Tag: کسٹم انٹیلی جنس

  • کسٹم انٹیلی جنس  نے 27 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ٹیکس چوری پکڑلی

    کسٹم انٹیلی جنس نے 27 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ٹیکس چوری پکڑلی

    کراچی:کسٹم انٹیلی جنس نے 27 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ٹیکس چوری پکڑلی، انڈر انوائسنگ کے ذریعے خوردنی تیل کی امپورٹ میں ٹیکس بچایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے انڈر انوائسنگ کے ذریعے 27 کروڑ 50 لاکھ کی ٹیکس چوری پکڑلی۔

    دستاویز میں بتایا گیا کہ انڈونیشیا سے خوردنی تیل کی درآمد میں انڈر انوائسنگ کی گئی، انڈر انوائسنگ کے ذریعے خوردنی تیل کی امپورٹ میں ٹیکس بچایا گیا۔

    دستاویز میں کہنا تھا کہ فوڈ لنکس انٹرنیشنل کراچی کے خلاف پاکستان کسٹمز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔

    کسٹم حکام نے بتایا کہ نجی کمپنی نے امپورٹڈ خوردنی تیل کے لیے حوالہ ہنڈی کاسہارابھی لیا تاہم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

  • کراچی میں اسمگلڈ آٹو پارٹس کی کھیپ پکڑی گئی

    کراچی میں اسمگلڈ آٹو پارٹس کی کھیپ پکڑی گئی

    کراچی : کسٹم انٹیلی جنس نے سائٹ کے علاقے میں چھاپہ مار کر اسمگلڈآٹو پارٹس کی کھیپ پکڑلی، ضبط پارٹس کی مالیت ڈیڑھ ارب روپے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس حبیب احمد وڑائچ نے ٹیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں اسمگلڈآٹو پارٹس کی کھیپ پکڑی ہے،ضبط پارٹس کی مالیت ڈیڑھ ارب روپے۔

    حبیب احمد ورائچ کا کہنا تھا کہ چھاپہ سائٹ کے علاقے میں ماراگیا، 3ماہ میں کسٹمزکراچی نے4ارب روپےکی اسمگلنگ اشیاضبط کی گئی، آٹو پارٹس اسمگلنگ کے کیس میں منی لانڈرنگ کا شبہ ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ اس کیس میں ابھی گرفتاری نہیں ہوئی ہے تاہم اسمگلنگ روکنے کے لیے سدباب کریں گے تاہم کراچی ائیرپورٹ سے 13 کروڑ مالیت کے آئی فونز ملنے کی تحقیقات جاری ہیں۔

    ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس نے کہا کہ کراچی میں ایک شخصیت سے ایک گاڑی پکڑی گئی تھی ،یہ گاڑی غیرملکی شخصیت کےنام پرالاٹ تھی۔

  • کسٹم انٹیلی جنس کی کارروائی، 3 کروڑ سے زائد مالیت کے جانوروں کے انجکشن برآمد

    کسٹم انٹیلی جنس کی کارروائی، 3 کروڑ سے زائد مالیت کے جانوروں کے انجکشن برآمد

    کراچی: کسٹم انٹیلی جنس نے ایک بڑی کارروائی میں 3 کروڑ سے زائد مالیت کے جانوروں کے مضر صحت انجکشن برآمد کر لیے ہیں، جب کہ 4 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کسٹم انٹیلی جنس نے جانوروں کو لگانے والے ہزاروں مضر صحت انجکشنوں کی بڑی مقدار بر آمد کر لی، 13 ہزار سے زائد انجیکشنز کی مالیت 3 کروڑ 30 لاکھ روپے ہے۔

    ڈائریکٹر جنرل کسٹمز انٹیلی جنس فیض احمد کے مطابق بوسٹین (Boostin) نامی انجیکش کی ایک بڑی مقدارمنتقل کرنے کے دوران شاہراہ فیصل پر ایک شخص کو خفیہ اطلاع پر پکڑا گیا۔

    مشکوک شخص کے سامان سے ممنوعہ بوسٹین انجیکشن کے پانچ ہزار سے زائد بوسٹر برآمد کیے گئے، گرفتار ملزم کے انکشاف پر ناظم آباد میں گھر سے مزید 8 ہزار بوسٹنگ انجیکشن برآمد ہوئے، اور ایک ملزم گرفتار کیا گیا۔

    ملزم نے انکشاف کیا کہ ساتھی مصطفیٰ سکندر عرف مصطفیٰ موتی والا انجیکشن بیرون ملک سے اسمگل کرتے ہیں۔ ملزم کے 3 ساتھیوں میں سے مصطفیٰ سکندر کو سی ویو کلفٹن، محمد علی، منیب کو ناظم آباد اور جانوروں کے ڈاکٹر کو میمن گوٹھ سے گرفتار کیا گیا۔

    ڈائریکٹر جنرل کسٹمز انٹیلی جنس کا کہنا تھا کہ منظم نیٹ ورک دنیا کے مختلف ممالک سے دودھ بڑھانے والے انجیکشن کی اسمگلنگ میں ملوث ہے۔

    واضح رہے کہ انسانی صحت پر منفی اثرات کی وجہ سے حکومت نے انجیکشنز کی ملک میں درآمد پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔

  • کسٹم انٹیلی جنس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کے زیورات برآمد

    کسٹم انٹیلی جنس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کے زیورات برآمد

    سکھر: صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں کسٹم انٹیلی جنس چھاپہ نے مار کر کارروائی میں 10 کروڑ روپے مالیت سے زائد کے آرٹی فیشل زیورات برآمد کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر میں کسٹم انٹیلی جنس نے ٹرالر پر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے مالیت کے زیوارت برآمد کرلیے جبکہ ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

    انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ کروڑوں مالیت کی آرٹی فیشل جیولری برآمد کی گئی، جیولری کنٹینر میں چھپا کر کوئٹہ سے کراچی لے جائی جا رہی تھی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ جیولری کی مالیت 10 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔

    کسٹم انٹیلی جنس حکام نے مزید بتایا کہ گرفتار کیے جانے والے ملزم محمد اسماعیل کا تعلق کوئٹہ سے ہے جو کروڑوں روپے مالیت کی جیولری لے جارہا تھا۔

  • لاہور میں بھارتی اسمگلنگ کے خلاف سب سے بڑی کارروائی

    لاہور میں بھارتی اسمگلنگ کے خلاف سب سے بڑی کارروائی

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بھارتی اسمگلنگ کی سب سے بڑی کھیپ برآمد کرلی گئی، برآمد شدہ سامان ایکسپائر کاسمیٹکس تھی جس کی مالیت 32 کروڑ روپے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کسٹم انٹیلی جنس نے لاہور میں بھارتی اسمگلنگ کے خلاف سب سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سگیاں کے علاقہ میں گودام پر چھاپہ مارا، جہاں سے 32 کروڑ روپے مالیت کی ایکسپائر انڈین کاسمیٹکس کا سامان برآمد ہوا۔

    ڈائریکٹر کسٹمز اسد رضوی کا کہنا ہے کہ کسٹم انٹیلی جینس نے فیصل آباد سے لاہور آنے والی ٹرک کی ریکی کی، ٹرک کو فالو کر کے کسٹم ٹیم گودام تک پہنچی۔

    اسد رضوی کے مطابق گودام سے ایکسپائر انڈین کاسمیٹکس کا سامان برآمد کیا گیا، برآمد شدہ سامان کی مالیت 32 کروڑ روپے ہے۔

    کسٹم انٹیلی جنس نے گودام کے مالک کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ کسٹم اینٹی اسمگلنگ نے گزشتہ سال 5.5 ارب کی ریکوری کی، کسٹمز لاہور کی نفری کم ہونے کی وجہ سے انٹیلی جنس آپریشن کرتے ہیں، ایئرپورٹ پر گزشتہ سال کروڑوں روپے کی ریکوری کر چکے ہیں۔

  • قطری گاڑیوں کا معاملہ: کسٹم انٹیلی جنس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا

    قطری گاڑیوں کا معاملہ: کسٹم انٹیلی جنس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا

    اسلام آباد: کسٹم انٹیلی جنس نے قطری گاڑیوں کے معاملے میں کارروائی تیز کرتے ہوئے ریڈ کو کے جنرل منیجر عرفان صدیقی کو گرفتار کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق قطری گاڑیوں کے معاملے میں کسٹم انٹیلی جنس نے اپنی کارروائیاں تیز کر دیں، ڈی جی کسٹم نے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کو خط لکھ دیا۔

    [bs-quote quote=”وزارتِ داخلہ و خارجہ سے 2012 میں گاڑیوں کی کلیئرنس میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کی درخواست” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    کسٹم انٹیلی جنس نے خط میں صوبوں سے درخواست کی ہے کہ قطر سے منگوائی جانے والی 257 گاڑیوں کے سلسلے میں مؤثر کارروائی کی جائے۔

    ڈائریکٹر جنرل کسٹم انٹیلی جنس نے قطری گاڑیوں کے سلسلے میں کارروائی کے لیے وزارتِ داخلہ اور وزارتِ خارجہ کو بھی خط لکھ دیا ہے۔

    ڈی جی کسٹم انٹیلی جنس نے خط میں داخلہ و خارجہ سے درخواست کی کہ 2012 میں گاڑیوں کی کلیئرنس میں ملوث ملزمان کو بھی گرفتار کیا جائے۔


    یہ بھی پڑھیں:  پاکستان میں 330نان کسٹم پیڈقطری گاڑیوں کی غیرقانونی موجودگی کا انکشاف


    یاد رہے کہ چند دن قبل سابق چیئرمین نیب اور نواز شریف کے قریبی ساتھی سیف الرحمان کے گودام سے کروڑوں مالیت کی پچیس گاڑیاں برآمد کی گئی تھیں جن کے بارے میں معلوم ہوا کہ یہ قطری سفارت خانے کی تھی اور نان کسٹم پیڈ تھیں۔

    قطری گاڑیاں کلر سیداں میں ریڈ کو ٹیسکٹائل ملز میں کھڑی کی گئیں تھیں، برآمد گاڑیوں میں وی ایٹ، وی سکس اور ویگو شامل تھیں۔

    2012 سے اب تک تین سو تیس قطری گاڑیاں سفارتی استثنیٰ کی آڑ میں غیر قانونی طور پر پاکستان لائی گئیں، جس سے کسٹم ڈیوٹی کی مد میں قومی خزانے کو ساڑھے چار ارب کا نقصان ہوا۔

  • کسٹم انٹیلی جنس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان

    کسٹم انٹیلی جنس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان

    کراچی : حالیہ ہفتے شدید چھان بین کرنے والی وفاقی حکومت کی بنیادی ایجنسیوں میں سے ایک ایجنسی کسٹم انٹیلی جنس کی کارکردگی پر سوال اٹھ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق متعدد واقعات میں کسٹم انٹیلی جنس اپنی قانونی ذمہ داریوں کو بہتر طریقے سے ادا نہیں کر سکا، جس کے باعث کسٹم اور درآمدی ڈیوٹی کی مد میں ملک کو مالی تقصان کا سامنا کرنا پڑا ۔

    ملک کے مالیاتی اور تجارتی دارالحکومت کراچی میں کاروباری اور تجارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایسے کئی واقعات دیکھینے میں آئے ہیں کہ جس میں افسران نے ممنوعہ یا غیر قانونی اشیاء کی درآمد کی اجازت دی یا پھر درآمد کنندہ سے کوئی ڈیوٹی وصول نہیں کی۔

    متعدد بار بڑے تاجروں کا یہ بھی تجربہ رہا ہے کہ ان کی درآمدی اشیاء اور سامان کو روک دیا گیا اور ان سے پیسے طلب کئے گئے جبکہ انٹیلی جنس افسران نے بلیک مارکیٹ سامان کو آزادانہ طور پر جانے دیا۔

    تاجروں کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات کے سبب قومی خزانے کو نقصان پہنچا اور اس پر ستم ضریفی یہ کہ کسٹم انٹیلی جنس فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ماتحت کام کرتا ہے اور اس کا بنیادی کام ٹیکس اور ڈیوٹی کی وصولی ہے ۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسے بھی واقعات ہوئے ہیں جس میں کسٹم انٹیلی جنس کی جانب سے ان کی شپمنٹس کو روکا گیا باوجود اس کے کہ اس ضمن میں انہوں نے تمام قانونی اور مالیاتی تقاضوں کو پورا کیا تھا ۔

    ان کے مطابق ایسا کرنا ملکی تجارتی سرگرمیوں کو متاثر کرنے اور قانونی تقاضوں کو پورا کرنے والی کمپنیز کو سزا دینے کے مترادف ہے جو کہ در حقیقت اس سامان کی درآمد کررہی ہوتی ہیں جس کی کہ اس ملک کو صنعتی و معاشی ترقی کے لئے ضرورت ہے ۔

    تجارتی اور کاروباری حلقوں کا کہنا تھا کہ یہ جانتے ہوئے کہ کسٹم انٹیلی جنس فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ٹیکس اور ڈیوٹی وصول کرنے کے نظام کا اہم حصہ ہے، اس لئے وفاقی محکمہ خزانہ کی جانب سے اس پر باقاعدہ نظر رکھنا ضروری ہے ، تاکہ اس طرح کی واقعات کی روک تھام کی جاسکے۔

  • ایساف کنٹینرز سےاہم سامان غائب، کسٹم انٹیلی جنس

    ایساف کنٹینرز سےاہم سامان غائب، کسٹم انٹیلی جنس

    کراچی: افغانستان میں نیٹو کے زیر اہتمام چلنے والے سیکیورٹی مشن اساف کی جانب سے جانے والےکنٹینروں میں موجود حساس اور اہم نوعیت کا سامان پورٹ قاسم سے غائب ہوگیا۔

    قاسم پورٹ سے جانےو الے کنٹینروں میں انتہائی حساس اور اہم نوعیت کا سامان موجود تھا جو افغانستان سے کراچی اور پھر جرمنی جا رہے تھے۔

    کسٹم انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر کراچی ڈرائی پورٹ پر چھاپہ مارکرکنٹینروں کو قبضے میں لے لیا گیا، انتہائی حساس و اہم نوعیت کا سامان کب اورکہاں سے غائب ہوا کسٹم اینٹلی جنس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

    کنٹینرز کراچی پورٹ قاسم سے تمام کلیئرنس مکمل ہونے کے بعد روانہ ہونے والے تھےکہ پکڑے گئے، پکڑے جانےو الے کنٹینروں میں اصل سامان کی جگہ اینٹیں اور پتھر کے بڑے بلاکس جا رہے تھے۔

    انٹیلی جنس حکام نے حکومت پاکستان کوواقعہ کی مکمل رپورٹ بھجوا دی ، جلد گرفتاریاں ہونے پر بڑے انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں گرفتاریوں کے لیےتیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔