Tag: کریک ڈاؤن

  • کم سے کم اجرت نہ دینے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

    کم سے کم اجرت نہ دینے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دکانوں اور چھوٹے اداروں میں ورکرز کی رجسٹریشن کرنے اور کم سےکم اجرت پر عمل نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے صوبائی وزیر محنت فیصل ایوب کھوکھر نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے صوبے بھر میں دکانوں، ورکشاپس اور چھوٹے اداروں کے ورکرز کی رجسٹریشن کرنے اور کم سے کم اجرت پر عمل نہ کرنے والے اداروں کیخلاف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کیے۔

    مریم نواز نے دکانوں، پٹرول پمپس اور فیکٹریز میں کم از کم اجرت یقینی بنانےکی ہدایت کی اور کہا کہ ورکرز کو لیبر ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹریشن کے بعد گرانٹس اور دیگر مالی فوائد ملیں گے۔

    انہوں نے صوبے بھرمیں لیبر رجسٹریشن بڑھانے کا حکم دیتے ہوئے انڈسٹریل یونٹس میں لیبر کے لیے ورکنگ کنڈیشن بہتر بنانے کی ہدایات بھی کیں۔

    مریم نواز نے کہا کہ ورکرز کو کام کی جگہوں پر صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کیا جائے۔

    علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب نے لیبر کے لیے راشن کارڈ پروگرام کا جامع پلان بھی طلب کر لیا۔

    واضح رہےکہ حکومت نے رواں مالی سال کے لیے مزدور کی کم سےکم اجرت 37 ہزار روپے مقرر کی ہوئی ہے۔

  • رمضان المبارک: پنجاب میں مہنگائی کی روک تھام کیلیے کریک ڈاؤن کا حکم

    رمضان المبارک: پنجاب میں مہنگائی کی روک تھام کیلیے کریک ڈاؤن کا حکم

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں مہنگائی کی روک تھام کے لیے موثر اور جامع کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبے کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا۔ اس اجلاس میں وزیراعلیٰ نے صوبے بھر میں مہنگائی کے سدبات کے لیے موثر اور جامع کریک ڈاؤن کا حکم دیا اور چیف سیکریٹری کو گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف مہم کی نگرانی کرنے کی ذمہ داری تفویض کی۔

    مریم نواز نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو گراں فروشی کے خلاف مہم چلانے اور اشیائے خور ونوش کی طلب و رسد کی کڑی مانیٹرنگ اور ذخیرہ اندوزی روکنے کیلیے کارروائی کی ہدایت کی۔

    انہوں نے سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں طور پر آویزاں کرنے اور اشیائے خور ونوش کے نرخ سے متعلق روزانہ جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اشیائے خور ونوش کے نرخ اور معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

    مریم نواز نے رمضان میں پھلوں اور سبزیوں کی فراہمی اور نرخون کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے اور یہ اشیا مہنگی بیچنے والوں کیخلاف موثر قانونی کارروائی کی جائے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے افسران کو کہا کہ وہ روٹی اور آٹے کے نرخ پر کڑی نظر رکھیں جب کہ فوڈ اتھارٹی کھانے پینے کی اشیا کا معیار یقینی بنانے کے لیے کریک ڈاؤن کرے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈیش بورڈ پر روزانہ اشیائے خور ونوش کے نرخ میں خود چیک کر رہی ہوں۔ سہولت بازاروں میں مارکیٹ سے کم نرخ پر معیاری اشیا کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

    رمضان المبارک 2025: سحر وافطار کے اوقات جاننے کے لیے کلک کریں۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ رمضان رحمتوں اور برکتوں کامہینہ ہے۔ تاجر غریب عوام کا احساس کریں۔ پوری دنیا میں رمضان میں اشیائے ضروریہ کے نرخ کم کیے جاتے ہیں، ہمیں بھی رضا کارانہ طور پر یہ قدم اٹھانا چاہیے۔

  • پاکستان: غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف کریک ڈاؤن

    پاکستان: غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف کریک ڈاؤن

    وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر پاکستان میں غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف کریک ڈٓاؤن کر کے کئی افراد کو گرفتار کیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پوش اور مضافاتی علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو حراست میں لے لیا۔

    یہ کارروائی وزارت داخلہ کی تشکیل کردہ خصوصی ٹیم نے کی۔ اس ٹیم میں سی ٹی ڈی کے علاوہ دیگر اداروں کے نمائندے شامل تھے۔

    مذکورہ ٹیم نے غیر قانونی طور پر مقیم 41 افغان شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد ان کے ملک ڈی پورٹ کر دیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی پورٹ کیے گئے افغان شہریوں کے پاس کسی قسم کے دستاویزات نہیں تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے مختلف اوقات میں ہونے والے اس آپریشن کے نتیجے میں سینکڑوں غیر قانونی مقیم افراد کو حراست میں لے کر ان کے ملکوں میں ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔

  • پتنگ کی ڈور کی تیاری اور فروخت کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

    پتنگ کی ڈور کی تیاری اور فروخت کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

    لاہور: آئی جی پنجاب نے پنجاب پولیس کو پتنگ کی ڈور کی تیاری اور فروخت کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دیدیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پتنگ سے متعدد لوگوں کے جاں بحق ہونے کے بعد تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، اسی معاملے سے متعلق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

    اجلاس میں لاہور کے آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، اجلاس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس کو پتنگ کی ڈور بنانے اور فروخت کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔

    آئی جی پنجاب نے کہا کہ موٹر سائیکل سواروں کیلئے حفاظتی انٹینا لگانے کی مہم تیز کی جائے، اس کے علاوہ منشیات کی سپلائی چین توڑنے کیلئے اقدامات کیےجائیں۔

    اجلاس میں آئی جی پنجاب نے چینی سمیت تمام غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

  • مودی حکومت کا مقبوضہ کشمیر کے اخبارات کے خلاف کریک ڈاؤن

    مودی حکومت کا مقبوضہ کشمیر کے اخبارات کے خلاف کریک ڈاؤن

    سری نگر: نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے کے بعد اب مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر سے چھپنے والے اخبارات کے خلاف بھی کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مودی سرکار کی پالیسیوں کے مطابق چلنے سے انکار کرنے والے کشمیری اخبارات کے اشہتارات بند کر دیے گئے ہیں، تاہم اخبارات نے مودی سرکار کے دباؤ میں آنے سے انکار کر دیا ہے۔

    دوسری طرف مقبوضہ کشمیر سے شایع ہونے والے اخبارات نے بھارتی جارحیت کے خلاف انوکھا احتجاج کرتے ہوئے صفحہ اوّل خالی چھوڑ دیا۔ متعدد مرکزی اخبارات کی جانب سے اس احتجاج نے عالمی میڈیا کو اپنی جانب متوجہ کر لیا ہے۔

    اخبارات کی جانب سے صفحہ اول خالی شایع کیے جانے سے مودی سرکار کا انتہا پسند چہرہ عالمی سطح پر ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا ہے، جس سے مودی سرکار ایک بار پھر تنقید کی زد میں آ گئی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق 14 فروری کو پلوامہ حملے کے دو دن بعد ہی مودی سرکار نے آپے سے باہر ہو کر اخبارات کے خلاف ایکشن لینا شروع کر دیا تھا۔

    مودی سرکار کی جارحیت کے خلاف احتجاج کرنے والے اخبارات میں مقبوضہ کشمیر کی ترجمانی کرنے والے معروف اخبارات گریٹر کشمیر، کشمیر ریڈرز، کشمیر آبزرور اور کشمیر مانیٹر شامل ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر:‌ بھارتی ایجنسی نے میر واعظ عمر فاروق کو تفتیش کے لیے نئی دہلی طلب کرلیا

    مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ کی جانب سے مودی حکومت کی ایما پر اخبارات کے اشتہارات بند کیے جانے سے یہ اخبارات شدید مالی بحران کا شکار ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے انھیں اپنے صفحات بھی کم کرنے پڑے۔

    کٹھ پتلی انتظامیہ چاہتی ہے کہ اخبارات بھارتی فوج کے مظالم کا پردہ فاش نہ کریں، رپورٹرز کی ایک بین الاقوامی تنظیم کا کہنا تھا کہ حکام کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ کشمیری اخبارات پر اپنی رائے مسلط کرنے کے لیے انھیں ہراساں کریں۔

  • وزیرِ اعظم کا گیس چوری کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم

    وزیرِ اعظم کا گیس چوری کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے گیس بحران کے تناظرمیں گیس چوری کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں گیس کی قلت کی وجوہ کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں وزیرِ اعظم نے گیس کی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔

    [bs-quote quote=”گیس چوری کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کا بوجھ بھی صارفین پر ڈالا جا رہا ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”وزیرِ اعظم کو بریفنگ”][/bs-quote]

    اجلاس میں وزیرِ اعظم عمران خان کو ملک میں گیس فراہمی کی موجودہ صورتِ حال پر بریفنگ دی گئی۔

    اجلاس میں فوری طور پر 200 ایم ایم سی ایف ڈی گیس مزید منگوانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    وزیرِ اعظم کو اجلاس میں گیس کی سپلائی اور ڈیمانڈ میں فرق سے بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا، اجلاس میں اسد عمر، غلام سرور، فواد چوہدری اور دیگر شریک ہوئے۔

    سوئی گیس کمپنیوں کے سربراہان اور مشیروں نے بھی اجلاس میں شرکت کی، بریفنگ میں کہا گیا کہ 91 فی صد صارفین کو گیس مد میں 100 فی صد سبسڈی دی جا رہی ہے۔

    وزیرِ اعظم کو دی جانے والی بریفنگ میں یہ بھی کہا گیا گیس چوری کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کا بوجھ بھی صارفین پر ڈالا جا رہا ہے۔

    وزیرِ اعظم کو گیس بلوں میں اضافے کی شکایت پر بھی بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں کہا گیا کہ امپورٹڈ گیس کی مہنگی خرید کے معاہدوں کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا، گیس بلوں میں بارہ سے پینتیس فی صد تک کا اضافہ کیا گیا، بلوں میں اضافے کا بوجھ دس فی صد سے کم صارفین پر ڈالا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  تحریک انصاف کا سندھ میں گیس بحران ایک ہفتے میں حل کرنے کا دعویٰ

    چند روز قبل وزیراعظم نے گھریلو صارفین کے گیس بلوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر پیٹرولیم کو فوری طور پر انکوائری کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا کہ عوام پرگیس کی قیمتوں کا اضافی بوجھ ڈالنا غیر مناسب ہے۔

    یاد رہے سندھ اور بالخصوص کراچی میں گیس کی قلت کے باعث سی این جی اسٹیشنز بند ہیں جب کہ گھروں میں بھی سپلائی فراہم نہیں کی جارہی ہے، گیس کی قلت کے باعث مکین ایل پی جی سلینڈر اور لکڑیوں پر کھانے پکانے پر مجبور ہیں۔