Tag: کشتیاں

  • تارکین وطن کی کشتیاں ڈوبنے سے 16 افراد ہلاک

    تارکین وطن کی کشتیاں ڈوبنے سے 16 افراد ہلاک

    ترکیہ اور یونان میں تارکین وطن کی کشتیاں ڈوبنے سے دو خواتین سمیت 16 افراد جان سے گئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترک حکام کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ تارکین وطن کی کشتی چناق قلعہ کے شہر کے سمندری حدود میں ڈوبی ہیں۔

    دوسری کشتی یونانی جزیرے لیسبوس کے قریب حادثے کا شکار ہوئی، ڈوبنے والے 48 افراد کوبچا لیا گیا، حادثے کے شکار افراد کی شناخت کے بارے میں ابھی تک معلوم نہ ہوسکا۔

    خیال رہے کہ دسمبر 2024 میں جزیرے کریٹ کے قریب کشتی الٹنے سے 35 پاکستانیوں سمیت 40 افراد ڈوب گئے تھے۔

    نومبر 2024 کے اواخر میں ساموس اور لیسبوس جزیروں کے قریب دو کشتیاں ڈوبنے سے 6 بچوں اور 2 خواتین سمیت 9 تارکین وطن ہلاک ہو گئے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال تقریباً 54,000 افراد یونان پہنچے، جن میں سے زیادہ تر افراد کشتیوں کے ذریعے پہنچ تھے۔

    امریکی ٹیرف کے جواب میں کینیڈا کا سخت ردِ عمل سامنے آگیا

    ریفیوجی سپورٹ ایجین (آر ایس اے) کی ایک رپورٹ کے مطابق 2024 میں بحیرہ ایجیئن میں کم از کم 171 افراد ہلاک یا لاپتہ ہوئے ہیں۔

  • کینیڈین جوڑا سمندر پار منتقل ہوتے ہوئے گھر بھی ساتھ لے گیا

    کینیڈین جوڑا سمندر پار منتقل ہوتے ہوئے گھر بھی ساتھ لے گیا

    کینیڈا میں ایک جوڑے نے اپنے پرانے گھر کو کشتیوں کی مدد سے پانی سے گزار کر نئی جگہ لے جا کر کھڑا کردیا، جوڑے کو یہ گھر بہت پسند تھا اور وہ اسی میں رہائش رکھنا چاہتے تھے۔

    کینیڈا کے صوبے نیو فاؤنڈ لینڈ میں یہ جوڑا دو منزلہ مکان میں رہتا تھا جب انہیں علم ہوا کہ گھر کا مالک اسے توڑ کر نئے سرے سے بنانا چاہتا ہے۔

    جوڑا اس مکان کو چھوڑنا نہیں چاہتا تھا چنانچہ انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اس گھر کو خرید کر اپنی ملکیتی زمین پر منتقل کریں گے جو سمندر کے قریب واقع ہے۔

    بعد ازاں بھاری بھرکم ٹریلر اور کئی کشتیوں کی مدد سے انہوں نے اپنے فیصلے کو عملی جامہ پہنایا۔

    مکان کو ایک ٹریلر نے سمندر کے قریب پہنچایا جس کے بعد تقریباً آدھا درجن کشتیاں اسے پانی میں سے گزار کر مطلوبہ مقام تک لے گئیں۔ یہ سفر 8 گھنٹوں میں مکمل ہوا۔

    ایک موقع پر گھر ڈوبنے لگا اور اسے سنبھالنے والی کشتی ٹوٹنے لگی لیکن دیگر کشتیوں نے فوری طور پر اسے سہارا دیا۔

    گھر کے مالک ڈینیئل پینی کا کہنا ہے کہ گھر کی کچھ چیزوں میں پانی بھر گیا ہے لیکن گھر جلد ہی خشک ہوجائے گا جس کے بعد وہ اس کی مرمت کر کے اس میں رہنا شروع کردیں گے۔

  • سپریم کورٹ کا حکومت کو بھارت میں قید ماہی گیروں کو واپس لانے کا حکم

    سپریم کورٹ کا حکومت کو بھارت میں قید ماہی گیروں کو واپس لانے کا حکم

    اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھارت میں قید پاکستانی ماہی گیروں کی واپسی کے لیے وفاقی حکومت کو عملی اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں بھارت میں قید پاکستانی ماہی گیروں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

    عدالت میں سماعت کے دوران وکیل پاکستان فشرفارم نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ماہی گیروں کی واپسی ایگزیکٹیو ایکشن کے بغیر ممکن نہیں۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ دونوں ممالک کے قیدیوں کی تفصیل جمع کرا دی، پاک بھارت جوڈیشل کمیٹی کی سفارشات بھی موجود ہیں۔

    سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ پاک بھارت جوڈیشل کمیٹی کی سفارشات پرعملدرآمد کرایا جائے، پاکستانی ماہی گیروں کی اور کشتیوں کی واپسی کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں، اگر کہیں جرمانہ ادا کرنا ہے تو وہ بھی حکومت ادا کرے۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ماہی گیروں کی واپسی کا معاملہ عالمی تعلقات کے دائرے میں ہے، واپسی کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرایا جاسکتا ہے۔

    چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ دونوں ممالک میں تعلقات کیسے ہیں اس کا علم نہیں ہے۔

    سپریم کورٹ آف پاکستان نے وفاقی حکومت کو ماہی گیروں کی واپسی کے لیے عملی اقدامات کرنے کا حکم دیتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا۔

  • لیبیاکےساحل کےقریب2کشتیوں کوحادثہ،سینکڑوں افراد ہلاک

    لیبیاکےساحل کےقریب2کشتیوں کوحادثہ،سینکڑوں افراد ہلاک

    طرابلس: لیبیا کے ساحل کے قریب مہاجرین کی دو کشتیاں ڈوب جانے کے نتیجے میں سینکڑوں افرادہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کا کہنا ہے کہ لیبیا کے ساحل سے روانہ ہونے والی مسافر کشتیوں میں میں سوار کم ازکم 240افراد ڈوب گئے تاہم کشتی پر سوار 29 افراد کو بچا لیا گیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مہاجرین کی کشتی لیبیا کے ساحل سے 20 ناٹیکل میل پر سمندری لہروں کا شکار ہوئی حادثے میں بچ جانے والے افراد کی حالت بھی تشویش ناک ہے۔

    انٹرنیشنل اورگنائزیشن فار مائیگریشن نے مذکورہ بچ جانے والی خواتین کے حوالے سے ہی اپنے ایک بیان میں کہا کہ واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 240 ہے۔

    مزید پڑھیں:کشتی الٹنے سے 28 تارکینِ وطن جاں بحق

    اٹلی میں موجود آئی او ایم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کیلئے اب تک خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔

    یاد رہے کہ رواں سال کم سے کم 4200 مہاجرین خطرناک بحیرہ روم کی لہروں کا شکار ہو کر مختلف سمندری حادثات میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

    واضح رہے کہ 21 اپریل 2016 کو بحیرہ روم میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کی وجہ سے 500 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

  • رواں ہفتے تارکین وطن کی متعدد کشتیاں ڈوبنے سے 700 افراد ہلاک ہوئے، یو این ایچ سی آر

    رواں ہفتے تارکین وطن کی متعدد کشتیاں ڈوبنے سے 700 افراد ہلاک ہوئے، یو این ایچ سی آر

    روم: اقوام متحدہ نے رواں ہفتے میں لیبیا کے ساحلی علاقے میں تارکین وطن کی متعدد کشتیاں ڈوب جانے سے 700 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

    خبر رساں ادارے اے ایف پی کی ایک رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایچ سی آر کے ترجمان فیڈریکو فوسی نے بتایا کہ ‘صورت حال بہت خراب ہے، ہم تعداد کے حوالے سے حتمی طورپر کچھ نہیں کہہ سکتے، لیکن ہمیں خدشہ ہے کہ رواں ہفتے میں تارکین وطن کی متعدد کشتیاں ڈوب جانے سے 700 افراد ہلاک ہوگئے’۔

    ان حادثات میں بچ جانے والے افراد کا کہنا تھا صرف جمعرات کے روز لیبیا کے ساحلی علاقے سے غیر قانونی طور پر یورپ جانے والی ماہی گیروں کی ایک کشتی کے ڈوب جانے سے 500 افراد لاپتہ ہوئے، جن میں 40 بچوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جو زیادہ تر نومولود تھے’۔

    اس کے علاوہ بدھ کے روز ایک اور کشتی ڈوب جانے سے 100 تارکین وطن لاپتہ ہوگئے تھے اور جمعہ کے روز ایسے ہی ایک واقعے میں 45 افراد کو بچا لیا گیا تھا۔

    یو این ایچ سی آر کی خاتون ترجمان کارلوٹا سمی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ‘ہم درست تعداد تو نہیں جانتے، ہم ان کی شناخت بھی نہیں جان سکتے، لیکن واقعے میں محفوظ رہنے والے افراد کا کہنا تھا کہ 500 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں’۔