Tag: کسٹم حکام

  • کراچی: کسٹم حکام کی کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد، 3 ملزمان گرفتار

    کراچی: کسٹم حکام کی کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد، 3 ملزمان گرفتار

    کراچی: شہرقائد میں کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان گرفتار کیے جن کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام کی کارروائی کے نتیجے میں اڑتالیس لاکھ روپے مالیت کی چھالیہ برآمد ہوئی، جبکہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    کسٹم حکام کے مطابق کسٹم پر یوینٹو کے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے کراچی میں کاروائی کرتے ہوے لاہور سے آنے والے ٹرالر کی تلاشی کے دوران سترہ ہزار پانچ سو کلو گرام اسمگل کی گئی چھالیہ کی ایک سو پچھتر بوریاں بر آمد کی۔

    کراچی میں کسٹم حکام کی اہم کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ سگریٹس ضبط

    چھالیہ کی مالیت اڑتالیس لاکھ روپے سے زائد ہے، اور چھالیہ کی اسمگلنگ میں ملوث تین افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

    ڈپٹی کلکٹر کسٹم محمد فیصل کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اسمگل شدہ چھالیہ پکڑنے کی دوسری بڑی کاروائی ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ماہ شہرقائد میں کسٹم حکام نے اہم کارروائی کرتے ہوئے بیالیس ہزار تین سو سگریٹس کے اسمگل شدہ پیکٹ ضبط کرلیے تھے۔

    یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں کراچی میں کسٹم اپریزمنٹ ویسٹ نے ہاکس بے پر کارروائی کرتے ہوئے پنتالیس کروڑ روپے کی مالیت کے غیر قانونی طور پر در آمد کیے گئے موبائل فون اور سم والے ٹیبلٹ برآمد کیے تھے۔

  • کسٹم حکام کے کشمیرمیں بھارتی اشیاء کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات

    کسٹم حکام کے کشمیرمیں بھارتی اشیاء کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات

    کراچی : ترجمان پاکستان کسٹم نے کہا ہے کہ بھارت سے اسمگل ہونے والی اشیاء کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے، بھارت اپنی غیر قانونی حرکتوں سے کشمیر کاز کو نقصان پہچانا چاہتا ہے۔

    یہ بات ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہی، ترجمان پاکستان کسٹم کے مطابق بھارتی مصنوعات کی غیرقانونی طریقے سے اسمگلنگ اور آزاد کشمیر میں اس کی تشہیر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

    پاکستان کسٹم کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ایک جانب بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جارحیت کو جاری رکھا ہوا ہے تو دوسری جانب آزاد کشمیر میں اپنی مصنوعات کی اسمگلنگ میں بھی اضافہ کردیا ہے۔

    کسٹم حکام نے واضح کیا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی، بھارت اپنی مصنوعات کی اسمگلنگ کے ذریعے کشمیرکاز کو نقصان پہنچانے اور پاکستانی مصنوعات کے خلاف سازش کررہا ہے۔

    کسٹم حکام نے کہا کہ بھارتی اشیاء کو فروخت کرنے والے عناصر کےخلاف محب وطن کشمیری کامیاب نہیں ہونے دیں گے، اس سلسلے میں غیرقانونی اسمگلنگ کے خلاف آپریشن کو مزید تیز کیا جائے گا۔

  • راولپنڈی: لندن جانے والے مسافر سے بارہ کلو ہیروئن برآمد،ملزم گرفتار

    راولپنڈی: لندن جانے والے مسافر سے بارہ کلو ہیروئن برآمد،ملزم گرفتار

    راولپنڈی : کسٹم حکام نے بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے سامان سے بارہ کلو ہیروئن برآمد کر لی.

    تفصیلات کےمطابق کسٹم حکام نے بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے لندن جانے والے مسافر کے سامان کی تلاشی لی جس میں سے بارہ کلو ہیروئن برآمد ہوئی،واقعے کے بعد ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کےلیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے تاہم ملزم کی شاخت کے بارے میں نہیں بتایا گیا.

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر پی آئی اے کی پرواز 785 پر لند ن جا رہا تھا جس نے کپڑوں اور دیگر سامان میں بارہ کلو وزنی ہیروئن چھپا رکھی تھی جس کی مالیت کروڑوں روپے میں ہے.

  • کراچی صدر موبائل مارکیٹ میں رینجرز اور کسٹم حکام کی کارروائی، 12 دکانیں سیل

    کراچی صدر موبائل مارکیٹ میں رینجرز اور کسٹم حکام کی کارروائی، 12 دکانیں سیل

    کراچی: صدر موبائل مارکیٹ میں رینجرز اور کسٹم حکام نے اسمگل شدہ موبائل فون کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، صدر موبائل مارکیٹ کہتے ہیں 12 دکانوں کو سیل کیا گیا ہے کوئی غیر قانونی چیز نہیں ملی

    صدر موبائل مارکیٹ میں رینجرز اور کسٹم کے پریونشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اسمگل شدہ موبائل فون کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگیٹڈ کارروائی کی گئی۔ کارروائی کے دوران عمارت کا محاصرہ کیا گیا اور نویں منزل پر دکانوں کی تلاشی لی گئی۔ آپریشن کے دوران مقامی تاجروں سے عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی جسکو رینجرز اہلکاروں کے لاٹھی چارج کرکے نے ناکام بنادیا۔

    صدر موبائل مارکیٹ ادریش میمن کے مطابق قانون نافز کرنے والے اداروں نے مطلوبہ دستویزات نا ملنے پر 12 دکانوں کو سیل کیا گیا ہے جسمیں سینکڑوں کی تعداد میں موبائل فون اور دیگر اشیا موجود ہیں تاہم سیل کی گئی دکانوں سے کوئی غیر قانونی سامان برآمد نہیں ہوا ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ رینجرز سے مکمل تعاون کیا گیا ہے، تاجروں میں موجود کالی بھیڑوں کا سفایا ہونا چاہیئے۔ ادریس میمن کا مزید کہنا تھا کہ کسٹم پریونشن ڈیپارٹمنٹ کا کام پورٹ پر ہوتا ہے، آج دوبارہ کارروائی کی جائیگی اور دستویزات بھی طلب کیئے جائینگے۔ تاہم 5 گھنٹے تک کارروائی جاری رہنے کے بعد آپریشن ختم کردیا گیا جسکے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔

  • ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے درخواست دائر

    ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے درخواست دائر

    اسلام آباد : کسٹم حکام نے وزارت داخلہ کو سپر ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے درخواست دے دی
    ماڈل گرل ایان علی کے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ایک نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

    کسٹم کے انویسٹی گیشن اینڈ پراسیکیوشن برانچ نے ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو درخواست دے دی ہے۔

    درخواست کا مقصد ماڈل کو بیرون ملک فرار ہونے سے روکنا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ماڈل گرل پر اسپیشل کسٹم جج کی عدالت میں اکیس اگست کو فرد جرم عائد کیےجانے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ چھ سال کے فنی کریئر میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی 22 سالہ ماڈل ایان علی کی گرفتاری سے لے کر چار ماہ بعد ضمانت پر رہائی تک پاکستانی ذرائع ابلاغ پر اس معاملے کا خوب چرچا رہا۔

    جب کہ سوشل میڈیا پر بھی آئے روز نت نئی بحث چھڑتی رہی۔

  • ایان علی کی ضمانت کیخلاف کسٹم حکام کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

    ایان علی کی ضمانت کیخلاف کسٹم حکام کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : کسٹم حکام نے منی لانڈرنگ کیس میں ملوث اور 120 دن جیل میں رہنے کے بعد رہائی پانے والی سپر ماڈل ایان علی  کی ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ میں جانے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق کسٹم حکام ماڈل گرل ایان علی کی ضمانت منسوخ کرانے کے لئے جلد سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے جس کیلئے قانونی درخواست بھی تیار کرلی گئی۔ درخواست لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر قانونی مشاورت کے بعد تیار کی گئی ہے ۔

    ماڈل ایان علی کو چودہ مارچ کو راولپنڈی ائیرپورٹ سے کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ چھ سال کے فنی کریئر میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی 22 سالہ ماڈل ایان علی کی گرفتاری سے لے کر چار ماہ بعد ضمانت پر رہائی تک پاکستانی ذرائع ابلاغ پر اس معاملے کا خوب چرچا رہا جب کہ سوشل میڈیا پر بھی آئے روز نت نئی بحث چھڑتی رہی۔