Tag: کشتی میں آگ

  • کانگو: کشتی میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد 148 ہو گئی

    کانگو: کشتی میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد 148 ہو گئی

    افریقی ملک کانگو میں کشتی میں آگ لگنے کے افسوسناک واقعے میں مرنے والوں کی تعداد 148 ہو گئی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کانگو کے حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کشتی غرق ہونے سے سیکڑوں افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

    حکام کے مطابق منگل کے روز لکڑی کی بنی کشتی آگ لگنے کے بعد دریائے کانگو میں غرق ہوگئی تھی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق لکڑی سے بنی کشتی اُس وقت حادثے کا شکار ہوئی جب مبندکا قصبے کے قریب تقریباً 500 مسافروں کو لے جانے والی کشتی میں اچانک آگ لگ گئی تھی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی میں آگ اس وقت لگی جب ایک خاتون کھانا پکا رہی تھی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری کشتی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    حادثے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے درجنوں افراد کو بچا لیا گیا تھا تاہم کئی افراد کے جسم کافی حد تک جھلس گئے تھے۔

    لاپتہ افراد کی تلاش کا سلسلہ تاحال جاری ہے، جس میں ریسکیو ٹیموں کو ریڈ کراس اور صوبائی حکام کی پوری مدد حاصل ہے۔

    واضح رہے کہ کانگو میں کشتی حادثات عام طور پر رونما ہوتے رہتے ہیں، جہاں رات کے وقت سفر اور گنجائش سے زائد مسافروں کو کشتیوں میں سوار کرانا معمول ہے۔ حکام کو بحری قوانین نافذ کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

    یہاں کی آبادی 100 ملین سے زائد ہے، اور یہاں کے دریا خاص طور پر اُن علاقوں میں آمد و رفت کا بڑا ذریعہ ہیں جہاں سڑکوں کا کوئی نظام موجود نہیں۔

    یمن، امریکی فضائی حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 80 ہوگئی

    گزشتہ چند برسوں میں درجنوں حادثات میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں، کیونکہ لوگ سڑکوں کی کمی کے باعث مسافروں اور سامان سے بھری لکڑی کی کشتیوں کا استعمال زیادہ کرتے ہیں۔

  • کانگو : کشتی میں آگ بھڑک اٹھی، خواتین اور بچوں سمیت 50 افراد ہلاک

    کانگو : کشتی میں آگ بھڑک اٹھی، خواتین اور بچوں سمیت 50 افراد ہلاک

    کنشاسا : شمال مغربی کانگو میں ایک کشتی میں آگ لگنے کے بعد اُلٹ گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 50افراد ہلاک اور 100 سے زائد لاپتہ ہوگئے۔

    گزشتہ رات پیش آنے والے حادثے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے درجنوں افراد کو بچا لیا گیا تاہم کئی افراد کے جسم کافی حد تک جھلس گئے تھے۔

    اگلے روز لاپتہ افراد کی تلاش جاری رہی، جس میں ریسکیو ٹیموں کو ریڈ کراس اور صوبائی حکام کی پوری مدد حاصل تھی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک خاتون کشتی میں کھانا پکا رہی تھی کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی اور کئی مسافر جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

    انہوں نے جھلسنے سے بچنے کیلیے سمندر میں چھلانگ لاگی لیکن تیرنے کی صلاحیت نہ ہونے کی وجہ سے پانی میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے۔

    واضح رہے کہ کانگو میں کشتی حادثے عام طور پر ہوتے رہتےہیں، جہاں رات کے وقت سفر اور گنجائش سے زائد مسافروں کو کشتیوں میں سوار کرانا معمول ہے۔ حکام کو بحری قوانین نافذ کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

    کانگو کی آبادی 100 ملین سے زائد ہے، اور یہاں کے دریا خاص طور پر اُن علاقوں میں آمد و رفت کا بڑا ذریعہ ہیں جہاں سڑکوں کا کوئی نظام موجود نہیں۔

    گزشتہ چند برسوں میں درجنوں حادثات میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں، کیونکہ لوگ سڑکوں کی کمی کے باعث مسافروں اور سامان سے بھری لکڑی کی کشتیوں کا استعمال زیادہ کرتے ہیں۔

  • سمندر میں کشتی میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، ویڈیو وائرل

    سمندر میں کشتی میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، ویڈیو وائرل

    بھارت میں ممبئی کے علی باغ کے قریب سمندر میں ایک کشتی میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اُٹھی، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی میں آگ لگنے کا واقعہ صبح کے وقت پیش آیا، اس دوران کشتی کا تقریباً 80 فیصد حصہ جل کر خاکستر ہوگیا۔ آگ کی لپیٹ میں آکر کشتی میں موجود مچھلی پکڑنے کے جال بھی جل کر راکھ ہوگئے۔

    رپورٹس کے مطابق کشتی پر 18 سے 20 ماہی گیر سوار تھے، تاہم خوش قسمتی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، آگ لگنے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی، لیکن ابتدائی معلومات کے مطابق آگ ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ کے سبب لگی، کشتی ساکھر گاؤں کے رہائشی راکیش ماروتی گن کی بتائی جا رہی ہے۔

    کشتی کو مقامی لوگوں کی مدد سے کنارے تک پہنچایا گیا اور آگ کو بجھایا گیا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سمندر کے بیچ میں یہ شپ آگ کے شعلوں میں گھر گئی تھی، آگ کی شدت بہت زیادہ تھی، جس کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ علی باغ کے ساحل سے تقریباً 6 سے 7 سمندری میل دور راکیش گن نامی ماہی گیر کی شپ میں علی الصبح 3 سے 4 بجے کے درمیان آگ لگنے کا واقعہ رونما ہوا، تاہم، انڈین کوسٹ گارڈ اور بھارتی نیوی کی بروقت کارروائی سے تمام 18 ماہی گیروں کی زندگیاں بچالی گئیں۔

    گلیشئر گرنے سے 47 مزدور دب گئے

    خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شپ مکمل طور پر تباہ شدہ حالت میں موجود ہے، اور سمندر میں ایک طرف جھکی ہوئی ہے۔

  • ہیٹی میں تارکین وطن کی کشتی میں آگ بھڑک اٹھی، 40 افراد جان سے گئے

    ہیٹی میں تارکین وطن کی کشتی میں آگ بھڑک اٹھی، 40 افراد جان سے گئے

    پورٹ او پرنس: ہیٹی میں تارکین وطن کی کشتی میں آگ لگنے سے 40 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    پناہ گزینوں کے عالمی ادارے انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کی کشتی میں کل 81 افراد سوار تھے جن میں سے 40 افراد اپنی جان گنوا بیٹھے جبکہ 41 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

    انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے مطابق تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ ہیٹی سے ٹرکس اور کایکوس (220 کلومیٹر دور) جزائر جانے کے دوران پیش آیا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ کشتی میں آگ کس وجہ سے لگی ابھی تک اس کا معلوم نہیں ہوسکا ہے مگر کشتی میں سوار اور مقامی افراد کا کہنا ہے کہ مسافر محفوظ سفر کیلئے ایک مقامی رسم کے طور پر مشعل اور موم بتیاں جلا رہے تھے، جس دوران ڈبوں میں بھرے پیٹرول میں آگ بھڑک اٹھی جس سے پوری کشتی میں آگ لگ گئی۔

    اسرائیل: تل ابیب پر ڈرون حملہ، ایک شخص ہلاک، 4 زخمی

    واضح رہے ہیٹی میں غربت، بیروزگاری اور لاقانونیت کے باعث ہر سال ہزاروں شہری ملک سے نکلنے کیلئے کشتیوں پر غیرقانونی سفر کرکے بیرون ملک روانہ ہونے کی کوششوں میں مصروف رہتے ہیں۔