Tag: کسٹمز اہلکار رشوت خوری کرتے پکڑا گیا

  • لاہور ایئرپورٹ پر کسٹمز اہلکار رشوت خوری کرتے پکڑا گیا، ویڈیو وائرل

    لاہور ایئرپورٹ پر کسٹمز اہلکار رشوت خوری کرتے پکڑا گیا، ویڈیو وائرل

    لاہور ایئرپورٹ پر کسٹمز اہلکارکی رشوت طلب کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، کسٹمز اہلکار کو ہٹاتے ہوئے ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا.

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور ایئر پورٹ پر مسافر سے رشوت طلب کرنے والا اہلکار رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، اس دوران مسافر کی جانب سے اس کی ویڈیو بنا لی گئی جو کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    رشوت طلب کرنے والے کسٹمز اہلکار کو ہٹاتے ہوئے اسے ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، ویڈیومیں کسٹمز اہلکارعمران کو مسافر سے تکرار کرتے دیکھاجاسکتا ہے۔

    کسٹمز رولز کے مطابق مسافر 9500 کینڈین ڈالر بیرون ملک نہیں لے جاسکتا، اسی بات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اہلکار نے مسافر سے ڈالرز اینٹھنا چاہے اور نہ دینے پر برہم ہوگیا۔

    اہلکار نے مسافر سے 100 ڈالرز مانگے، نہ دینے پر اسے ڈراتے ہوئے سارے ڈالرز ضبط کرنے کا کہا۔

    سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے اور خبر منظر عام پر آنے کے بعد ڈپٹی کلیکٹر کسٹمز نے ایکشن لیتے ہوئے اہلکار کومعطل کردیا ہے جب کہ اسے ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔