Tag: کسٹم حکام

  • گاڑیوں سے متعلق نئی سرکاری پالیسی

    گاڑیوں سے متعلق نئی سرکاری پالیسی

    کراچی: ضبط شدہ اسمگل ٹیمپرڈ گاڑیوں کے سرکاری استعمال کی نئی پالیسی جاری کردی گئی، 10 سے زائد گاڑیاں استعمال نہیں کی جاسکیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام نے بتایا کہ صوبائی سطح پر کسٹم انٹیلی جنس دفتر 10 سے زائد گاڑیاں استعمال نہیں کرسکے گا، افسران کے زیراستعمال گاڑیوں کے تمام پرانے اجازت نامے منسوخ کردیے گئے ہیں۔

    کسٹم حکام کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کے بےدریغ استعمال پر کسٹم حکام نے نئی پالیسی جاری کی، ملک بھر میں کسٹم حکام نے ہزاروں گاڑیاں ضبط کررکھی ہیں۔

    اسمگلنگ کی گاڑیاں ضبط ہوں گی، ایف بی آر

    گاڑیوں کا غلط استعمال روکنے کیلئے پالیسی جاری کی گئی ہے، نئی پالیسی کے تحت اسلام آباد کسٹم انٹیلی جنس آفس 12 گاڑیاں استعمال کرسکےگا۔

    کسٹم حکام کا مزید کہنا تھا کہ کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور کا کسٹم انٹیلی جنس آفس 10 گاڑیاں استعمال کر سکے گا۔

  • دبئی سے ڈیڑھ کلو سے زائد سونا اور قیمتی آئی فونز پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    دبئی سے ڈیڑھ کلو سے زائد سونا اور قیمتی آئی فونز پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    لاہور : دبئی سے ڈیڑھ کلو سے زائد سونا اور قیمتی آئی فونز پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام  نے لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی سے ڈیڑھ کلو سے زائد سونا اور قیمتی آئی فونز پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

    کسٹم حکام نے بتایا کہ مسافر آصف شہزاد نجی ایئر لائن کی پرواز پی اے 417 سے دبئی سے لاہور پہنچا تھا ، مسافر سے 1 کلو 628 گرام سونے کے زیورات، 6 ڈائمنڈ پیسز اور 5 قیمتی موبائل برآمد ہوئے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ مسافر نے کپڑوں میں زیورات چھپائے ہوئے تھے، کسٹم ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : ملکی تاریخ کی سب سے بڑی سونا اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    یاد رہے رواں سال اپریل میں ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ایئرپورٹ پر ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 34کروڑ روپے مالیت کا سونا دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی تھی۔

    برآمد ہونے والے سونے میں مختلف وزن کی 10 اینٹیں شامل تھیں ، ملزم تمام سیکیورٹی چیک عبور کرتا ہوا ایئرلائن کے کاونٹر پر سامان جمع کرنے میں کامیاب ہوگیا تھا، ملزم محمد تنویر غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز سے دبئی جا نا چاہتاتھا۔

  • ایئر ہوسٹس غیر ملکی کرنسی اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

    ایئر ہوسٹس غیر ملکی کرنسی اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

    لاہور: ڈپٹی کلکٹر کسٹمز نے ایئر ہوسٹس کو غیر ملکی کرنسی اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ایئر ہوسٹس کو گرفتار کرلیا، ائیر ہوسٹس غیر ملکی کرنسی اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ہے۔

    کسٹمز ڈپٹی کلکٹر کا کہنا ہے کہ ایئر ہوسٹس نے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے سعودی ریال،ڈالر چھپا رکھے تھے، ایئر ہوسٹس کو شک ہونے پر لاہور سے بیرون ملک جانے والی پرواز سے  آف لوڈ کیا گیا۔

  • کسٹم حکام نے ایئر پورٹ پر جعلی درہم اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

    کسٹم حکام نے ایئر پورٹ پر جعلی درہم اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

    کراچی: کسٹمز حکام نے کراچی ایئر پورٹ پر جعلی درہم اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

    تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام نے کراچی ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے جعلی درہم اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، حکام نے مسافر کو حراست میں لیکر ایک لاکھ جعلی اماراتی درہم برآمد کر لیے۔

    کسٹمز حکام کے مطابق مسافر غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز سے شارجہ جارہا تھا، بین الاقوامی روانگی پر کسٹم کے عملے نے مسافر کو روک کر تلاشی لی۔

    کسٹمز حکام نے مزید بتایا کہ مسافر نے بیگ کے نچلے حصے میں موجود کرنسی کو چھپا رکھا تھا، ملزم کو کرنسی سمیت حراست میں لیکر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

  • 73  ارب روپے کے سولر پینل امپورٹ اسکینڈل کا  مرکزی ملزم  ڈرامائی انداز میں گرفتار

    73 ارب روپے کے سولر پینل امپورٹ اسکینڈل کا مرکزی ملزم ڈرامائی انداز میں گرفتار

    کراچی : سولر پینل امپورٹ اسکینڈل کے مرکزی ملزم رب نواز کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا گیا، ملزم کسٹم کورٹ کراچی میں ضمانت کیلئے کئی گھنٹے تک چھپا رہا۔

    تفصیلات کے مطابق 73 ارب روپے کے سولر پینل امپورٹ اسکینڈل میں اہم پیش رفت سامنے آئی، کسٹم کورٹ کراچی سے مرکزی ملزم رب نواز کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا گیا۔

    کسٹم حکام نے بتایا کہ مرکزی ملزم رب نوازکسٹمز کورٹ کراچی میں کئی گھنٹے چھپا رہا اور گرفتاری سےبچنےکےلئے ضمانت حاصل کرنے کی کوششیں کرتا رہا جبکہ جج کے چلے جانے کے باوجود عدالت میں کئی گھنٹے موجود رہا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ملزم کی گرفتاری سے سولر پینل امپورٹ اسکینڈل میں مزید تحقیقات ہوسکیں گی، ٹیکس چوری کا ملزم صرف تیس ہزار کی تنخواہ پر تھا اور ملزم نے سولر پینل کی آڑ میں تہتر ارب روپے کی ٹیکس چوری کی اور اثرورسوخ استعمال کرتا رہا۔

    کسٹم حکام کے مطابق ملزم کی گرفتاری کیلئے کسٹم حکام سے چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ اور ممبر کسٹم نے بھی بھرپور تعاون کیا۔

    سولر پینل کی امپورٹ میں تیس ارب سے زائد کی ٹیکس چوری میں بےنامی بھی ہے، کسٹم حکام نے ساڑھے چار سو کمپنیوں کے اکاونٹس کی چھان بین کی ۔ جس میں اسی امپورٹرز کو ہائی رسک قرار دیا گیا اور تریسٹھ کمپنیوں نے اوور انوسئسنگ کی۔

  • کسٹم حکام نے اسلام آباد ائیر پورٹ سے قیمتی موبائل فونز کی بڑی  کھیپ پکڑلی

    کسٹم حکام نے اسلام آباد ائیر پورٹ سے قیمتی موبائل فونز کی بڑی کھیپ پکڑلی

    کراچی: اسلام آباد ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے چھ کروڑ مالیت کے قیمتی موبائل فونز برآمد کرلئے اور دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی سے پشاورجانیوالا کھیپیے پرواز خراب ہونے پر اسلام آباد میں دھر لئے گئے، کسٹمزحکام نے کہا ہے کہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے قیمتی موبائل کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ کسٹمز حکام نے اسلام آباد ائیرپورٹ سے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے 6 کروڑ مالیت کےموبائل برآمد کرلیا۔

    پی آئی اے کی دبئی سےپشاورجانیوالی فلائٹ216خرابی موسم کی وجہ سے اسلام آباد میں اترگئی ، کسٹمز حکام کی جانب سے مشکوک مسافروں کی تلاشی کے دوران کوہاٹ کے محمد عباس سے ایک سو انتالیس قیمتی موبائل فونز برآمد کئے گئے ، دوسرے مسافر سے ایک سو گیارہ قیمتی فون برآمد ہوئے۔

  • افغانستان سے بڑے پیمانے پر پاکستان میں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    افغانستان سے بڑے پیمانے پر پاکستان میں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    اسلام آباد: کسٹم حکام نے افغانستان سے اسمگل ہونے والے اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان سے بڑے پیمانے پر پاکستان میں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، انٹیلیجینس رپورٹ پر کسٹم حکام نے بروقت اور موٴثر کارروائی کی۔

    طور خم بارڈر پر افغانستان سے آنے والے کوئلے کے کنٹینر کی چیکنگ کے دوران کسٹم حکام نے بھاری تعداد میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

    اسلحہ کنٹینر کے خفیہ خانوں میں چھپا کر رکھا گیا تھا، کسٹم حکام نے اسلحہ برآمد کر کے کنٹینر کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا، افغان ڈرائیور کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

    برآمد ہونے والے اسلحے میں روسی اور ترکیہ ساختہ 12 بور بندوقیں، مختلف ہتھیاروں کے 600 کارتوس اور بھاری مقدار میں بارود شامل ہے۔ پکڑا جانے والا اسلحہ پاکستان دشمن عناصر کی جانب سے امن و امان کی صورت حال خراب کرنے کی کوششوں کا حصہ تھا۔

  • کراچی آرٹیفشل جیولری مارکیٹ میں رات گئے کسٹم انٹیلیجنس کا چھاپا، کروڑوں کا سامان ضبط

    کراچی آرٹیفشل جیولری مارکیٹ میں رات گئے کسٹم انٹیلیجنس کا چھاپا، کروڑوں کا سامان ضبط

    کراچی: ڈینسو ہال کے قریب آرٹیفشل جیولری مارکیٹ میں کسٹم حکام نے چھاپا مار کر کروڑں روپے مالیت کا سامان ضبط کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب کراچی کے تجارتی مرکز ڈینسو ہال آرٹفیشل جیولری مارکیٹ میں رات گئے کسٹم انٹلیجنس نے چھاپا مار کر کروڑں روپے مالیت کا سامان ضبط کر لیا۔

    تاجروں نے کسٹم کے چھاپے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے شدید احتجاج کیا، کسٹم حکام سے تلخ کلامی اور تاجروں کی مزاحمت کی وجہ سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

    کسٹم اہل کاروں نے رات گئے ڈینسو ہال آرٹفیشل جیولری مارکیٹ کا محاصرہ کیا، کئی دوکانوں اور گوداموں سے متعدد ٹرک بھر کر قیمتی سامان ضبط کر لیا، تاجروں نے الزام لگایا ہے کہ رشوت نہ دینے پر ان کے قانونی مال کو ضبط کرنے کے لیے غیر قانونی چھاپا مارا گیا ہے۔

    دوسری طرف کسٹم حکام کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی عدالتی حکم پر کی گئی ہے، اور کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی۔

    کسٹمز کے چھاپے کے خلاف دکان داروں نے ٹرکوں کے آگے لیٹ کر احتجاج کیا۔ دکان داروں نے کہا ہم نے اپنا سامان امپورٹ کیا ہے، جس کے تمام تر دستاویزات ہمارے پاس موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے دکانوں پر چھاپے مارے جاتے تھے، اب ویئر ہاؤس کو بھی نہیں چھوڑا جا رہا۔

    کسٹم حکام کے چھاپے کے دوران کچھ دیر کے لیے صورت حال کشیدہ ہوگئی، تاہم بعد ازاں کسٹم حکام مختلف ویئر ہاؤسز سے سامان ضبط کر کے واپس چلے گئے۔

    کسٹم حکام کا کہنا تھا کہ تاجروں کی طرف سے کچھ سامان کے دستاویزات دکھائے گئے لیکن کچھ سامان کے کاغذات وہ پیش کرنے سے قاصر رہے، جس پر وہی سامان ضبط کیا گیا، اگر اس کے کاغذات بھی پیش کر دیے گئے تو دکان داروں کو ان کا سامان واپس کر دیا جائے گا۔

  • لاہور:کسٹم حکام کی بڑی کارروائی ، مسافر سے کروڑوں روپے مالیت کے آئی فونز برآمد

    لاہور:کسٹم حکام کی بڑی کارروائی ، مسافر سے کروڑوں روپے مالیت کے آئی فونز برآمد

    لاہور : کسٹم حکام نے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے 65 مہنگے فون برآمد کرلئے، موبائل فونز کی مالیت ایک کروڑ چالیس لاکھ سے زائد ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر کسٹم حکام نے بڑی کارروائی کی اور دبئی کی پرواز سے لاہور آنے والے مسافر سے 65 آئی فون برآمد کر لیے۔

    ڈی سی کسٹم ثاقب وڑائچ نے کہا ایک کروڑ چالیس لاکھ سے زائد لاگت کے موبائل فون کی کھیپ بیرون ملک سے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

    ثاقب وڑائچ کا کہنا تھا کہ مسافر ایمرٹس ائر کی پرواز 624سے دبئی سے لاہور پہنچا ، مسافر امداد اللہ لاہور کراچی موبائل مارکیٹ میں سپلائی دیتا ہے، مسافر عرصہ دراز سے اسمگلنگ میں ملوث تھا اور ریگولر لاہور کراچی دبئی کا سفر کر نا معمول تھا۔

    ڈی کسٹم کے مطابق مسافر کے سامان سے 58 آئی فون پرو میکس الیون اور سات پرومیکس سیون گیارہ فون پرومیکس 7بھی برامد ہوئے۔

    کسٹم حکام نے سارے موبائل فون ضبط کر لیے اور مسافر کے خلاف کسٹم سمگلنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہےْ

  • ایئرپورٹ پر مسافر کے جوتوں کے اندر سے کیا نکلا؟ حکام حیران

    ایئرپورٹ پر مسافر کے جوتوں کے اندر سے کیا نکلا؟ حکام حیران

    فلپائن میں ایئرپورٹ حکام نے جوتوں کے اندر چھپائی گئیں 119 زندہ مکڑیاں برآمد کرلیں، مذکورہ پارسل پولینڈ سے فلپائن میں مقیم کسی شخص کے لیے بھیجا گیا تھا۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پولینڈ سے فلپائن کے شہر کیوٹ کے لیے آنے والے اس پارسل نے اپنی عجیب ساخت کی وجہ سے حکام کی توجہ حاصل کرلی۔

    کسٹم حکام نے جب اسے کھولا تو اس میں سے نایاب نسل کی 119 زندہ مکڑیاں برآمد ہوئیں۔ مکڑیوں کو پلاسٹک کو ٹیوبز میں بند کیا گیا تھا جو جوتے کے اندر اور اس کے ڈبے میں بھرے ہوئی تھیں۔

    فلپائن کے کسٹمز آف بیورو کے مطابق مکڑیوں کو فوری طور پر وائلڈ لائف ٹریفکنگ مانیٹرنگ یونٹ کے حوالے کردیا گیا۔

    حکام نے اس بارے میں تفتیش شروع کردی ہے ک یہ پارسل کسے بھیجا جارہا تھا۔

    مذکورہ نایاب نسل کی مکڑی کو، جسے ٹرنٹیولز کہا جاتا ہے، شوقین افراد گھر میں پالتے ہیں۔ فلپائن میں اسے خطرے کا شکار حشرات کی حیثیت حاصل ہے۔

    ساڑھے 4 سے 11 انچ تک کی جسامت رکھنے والی اس مکڑی کے جسم پر بال ہوتے ہیں، اس کا شمار زہریلی مکڑیوں میں نہیں ہوتا۔