Tag: کسٹم اہلکار

  • بوٹ بیسن پر کسٹم اہلکاروں نے مبینہ طور پر کار سوار کو سر میں گولی مار دی

    بوٹ بیسن پر کسٹم اہلکاروں نے مبینہ طور پر کار سوار کو سر میں گولی مار دی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں بوٹ بیسن کے قریب کسٹم اہلکاروں نے مبینہ طور پر ایک کار سوار کو سر میں گولی مار دی، جس سے وہ موقع ہی پر جاں بحق ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بوٹ بیسن سگنل کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، مقتول کی شناخت احسان کے نام سے ہوئی ہے جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کر دی گئی۔

    اہل خانہ کے مطابق مقتول کو کسٹم اہلکاروں نے تعاقب کے دوران گولی ماری، کسٹم اہلکاروں نے کار روکنے کا اشارہ کیا تھا، گاڑی نہ روکے جانے پر اہلکاروں نے فائرنگ کر دی۔

    اہل خانہ کا کہنا ہے کہ کسٹم اہلکار مقتول کی گاڑی بھی ساتھ لے گئے، فائرنگ سے گاڑی کا ڈرائیور محفوظ رہا، دوسری طرف اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کو سر پر ایک گولی لگی ہے، جو جان لیوا ثابت ہوئی۔


    ڈیفنس میں با اثر شخص کا نوجوان پر سرعام تشدد، بہن معافیاں مانگتی رہی


    احسان کے اہل خانہ نے لاش نیٹی جیٹی پل پر رکھ کر احتجاج کیا، اور فائرنگ میں ملوث کسٹم اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک مقدمہ درج نہیں ہوگا، سڑک ٹریفک کے لیے نہیں کھولی جائے گی، نیٹی جیٹی پل بند ہونے کے باعث اطراف میں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی تھیں۔

    واضح رہے کہ ادھر کراچی ڈیفنس کے علاقے خیابان اتحاد میں ایک شہری پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں ایک بااثر شخص لڑکی کے سامنے نوجوان کو تشدد کر رہا ہے، اور لڑکی اس کو بچانے کے لیے معافیاں مانگ رہی ہے، ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق فوٹیج میں تشدد کرنے والے شخص کی شناخت سلمان فاروقی کے نام سے ہوئی ہے۔

  • لاہور ایئرپورٹ پر کسٹم اہلکار کی مسافروں سے رشوت کی وصولی

    لاہور ایئرپورٹ پر کسٹم اہلکار کی مسافروں سے رشوت کی وصولی

    لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشل ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آئے مسافروں سے کسٹم اہلکار نے 100 ریال رشوت وصول کر کے جانے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں نے رشوت وصول کرنے پر کسٹم اہلکار کے خلاف ایئرپورٹ ڈیوٹی منیجر کو درخواست دی جس میں میاں بیوی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ گھریلواستعمال کی اشیا بیرون ملک سے لانے پرکسٹم عملہ بلیک میل کرتا رہا۔

    درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا کہ گھریلو استعمال کے لیے 10 الیکٹرک سوئچ ریاض سے لایا تھا، کسٹم ملازم مقصود نے 100 ریال رشوت وصول کر کے جانے دیا۔ مسافرمیاں بیوی پی آئی اے کی پرواز 726 کے ذریعے ریاض سے لاہور پہنچے تھے۔

    مسافر کی درخواست پر ایئرپورٹ پرتعینات سی اے اے کے ڈیوٹی ٹرمینل منیجر نے کارروائی کرتے ہوئے کسٹم ملازم سے مسافر کے 100 ریال واپس دلوائے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال جنوری میں لاہور ایئرپورٹ پر روانگی لاؤنج پر سامان کی چیکنگ کے دوران کسٹم اہلکاروں کی مسافروں سے سرعام رشوت لینے کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔

  • بلوچستان میں فائرنگ سے2  کسٹم اہلکار جاں بحق

    بلوچستان میں فائرنگ سے2 کسٹم اہلکار جاں بحق

    کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد نے کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 کسٹم اہلکار جاں بحق اور 1اہلکار زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کےمطابق نامعلوم ملزمان نے بلوچستان میں شمس آباد کےعلاقے میں کسٹم اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو کسٹم اہلکار جائے وقوعہ پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک اہلکار کو اسپتال منقتل کردیاگیا۔

    ڈپٹی کمشنر مستونگ ریٹائر کیپٹن فرُخ عتیق کا کہناتھا کہ فائرنگ کے بعد ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    مزید پڑھیں:چارسدہ میں فائرنگ،پولیس افسر جاں بحق

    واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخواہ میں چارسدہ کے علاقے سردریاب کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں اسپیشل برانچ کا افسر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیاتھا۔