Tag: کسٹمز

  • کھلے سمندر میں‌ کارروائی، اسمگلرز گرفتار

    کھلے سمندر میں‌ کارروائی، اسمگلرز گرفتار

    کراچی: لسبیلہ کے ساحلی علاقے وندر ڈام کے کھلے سمندر میں ایک کارروائی کے دوران کسٹمز گوادر نے بڑی مقدار میں غیر ملکی شراب پکڑ لی۔

    تفصیلات کے مطابق کسٹمز گوادر نے کھلے سمندر میں غیر ملکی شراب کے خلاف بڑی کارروائی میں کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ شراب پکڑ لی۔

    کارروائی میں کسٹم گوادر کی معاونت پاکستان نیوی نے کی، لسبیلہ کے ساحلی علاقے وندر ڈام کے کھلے سمندر میں کشتی سے 4 ہزار 600 غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد کی گئیں، کارروائی میں 5 اسمگلرز بھی گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق اسمگلرز شراب کی کھیپ بیرون ملک سے پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، برآمد شراب کی مالیت 7 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔

    کلکٹر کسٹم گوادر چودھری جاوید نے بتایا کہ کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جس کے لیے کسٹمز حکام کئی دنوں سے ریکی کر رہے تھے، پاکستان نیوی کے اہل کار بھی بڑی مستعدی سے تمام کارروائی میں شریک رہے۔

    واضح رہے جب سے کلیکٹر گودار چودھری جاوید نے چارج سنبھالا ہے، گودار کلیکٹریٹ نے شراب سمیت منشیات کے خلاف کئی بڑی کارروائیاں کی ہیں۔

    چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان محمد صادق اور کلیکٹر کسٹمز چودھری جاوید نے ایڈیشنل کلیکٹر کامران علی رانا، ڈپٹی کلیکٹر فرحت اللہ خان، سپرنٹنڈنٹ نثارشیخ، اور ٹیم کو بہترین کارکردگی پر سراہا۔

  • جعلی کاغذات پر پرانی گاڑیاں درآمد کرنے والے گروہ کا سراغ لگ گیا

    جعلی کاغذات پر پرانی گاڑیاں درآمد کرنے والے گروہ کا سراغ لگ گیا

    کراچی: کسٹمز کے ادارے نے جعلی کاغذات پر پرانی گاڑیاں درآمد کرنے والے گروہ کا سراغ لگا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز کلیکٹریٹ اپریزیمنٹ ویسٹ کراچی نے استعمال شدہ گاڑیوں کی جعلی کاغذات کے ذریعے کلیئرنس کا انکشاف کیا ہے۔

    ادارے نے جعلی کاغذات پر پرانی گاڑیاں درآمد کرنے والے گروہ کا سراغ لگا لیا، کوئٹہ کسٹمز نے بھی اسمگلنگ کے خلاف ایک کارروائی میں کروڑوں روپے کا سامان بر آمد کر لیا ہے۔

    کسٹم حکام کے مطابق جعلی کاغذات بنانے میں ملوث ایک بینک ملازم سمیت 9 ملزمان کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔

    کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ جعلی پی آر سی اور انکیشمنٹ سرٹیفکٹ میں بینک کا عملہ بھی ملوث ہے، ملزمان کے خلاف اسپیشل کسٹم کورٹ میں 3 ایف ائی آرز درج کر کے ان کا ریمانڈ بھی حاصل کر لیا گیا۔

    دوران تفتیش نجی بینک کے ملازم نے جعلی پی آر سی بنانے کا اعتراف کر لیا، اب تک 29 جعلی پی آر سی کی شناخت کی جا چکی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مزید کاغذات کی ویریفکیشن کے لیے انھیں متعلقہ بینکوں کے ہیڈ آفس بھجوا دیا گیا ہے۔

    ایک اور کارروائی میں بلوچستان کسٹمز کوئٹہ کلیکٹریٹ نے زیارت کسٹمز چیک پوسٹ پر کارروائی کے دوران ایک ٹرک سے 2 کروڑ روپے کا غیر ملکی سامان برآمد کر لیا۔

    کلیکٹر کسٹمز پریونٹیو ڈاکٹر فرید سالار کے مطابق اسمگل شدہ سامان اور ٹرک تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر رواں ہفتے کے دوران 8 کروڑ کا غیر ملکی سامان قبضے میں لیا جا چکا ہے۔

  • ٹیکس چور کے خلاف کارروائی پر وفاق اور سندھ کے درمیان ایک نیا ممکنہ تنازع سر اٹھانے لگا

    ٹیکس چور کے خلاف کارروائی پر وفاق اور سندھ کے درمیان ایک نیا ممکنہ تنازع سر اٹھانے لگا

    کراچی: شہر قائد میں ایک ٹیکس چور کے خلاف کارروائی پر وفاق اور صوبہ سندھ کے درمیان ایک نیا ممکنہ تنازع سر اٹھانے لگا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق زبیر اسٹیلز کراچی کے ڈائریکٹر زبیر گھی والا کے خلاف ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کے مقدمے کے بعد زبیر گھی والا نے گریڈ 22 کے ڈی جی کسٹمز انٹیلی جنس کے خلاف فیروزآباد تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

    ڈی جی کسٹمز کے خلاف مقدمہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ کے حکم پر درج کیا گیا ہے، جس میں اقدام قتل، زخمی کرنے سازش و دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں، یہ مقدمہ ایس پی جمشید ٹاؤن فاروق بجارانی کی مبینہ بے بنیاد رپورٹ پر درج کرایا گیا۔

    اس سلسلے میں وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو اک خط لکھ کر اعلیٰ سطح پر ایکشن لینے کی استدعا کی ہے، خط میں وزیر خزانہ نے لکھا کہ اس واقعے کے خلاف اعلیٰ سطح پر سخت ایکشن درکار ہے، اس کیس کو سندھ پولیس کے خود احتسابی یونٹ کو بھی بھیجا جا سکتا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس کے سینئر حکام سے رابطہ کرنے پر نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر اس خبر کی تصدیق کی گئی ہے، تاہم سندھ حکومت کی جانب سے خط پر تاحال کوئی ایکشن سامنے نہیں آیا۔

    خط کے متن کے مطابق زبیر اسٹیلز کراچی کے خلاف اپریل میں ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہوا تھا، یہ مقدمہ ڈھائی کروڑ روپے کے ٹیکس کی چوری، اور 4 لاکھ 39 ہزار ڈالر سے زائد منی لانڈرنگ پر درج ہوا، جس کے بعد کمپنی ڈائریکٹر زبیرگھی والا کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران مبینہ طور پر اہل کاروں نے فائرنگ کی، جس سے زبیر گھی والا کا ڈرائیور پاؤں میں گولی لگنے سے زخمی بھی ہوا۔

    خط کے مطابق زبیر گھی والا کو فیروزآباد سے گرفتار کیا گیا تھا، تاہم کسٹمز کورٹ سے 9 اپریل کو ان کی ضمانت ہوئی، ضمانت کے بعد زبیر گھی والا نے کسٹمز اہل کاروں کے خلاف مقدمے کے لیے عدالت سے رجوع کیا، اور درخواست میں لکھا کہ مجھے جان سے مارنے کے لیے فائرنگ کی گئی، کسٹمز اہل کاروں نے رشوت طلب کی، نہ دینے پر مقدمہ کر دیا گیا۔

    زبیر گھی والا نے ایڈیشنل سیشن کورٹ ایسٹ سے مقدمے کے لیے رابطہ کیا تھا تاہم عدالت نے مقدمے کے لیے ایس ایچ او سے رپورٹ مانگی جو کسٹمز کے حق میں دی گئی، رپورٹ مخالفت میں آنے پر زبیر گھی والا نے مقدمے کی درخواست واپس لے لی، اور دوبارہ مقدمے کی درخواست ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ کو جمع کرائی، جس کے لیے ایس پی جمشید ٹاؤن فاروق بجارانی نے بے بنیاد رپورٹ بنا کر دی۔

    خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایس پی نے زبیر گھی والا کے حق میں اپنے ایس ایچ او کے خلاف رپورٹ جمع کرائی، جس کی بنیاد پر کسٹمز انٹیلیجنس کو سنے بغیر پہلی ہی پیشی پر عدالت کی جانب سے مقدمہ اندراج کا حکم دیا گیا، اور یوں بے بنیاد، جانب دار، حقیقت سے عاری، گمراہ کن پولیس رپورٹ پر مقدمہ درج ہو گیا، یہ مقدمہ ٹیکس چور، فراڈ شخص کی ایس پی جمشید ٹاؤن سے گٹھ جوڑ کے باعث درج ہوا۔

    خط کے مطابق ایس پی جمشید ٹاؤن نے جلد بازی اور بغیر سوچے 22 گریڈ کے افسر کو نامزد کر دیا تھا، یہ تمام کام کسی ویریفکیشن کے بغیر کیا گیا، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کیسے ریاست کے اندر ایک ادارہ دوسرے کے خلاف استعمال ہوتا ہے، اس سے فراڈ عناصر کے غیر قانونی حاصل رقم اور اختیارات کے استعمال کا اندازہ ہوتا ہے۔

  • کسٹمز کی کراچی میں 2 مختلف کارروائیاں، کروڑوں روپے کا سامان برآمد

    کسٹمز کی کراچی میں 2 مختلف کارروائیاں، کروڑوں روپے کا سامان برآمد

    کراچی: شہر قائد میں کسٹمز نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران کروڑوں روپے مالیت کا سامان برآمد کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کسٹمز نے سٹی ریلوے اسٹیشن پر کارروائی کے دوران اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے لاہور سے آنے والی بوگی سے اسمگل شدہ بھارتی سامان برآمد کر لیا۔

    کسٹم حکام نے بتایا کہ برآمد شدہ سامان میں شیمپو، ہیر اسپرے، غیر ملکی ٹائر،ٹوتھ پیسٹ، چاکلیٹ دیگر اشیا شامل ہیں۔واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا،مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

    دوسری جانب کسٹمز نے کراچی کے علاقے شیر شاہ میں گودام میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران پردوں کا کپڑا،رنگ اور فینسی بارڈرز برآمد کر لیے۔برآمد سامان کی مالیت 2 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے۔واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    یاد رہے کہ رواں سال 8 مارچ کو پاکستان کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ نے سائٹ ایریا میں میٹرو اسٹور کے قریب ایک بڑے گودام پر چھاپہ مار کر ڈیڑھ ہزار من سے زائد گٹکا برآمد کیا تھا۔

  • بڑی کارروائی، اربوں روپے مالیت  کی منشیات برآمد، 11غیر ملکی گرفتار

    بڑی کارروائی، اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد، 11غیر ملکی گرفتار

    کراچی: میری ٹائم سیکیورٹی اور کسٹمز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات سے بھری 2 کشتیاں پکڑ لیں اور 11 غیرملکیوں سمیت 16 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق میری ٹائم اور کسٹمز نے کھلے سمندر میں اہم اطلاعات پر بڑی کاررائی کی اور 14 ارب روپے مالیت کی منشیات برآمد سمیت 16 ملزمان کو بھی گرفتار کیا، اہلکارں نے 2 کشتیاں کو بھی قبضے میں لے لیا۔

    متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ کارروائی 26اپریل کو میری ٹائم اور کسٹمز نے کھلےسمندر میں کی۔ منشیات میں 2410 کلو حشیش، 133 کلو براؤن کرسٹل اور 181کلو آئس شامل ہیں۔ منشیات کی قیمت ساڑھے 14 ارب سے زائد ہے۔

    اے این ایف کی کراچی میں بڑی کارروائی، 7 ارب روپے کی منشیات برآمد

    رواں ماہ کے آغاز میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 7 ارب روپے کی منشیات برآمد کی تھی۔ بعد ازاں مؤثر تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔

    یاد رہے کہ رواں سال 10 فروری کو اینٹی نارکوٹکس فورس نے بیرون ملک اسمگل کی جانے والی 98 کروڑ روپے مالیت کی منشیات قبضے میں لی تھی۔اے این ایف کے مطابق ہیروئن کنٹینر کے ذریعے ہالینڈ بھجوائی جا رہی تھی۔منشیات کنٹینر کے نچلے حصے میں منشیات انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھی۔