Tag: کشتی حادثے کا شکار

  • نائجیریا میں کشتی حادثے کا شکار، 40 سے زائد افراد لاپتہ

    نائجیریا میں کشتی حادثے کا شکار، 40 سے زائد افراد لاپتہ

    نائجیریا میں کشتی الٹنے کا افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 40 سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نائجیریا کی شمال مغربی ریاست سکوٹو میں کشتی کو حادثہ پیش آیا ہے، اطلاعات کے مطابق کشتی میں 50 سے زائد مسافر سوار تھے۔

    رپورٹس کے مطابق نائجیریا کی نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ (NEMA) نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری ہونے والے بیان میں کہا، ’ 10 مسافروں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔‘

    نائجیریا کے میڈیا نے رپورٹ کیا کہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد کے سوار ہونے کے باعث بوٹ حادثے کا شکار ہوگئی۔

    اس سے قبل رواہ ماہ میں اٹلی کے جزیرے لیمپیڈوسا کے قریب تقریباً 100 تارکین وطن کو لے جانے والی ایک بوٹ الٹ گئی تھی، جس کے نتیجے میں کم از کم 26 افراد ہلاک اور ایک درجن کے قریب لاپتہ ہو گئے تھے۔

    اطالوی کوسٹ گارڈ اور اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کے مطابق بدھ کو اطالوی جزیرے لیمپیڈوسا کے قریب بین الاقوامی پانیوں میں تقریباً 100 تارکین وطن کو لے جانے والی ایک کشتی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 26 افراد ہلاک اور ایک درجن کے قریب لاپتہ ہو گئے۔

    امریکا میں آئرش خاتون ڈیزائنر کی لاش کشتی سے برآمد

    اٹلی میں یو این ایچ سی آر کے ترجمان فلیپو انگارو نے بتایا کہ بچ جانے والے 60 افراد کو لامپیڈوسا کے مرکز میں منتقل کردیا گیا، زندہ بچ جانے والوں کے اکاؤنٹس کے مطابق جب کشتی لیبیا سے روانہ ہوئی تو اس میں 92 سے 97 تارکین وطن سوار تھے۔

    کوسٹ گارڈ نے ایک بیان میں کہا کہ مرنے والوں کی تعداد 26 ہے، لیکن اس تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے، فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ تارکین وطن کب سے سمندر میں تھے۔

  • کانگو میں کشتی اُلٹنے سے 78 ہلاک، درجنوں لاپتہ، ویڈیو سامنے آگئی

    کانگو میں کشتی اُلٹنے سے 78 ہلاک، درجنوں لاپتہ، ویڈیو سامنے آگئی

    کانگو کی ایک جھیل میں کشتی اُلٹنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 78 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ درجنوں لاپتہ ہوگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کانگو کے ایک صوبائی گورنر نے بتایا کہ جمعرات کو کانگو کی جھیل کیوو میں 278 مسافروں سے بھری کشتی حادثے کا شکار ہوگئی، جس سے کم از کم 78 افراد جھیل میں ڈوب گئے۔

    سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو فوٹیج میں ایک بھاری ملٹی ڈیک جہاز کو پانی میں اُلٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ مسافر تیرتے ہوئے اپنی جان بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق جنوبی کیوو صوبے کے گورنر کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد 78 تک پہنچ ہے جبکہ کشتی میں 278 افراد سوار تھے۔انہوں نے کہا کہ ہلاکتیں بڑھنے کا قوی امکان ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز نائیجیریا میں بھی گنجائش سے زیادہ افراد بٹھانے پر کشتی سمندر میں ڈوب گئی تھی، جس میں سوار 300 افراد میں سے 100 لاپتہ ہوگئے، جنہیں تلاش کیا جارہا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق کشتی نائیجیریا کے ضلع موقوا کے مقام پر دریائے نائیجر میں ڈوبی جس کے ریسکیو کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کشتی مقامی طور پر لکڑی سے تیار کی گئی تھی جس میں 100 افراد کے سفر کرنے کی گنجائش تھی، مگر کشتی کی روانگی کے وقت اس میں 300 افراد سوار ہوگئے، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے تھے۔

    امریکا کی 6 ریاستوں میں سیلاب سے تباہی، 223 ہلاک، متعدد لاپتا

    حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد مقامی حکام کی جانب سے 150 افراد کو بحفاظت سمندر سے باہر نکال لیا گیا مگر 100افراد کا تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا۔

  • تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ، 60 افراد ہلاک

    تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ، 60 افراد ہلاک

    لیبیا سے روانہ ہونے والی تارکین وطن کی ایک کشتی سمندر میں ڈوب جانے سے 60 افراد ہلاک ہو گئے تاہم پچیس افراد کو انتہائی خراب حالت میں بچا لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بحیرہ روم میں تارکین وطن کی کشتی حادثے کا شکار ہوگئی، جس میں ساٹھ افراد ڈوب گئے، تارکین وطن لیبیا سے سمندر کے راستےاٹلی اور مالٹا پہنچنے کی کوشش میں جان سےگئے۔

    اٹلی کوسٹ گارڈ نے انتہائی خراب حالت میں پچیس افراد کوبچا لیا ہے، حادثےکےشکارافراد کی شناخت ابھی تک نہیں ہوئی۔

    بہترمستقبل کی آس میں مشکل راستوں سےغیرقانونی طورپریورپ جانےوالےہرسال سیکڑوں افراد اپنی جان گنوا رہے ہیں، یہ اس برس جنوری سے اب تک بحیرہ روم میں ہونے والی کل 279 اموات میں شامل ہیں۔ اس عرصے میں کل 19,562 افراد اس راستے کے ذریعہ اٹلی پہنچے ہیں۔

    زندہ بچ جانے والوں نے بتایا کہ کشتی لیبیا کے شہر زاویہ سے روانہ ہوئی، جس میں تقریباً 85 افراد سوار تھے ، جن میں کچھ خواتین اور کم از کم ایک چھوٹا بچہ بھی شامل تھا۔ روانگی کے کچھ دیر بعد انجن ٹوٹ گیا تھا ، جس کے بعد وہ ایک ہفتے سے زیادہ عرصے سے لہروں کے رحم و کرم پربہہ رہی تھی۔

  • بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں سیاحوں‌ کی کشتی کو حادثہ، 12 ہلاک، 35 لاپتا

    بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں سیاحوں‌ کی کشتی کو حادثہ، 12 ہلاک، 35 لاپتا

    نئی دہلی: بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں سیاحوں کو لے جانے والی کشتی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 35 لاپتا ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں کشتی الٹنے کے نتیجے میں 12 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 35 افراد لاپتا ہیں، ماہی گیروں نے لائف جیکٹس کی مدد سے 14 افراد کو ریسکیو کرلیا۔

    آندھرا پردیش کی وزیر اعلیٰ ایم سچیترا کے مطابق کشتی میں 61 افراد سوار تھے جن میں 50 مسافر اور 11 کریو ممبر شامل تھے، تمام افراد بھارتی شہری ہیں، افسوسناک حادثہ گوداوری دریا میں پیش آیا۔

    رپورٹ کے مطابق 35 لاپتا افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، کشتی مسافروں کو لے کر سنگاناپالی سے پاپی کونڈالو کے سیاحتی مقام پر جارہی تھی کہ حادثہ پیش آیا۔

    مزید پڑھیں: بھارت: مسافر کشتی ڈوبنے سے 19 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

    دریا میں حالیہ سیلاب کے بعد کشتیوں کو مذکورہ دریا سے جانے سے روک دیا گیا تھا، یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ ماہی گیر کشتی کو اس مقام سے لے جانے میں کس طرح کامیاب رہے۔

    وزیراعلیٰ سچتیرا کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی جو بھی ذمہ دار ہوا اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    واضح رہے کہ رواں برس مئی میں بھی سیاحوں کی کشتی الٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    اس سے قبل ایک کشتی میں گیس سلنڈر پھٹ گیا تھا جس کے نتیجے میں کشتی جل کر خاکستر ہوگئی تھی تاہم 80 سیاحوں کو باحفاظت ریسکیو کرلیا گیا تھا۔