Tag: کسٹمز انٹیلی جنس

  • مصنوعی چمڑے کی درآمد پر کروڑوں روپے کی ڈیوٹی چوری کا انکشاف

    مصنوعی چمڑے کی درآمد پر کروڑوں روپے کی ڈیوٹی چوری کا انکشاف

    کراچی میں مصنوعی چمڑے کی درآمد میں کروڑوں روپے کی ڈیوٹی چوری کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کسٹمز انٹیلی جنس نے کارروائی کرتے ہوئے بائیس کروڑ روپے کے مصنوعی چمڑے کی درآمد میں ڈیوٹی چوری پکڑ لی ہے۔

    کسٹمز حکام کے مطابق کلیئرنگ ایجنسی نے مختلف جعلی کمپنیوں کے نام پر 22 کروڑ روپے کا مصنوعی چمڑا درآمد کیا جبکہ کلیئرنگ ایجنسی نے گیارہ کروڑ روپے کی ڈیوٹی چوری والا مصنوعی چمڑا مقامی مارکیٹ میں فروخت کر دیا۔

    حکام کے مطابق ملزمان ڈیوٹی فری مصنوعی چمڑا درآمد کرکے دھوکہ دہی سے غیر قانونی فروخت کررہے تھے، عوامی ٹیکسٹائل، فراز انٹرپرائزز، پاک ایشیا کے رجسٹرڈ ایڈریس پر کارخانے موجود ہی نہیں تھے۔

    حکام نے بتایا کہ دونوں کمپنیاں جعلی تھیں، صرف دستاویزات میں موجود تھیں، ایجنسی نے مختلف جعلی کمپنیوں کے نام پر22 کروڑ روپے کا مصنوعی چمڑا درآمد کیا۔

    کسٹم حکام نے مزید بتایا کہ 1 کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کے مصنوعی چمڑے کی کھیپ بھی کراچی بندرگاہ پر پکڑی گئی ہے جس کے بعد کلیئرنگ ایجنٹ سمیت ان جعلی کمپنیوں کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

  • کسٹمز انٹیلی جنس نے ساڑھے 3 ارب روپے کا ٹیکس فراڈ پکڑلیا

    کسٹمز انٹیلی جنس نے ساڑھے 3 ارب روپے کا ٹیکس فراڈ پکڑلیا

    کراچی : کسٹمز انٹیلی جنس نے ساڑھے تین ارب روپے کا ٹیکس فراڈ پکڑ لیا، کمپنی نے حیدرآباد کسٹمز کلکٹر کو دھوکا دے کر اسٹیل بارزبغیر ٹیکس اور ڈیوٹی کلیئر کرائیں۔

    تفصیلات کے مطابق کسٹمزانٹیلی جنس کی کارروائی میں ساڑھے 3 ارب روپے کا ٹیکس فراڈ پکڑاگیا، ایچ ایس جے آئی کون نامی کمپنی نے ڈیوٹی اور ٹیکس کا اربوں روپے کا فراڈ کیا۔

    کمپنی نے حیدرآباد کسٹمز کلکٹر کو دھوکا دے کر اسٹیل بارز بغیر ٹیکس ،ڈیوٹی کلیئر کرائیں، ڈیوٹی، ٹیکس ،جرمانے کی مد میں فراڈ کی رقم ساڑھے3 ارب روپےبنتی تھی۔

    کسٹمزانٹیلی جنس کسٹمزانٹیلی جنس نے ایف آئی آر درج کرلی تاہم ابھی تک کوئی ریکوری نہیں کی جاسکی ، تعمیراتی پروجیکٹ میں فراڈکی رقم کے استعمال کی معلومات ملیں ہیں۔

    ملزم کمپنی ایچ ایس جے آئی سیون کے ساتھ منسلک ہے، بلڈرکمپنی نے دھوکا دہی سے اسٹیل مصنوعات کو کراچی کے پروجیکٹ میں استعمال کیا۔

    منی لانڈرنگ کی خفیہ اطلاع پر 27اکتوبرکو ایف آئی آر درج کی گئی تھی، ٹیکس فراڈ کی ایف آئی آرمیں محمدحنیف جیوانی ،احمدحنیف جیوانی اور دیگرافراد نامزد کیا ہے۔

  • کراچی ایئر پورٹ پر 13  کروڑ روپے مالیت کے قیمتی موبائل فونز کی اسمگلنگ ناکام

    کراچی ایئر پورٹ پر 13 کروڑ روپے مالیت کے قیمتی موبائل فونز کی اسمگلنگ ناکام

    کراچی : کسٹمز انٹیلی جنس نے کراچی ایئرپورٹ پر موبائل فون اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافروں سے 13 کروڑ روپے مالیت کے موبائل فونز برآمد کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق کسٹمز انٹیلی جنس نے موبائل فون اسمگلنگ کیخلاف کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کی ،کارروائی کے دوران شارجہ سے کراچی آنیوالے مسافروں سے 13 کروڑ روپے مالیت کے 168 موبائل فونز برآمد کرلئے۔

    کسٹمز انٹیلی جنس کا کہنا تھا کہ موبائل فونز اسمگلنگ کے الزام میں 4 مسافروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اسمگلنگ میں ملوث مسافروں اور دیگر افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے۔

    اس قبل گذشتہ ماہ بھی کراچی کے جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کے سامان کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 4مسافر وں کو گرفتار کرلیا تھا۔

    مسافروں کے سامان سے50سے زائد آئی پیڈ اورلیپ ٹاپ، 46 قیمتی آئی فون اور 500 غیر ملکی ڈنڈے سگریٹ کے برآمد کرلیے تھے۔

  • کسٹمز انٹیلی جنس نے قومی خزانے کو 22 کروڑ کے نقصان سے بچا لیا

    کسٹمز انٹیلی جنس نے قومی خزانے کو 22 کروڑ کے نقصان سے بچا لیا

    کراچی: کسٹمز انٹیلی جنس نے قومی خزانے کو 22 کروڑ روپے سے زائد کے نقصان سے بچا لیا، حکام کا کہنا ہے کہ او جی ڈی سی ایل سے 22 کروڑ 17 لاکھ روپے ڈیوٹی وصول کر لی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کسٹم انٹیلی جنس نے آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) سے 22 کروڑ 17 لاکھ روپے وصول کر لیے، ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس عرفان جاوید کا کہنا ہے کہ یہ رقم ڈیوٹی سیلز ٹیکس اور ایف ای ڈی کی مد میں وصول کی گئی ہے۔

    ڈائریکٹر کسٹمز کا کہنا ہے کہ سیم لیس پائپ کی امپورٹ پر او جی ڈی سی ایل سے ریونیو ریکور کیا گیا ہے، درآمد شدہ پائپ کی مالیت 80 کروڑ روپے بنتی تھی، او جی ڈی سی ایل نے ڈیوٹی سے غلط استثنٰی طلب کیا تھا، غلطی کا تعین نہ ہوتا تو قومی خزانے کو 22 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوتا۔

    یہ بھی پڑھیں:  کسٹمز کارروائیاں، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اور ایل ای ڈیز بر آمد

    یاد رہے کہ چار دن قبل محکمہ کسٹمز نے کراچی جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ اور فیصل آباد میں اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اور ایل ای ڈیز بر آمد کی تھیں۔ کسٹمز کلکٹریٹ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے خفیہ اطلاع پر کراچی سے براستہ دوحہ بنکاک جانے والے ارسلان انور نامی پاکستانی مسافر کے سامان سے آدھا کلو ہیروئن بر آمد کی تھی جس کی مالیت 55 لاکھ روپے تھی۔

    دوسری کارروائی میں کسٹم پریوینٹو نے فیصل آباد میں کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ ایل ای ڈیز برآمد کی تھیں، کلکٹر کسٹم محمد سلیم کے مطابق چھاپا فیصل آباد کے علاقے جھنگ بازار گودام پر مارا گیا جہاں اسمگل شدہ ایل ای ڈیز چھپائی گئی تھیں، کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ ایل ای ڈیز مختلف سائز اور برانڈز کی تھیں۔