Tag: کسٹمز

  • کسٹمز نے کراچی ایئرپورٹ پر کروڑوں روپے کے زیورات کی اسمگلنگ ناکام بنادی

    کسٹمز نے کراچی ایئرپورٹ پر کروڑوں روپے کے زیورات کی اسمگلنگ ناکام بنادی

    کراچی: کسٹمز نے کراچی ایئرپورٹ پر زیورات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، 2 کروڑ روپے سے زائد کے زیورات پکڑے گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کسٹمزحکام نے بتایا کہ کسٹمز نے کراچی ایئرپورٹ پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 کروڑ 38 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات برآمد کرلیے ہیں، مسافر نے ہوشیاری سے ان زیورات کو جسم پر چسپاں کیا تھا۔

    کسٹمز نے بتایا کہ برآمد سامان میں سونے کا ہار، چین، بالیاں، ہیرے کی انگوٹھی اور ہار شامل ہیں، دبئی سے کراچی آنے والے مسافر نے جسم پر لگے پرس میں اشیا چھپا رکھی تھیں۔

    اس سے قبل کسٹمز انفورسمنٹ سیل نے موبائل مارکیٹ صدر میں چھاپہ مار کر کروڑوں مالیت کے بھارتی ساختہ موبائل فونز، ٹیبلٹس، گھڑیاں، ٹیبلٹس، پینسلز اور ایئر پوڈ ضبط کر لیے تھے۔

    ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ سید محمد رضا نقوی کا کہنا تھا کہ چھاپہ میں 3 کروڑ روپے مالیت کے ایپل آئی فون،ایپل میک بک، ایپل واچز، ایپل پینسلز، سیمسنگ ٹیبلیٹس، ایئر پوڈز اپنی تحویل میں لےکر ضبط کر لیے ہیں۔

  • افریقہ بھیجے جانے والے سامان سے اربوں مالیت کی 5 ملین ٹراما ڈول گولیاں برآمد

    افریقہ بھیجے جانے والے سامان سے اربوں مالیت کی 5 ملین ٹراما ڈول گولیاں برآمد

    کسٹمز نے کراچی ٹرمینل سے افریقہ بھیجے جانے والے سامان سے اربوں مالیت کی 5 ملین سے زائد ٹراما ڈول گولیاں برآمد ہوئیں۔

    کسٹمز انفورسمنٹ کے ڈپٹی کلکٹر رضا نقوی کے مطابق کراچی ٹرمینل سے افریقہ بھیجے جانے والے سامان سے 2.8 ارب مالیت کی 5.6 ملین ٹراماڈ ول گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

    ڈپٹی کلکٹر کے مطابق ٹراما ڈول دوا نشہ آور اشیا میں استعمال کی جاتی ہیں اور کئی ممالک میں پابندی ہے، ٹراما ڈول گولیوں کو تولیہ کی  برآمدی کنسائمنٹ ظاہر کیا گیا تھا۔

    ڈپٹی کلکٹر محمد رضا نقوی نے بتایا کہ کنسائمنٹ  کنٹینرز کراچی ٹرمینل سے رسک مینجمنٹ سسٹم  سےکلیئر ہوچکا تھا، اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ نے پورٹ قاسم  پر کنٹینر کو بحری جہاز پر لوڈ ہونے سے پہلے روکا۔

    کسٹمز انفورسمنٹ کے ڈپٹی کلکٹر محمد رضا نقوی نے مزید کہا کہ کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کی کوشش کررہے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-coast-guard-seized-drugs/

  • کسٹمز نے دسمبر 2024 میں ڈیوٹی، ٹیکسز کی مد میں کھربوں روپے وصول کیے

    کسٹمز نے دسمبر 2024 میں ڈیوٹی، ٹیکسز کی مد میں کھربوں روپے وصول کیے

    کراچی: کسٹمز نے گزشتہ سال دسمبر 2024 کے دوران ڈیوٹی، ٹیکسز کی مد میں کھربوں روپے وصول کیے، آمدنی میں زبردست اضافہ ہوا۔

    کسٹمز میں فیس لیس اسیسمنٹ کے بعد آمدنی میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، کسٹمز نے دسمبر کے مہینے میں ڈیوٹی، ٹیکسز کی مد میں 287 بلین روپے وصول کیے ہیں، کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 86 ارب روپے وصول کئے گئے۔

     

    نان کسٹمز پیڈ اشیا کی اسمگلنگ میں ملوث 9 ملزمان گرفتار

     

    چیف کلیکٹر جمیل ناصر نے بتایا کہ دسمبر 2023 میں کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 67 ارب روپے جمع کئے گئے تھے، 2023 دسمبر میں آمدنی 226 ارب تھی

    جمیل ناصر نے مزید کہا کہ رواں سال کی آمدنی دسمبر 2023 کے مقابلے میں 27 فیصد زیادہ ہے، فیس لیس اسیسمنٹ سسٹم سے 14 ہزار گڈز ڈکلیرشن بروقت کلیئر کی گئیں۔

    https://urdu.arynews.tv/rangers-custom-arrested/

  • نان کسٹمز پیڈ اشیا کی اسمگلنگ میں ملوث 9 ملزمان گرفتار

    نان کسٹمز پیڈ اشیا کی اسمگلنگ میں ملوث 9 ملزمان گرفتار

    کراچی: رینجرز اور کسٹمز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کے دوران نان کسٹمز پیڈ اشیا کی اسمگلنگ میں ملوث 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجر ز اور کسٹمز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر سندھ بلوچستان بارڈر پر واقع حب چیک پوسٹ، حب ریور روڈ، اتحاد ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن منگھو پیر اور پیر آباد پختون مارکیٹ بنارس کے علاقوں میں مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں کروڑوں مالیت کی نان کسٹم پیڈ اشیاء برآمد کرلی ہیں۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ بس اور ٹرک کے خفیہ خانوں سے کروڑوں کا سامان برآمد کیا گیا، سامان کو بسوں اور ٹرکوں کے خفیہ خانوں میں چھپایا ہوا تھا اور بلوچستان سے کراچی اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ برآمد اشیاء میں کپڑا، سگریٹ، ایرانی ڈیزل، الیکٹرک آئٹمز، انجن ائل، مختلف اقسام کے کاسمیٹکس کا سامان، واشنگ پاوڈر، چھالیہ، لیپ ٹاپ، خشک دودھ، چاکلیٹ، ٹافیاں، ٹائرز، چائنہ نمک، روز مرہ استعمال کا سامان اور مختلف نوعیت کی اشیاء خوردنوش شامل ہیں۔

    ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان اور برآمد شدہ نان کسٹم پیڈ اشیاء کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر د ی گئی ہیں۔

  • کسٹمز نے 5 کروڑ روپے مالیت کی اشیا اسمگلنگ ناکام بنادی

    کسٹمز نے 5 کروڑ روپے مالیت کی اشیا اسمگلنگ ناکام بنادی

    کراچی: کسٹمز حکام نے 5 کروڑ روپے مالیت کی اشیا اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کسٹم حکام نے 24 گھنٹے کے دوران کارروائی کرتے ہوئے چھالیہ، گٹکا، پلاسٹک دانہ برآمد کرلیا، اسمگلنگ میں استعمال بس اور 2 ٹرالر بھی ضبط کر لیے۔

    کسٹم حکام نے بتایا کہ اسمگل شدہ اشیا، بس اور ٹرالر کی مجموعی مالیت  8 کروڑ روپے ہے اس کے علاوہ 12 ہزار500 کلو چینی بلوچستان اسمگل کرنے کی کوشش بھی ناکام بنادی۔

    کسٹم حکام کے مطابق برآمد چینی کی مالیت 20 لاکھ روپے ہے، کارروائی میں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔

     

  • کسٹمز نے اربوں مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط کیا

    کسٹمز نے اربوں مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط کیا

    اسلام آباد : محکمہ کسٹمز نے تقریباً ڈھائی ماہ کے قلیل عرصے میں اربو روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان بحق سرکار ضبط کرلیا۔

    اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کسٹمز کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن نے یکم ستمبر سے16 نومبر تک 77یوم میں متعدد کارروائیاں کیں۔

    اعلامیے کے مطابق اس مدت میں 14 ارب 98 کروڑ روپے مالیت کا مال ضبط کیا گیا، صرف پنجاب میں 5 ارب 88 کروڑ کا سامان ضبط کیا گیا۔

    ایف بی آر اعلامیے کے مطابق سندھ میں 5 ارب، بلوچستان میں 2 اعشاریہ 8 ارب، خیبرپختونخوا میں 1 ارب 23 کروڑ روپے مالیت کا سامان ضبط کیا گیا۔

    اعلامیے کے مطابق نگراں حکومت پاکستان کسٹمز کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کو مزید مستحکم کرنے پر غور کر رہی ہے۔

    ایف بی آر اعلامیے کے مطابق ضبط شدہ اسمگل اشیاء میں سگریٹ، گاڑیاں، آٹو پارٹس، پان کے پتے، کپڑا اور ڈیزل شامل ہیں۔

  • کرنسی اسمگلنگ روکنے کے لیے تربیت یافتہ کتوں کا استعمال شروع

    کرنسی اسمگلنگ روکنے کے لیے تربیت یافتہ کتوں کا استعمال شروع

    کراچی: طیاروں کے ذریعے کرنسی کی اسمگلنگ روکنے کے لیے کسٹمز نے خصوصی تربیت یافتہ کتوں کا استعمال شروع کر دیا ہے۔

    کسٹمز ذرائع کے مطابق پاکستان کے تمام بڑے ایئر پورٹس پر کرنسی کی اسمگلنگ روکنے کے لیے تربیت یافتہ کتوں سے مدد لی جا رہی ہے۔

    کارگو اور مسافروں کے سامان میں کرنسی کی نشان دہی کے لیے کتوں کی خصوصی تربیت کی گئی ہے، طیاروں کے خفیہ حصوں میں چھپی کرنسی کا پتا لگانے کے لیے کتوں کے ذریعے طیاروں کے اندر بھی تلاشی لی جا رہی ہے۔

    کسٹمز ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالرز اور دیگر کرنسی اسمگلنگ روکنے کے لیے تمام ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز کی بین الاقوامی پروازوں کی خصوصی جانچ کی جا رہی ہے، اور کسٹمز ہر ممکن ذریعہ استعمال کر رہا ہے۔

    کسٹمز ذرائع نے بتایا کہ کرنسی کی اسمگلنگ روکنے کے سلسلے میں کتوں کی کارکردگی شان دار ہے، کسٹمز کے K9 یونٹ میں کرنسی، بارود اور منشیات کا پتا لگانے کے لیے تربیت یافتہ کتوں کے الگ الگ اسکواڈ موجود ہیں۔ کتوں کی مدد سے کراچی اور دیگر ایئر پورٹس پر طیاروں کی چیکنگ کی فوٹیجز بھی اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی ہیں۔

    کراچی میں طیاروں کی چیکنگ کے لیے کسٹم کے پاس 10 تربیت یافتہ کتے دستیاب ہیں جو کرنسی، منشیات اور دھماکا خیز مواد کی تلاش کرتے ہیں، ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ماضی میں بھی K 9 یونٹ کے کتوں کی مدد سے مختلف ایئر لائنز کے طیاروں میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے۔

  • بحرین سے بھجوائے گئے کارٹن سے 30 کروڑ کی کرسٹل آئس برآمد

    بحرین سے بھجوائے گئے کارٹن سے 30 کروڑ کی کرسٹل آئس برآمد

    کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے 30 کروڑ کی منشیات برآمد کرلی، بیرون ملک سے بھیجے گئے کارٹن سے کرسٹل آئس برآمد ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق کلکٹر کسٹمز نے بتایا ہے کہ بحرین سے افغانستان واپس بھجوائے گئے کارٹن سے کرسٹل آئس برآمد ہوئی، کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز کی کارروائی میں ضبط کیے جانے والی منشیات کی مالیت تقریباً 30 کروڑ روپے کے قریب ہے۔

    کلکٹر کا کہنا تھا کہ فروٹ باسکٹس پرمشتمل پارسل مزار شریف سے رفیع نامی شخص نے بحرین بھجوایا، پکڑے جانے کے ڈر سےبحرین میں پارسل کو متعلقہ شخص نے وصول نہیں کیا۔

    شفیق احمد نے بتایا کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت پارسل قریبی ملک پاکستان بھیج دیا گیا۔ بحرینی حکام نے کھولے بغیر پارسل کراچی بھیجا دیا۔

    کلکٹر کسٹمزشفیق احمد کے مطابق پارسل کو کراچی سے پشاور کے راستے واپس مزار شریف پہنچنا تھا۔ کسٹمز ڈرگ انفورسمنٹ سیل نے دوران چیکنگ 14 کلو سے زائد کرسٹل آئس برآمد کی۔

  • ایف بی آر نے مسافروں کی کسٹمز کے خلاف شکایات پر نوٹس لے لیا

    ایف بی آر نے مسافروں کی کسٹمز کے خلاف شکایات پر نوٹس لے لیا

    کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مسافروں سے کھانے پینے کی اشیا سمیت دیگر سامان ضبط کرنے اور مسافروں کو حراست میں لینے کا سختی سے نوٹس لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پُر تعیش اشیا کی درآمد پر مکمل پابندی کے بعد ایف بی آر کی جانب سے ایس آر او 598 جاری کیا گیا تھا، جس کے تحت تجارتی پیمانے پر درآمد کی جانے والی پُر تعیش اشیا کی درآمد پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

    تاہم کسٹمز اہل کاروں نے بیرون ملک ملازمت کرنے والے مسافروں کی وطن واپسی پر انھیں ایئر پورٹس پر ناجائز طور پر تنگ کرنا شروع کر دیا تھا، اور مسافروں سے کھانے پینے کی چیزیں، چاکلیٹس تک ضبط کیے جا رہے تھے، اور حراست میں بھی لیا جا رہا تھا۔

    ایئر پورٹس پر مسافروں کی گھریلو اور کھانے پینے کی اشیاء ضبط

    رپورٹس کے مطابق ایئر پورٹس پر تعینات کسٹمز افسران مسافروں کے سامان میں موجود کم مقدار والی اشیا کو بھی ضبط کر رہے تھے، اشیا کو ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ کسٹمز کا عملہ مسافروں کو ہراساں بھی کر رہا تھا۔

    ایف بی آر نے اس صورت حال کا نوٹس لیتے ہوئے احکامات جاری کیے ہیں کہ مسافروں کے سامان میں کم مقدار میں لائی جانے والی اشیا کو ضبط نہ کیا جائے، اس سلسلے میں ایف بی آر نے ملک بھر کے 6 چیف کلکٹرز کو ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔

    ایف بی آر نے ہدایت کی ہے کہ چیف کلکٹرز اس بات کو یقینی بنائیں کہ مذکورہ پابندی کا غلط استعمال اور مسافروں کو ہراساں نہ کیا جائے، کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں ایف بی آر کی جانب سے تادیبی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی ایئر پورٹ پر کسٹمز نے ملک پہنچنے والے مسافروں سے متعدد اشیا ضبط کی گئی تھیں، ایئر پورٹ پر مسافروں کو ہراساں بھی کیا گیا تھا، جس پر مسافروں اور شہریوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر کسٹمز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

  • بلوچستان میں بڑے پیمانے پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    بلوچستان میں بڑے پیمانے پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں غیر ملکی اسمگل شدہ سامان کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 4 کروڑ روپے مالیت کے سامان کی اسمگلنگ ناکام بنا دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کسٹمز نے بلوچستان کے علاقے رکھنی کسٹمز چیک پوسٹ پر بڑے پیمانے پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

    کسٹمز نے غیر ملکی سامان، چھالیہ، بھارتی مضر صحت ادویات، ایرانی ڈیزل، اسپیئر پارٹس، پلاسٹک کا سامان اور سائیکل پارٹس برآمد کر لیے۔

    ترجمان کسٹمز کے مطابق اسمگل شدہ سامان کی مالیت تقریباً 4 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ چیک پوسٹ پر مؤثر نگرانی سے اسمگلنگ میں بہت کمی دیکھنے میں آئی ہے۔