپس، کیبل سمیت واٹر پمپس تحویل میں لے کر 21 ایف آئی آر درج کی گئیں۔

    صوبہ سندھ میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، ستمبر2021 سےاب تک تقریباً3432غیر قانونی طورپربسنےوالےغیر ملکیوں کو گرفتارکیا جا چکا ہے، اس کے علاوہ مختلف جرائم میں ملوث 843 غیر ملکی باشندے بھی گرفتار کیے گئے۔

    حکومت کی ہدایات پر رینجرز نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے غیرقانونی طورپرذخیرہ کی گئی پیٹرول، چینی، گندم، کھاد سمیت دیگراشیاء خردونوش برآمد کرلیں۔

    اندرون سندھ اورکراچی میں غیرقانونی طورپرذخیرہ کی گئی چینی کی تقریباً 150,000سےزائدبوریاں برآمد کی گئیں جبکہ 28 آپریشنز میں 74،589لیٹرپیٹرول برآمد جبکہ 78 افراد گرفتار کیے گئے جبکہ حب چوکی سمیت کئی علاقوں سے ہزاروں لیٹر ایرانی پیٹرول برآمد کیا گیا۔

    ڈاکوئوں، منشیات فروشوں اور اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف بھی 124 مختلف آپریشنز کیے گئے ، ان آپریشنز میں 355 افراد گرفتار، 82 ہتھیار اور 996 گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

    بڑی وارداتوں میں ملوث رکشہ ڈکیٹ اور شمس ڈکیٹ گروپ سمیت 7 بڑے گروپوں کی خلاف آپریشنز کیے گئے۔

    رینجرز،پولیس کےاشتراک سے گھوٹکی،سکھر، خیرپور،لاڑکانہ،جیکب آباد،شکارپور،کشموراور دیگرعلاقوں میں اسنیپ چیکنگ کے ذریعےمجرموں کی تلاش جاری ہے، کندھ کوٹ میں رینجرز اور پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈآپریشن میں دو آرمز ڈیلر گرفتار کیے گئے۔

  • اسکول کی اشیاء مہنگی بیچنے والوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن

    اسکول کی اشیاء مہنگی بیچنے والوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن

    کویت: مملکت میں اسکولوں کی اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویت کی تجارت اور صنعت کی وزارت کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مانیٹرنگ سخت کردی گئی ہے۔

    اسکول کا سامان فروخت کرنے والے کئی اسٹورز پر وزارتی فیصلوں کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے، جس کی نشاندہی تجارتی نگرانی ٹیم کی جانب سے کی گئی۔

    وزارت تجارت نے آن لائن جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں، معائنہ کے دوران سامنے آنے والی مختلف خلاف ورزیوں کا خاکہ پیش کیا۔

    وزارت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ خلاف ورزیاں ایسی مثالوں سے ہوتی ہیں جس میں اسکول بیگز اور دیگر اشیاء کی ڈبل قیمتیں، قیمت کے ٹیگز کی عدم موجودگی، اصل ملک کی وضاحت کرنے میں ناکامی اور کئی دیگر خلاف ورزیاں شامل ہیں۔

    وزارت نے تمام گورنریٹس میں روزانہ کی بنیاد پر دکانوں، متوازی بازاروں، لائبریریوں اور کوآپریٹو سوسائٹیوں کے باقاعدہ اور مکمل فیلڈ وزٹ کرنے کے لیے اپنی جاری وابستگی پر زور دیا تاکہ ضوابط کی سختی سے تعمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔

    واضح رہے کہ موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سرکاری اسکول جلد کھلنے والے ہیں، جس کے باعث مارکیٹوں میں اسکول سے متعلق اشیاء فروخت کرنے والوں پر سخت نگاہ رکھی جارہی ہے تاکہ مہنگی اشیاء فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

  • ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہو گیا

    ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہو گیا

    اسلام آباد: سیکریٹری پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیکریٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال نے ایک ٹوئٹ میں اطلاع دی ہے کہ ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے، مہم میں چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کو بھی اعتماد میں لیا گیا ہے۔

    سیکریٹری کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف ایکشن آسان کام نہیں ہے، بجلی چوری روکنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، پاور ڈویژن کی جانب سے فیلڈ فارمیشن کو بجلی چوروں کے خلاف سخت ایکشن کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

    انھوں نے ہدایت کی کہ فیلڈ فارمیشن بجلی چوروں کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتیں، کسی طاقت ور شخص کو بھی نہ چھوڑا جائے۔

  • اے این ایف کا ملک بھر میں کریک ڈاؤن، 75 کلو منشیات برآمد

    اے این ایف کا ملک بھر میں کریک ڈاؤن، 75 کلو منشیات برآمد

    اسلام آباد: اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے، جبکہ 7مختلف کارروائیوں میں 75 کلو منشیات برآمد کرکے خاتون سمیت 7 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے 1.652 کلو ہیروئن اور 344 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔

    اے این ایف حکام کے مطابق مستونگ کا رہائشی ملزم قطر کے لئے روانہ ہو رہا تھا جبکہ موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب اے این ایف کی جانب سے 2 کارروائیاں کی گئیں۔

    پہلی کارروائی میں مسافر بس میں سوار میر پور کی رہائشی خاتون کے بیگ سے 2 کلو چرس برآمد کرلی گئی، جبکہ دوسری کارروائی میں گاڑی میں چھپائی گئی 11 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔

    اے این ایف حکام کے مطابق ایک کارروائی میں پشاور کے رہائشی 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جبکہ کراچی میں کوریئر آفس میں تکیوں کے غلافوں میں جذب شدہ آئس برآمد کرلی گئی۔

    24کلو 380 گرام وزنی پارسل سعودی عرب کیلئے بک کیا گیا تھا، جبکہ ہزارگنجی چوک کوئٹہ کے قریب قلعہ عبداللہ کا رہائشی موٹر سائیکل سوار حراست میں لے لیا گیا۔

    ملزم کے پاس موجود بیگ سے 26 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی، خیبرکے علاقے زخا خیل میں اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 9 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی، ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

  • ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 15 ملزمان گرفتار

    ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 15 ملزمان گرفتار

    لاہور: اسلام پورہ پولیس نے ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کرنے والے  15 ملزمان کو  گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام پورہ پولیس نے ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 15 ملزمان کو  گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیا۔

    اسلام پورہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے زیر استعمال موٹر سائیکلوں کو بھی پولیس تحویل میں لے لیاگیا، ہوائی فائرنگ کرنیوالے ملزم حماد سے رائفل پستول سمیت گولیاں برآمد ہوئی ہے۔

    اسلام پورہ پولیس حکام کا مزید  کہنا ہے کہ ملزم حسیب الرحمان کو ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

  • ملک بھر میں اسمگل شدہ سگریٹس کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 30 کروڑ مالیت کے سگریٹس ضبط

    ملک بھر میں اسمگل شدہ سگریٹس کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 30 کروڑ مالیت کے سگریٹس ضبط

    کراچی: ملک بھر میں اسمگل شدہ سگریٹس کے خلاف زبردست کریک ڈاؤن میں 30 کروڑ مالیت کے سگریٹس ضبط کر لیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کسٹم انٹیلی جنس نے اسمگل شدہ سگریٹس کے خلاف کریک ڈاؤن میں گزشتہ 10 روز میں 30 کروڑ روپے مالیت کے 81 لاکھ 50 ہزار اسمگل شدہ سگریٹس ضبط کر لیے۔

    بلوچستان میں 11 کروڑ 42 لاکھ مالیت کے 42 لاکھ 80 ہزار اسمگل شدہ سگریٹس ضبط ہوئے، سندھ میں 8 کارروائیوں میں 6 کروڑ 97 لاکھ مالیت کے 14 لاکھ 20 ہزار غیر ملکی سگریٹس ضبط کیے گئے۔

    کسٹم حکام کے مطابق پنجاب میں 7 کروڑ 53 لاکھ روپے مالیت کے 12 لاکھ 94 ہزار سگریٹس برآمد ہوئے، خیبر پختون خوا میں 4 کروڑ 39 لاکھ روپے مالیت کے 11 لاکھ 55 ہزار اسمگل شدہ سگریٹس پکڑے گئے۔

    کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال 1 ارب 32 کروڑ 40 لاکھ مالیت کے سگریٹس ضبط کیے جا چکے ہیں۔

  • کراچی میں 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن، 19 گرفتار

    کراچی میں 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن، 19 گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف پولیس کے کریک ڈاؤن میں 19 پی ٹی آئی ذمہ داران و کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جن کے خلاف نو مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق ماڑی پور ٹاؤن میں جوائنٹ سیکریٹری پی ٹی آئی امین خان کو گرفتار کیا، لیاقت آباد ٹاؤن یو سی 1 سے شاجہان، اور یو سی 7 سے زاہد خانزادہ کو گرفتار کیا گیا۔

    ناظم آباد ٹاؤن کے سابق امیدوار وائس چیئرمین یو سی 6 سعید ملوک، لیاری ٹاؤن سے کونسلر شاہ فیصل اور یو سی ذمہ دار شیر زمان کو گرفتار کیا گیا، نیو کراچی یو سی 6 کے کونسلر نوید کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق آرام باغ سے بھی پی ٹی آئی کے کارکنان کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں، شہر کے مختلف علاقوں سے پولیس 19 افراد کو گرفتار کر چکی ہے۔