Tag: کسٹم

  • کسٹم نے فراڈ سے منگوائی گئی اشیاء اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

    کسٹم نے فراڈ سے منگوائی گئی اشیاء اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

    کسٹم نے ملائیشیا سے المونیم فوائل کی آڑ میں مختلف اشیا کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کلیکٹر کسٹمز انفورسمنٹ معین الدین احمدوانی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملائیشیا سے المونیم فوائل کی آڑ میں مختلف اشیا کی  اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

    کسٹم حکام کے مطابق ایکسپورٹ سہولت اسکیم کے تحت فراڈ سے کلیئر کرایا گیا کنٹینر پکڑا گیا ہے یہ کارروائی قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمنل پر کی گئی۔

    کسٹمز کے ڈپٹی کلیکٹر کا کہنا ہے کہ کنٹینر سے طبی آلات، ای سگریٹس اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے، فراڈ سے منگوائی گئی اسمگل اشیا کی مالیت 14 کروڑ ہے۔

    دوسری جانب اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ کے زیر اہتمام منشیات تلف کرنے کی سالانہ تقریب منعقد کی گئی، سندھ کے صوبائی وزیرمکیش کمار چاؤلہ نے کہا اینٹی نارکوٹکس فورس اپنی قلیل نفری اور محدود وسائل کے باوجود منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کی سرکوبی کے لئے بلا امتیاز کاروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اے این ایف ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے۔ اس ضمن میں دنیا میں رائج جدید طریقہ کار اختیار کرتے ہوۓ پورٹ قاسم پر موجود پلانٹ پر منشیات کو تلف کیا ہم اپنی نسلوں کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے ساتھ ساتھ آئندہ نسلوں کے لیے صاف شفاف آب وہوا کو یقینی بنارہے ہیں۔

  • کراچی اسمگل کی جانے والی کروڑوں روپے کی چھالیہ ضبط

    کراچی اسمگل کی جانے والی کروڑوں روپے کی چھالیہ ضبط

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں 6 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا اسمگل کیا جانے والا سامان ضبط کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کسٹم انٹیلی جنس انسداد اسمگلنگ ٹیم کراچی نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 6 کروڑ 40 لاکھ سے زائد مالیت کا اسمگل شدہ سامان پکڑلیا۔

    ترجمان کسٹم کا کہنا ہے کہ موچکو کے علاقے میں کراچی داخل ہونے والے ڈمپر کو روکا گیا، ڈمپر میں بھاری مقدار میں اسمگل شدہ مضر چھالیہ ضبط کی گئی، ضبط شدہ چھالیہ اور گاڑی کی مالیت تقریباً 2 کروڑ روپے ہے۔

    ترجمان کے مطابق سپر ہائی وے اور گھگر پھاٹک پر بھی مختلف گاڑیوں کو روکا گیا، دونوں گاڑیوں سے مضر صحت چھالیہ اور گٹکا برآمد ہوا، ضبط کی گئی گاڑیوں اور سامان کی مالیت 1 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے۔

    دیگر کارروائیوں میں مختلف اسمگل کیے جانے والے ٹرک، ڈیزل، سگریٹ، گٹکا، غیر ملکی ٹائر، کپڑے، دودھ اور کھانے کی اشیا پکڑی گئیں۔ ضبط شدہ سامان کی کل مالیت 6 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے۔

  • کسٹم کا میگا کرپشن اسکینڈل، 25 سے زائد افسران شامل تفتیش

    کسٹم کا میگا کرپشن اسکینڈل، 25 سے زائد افسران شامل تفتیش

    کراچی: کسٹم پائلٹ پروجیکٹ کے لیے ادائیگی کے معاملے میں نیب تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب نے کسٹم کے موجودہ اور ریٹارئرڈ 25 سے زائد افسران کو بھی شامل تفتیش کر لیا ہے، کسٹم کے میگا کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات اور ریفرنس کی منظوری چئیرمین نیب نے دی تھی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شامل تفتیش ہونے والے پچیس میں سے تین افسران نے نیب کی چار رکنی ٹیم کو بیان ریکارڈ کرا دیا ہے، کسٹم کے کلیئرنس سسٹم کے پائلٹ پراجیکٹ میں 11 ملین ڈالر سے زائد رقم بغیر کام کے ایک غیر ملکی کمپنی کو دیے گئے تھے۔

    ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ 11.25 ملین ڈالر ایک بھارتی شہری کی کمپنی اگلیٹی کو ادا کیے گئے تھے، اس کیس میں سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ اور ایف بی آر کے دو سابق چئیرمینز کو بھی نیب نے نوٹس جاری کیے تھے۔

    ذرائع کے مطابق ادائیگی کسٹم سافٹ ویئر پائلٹ پروجیکٹ کے لیے کی گئی تھی، اور پندرہ سال گزرنے کے باوجود کسٹم کا کلیئرنس سسٹم تاحال نہیں بنایا جا سکا تھا۔

  • سعودی کسٹم حکام کی مملکت پہنچنے والے مسافروں کے لیے ضروری ہدایت

    سعودی کسٹم حکام کی مملکت پہنچنے والے مسافروں کے لیے ضروری ہدایت

    ریاض: سعودی عرب کے کسٹم حکام کی جانب سے مملکت پہنچنے والے مسافروں کو کہا گیا ہے کہ 60 ہزار ریال مالیت سے زائد رقم، سونے کے زیورات، قیمتی دھات یا غیر ملکی کرنسی رکھنے والے ظاہر نہ کرنے پر جرمانہ دینے کے پابند ہوں گے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی محکمہ کسٹم کی جانب سے یاد دہانی کرواتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مملکت آنے اور جانے والے مسافر مقررہ حد سے زیادہ نقد رقم یا قیمتی اشیا کو ظاہر کرنے کے پابند ہیں۔

    محکمہ کسٹم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت آنے اور جانے والے ایسے مسافر جن کے پاس 60 ہزار ریال مالیت سے زائد رقم، سونے کے زیورات، قیمتی دھات یا غیر ملکی کرنسی ہو انہیں چاہیئے کہ وہ محکمہ کسٹم کی جانب سے فراہم کردہ ڈیکلریشن فارم بھر کراس پر تصدیق کروا لیں۔

    محکمہ کسٹم کی جانب سے فارم آن لائن بھی دستیاب ہے جسے وہ مملکت آمد سے قبل حاصل کر سکتے ہیں، علاوہ ازیں تمام ہوائی اڈوں اور کسٹم چیک پوسٹوں پر بھی فارم مہیا کیے گئے ہیں۔

    مذکورہ رقم یا قیمتی اشیا کے بارے میں محکمہ کسٹم کو مطلع نہ کیا جانا قانون شکنی شمار ہوگی جس کے مطابق مسافر سے برآمد ہونے والی اشیا اور کرنسی نوٹوں کی مجموعی مالیت کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

    محکمہ کسٹم کا مزید کہنا تھا کہ خلاف ورزی دوسری مرتبہ دہرائے جانے کی صورت میں جرمانے کا تناسب 50 فیصد کردیا جائے گا۔

    تحقیقات میں اگر یہ ثابت ہوجائے کہ رقم منی لانڈرنگ میں استعمال کی گئی ہے تو ایسی صورت میں پوری رقم یا دیگر قیمتی اشیا ضبط کر کے خلاف ورزی کے مرتکب شخص کو پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا۔

  • بیرون ملک کیا چیز لیکر جائیں، کیا نہیں؟ فضائی سفرکرنے والے  ہوشیارہوجائیں

    بیرون ملک کیا چیز لیکر جائیں، کیا نہیں؟ فضائی سفرکرنے والے ہوشیارہوجائیں

    کراچی : فضائی سفر کرنے والوں پر ایف بی آر اور کسٹم نے سخت شرائط کا اطلاق کردیا ، ایکسپورٹ پالیسی اور پروسیجر آرڈر کے تحت 11 اشیا کو ممنوعہ قرار دیا گیا ہے اور یہ بھی بتایا گیا کہ مسافر کتنی غیرملکی کرنسی لے کر جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بیرون و اندرون ملک فضائی سفر کرنے والے ہوشیار ہوجائیں، فضائی سفر کرنے والوں پر ایف بی آر اور کسٹم کی جانب سے سخت شرائط کا اطلاق کردیا گیا۔

    جس کے مطابق 5سال کا بچہ ایک وقت میں ایک ہزار ڈالر یا مساوی اور سال میں 6 ہزارڈالریااس کےمساوی غیرملکی کرنسی لے کر جا سکتا ہے جبکہ 6 سے 18سال کا مسافرایک وقت میں5ہزارڈالر اور سال میں 30ہزار ڈالر لے کر جا سکتا ہے۔

    شرائط میں کہا گیا 18 سال سے زائد عمر کے مسافر10ہزارڈالراور سال میں 60ہزارڈالرلےجاسکتاہے جبکہ ایکسپورٹ پالیسی اور پروسیجر آرڈر کے تحت11 اشیا کو ممنوعہ قرار دیا گیا ہے۔

    جس کے مطابق سونا، چاندی، پلازیم، جواہرات اورسونے کے زیورات لےجانے ، 3ہزار سے زائدپاکستانی کرنسی لے جانے اور نوادرات، آثار قدیمہ اور ممنوعہ اشیا لے جانے پر پابندی عائد ہے۔

    ملکی مفاد کے خلاف لٹریچراورقابل اعتراض مواد ، نقلی، جعلی اشیاء، ٹاکسک کیمیکل یا اجزا لے جانے پر بھی پابندی عائد ہے جبکہ
    اسلحہ،بارودی موادوزارت دفاع کی این اوسی کےعلاوہ ساتھ لے جانے پر پابندی ہے۔

    ایٹمی، کیمیائی یاتابکاری سےمتعلق اشیا اور پالتو کتے، بلیاں سرٹیفیکیٹ کے علاوہ ساتھ لے جانے پر بھی پابندی ہوگی، اس سلسلے میں وزیراعظم کی ہدایت پرجناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرخصوصی شکایتی سیل بنادیا گیا ہے۔

  • لاہور ایئرپورٹ  پر سونے کی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا گیا

    لاہور ایئرپورٹ پر سونے کی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا گیا

    کراچی: ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے علامہ اقبال انٹرنیشل ایئرپورٹ پر سونے کی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے سونے کی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا۔ اے ایس ایف کا کہنا ہے کہ امریکی خاتون پرواز 342 لاہور سے مسقط جا رہی تھی، دوران چیکنگ خاتون کے سامان سے 2 سونے کے بسکٹ برآمد ہوئے۔

    اے ایس ایف نے خاتون مسافر کو کسٹم کے حوالے کر دیا، کسٹم نے سونے کے بسکٹ قبضے میں لے کرمسافر خاتون کو سفر کی اجازت دے دی۔

    اس سے قبل گزشتہ ہفتے لاہور ایئرپورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے لندن جانے والی پرواز کے مسافر کے سامان سے 20 کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کی تھی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات کسٹم اہلکاروں نے چیکنگ کے دوران مسافر کے سامان سے 17 ہزار امریکی ڈالر، 25 ہزار 600 یوآن جبکہ 25 ہزار 780 بھارتی روپے برآمد کیے تھے۔

    کسٹم حکام کا کہنا تھا کہ مسافر نجی ایئر لائن لائن کی پرواز 6018 سے ارمچی جا رہا تھا، مسافر کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی۔

  • حکومت کا خام مال کی درآمد پر کسٹم کلیئرنس کو آسان بنانے کا فیصلہ

    حکومت کا خام مال کی درآمد پر کسٹم کلیئرنس کو آسان بنانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت نے خام مال کی درآمد پر کسٹم کلیئرنس کو درآمد کنندگان کے لئے آسان بنانے کا فیصلہ کر لیا.

    چیئرمین ایف بی آر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ درآمد کنندگان کو اب قطعی ہراساں نہیں کیا جائے گا.

    شبر زیدی نے کہا ہے کہ حکومت نے صنعت کاروں کی سہولت کے لئے یہ اہم فیصلہ کیا ہے،60 فی صد کنٹینرز کو گرین چینل کے ذریعے کلیئر کیا جائے گا.

    [bs-quote quote=” درآمد کنندگان کو اب قطعی ہراساں نہیں کیا جائے گا.” style=”style-8″ align=”left” author_name=”شبر زیدی”][/bs-quote]

    چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا تھا کہ دو مہینے میں کلیئرنس کاعمل مکمل ہو جائے گا.

    اس ضمن میں چیئرمین ایف بی آر نے چیئرمین ایس ای سی پی کو خط لکھا ہے اور کاروباری کمپنیز کے فنانشل اکاؤنٹس کو شفاف بنانے میں تعاون کی درخواست کی ہے.

    یاد رہے کہ آج احساس پروگرام کے تحت منعقدہ تقریب میں نے وزیر اعظم نےکہا تھا کہ ہم ایف بی آرکو ٹھیک کریں گے، تہیہ کررکھا ہےکہ ایف بی آر کے ذریعے ٹیکس جمع کر کے دکھائیں گے.۔

    خیال رہے کہ 2 جولائی 2019 کو اے آر وائی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے شبر زیدی نے کہا تھا کہ نان فائلرز رہنے کی گنجایش آئین میں بھی نہیں ہے، ہم ٹیکس نہ دینے کے نظام کے سامنے کھڑے ہو گئے ہیں، پاکستان کی غیر دستاویزی معیشت کو سیدھا کرنے کا مشن شروع کر دیا ہے۔.

  • کسٹم نے سونے کے نادر زیورات کی اسمگلنگ ناکام بنادی

    کسٹم نے سونے کے نادر زیورات کی اسمگلنگ ناکام بنادی

    کراچی: کسٹم حکام نے جناح ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سونے کے نادر زیورات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق نادر زیورات کراچی سے اسمگل کرکے تھائی لینڈ لے جانے کی کوشش کی جارہی تھی، مسافر کے قبضے قیمتی سونے کی نوادرات بر آمدکر لیے گئے۔

    ڈپٹی کلکٹر کسٹم محمد فیصل کا کہنا ہے کہ مسافر سے ایک سو پندرہ تولے قدیم سونا اور بیس تولے چاندی کے زیورات بر آمد کر لیے گے۔

    اانہوں نے کہا کہ اسرار محمد نامی مسافر سے گیارہ ہزار دو سو پچاس ڈالر بھی ملے ہیں، مسافر قیمتی سونے اور چاندی نادر زیورات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشیش کر رہا تھا۔

    کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ مسافر کو گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، مزید تحقیقات کررہے ہیں جلد مزید حقائق منظر عام پر آئیں گے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ماہ کسٹم کے عملے نے چھاپہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ ممنوعہ چائنیز سالٹ برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

    کسٹم کی کارروائی : لاکھوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ ممنوعہ چائنیز سالٹ برآمد

    واضح رہے کہ 31 جنوری کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک منشیات سپلائی کرنے والے نیٹ ورک کے 2 افراد گرفتارکیے تھے۔

  • ہاکس بے، کسٹم کی کارروائی، 45 کروڑ روپے کی مالیت کے موبائل فونز اور ٹیبلیٹس برآمد

    ہاکس بے، کسٹم کی کارروائی، 45 کروڑ روپے کی مالیت کے موبائل فونز اور ٹیبلیٹس برآمد

    کراچی : کسٹم اپریزمنٹ ویسٹ نے ہاکس بے پر کارروائی کرتے ہوئے پنتالیس کروڑ روپے کی مالیت کے غیر قانونی طور پر در آمد کیے گئے موبائل فون اور سم والے ٹیبلٹ برآمد کر لیے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق کسٹم اپریزمنٹ ویسٹ نے خفیہ اطلاع پر کر کارروائی کرتے ہوئے ہاکس بے پر ایک کنٹینر پر چھاپا مار کر موبائل فونز اور ٹیبلیٹ کی اسمگلنگ کو ناکام بنادیا جب کہ کنٹینر ضبط کر کے سامان منگوانے والی کمپنی کے دو عہدیداروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے.

    ڈپٹی کلکٹر عمران رسول اپریزمنٹ ویسٹ نے اے آروائی نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہاکس بے میں کی گئی کارروائی کے دوران کنٹینر سے اسمگل شدہ موبائل فونز اور ٹیبلٹ برآمد کر لیے ہیں جنہیں کپڑے اور ریفریجریٹر پارٹس ظاہر کرکے برآمد کیا گیا تھا اور مقامی مارکیٹ میں فروخت کیا جانا تھا.

    ڈپٹی کلکٹر عمران رسول نے مزید بتایا کہ تحویل میں لیے گئے سامان کی مالیت 45 کروڑ روپے بنتی ہے جب کہ تحویل میں لیے گئے کنٹینرکی ابھی بمعہ سامان ملک کی کسی ڈرائی پورٹ میں کسٹم چیکنگ کی جانی تھی کہ اس سے قبل ہی اسمگلنگ کا سامان بمعہ ملزمان دھر لیا گیا۔

    ملزمان کی گرفتاری اور تفتیش کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ کنٹینر ضبط کرکے کمپنی کے دو اہم عہدیداروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو غلط بیانی کر کے کپڑے اور ریفریجریٹر کے آلات کی جگہ موبائل فونز اور ٹیبلیٹس منگوایا کرتے تھے.

    ڈپٹی کلکٹر عمران رسول نے چھاپا مار کارروائی کو اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف دھوکہ دہی اور اسمگلنگ کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کسٹم کی جانب سے کنٹینرز کی 100 فیصد ایگزامینیشن، سینکڑوں کنٹینرزپھنس گئے

    کسٹم کی جانب سے کنٹینرز کی 100 فیصد ایگزامینیشن، سینکڑوں کنٹینرزپھنس گئے

    کراچی: کسٹم کی جانب سے کنٹینرز کی سو فیصد ایگزامینیشن کے باعث پورٹ قاسم اورکراچی پورٹ پرسینکڑوں کنٹینرزپھنس گئے، ملک کی دونوں بندگاہ جام ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا۔

    کراچی چیمبرکےصدرعبد اللہ ذکی کےمطابق کسٹم حکام کی نااہلی کے باعث درآمدی مال کےسینکڑوں کنٹینرزپورٹ ٹرمینلزپر پھنس گئےہیں،انہوں نےبتایا کہ قاسم انٹرنیشنل کنٹینرزٹرمنل پرپانچ سو، کراچی انٹرنیشنل کنٹینرزٹرمنل پر700 اورپاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمنل پر800 کنٹینرزکلئیر نہ ہونے کے باعث پھنس گئے ہیں، وی بوک کے تحت درآمدی مال کی پانچ فیصد کے بجائے سو فیصد ایگزامینیشن کرنے سےکلیئرنس تاخیرکا شکارہو گئی ہے، عبداللہ ذکی نےکسٹم حکام سےدرآمدی کنٹینرزکلیئرکرنےکا مطالبہ جبکہ وزیراعظم اوروزیرخزانہ سے معاملے کا فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔