Tag: کریک ڈاؤن

  • پولیس پی ٹی آئی کی انتخابی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہی ہے: عمران خان

    پولیس پی ٹی آئی کی انتخابی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہی ہے: عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پولیس پی ٹی آئی کی انتخابی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج صبح سابق وزیر اعظم عمران خان نے ایک ٹوئٹ میں اسلام آباد پولیس کے حوالے سے کہا ہے کہ آئی جی پولیس کی سربراہی میں پی ٹی آئی کی انتخابی سرگرمیوں پر کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔

    عمران خان نے F10 کے یو سی چیئرمین افضل خان کی ہمت کی داد دیتے ہوئے کہا کہ جس تحریک میں افضل خان جیسے باہمت نوجوان ہوں، تو پولیس کی بربریت ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہے۔

    افضل خان کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ قومی انتخابات میں صرف چند ماہ باقی ہیں، لیکن آئی جی کی سربراہی میں پارٹی کی انتخابی سرگرمیوں پر کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔

  • بنگلا دیش حکومت کا اپوزیشن کے خلاف کریک ڈاؤن

    بنگلا دیش حکومت کا اپوزیشن کے خلاف کریک ڈاؤن

    ڈھاکا: بنگلا دیش حکومت نے اپوزیشن کے کارکنوں کے خلاف مقدمات اور گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلا دیش حکومت نے اپوزیشن کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے، ہزاروں کارکنان کے خلاف مقدمات بنا لیے گئے۔

    بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی کا دعویٰ ہے کہ بنگلادیش کی حکومت نے 4 ہزار 81 کارکنان پر جھوٹے مقدمات بنائے ہیں، جب کہ دیگر 20 ہزار حمایتیوں پر بھی مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپوزیشن جماعت نے حالیہ مہینوں میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے تھے اور عام انتخابات غیر جانب دار نگراں حکومت کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ کیا ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ بنگلا دیش میں عام انتخابات اگلے سال دسمبر میں ہوں گے، دوسری جانب ہیومن رائٹس واچ نے بنگلا دیش میں اپوزیشن کارکنوں کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلا دیشی حکام کو قانون کی حکمرانی کا احترام کرنا چاہیے اور سیاسی اپوزیشن کے حامیوں کی آزادی اور پرامن اجتماع کے حق کا تحفظ کرنا چاہیے۔

    ہیومن رائٹس واچ جنوبی ایشیا کی ڈائریکٹر میناکشی گنگولی نے کہا کہ وزیر اعظم شیخ حسینہ نے بارہا کہا ہے کہ بنگلا دیش ایک پختہ جمہوریت ہے جو انتخابات کرانے اور اقتدار کی پرامن منتقلی کی صلاحیت رکھتا ہے، لیکن اس کی بجائے پچھلے انتخابات میں تشدد، اپوزیشن پر حملوں اور ووٹرز کو دھمکیاں دی گئیں۔

  • پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی انکوائری رپورٹ فائنل

    پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی انکوائری رپورٹ فائنل

    لاہور: پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی انکوائری رپورٹ فائنل کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق 25 مئی کو تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے معاملے پر پولیس کی 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے انکوائری رپورٹ فائنل کر دی۔

    پولیس ذرائع کے مطابق انکوائری میں تحریک انصاف کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کی تجاویز کی توثیق کی گئی ہے، ڈی آئی جی سیکیورٹی محبوب رشید نے رپورٹ ڈی آئی جی آپریشن کو ارسال کر دی۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قصور وار ٹھہرائے جانے والے افسران اوراہل کاروں کو پہلے مرحلے میں شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں گے۔

    دوسرے مرحلے میں ملازمین افسران کو نوکری سے برخاست کرنے اور مقدمہ درج کرنے کی تجاویز شامل کی گئی ہیں۔

  • پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن،  فائرنگ سے پولیس اہکار جاں بحق ، باپ بیٹا گرفتار

    پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن، فائرنگ سے پولیس اہکار جاں بحق ، باپ بیٹا گرفتار

    لاہور : پنجاب میں پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران فائرنگ سے کانسٹیبل کمال جاں بحق ہوگیا ، جس کے بعد پولیس نے فائرنگ کےالزام میں باپ اور بیٹے کو گرفتار کر لیا.

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے حقیقی لانگ مارچ روکنے کیلئے پنجاب میں پولیس نے کریک ڈاؤن کیا اور پی ٹی آئی کے مرکزی وصوبائی رہنماؤں اور کارکنان کے گھروں پر رات گئے چھاپے مارے۔

    کریک ڈاؤن کے دوران لاہور کے علاقہ ماڈل ٹاؤن میں فائرنگ سے کانسٹیبل کمال جاں بحق ہوگیا، جس کے بعد پولیس پر فائرنگ کےالزام میں باپ اور بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا۔

    ملزمان میں بیٹا عکرمہ اور باپ ساجد شامل تھے ، پولیس نے ملزمان سے اسلحہ برآمد کرلیا، پولیس نے بتایا کہ شہری کے گھر چھاپے کے دوران چھت سے فائرنگ کی گئی تھی تاہم فرانزک رپورٹ اورتفتیش کے بعد اصل قاتل کا پتا چل جائے گا۔

    کانسٹیبل کمال احمد کےجاں بحق ہونے کے معاملے کی ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ کرایہ داری ایکٹ کے تحت پولیس نے آپریشن کیا، ساجد حسین سی 112 کے گھرکی گھنٹی بجائی توفائرنگ کردی گئی۔

    اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں کسی سیاسی جماعت کا ذکر نہیں، معاملے کو تحریک انصاف سے کیوں جوڑا جارہا ہے۔

    خیال رہے پولیس نے رات گئے سیڑھیاں لگا کر سابق وفاقی وزیرحماداظہر گھر میں کودے جہاں پی ٹی آئی کا اجلاس جاری تھا، اس موقع پر اہلکاروں نےیاسمین راشد کو پکڑنےکی کوشش کی تو وہ زمین پر بیٹھ گئیں۔

    اس دوران اہلکاروں نے یاسمین راشدسےموبائل فون چھیننےکی کوشش بھی کی بعد ازاں پولیس نےحماد اظہر کی رہائشگاہ کے باہر جمع ہونے والے دس پی ٹی کارکنان کوگرفتار کرلیا۔

    لاہور میں پولیس نے راجہ بشارت، مسرت جمشید چیمہ، میاں محمود الرشید اور سعدیہ سہیل سمیت متعدد رہنماؤں اور کارکنوں کےگھروں پر چھاپے مارے گئے۔

  • اسد عمر اور بابر اعوان کی گرفتاری کے لیے گھروں‌ پر چھاپے

    اسد عمر اور بابر اعوان کی گرفتاری کے لیے گھروں‌ پر چھاپے

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں اسد عمر اور بابر اعوان کی گرفتاری کے لیے ان کے گھروں‌ پر بھی چھاپے مارے گئے، تاہم ان کی گرفتاری نہ ہو سکی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بابر اعوان کے بیٹے عبداللہ بابر اعوان نے بتایا کہ ان کے گھر پر پولیس آئی اور ملازمین کو ہراساں کیا، والد نے صبح (آج) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونا ہے، انھوں نے گورنر پنجاب کو غیر آئینی طریقے سے ہٹانے سے متعلق مقدمہ لڑنا ہے۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے گھر پر پولیس نے چھاپا مارا، تاہم سابق وفاقی وزیر گھر پر موجود نہیں تھیں، ان کے ترجمان نے بتایا کہ پولیس سیڑھیاں لگا کر ان کے گھر میں داخل ہوئی، پولیس نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا، پولیس نے گھر میں موجود ملازمین سے بدتمیزی کی۔

    کریک ڈاؤن: پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکریٹری سیف الرحمان محسود گھر سے گرفتار

    راولپنڈی میں سابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کے گھر بھی چھاپا مارا گیا، پولیس اہل کار دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہوئے، تاہم راجہ بشارت حسین اور ان کے بھائی راجہ ناصر گھر پر موجود نہیں تھے، اہل کاروں نے ملازمین سے پوچھ گچھ کی، پولیس کی 6 موبائل گاڑیاں دھمیال ہاؤس چھاپے کے لیے آئی تھی۔

    رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل کے گھر پر بھی پولیس کا چھاپا پڑا، انھوں نے بتایا کہ پولیس نے بغیر وارنٹ کے گھر پر چھاپا مارا۔

    خیال رہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی قائدین اور کارکنان کے گھروں پر چھاپے جاری ہیں، پولیس پی ٹی آئی کے متعدد مقامی رہنماؤں اور کارکنان کو گرفتار کر چکی ہے، پولیس نے لاہور، سیالکوٹ، راولپنڈی، اسلام آباد، جڑانوالہ، ڈسکہ، گوجرانوالہ، چشتیاں، حافظ آباد، نارووال، کمالیہ، پیر محل، راجن پور، ملتان، لیہ، وہاڑی، خان پور، نورے والا، ساہیوال، کبیر والا، میاں چنوں، ظاہر پیر، وزیر آباد، شیخوپورہ میں بھی پولیس نے چھاپے مارے۔

    پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کے گھر پولیس کا چھاپہ

    تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف پولیس کے کریک ڈاؤن کے دوران مختلف تھانوں کی حدود میں رہنے والے رہنماؤں کی لسٹیں بھی سامنے آ گئی ہیں، ان لسٹوں میں سرگرم کارکنان اور سابق بلدیاتی نمائندوں کے نام شامل ہیں، لسٹوں میں کے پی کے ایم پی ایز کے اسلام آباد کے گھروں کے پتے بھی شامل ہیں۔

    سی سی پی او دفتر کی جانب سے کارکنوں کی فہرستیں متعلقہ تھانوں کو فراہم کی گئیں، پولیس ذرائع کے مطابق تمام ڈویژنل ایس پیز کریک ڈاؤن کی خود نگرانی کریں گے، کارکنوں کو پکڑ کر متعلقہ پولیس اسٹیشن میں نہیں رکھا جائے گا، کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کا مقصد 25 مئی کے لانگ مارچ کو روکنا ہے، لاہور کے خارجی راستوں پر بھی پولیس کی نفری بڑھا دی گئی، کارکنوں کو شہر کے خارجی راستوں پر پکڑا جائے گا۔

  • کریک ڈاؤن: پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکریٹری سیف الرحمان محسود گھر سے گرفتار

    کریک ڈاؤن: پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکریٹری سیف الرحمان محسود گھر سے گرفتار

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف کراچی میں بھی کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے، پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکریٹری سیف الرحمان محسود کو گھر سےگرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس لیڈی سرچر کے بغیر دیواریں پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئی اور سیف الرحمان محسود کو گرفتار کر لیا گیا، پی ٹی آئی رہنما عطاللہ ایڈووکیٹ کو بھی گھر کا دروازہ توڑ کر گرفتار کیا گیا۔

    بلال غفار، ارسلان تاج، سعید آفریدی، اور شاہنواز جدون کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے، تاہم کراچی میں پی ٹی آئی کی مقامی قیادت گزشتہ روز ہی محفوظ مقام پر منتقل ہوگئی تھی۔

    پی ٹی آئی کے ایم پی اے شاہنواز جدون کے گھر پولیس دوبارہ پہنچ گئی، اور کیماڑی میں ان کے گھر سے ان کے چھوٹے بھائی کو بھی گرفتار کر لیا گیا، پہلے چھاپے کے دوران شاہنواز جدون کے بیمار والد اور ایک بھائی کو گرفتار کیا گیا تھا، پولیس شاہ نواز جدون کے بیمار والد کو جیکسن تھانے لے گئی۔

    پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن، رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے اور گرفتاریاں

    پی ٹی آئی ایم پی اے شہزاد قریشی کے گھر سادہ لباس اہل کاروں نے چھاپا مارا، تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھے، پی ٹی آئی سندھ کے ترجمان ارسلان تاج بھی چھاپے کے دوران گرفتاری سے محفوظ رہے، ان کا کہنا تھا کہ وہ کل شام ہی محفوظ مقام پر منتقل ہو گئے تھے۔

    ارسلان تاج نے کہا کہ سندھ بھر میں کارکنوں اور قیادت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، تاہم کراچی میں اعلان کے مطابق دھرنا ہوگا۔

    پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کے گھر پولیس کا چھاپہ

    ادھر پورے ملک میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، میلسی میں پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے رات گئے گرفتاریاں کیں، رہنما ریاض قہم کو گرفتار کر کے پولیس نامعلوم مقام پر لے گئی، ملک امیر بخش سمیت متعدد رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔

    سرگودھا میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر نادیہ عزیز اور سابق صوبائی وزیر انصر مجید نیازی کے گھروں پر چھاپے مارے گئے، پولیس کے چھاپوں کے دوران درجنوں کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا۔ پاکپتن میں پولیس نے چھاپا مار کر پی ٹی آئی رہنما اور کونسلر شیخ محمد علی کو گرفتار کر لیا، کونسلر رانا علی رضا کے گھر گرین ٹاؤن میں بھی چھاپا مارا گیا تاہم رانا علی رضا فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ فیصل آباد میں سمندری میں تحریک انصاف کے کارکنان کے گھروں پر پولیس کے چھاپے پڑے اور مختلف علاقوں سے 10 کارکنان گرفتار کیے گئے۔

  • پنجاب میں چینی ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن، ہزاروں بوریاں برآمد

    پنجاب میں چینی ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن، ہزاروں بوریاں برآمد

    لاہور : پنجاب میں چینی کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں میں مختلف شہروں سے چینی کے ہزاروں بوریاں برآمد کرلی گئیں۔

    ‌تفصیلات کے مطابق پنجاب میں انتظامیہ کا چینی کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، فیصل آباد میں مہنگی چینی بیچنے پر شوگرملز کا گودام سیل کرکے 50کلووالی 44ہزاربوریاں ضبط کرلی گئیں۔

    ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ شوگر ملز سے چینی کاسرکاری ایکس ملز ریٹ 85 روپے کلو مقرر ہے، ملز انتظامیہ ڈیلرز سے 135 روپے فی کلو وصول کر رہی تھی۔

    ڈپٹی کمشنرآفس نے مزید بتایا کہ ناجائز منافع خوری سےبازارمیں چینی کی قیمت 160 روپے فی کلو ہو گئی ، ملز انتظامیہ نے چینی کی فروخت کا ریکارڈ بھی فراہم نہ کیا۔

    چشتیاں میں اسپشل برانچ کی نشان دہی پر اسسٹنٹ کمشنر نے چینی کےگوداموں پرچھاپہ مارا اور کارروائی میں گوداموں سے چینی کے 3ہزار سے زائد تھلے برآمد کرلئے۔

    چشتیاں:انتظامیہ نے سندھ جانے والاچینی کے تھیلوں سےبھراٹریلربھی پکڑلیا ، برآمد کی گئی چینی کی قیمت2کروڑ15لاکھ روپے سے زائد ہیں۔

    رینالہ خورد میں بھی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف انتظامیہ اور اسپیشل برانچ نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی گودام میں ذخیرہ 413 بوری چینی برآمد کرلی۔

    چیچہ وطنی میں بھی اسسٹنٹ کمشنر نے گرجا گھر روڈ پرگودام پر چھاپہ مارا اور غیرقانونی ذخیرہ چینی کے 900 سے زائد تھیلے برآمد کرلیے، اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ گودام میں ذخیرہ چینی رجسٹر نہیں کرائی گئی تھی۔

    ہارون آباد میں بھی اسسٹنٹ کمشنر نے چینی کے گوداموں پر چھاپہ مار کر 730 چینی کے تھیلےبرآمد کرلئے جبکہ 2گوداموں کو سیل اور 14 دوکانوں کو جرمانے اور سیل کردیا گیا ہے، برآمد چینی کی مارکیٹ میں مالیت پچاس لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔

  • پتنگ بازی کیخلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا حکم

    پتنگ بازی کیخلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا حکم

    لاہور : ڈی آئی جی آپریشنز ساجدکیانی نے شہر بھر میں پتنگ بازی کیخلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا حکم دے دیا اور کہا شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے عناصرسے رعایت نہ برتی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ساجدکیانی نے شہر بھر میں پتنگ بازی کیخلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ رات میں پتنگ بازی کے سدباب کیلئے ٹیمیں متحرک رہیں، کھمبوں،فلائی اوورزسے لٹکتی ڈورکو ہٹانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

    ساجد کیانی کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی کیخلاف مساجدسےاعلانات کاسلسلہ جاری رکھاجائے اور شہریوں کی زندگیوں سےکھیلنےوالےعناصرسےرعایت نہ برتی جائے۔

    گذشتہ روزلاہور کے مختلف علاقوں میں پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 77افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے گئے تھے، پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے52 پتنگ باز ، لاہور کے تھانہ نشترکالونی کی حدود سے14، کوٹ لکھپت3اور کاہنہ سے8پتنگ بازوں کو گرفتار کیا گیا۔

    ملزمان کے قبضےسے درجنوں کی تعداد میں پتنگیں اور مانجھے چرخیاں برآمد ہوئی ، جنہیں پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا تھا کہ کسی شہری کو پتنگ بازی جیسے خطرناک کھیل کی اجازت نہیں دی جائے گی، تمام ایس ایچ اوز کو اپنے علاقوں میں ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

  • تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی، دنیا بھر سے 800 ملزمان گرفتار

    تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی، دنیا بھر سے 800 ملزمان گرفتار

    ویلنگٹن / کینبرا / برلن: قانون نافذ کرنے والے یورپی و امریکی اداروں نے عالمی سطح پر سرگرم ایک بڑے گروہ کے خلاف کارروائی کر کے دنیا بھر سے 800 افراد کو گرفتار کرلیا۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق مختلف ممالک کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جرائم پیشہ افراد کی ایک ایپ کو ہیک کرکے ان کے درمیان ہونے والے گفتگو حاصل کی اور اس بنیاد پر 18 ممالک سے 800 افراد کو گرفتار کرلیا۔

    عہدیداروں کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور یورپی پولیس جبکہ امریکا کے فیڈرل بورڈ آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے آسٹریلیا، ایشیا، یورپ، جنوبی امریکا اور مشرق وسطیٰ میں عالمی سطح پر منشیات کی تجارت میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کی۔

    انہوں نے کہا کہ منظم جرائم پیشہ گینگ کے 800 سے زائد ارکان کو گرفتار کیا گیا اور دنیا بھر میں کارروائیوں کے دوران ان کے قبضے سے 14 کروڑ 80 لاکھ ڈالر برآمد کر لیے اور منشیات کی بڑی مقدار بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

    آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے کہا کہ کارروائی منظم جرائم کے خلاف ایک بڑی پیش رفت ہے، نہ صرف ملک کے اندر بلکہ دنیا بھر میں اس کی گونج ہے۔ سڈنی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ آسٹریلیا کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تاریخ میں روشن لمحہ ہے۔

    آسٹریلیا کی فیڈرل پولیس کے کمشنر ریس کیرشا نے کہا کہ پولیس نے 224 افراد کو گرفتار کیا ہے، جن میں کالعدم موٹرسائیکل گینگز کے اراکین بھی شامل ہیں۔

    دوسری جانب نیوزی لینڈ کا کہنا تھا کہ وہاں سے 35 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یورپی حکام کے مطابق سوئیڈن میں 75 ملزمان، جرمنی میں 60 اور ہالینڈ میں 49 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی آسٹریلیا کی پولیس اور ایف بی آئی نے 2018 میں شروع کی تھی، جس کے تحت امریکا میں حکام نے انوم نامی پیغام رسانی کی ایپ کا کنٹرول حاصل کرلیا جو منظم جرائم کے نیٹ ورک کے لیے استعمال ہورہی تھی۔

    دوسری جانب آسٹریلیا کے انڈر ورلڈ کے عہدیدار اپنے ارکان کو اس ایپ پر مشتمل سستے موبائل محفوظ تصور کرتے ہوئے تقسیم کر رہے تھے کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ پولیس ان کی نگرانی کرسکتی ہے۔

    گینگ کا خیال تھا کہ سسٹم محفوظ ہے کیونکہ فون میں کوئی اور سہولت نہیں تھی، نہ کوئی آواز اور کیمرے کی سہولت تھی اور ایپ بھی محدود تھی۔

    ایف بی آئی کے مطابق دنیا بھر میں 100 سے زائد ممالک میں یہ فون جرائم پیشہ گروپوں میں تقسیم کیے گئے تھے۔ آسٹریلیا کی فیڈرل پولیس کے کمشنر ریس کیرشا نے کہا کہ ہم ان منظم جرائم کے تعاقب میں تھے، وہ سب منشیات، جرائم، ایک دوسرے پر نشانہ بنانے اور معصوم لوگوں کا قتل کرنے کے بارے میں بات کرتے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیغامات کھلے انداز میں بھیجے جاتے تھے اور کسی کوڈ کے ذریعے چھپانے کی کوئی کوشش نہیں ہوتی تھی۔ کیرشا نے بتایا کہ آسٹریلیا کے انڈر ورلڈ کے بڑے عہدیدار ملک سے فرار ہیں اور انہوں نے فونز تقسیم کرکے خود اپنے ساتھیوں کا انتخاب کیا تھا۔

    آسٹریلیا کی پولیس نے ایک دن میں سب سے زیادہ وارنٹ جاری کیے اور پولیس نے آتش گیر اسلحہ اور ملٹری گریڈ کی اسنائپر رائفل جن کی تعداد 104 تھی، اور 4 کروڑ 50 لاکھ آسٹریلوی ڈالر نقدی برآمد کرلیے۔

    رپورٹ کے مطابق 70 لاکھ آسٹریلوی ڈالر سڈنی کے مضافات میں ایک باغ میں دفنائے گئے تھے، مجموعی طور پر ملزمان پر 525 الزامات عائد کیے گئے ہیں اور حکام کا کہنا ہے آنے والے ہفتوں میں مزید چارجز عائد کیے جانے کا امکان ہے۔