Tag: کسٹمز حکام

  • بینکاک سے کراچی کیلئے بک کرائے گئے پارسل سے منشیات برآمد

    بینکاک سے کراچی کیلئے بک کرائے گئے پارسل سے منشیات برآمد

    جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی سے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کسٹمز حکام نے بینکاک سے کراچی کیلئے بک کرائے گئے پارسل میں سے 50 لاکھ روپے مالیت کی آدھا کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ انٹر نیشنل میل آفس کراچی ائیرپورٹ پر پارسل آیا جس پر ڈیفنس کراچی کا پتہ درج تھا، ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز کا کہنا ہے پارسل کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

  • کسٹمز نے 5 کروڑ روپے مالیت کی اشیا اسمگلنگ ناکام بنادی

    کسٹمز نے 5 کروڑ روپے مالیت کی اشیا اسمگلنگ ناکام بنادی

    کراچی: کسٹمز حکام نے 5 کروڑ روپے مالیت کی اشیا اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کسٹم حکام نے 24 گھنٹے کے دوران کارروائی کرتے ہوئے چھالیہ، گٹکا، پلاسٹک دانہ برآمد کرلیا، اسمگلنگ میں استعمال بس اور 2 ٹرالر بھی ضبط کر لیے۔

    کسٹم حکام نے بتایا کہ اسمگل شدہ اشیا، بس اور ٹرالر کی مجموعی مالیت  8 کروڑ روپے ہے اس کے علاوہ 12 ہزار500 کلو چینی بلوچستان اسمگل کرنے کی کوشش بھی ناکام بنادی۔

    کسٹم حکام کے مطابق برآمد چینی کی مالیت 20 لاکھ روپے ہے، کارروائی میں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔

     

  • اسلام آباد : ساڑھے 5 ہزار اسمگل شدہ موبائل فونز کی بڑی کھیپ پکڑگئی

    اسلام آباد : ساڑھے 5 ہزار اسمگل شدہ موبائل فونز کی بڑی کھیپ پکڑگئی

    اسلام آباد : کسٹمز حکام نے ساڑھے پانچ ہزار اسمگل شدہ موبائل فونز کی کھیپ پکڑلی، موبائل فونز کی مالیت تقریباً پانچ کروڑ روپے سے زائد ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کسٹمز حکام نے کروڑوں روپے مالیت کے قیمتی موبائل فونز کی بڑی کھیپ کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

    اسلام آباد میں کسٹمز حکام نے گولڑہ موڑ پر کارروائی کرتے ہوئے ساڑھے پانچ ہزار اسمگل شدہ موبائل فون کی کھیپ پکڑلی۔

    کسٹمز حکام نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا اور بتایا موبائل فونز کی مالیت تقریباً پانچ کروڑ روپے سے زائد ہے۔

    کسٹمزحکام کے مطابق گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا ، جہاں اسپیشل جج کسٹمز نے ملزمان کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

  • ڈالر کے بعد بھارتی کرنسی کی اسمگلنگ کا انکشاف

    ڈالر کے بعد بھارتی کرنسی کی اسمگلنگ کا انکشاف

    کراچی : کسٹمز حکام نے کراچی ایئرپورٹ پر نیپال کیلئے بُک کئے گئے پارسل سے تین لاکھ روپے سے زائد کی بھارتی کرنسی برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر کے بعد بھارتی کرنسی کی اسمگلنگ کا انکشاف سامنے آیا، کسٹمز نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے نیپال کے لیے بک پوسٹل پارسل سے 3 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی بھارتی کرنسی برآمدکرلی۔

    کسٹمز ذرائع نے بتایا کہ غیرملکی کوریئر کمپنی میں نیپال کے لیے بک کیے گئے پارسل کو چیک کیا تو نوٹ بکس کے درمیان بھارتی کرنسی خفیہ طریقے سے چھپائی گئی تھی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ پارسل کراچی سے نیپال کے لیے محمد ساجد نامی شہری نے بک کرایا تاہم انڈین کرنسی ضبط کرکے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا، ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ڈالر کے بعد ملک سے بھارتی کرنسی اسمگلنگ کی جارہی ہے۔

  • امریکا سے پارسل میں آنے والی لاکھوں مالیت کی منشیات برآمد

    امریکا سے پارسل میں آنے والی لاکھوں مالیت کی منشیات برآمد

    کراچی : پاکستان کسٹمز کے اہلکاروں نے کراچی ایئرپورٹ پر کامیاب کارروائی کرکے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔

    اس حوالے سے کلیکٹر کسٹمز شفیق لاٹکی نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ امریکا سے کراچی آنے والے پوسٹل پارسل سے منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ پوسٹل پارسل میں چرس موجود تھی پارسل کا مجموعی وزن 1500 گرام ہے، اس پارسل کو پی اینڈ ٹی کالونی کے رہائشی علی رضا کے نام پر بھیجا گیا تھا۔

    کلیکٹر کسٹمز کراچی ایرپورٹ کے مطابق پوسٹل پارسل سے 468 گرام ہائی کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی ہے جس کی مالیت 51 لاکھ 48 ہزار روپے بنتی ہے، انہوں نے بتایا کہ پاکستان پوسٹ کے کراچی ایرپورٹ پر انٹرنیشنل میل آفس کو یہ پارسل ملا۔

    اہلکاروں کی جانب سے مشکوک پارسل کو کھولنے پر اس میں سے منشیات برآمد ہوئی، معاملہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔

  • نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے کروڑوں روپے کا سامان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے کروڑوں روپے کا سامان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    راولپنڈی : کسٹمز حکام نے بیرون ملک سے کروڑوں روپے کا سامان اسمگل کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 مسافر کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے کروڑوں روپے کا سامان اسمگل کی کوشش ناکام بنادی۔

    حکام نے بتایا کہ دبئی سے اسلام آباد آنے والی پرواز کے 3 مسافر کو زیر حراست لے لیا گیا اور آئی فون تھرٹی، لیپ ٹاپس،بلیو ٹوتھ،ہینڈ فری،وائی فائی ودیگر سامان برآمد کرلیا ہے۔

    کسٹمز حکام نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔

    گذشتہ ماہ کے آخر میں باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن بیرون ملک اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی تھی۔

    اس حوالے سے ترجمان اے ایس ایف نے بتایا تھا کہ مسافر محمد حامد خیرالبشر پشاور سے دبئی جارہا تھا شک گزرنے پر اے ایس ایف کے عملے نے مسافر کے سامان کی تلاشی لی۔

    دوران تلاشی مسافر محمد حامد خیرالبشر کے قبضے سے 13.075 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی، ملزم نے ہیروئن دو بیگوں کے اندر بڑی مہارت سے چھپا رکھی تھی۔

  • کسٹمز حکام نے بیرون ملک نشہ آور ادویات کی اسمگلنگ ناکام بنادی

    کسٹمز حکام نے بیرون ملک نشہ آور ادویات کی اسمگلنگ ناکام بنادی

    لاہور: علامہ اقبال ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے بیرون ملک نشہ آور ادویات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق علامہ اقبال ایئرپورٹ پر 2 مسافروں سے 11 کلو نشہ آورادویات برآمد کی گئی ہیں۔ ملزم کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت طاہرمحمود اور مبشرسلیم نے نام سے ہوئی ہے جو نشہ آورادویات بیرون ملک لے جارہے تھے۔ کسٹمز حکام نے دونوں مسافروں کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔

    رواں سال کے آغاز میں اے ایس ایف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کو گرفتار کرکے ہیئروئن برآمد کی تھی۔ ملک بھر کے ایئرپورٹس پر منشیات اسمگلنگ کی کوششوں میں درجنوں افراد گرفتار ہوچکے ہیں۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

    واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال نومبر میں اے ایس ایف نے عمان جانے والے مسافر کے سامان سے 3 کلو 378 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کی تھی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں ہی نیواسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے سعودی عرب جانے والے مسافر سے 3 کلو آئس ہیروئن برآمد کرکے گرفتار کیا تھا۔