Tag: کسوہ

  • مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ ’’کسوہ‘‘ کی تبدیلی کی پُروقار تقریب کا آغاز

    مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ ’’کسوہ‘‘ کی تبدیلی کی پُروقار تقریب کا آغاز

    مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ’’کسوہ‘‘کی تبدیلی کی سالانہ تقریب کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔ غلافِ کعبہ حرم شریف پہنچا دیا گیا۔

    نئے اسلامی سال کی آمد پر غلافِ کعبہ کی منتقلی کا عمل مکمل کرلیا گیا، غلافِ کعبہ کسوہ کمپلیکس سے سخت سیکیورٹی میں منتقل کیا گیا۔

    کعبہ کے صحن میں روح پرور تبدیلی کا عمل شروع ہوگیا، غلاف کی تنصیب میں کسوہ کمپلیکس کے ماہر کاریگر شریک ہیں۔

    اس کے علاوہ حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈنسی و سرکاری ادارے عمل میں شامل ہیں، پرانے غلاف کی جگہ نیا غلاف تہہ بہ تہہ چڑھایا جا رہا ہے۔

    ہر سال یکم محرم کو غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی روایت نبھائی جاتی ہے، اس موقع پر ہزاروں زائرین طواف کرتے ہوئے ایمان افروز لمحے کا پرنور نظارہ کر رہے ہیں۔

    غلاف کعبہ کی تیاری کے مراحل میں سخت جانچ پڑتال اور کوالٹی کنٹرول ہوتا ہے۔ اس کی منتقلی کیلئے خصوصی ٹریلر اور سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے، کسوہ کی تیاری کیلئے مخصوص پانی اور اعلیٰ معیار کا خام ریشم استعمال ہوا ہے۔

    کسوہ کی تیاری میں 24قیراط سونا، چاندی کے دھاگے سے کشیدہ کاری کی جاتی ہے۔ قرآنی آیات کو انتہائی نفاست، انجینئرنگ کے اصولوں کے تحت کپڑے پر چھاپا گیا ہے۔

    اتارے گئے غلاف کعبہ سے سونے کے حصے الگ کرکے محفوظ کیے جاتے ہیں، غلاف کعبہ میں شامل ہر آیت کی کشیدہ کاری انتہائی باریک بینی سے کی جاتی ہے۔

    اسلام آباد میں غلافِ کعبہ اور تبرکاتِ نبوی ﷺ کی زیارت

    کسوہ کی تیاری میں سادہ اور نقش دار دونوں اقسام کی بُنائی ہوتی ہے، سال بھر کی محنت کے نتیجے میں خانہ کعبہ کا غلاف تیار ہوتا ہے۔

  • کسوہ فیکٹری نے نیا غلافِ کعبہ تیار کر لیا

    کسوہ فیکٹری نے نیا غلافِ کعبہ تیار کر لیا

    مکہ مکرمہ: سعودی عرب کی کسوہ فیکٹری نے نیا غلافِ کعبہ تیار کر لیا یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا۔

    عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی کسوہ فیکٹری نے نیا غلافِ کعبہ تیار کر لیا گیا ہے، غلافِ کعبہ یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا۔

    غلاف کعبہ حرمین شریفین انتظامیہ کو 10 ذی الحجہ کو حوالےکیا جائےگا، تاہم تبدیلی یکم محرم الحرام کو کی جائےگی، بیت اللہ کا غلاف ہرسال تبدیل کیاجاتا ہے کئی دہائیوں سے اس کیلئے نو ذی الحجہ کا دن مقرر تھا۔

    غلاف کعبہ میں 670 کلو گرام ریشم، 120کلو گرام سونے اور 100 کلو گرام چاندی کا دھاگہ استعمال کیا گیا، غلافِ کعبہ کی تبدیلی کے عمل میں 200 ہنر مندوں نے حصہ لیا۔

    واضح رہے کہ غلافِ کعبہ کی تبدیلی یکم محرم کو کی جائے گی اس قبل رش سے بچنے کے لیے غلافِ کعبہ ہر سال نو ذی الحجہ کو تبدیل کیا جاتا تھا جب عازمینِ حج میدانِ عرافات چلے جاتے تھے۔