Tag: کسان

  • بارشوں کے بعد ٹڈی دل حملوں میں تیزی آسکتی ہے،ایف اے او

    بارشوں کے بعد ٹڈی دل حملوں میں تیزی آسکتی ہے،ایف اے او

    نیویارک: فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرکنائزیشن نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں بارشوں کے بعد ٹڈی دل حملوں میں تیزی آسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرکنائزیشن کا کہنا ہے کہ بارشوں کے بعد ٹڈی دل حملوں میں تیزی آسکتی ہے کیونکہ تیز بارش ٹڈیوں کی افزائش کے لیے سازگار ہوتی ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نرم زمین پر ٹڈیاں ایک اسکوائر میٹرمیں ہزار انڈے دے سکتی ہیں، اور ایک ٹڈا یومیہ دوگرام خوراک کھا سکتا ہے۔

    فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرکنائزیشن کے مطابق درمیانے درجےکا ایک غول 33 ہزار افراد کی خوراک کھا سکتا ہے اور کروڑوں ٹڈیوں کا غول ہوا کے رخ پر یومیہ 150 کلو میٹر سفر طے کرسکتا ہے۔

    یو این فوڈ اینڈایگری کلچرآرگنائزیشن نے خبردار کیا ہے کہ مون سون میں کنٹرول نہ کیاگیا تو ٹڈیوں کو فیلڈ میں کنٹرول کرنا مشکل ہوگا۔ایف اے او نے پاکستان پر زور دیا کہ موسلادھار بارش کے بعد سروے اور ایکشن پلان پر فوری عمل کریں۔

  • سعودی حکام کا کسانوں کے لیے اہم اقدام

    سعودی حکام کا کسانوں کے لیے اہم اقدام

    ریاض: سعودی حکام نے ملک بھر میں کسانوں کی مدد کے لیے اسمارٹ فون ایپ لانچ کردی، فون ایپ کسانوں اور ماہرین زراعت کے درمیان رابطے میں معاون ثابت ہوگی۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت نے کسانوں کے لیے اپنی ای خدمات متعارف کروا دی ہیں۔

    ان میں سے ایک زراعت گائیڈ نامی اسمارٹ فون ایپ بھی ہے جس کے ذریعے مختلف علاقوں میں کسانوں کو زراعت کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی جاسکے گی۔

    اس ایپ کی تشکیل وزارت کی ان کوششوں کا حصہ ہے جس کے تحت وزارت کو ڈیجیٹلائز کیا جارہا ہے اور کارکردگی میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

    وزارت میں جنرل ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بندر بن محمد کا کہنا ہے کہ ایپ پر موصول ہونے والی 80 فیصد گزارشات زراعت کے بارے میں معلومات اور مشاورت سے متعلق ہیں جس کا کسان جلد جواب چاہتے ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ ایپ کی بدولت کسان ملک بھر کے 300 ماہرین زراعت سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

    مذکورہ ایپ کے ذریعے دونوں پارٹیز (کسان اور ماہرین) وائس کالز اور ویڈیو کالز کے ذریعے ایک دوسرے سے منسلک ہوسکتے ہیں جبکہ دستاویزات کا تبادلہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

    ڈاکٹر بندر بن محمد کے مطابق وبا کے ان دنوں میں جب بالمشافہ ملاقات اور مشاورت ناممکن ہے، ایسے میں زراعت گائیڈ ایک اہم ضرورت بن چکی ہے۔

  • گندم کٹائی کے دوران کسانوں کو سہولتیں فراہم کی جائیں،اسد قیصر

    گندم کٹائی کے دوران کسانوں کو سہولتیں فراہم کی جائیں،اسد قیصر

    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ گندم کٹائی کے دوران کسانوں کو سہولتیں فراہم کی جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی فخر امام نے ملاقات کی جس میں خصوصی کمیٹی برائے زرعی اجناس کی سفارشات سمیت لاک ڈاؤن اور موجودہ صورت حال کے باعث کسانوں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نےگندم کٹائی کے دوران کسانوں کو سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بجٹ میں خصوصی توجہ دے کر زرعی شعبے کو ترقی دی جاسکتی ہے،وزارت آئندہ بجٹ کے لیے اپنی سفارشات مرتب کرے۔

    اسد قیصر کا کہنا تھا کہ زراعت کا شعبہ قومی غذائی تحفظ، غربت کے خاتمے کے لیے اہم ہے،زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کسان دوست پالیسی زرعی شعبےکی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے،زراعت کے شعبے کی ترقی کے لیے بڑا پیکج ضروری ہے،کمیٹی سفارشات کو پالیسی کا حصہ بنا کر کسانوں کا تحفظ کیا جا سکتا ہے۔

    دوسری جانب وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی فخر امام کا کہنا تھا کہ ملک میں خوراک کی کوئی قلت نہیں،زرعی معیشت کو ترقی دینے کے لیے خصوصی کمیٹی کی سفارشات پر عمل کیا جائے گا،بہتر رابطے سے زرعی ترقی کے لیے صوبوں میں ہم آہنگی پیدا کرنا ہوگی۔

  • پنجاب کا کسان آج جتنا خوش ہے پہلے کبھی نہ تھا، فیاض الحسن چوہان

    پنجاب کا کسان آج جتنا خوش ہے پہلے کبھی نہ تھا، فیاض الحسن چوہان

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پنجاب کا کسان آج جتناخوش ہے پہلے کبھی نہ تھا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پنجاب میں309 ارب روپے سے زرعی ایمرجنسی کا نفاذ کیا،پہلی مرتبہ گنے کا ریٹ 230 پلس اور ادائیگی یقینی بنائی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ زرعی ایمرجنسی کے تحت 35 ہزار کلومیٹر کے نالے پکے کیے، ڈیڑھ سال میں 300 چھوٹے ڈیمز بنانے کا آغاز ہوچکا ہے۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پنجاب کا کسان آج جتناخوش ہے پہلے کبھی نہ تھا۔

    صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کاشت کاروں کو جدید مشینری پر 50 فیصدسبسڈی دی گئی،پنجاب میں کاشت کاروں کے لیے فی ایکڑ قرضوں کودگنا کر دیاگیا،گنے کے کاشت کاروں کو اربوں کے بقایا جات ادا کرائےگئے۔

    یاد رہے کہ یکم اپریل کو پنجاب حکومت کی جانب سے عالمی وبا کرونا وائرس کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن میں کسانوں کو سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    پنجاب حکومت کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا تھا کہ لاک ڈاؤن میں گندم کی کٹائی کے لیے مشینری لانے اور لے جانے کی سہولت دی جائے گی۔

  • کاٹن کی بحالی سےکسان اور ٹیکسٹائل کے شعبے کو فائدہ پہنچےگا، وزیراعظم

    کاٹن کی بحالی سےکسان اور ٹیکسٹائل کے شعبے کو فائدہ پہنچےگا، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کاٹن کی بحالی سےکسان اور ٹیکسٹائل کے شعبے کو فائدہ پہنچےگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ملک میں کپاس کی بحالی کے حوالے سے حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کپاس کی فصل کو کیڑوں سے بچاؤ کے لیے مستقبل کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی۔

    وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی کی تنظیم نوکا فیصلہ کیا، فیصلہ کاٹن کے شعبے میں ریسرچ کو مؤثر بنانے کے لیے کیاگیا۔ اجلاس میں اجلاس میں کاٹن سیزن 2020 کے حوالے سے ضروری اقدامات کی منظوری دی گئی۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کاٹن کی بحالی سے کسان اور ٹیکسٹائل کے شعبے کو فائدہ پہنچےگا، کاٹن کی بحالی کے نتیجے میں ملکی معیشت میں بہتری آئےگی۔

    عمران خان نے کہا کہ زرعی شعبے میں ریسرچ کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، نیشنل ایگریکلچر ایمرجنسی پروگرام کا مقصد زرعی شعبے کے مسائل حل کرنا ہے، جدیدٹیکنالوجی کا فروغ اور پیداوار میں اضافے کو یقینی بنانا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ملک میں زراعت کی ترقی اور کسان کی خوشحالی کے لیے وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے انقلابی قدم اٹھایا ہے۔

  • کسان کو فصل کی جائز قیمت اور منڈی تک رسائی دلائیں گے: وزیر اعظم

    کسان کو فصل کی جائز قیمت اور منڈی تک رسائی دلائیں گے: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کسان کو فصل کی جائز قیمت اور منڈی تک رسائی دلائیں گے، احساس پروگرام کے تحت کسانوں کے لیے صحت کارڈ کی سہولت اور تعلیمی وظائف یقینی بنائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یوم کسان پر کسانوں کو سہولتیں فراہم کرنے کا عزم دہراتا ہوں۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کسان کو فصل کی جائز قیمت اور منڈی تک رسائی دلائیں گے۔ احساس پروگرام کے تحت صحت کارڈ کی سہولت اور تعلیمی وظائف یقینی بنائیں گے۔

    اس سے قبل ایک موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ زرعی شعبے کا فروغ، چھوٹے کسانوں کو ریلیف دینا پہلی ترجیح ہے۔ زرعی اور صنعتی شعبے کی ترقی کو مساوی طور پر یقینی بنانے پر بھی توجہ ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ صوبائی حکومتیں عام آدمی کو ریلیف فراہم کریں، گنے کی قیمت ایسی مقرر کریں جس سے کسانوں کی حوصلہ افزائی ہو، چینی کی قیمت میں استحکام کو بھی یقینی بنایا جاسکے۔

  • حکومت شعبہ زراعت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرے گی، غلام سرور

    حکومت شعبہ زراعت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرے گی، غلام سرور

    اسلام آباد: وفاقی وزیر غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ حکومت شعبہ زراعت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرے گی، موجودہ حکومت شعبہ زراعت میں اصلاحات یقینی بنائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا شمار دنیا کے بڑے زرعی ملکوں میں ہوتا ہے، زرعی ملک ہونے کے باوجود پاکستان غذائی اجناس درآمد کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دالیں، سبزیاں، تیل درآمد کرنا افسوس ناک ہے، پاکستان جیسے زرعی ملک کا غذائی اجناس درآمد کرنا افسوس ناک ہے۔

    غلام سرور خان نے کہا کہ شعبہ زراعت موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت شعبہ زراعت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرے گی۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت شعبہ زراعت میں اصلاحات یقینی بنائے گی، حکومت ملک میں زرعی تحقیق کو فروغ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ سوچنا ہوگا کاشت کار مہنگے داموں بیج کیوں خرید رہے ہیں۔

    غلام سرور خان نے کہا کہ شعبہ زراعت کے وابستہ ملکی اداروں کی کیا کارکردگی ہے، حکومت کو ملک میں فصلوں کا مارکیٹنگ میکنزم تشکیل دینا ہوگا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کے 8 اضلاع ملکی غذائی ضرورتیں پوری کررہے ہیں، ہمارے ملک کے 22 اضلاع ملکی غذائی ضرورتیں پوری نہیں کرپاتے۔

  • کھیت میں مارٹر گولہ پھٹنے سے کسان جاں بحق

    کھیت میں مارٹر گولہ پھٹنے سے کسان جاں بحق

    بہاولپور: پنجاب کے شہر بہاولپور کے علاقے مروٹ میں مارٹر گولہ پھٹنے سے ایک کسان جاں بحق جب کہ ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے شہر مروٹ میں ایک کھیت میں کام کے دوران اچانک مارٹر گولہ پھٹ گیا، جس سے کسان مبشر جاں بحق جب کہ اللہ دتہ زخمی ہو گیا۔

    مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ کسان مبشر اور اللہ دتہ فصل کے لیے زمین تیار کر رہے تھے، مارٹر گولہ زمین میں دفن تھا، چوٹ لگنے سے پھٹ گیا۔

    پولیس نے کہا کہ اس بات کی تفتیش کی جا رہی ہے کہ مارٹر گولہ کس نے کھیت میں دبایا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  بہاولپور گورنمنٹ اسکول کا استاد جلاد بن گیا، تشدد کے خوف سے طالب علم جاں بحق

    موصولہ اطلاعات کے مطابق کسان کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے جب کہ زخمی کا علاج جاری ہے۔

    یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں خیبر پختون خوا کے ضلع بنوں میں بھی ایک مارٹر شیل پھٹنے سے ایک خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے تھے، ضلعی پولیس کا کہنا تھا کہ مارٹر گولہ گھر کے ایک کمرے میں رکھا ہوا تھا۔ جاں بحق افراد میں میاں بیوی اور چار بچے شامل تھے۔

    رواں برس اپریل میں بھی پشاور کے ایک علاقے لنڈی سڑک کے ایک گودام میں مارٹر گولہ پھٹنے سے دو افراد زخمی ہو گئے تھے، زخمیوں میں گودام کا مالک اور اس کا دس سالہ بیٹا شامل تھے۔

  • پنجاب حکومت بارشوں سے متاثرہ کسانوں کے نقصان کا ازالہ کرے گی

    پنجاب حکومت بارشوں سے متاثرہ کسانوں کے نقصان کا ازالہ کرے گی

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے سیاسی معاون برائے مذہبی امورسید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ پنجاب میں حالیہ بارشوں و ژالہ باری سے فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کا سروے کیا جارہاہے اوراس ضمن میں حکومت نے بورڈ آف ریونیو اورپی ڈی ایم اے کو ہدایات جاری کردی ہیں۔،

    تفصیلات کے مطابق کاشت کاروں سے گفتگو میں انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ سروے کی رپورٹ آنے کے بعد کسانوں کے نقصانات کا ازالہ کریں گے اور کاشتکاروں کے نقصانات کے ازالے کےلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔

    کاشتکاروں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کسان کے مفاد کونقصان نہیں پہنچنے دے گی،حکومت کاشتکاروں کےساتھ مکمل ہمدردی رکھتی ہے اور مشکل وقت میں کاشتکاروں کےساتھ کھڑے ہیں ۔

    ان کا کہنا تھا کہ گندم خریداری مہم کے دوران کسانوں کو ان کی محنت کاپورا معاوضہ ملے گا۔ خریداری مہم کے دوران کاشتکاروں سے گندم کا دانہ دانہ خیدا جائے گا۔گندم خریداری کیلئے رواں سال سے 130 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کاشتکار کی سہولت کیلئے گندم خریداری کا ٹارگٹ بڑھانا پڑا تو بڑھائیں گے۔ نئے پاکستان میں ں کاشتکار سر اٹھا کر جئے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے گندم خریداری مہم کےلئے بھی بہترین انتظامات کیے ہیں اورپنجاب حکومت کے ان اقدامات سے کاشتکارکے مفادات کوتحفظ ملے گا۔

  • کسان خوشحال ہوگا توملک ترقی کرے گا‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    کسان خوشحال ہوگا توملک ترقی کرے گا‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ زرعی شعبہ معیشت کی مضبوطی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ شعبہ زراعت کی ترقی، کسانوں کی خوشحالی ہمارا مشن ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ زرعی شعبہ معیشت کی مضبوطی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، کسان خوشحال ہوگا تو ملک ترقی کرے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ملکی معیشت کی ترقی کسان کی خوشحالی سے وابستہ ہے، زرعی شعبے کے لیے لانگ ٹرم منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سرٹیفائیڈ کاٹن سیڈ مہیا کرنے کی منظوری دی جا چکی ہے، سرٹیفائیڈ کاٹن سیڈ سے کپاس کی پیداوار میں بہتری آئے گی۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ جعلی زرعی ادویات تیاروفروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن ہوگا، جعلی زرعی ادویات کے ناسورکو ختم کریں گے۔

    سابق ادوارمیں‌ ترقی کے نام پرجنوبی پنجاب کے ساتھ دھوکا دیا گیا، عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت عمل پر یقین رکھتی ہے، سابق دور میں خوشحالی اور ترقی کے نام پر دھوکا دیا گیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ڈرامے بازیوں کا دور گزرچکا ہے ماضی میں حکومتوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا، سابق دور حکومت میں ترقی اور خوشحالی کے نام پر دھوکا کیا گیا۔