Tag: کشتی ڈوبنے

  • خیرپور :   باراتیوں سے بھری کشتی ڈوبنے کا واقعہ، 5 کو بچالیا گیا ، 6 تاحال لاپتہ

    خیرپور : باراتیوں سے بھری کشتی ڈوبنے کا واقعہ، 5 کو بچالیا گیا ، 6 تاحال لاپتہ

    خیرپور: دریائے سندھ میں کشتی ڈوبنے کے واقعے میں چھ لاپتہ افراد کیلئے آپریشن دوبارہ شروع کردیا گیا، گزشتہ روز کشتی ڈوبنے کے بعد پانچ افراد کو بچالیا گیا تھا اور آپریشن تاریکی کے باعث روک دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق نارا کینال کے قریب باراتیوں کی کشتی الٹ گئی ، جس سے 11 افراد ڈوب گئے ، جس میں سے 5افراد کو بچالیا گیا اور 6 کی تلاش جاری ہے۔

    ریسکیو 1122 کے غوطہ خور اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقامی لوگوں کی مدد سے 5 مسافروں کو بچایا جبکہ بچوں سمیت 6 افراد ڈوب گئے ، نارہ کینال میں کشتی میں سوار 11 افراد شادی میں شرکت کیلئے جارہے تھے۔

    ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ رات اندھیراہونے کے باعث ریسکیوٹیموں نے آپریشن روک دیاتھا تاہم امدادی ٹیمیں جلد ہی دوبارہ شروع کر دیں گی، پانی گہراہونےکےباعث ابھی تک کوئی لاش نہیں مل سکی۔

    ڈوبنے والوں کا تعلق شر برادری سے ہے، کشتی میں سوار تمام افراد گوٹھ جمال الدین کے رہائشی تھے۔

    اس سے قبل خیرپور میں 18 مسافروں سے بھری کشتی الٹنے سے دریائے سندھ سے کم از کم دو لاشیں نکالی گئی ہیں، واقعہ پیر گوٹھ میں پیش آیا تھا ، جہاں موڑ جھبر گاؤں کے 18 افراد دریائے سندھ میں طغیانی کے باعث محفوظ مقام کی طرف نقل مکانی کر رہے تھے۔

  • ترکی کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنےسے25افرادہلاک

    ترکی کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنےسے25افرادہلاک

    ترکی سے یونان جاتے ہوئے تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں تیرہ بچوں سمیت پچیس افراد ہلاک ہو گئے۔

    خبررساں ادارےکےمطابق ترکی کے شمالی ساحل کےقریب کشتی ڈوبنےسے تیرہ بچوں سمیت پچیس تارکین ڈوب کرہلاک ہوگئے،واضح رہےیہ المناک حادثہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب تارکین وطن کے مسئلےسے نمٹنےکے لئے یورپی یونین اور ترکی سرجوڑ کر بیٹھنےکو ہیں۔

    عالمی تنظیم برائےمہاجرین کےمطابق رواں برس صرف یونان پہنچنےکی کوشش میں تین سو بیس تارکین وطن اپنی جانوں سےہاتھ دھو بیٹھےہیں۔

    شام اورعراق میں جاری آگ وخون کےکھیل سےدوریورپ میں پناہ کےحصول کےلئےمہاجرین کی آمدکاسلسلہ جاری ہے، لاکھوں مہاجرین بہترمستقبل کےخواب کےلئےپُرخطرسمندری راستے کوخاطر میں نہیں لارہے۔

  • لیبیا : کشتی ڈوبنے سے 400 سے زائد افراد ڈوب گئے

    لیبیا : کشتی ڈوبنے سے 400 سے زائد افراد ڈوب گئے

    لیبیا: تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے خدشہ ہے کہ چارسو سے زائد تارکین وطن ہلاک ہوگئے جبکہ ایک سو چوالیس کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کشتی میں لیبیا سے یورپ جانے کے خواہشمند پانچ سو سے زائد مسافر سوار تھے، جن میں سے ایک سو چوالیس افراد کو ریسکیو کیےجانے کے بعد اٹلی کی بندرگاہ لایا گیا۔

    ریسکیو حکام کے مطابق تارکین وطن میں زیادہ تر کا تعلق مشرق وسطٰی اور افریقہ سے ہے۔

    اٹلی نے ڈوب جانے والے مسافروں کی تلاش کے لیے فضائی اور سمندری آپریشن شروع کردیا ہے۔

    اس سے قبل چار سو اسی تارکین وطن سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ چار ہزار سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا، مشرق وسطی اور افریقی ممالک میں کشیدہ صورتحال کے باعث غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے تارکین وطن کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

  • ہیٹی: کشتی الٹنے سے 18افراد ہلاک

    ہیٹی: کشتی الٹنے سے 18افراد ہلاک

    ہیٹی کے شمال کے پانیوں میں کشتی ڈوبنے کے ایک واقع میں نقل مکانی کرنے والے کم از کم 18 افراد ہلاک ہوئے۔

    حکام کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا، جب ڈوبنے والی ایک کشتی کو سہارا دے کر ترکس اور کایکوس نامی جزیروں کی بندرگاہ کے قریب لایا جا رہا تھا، حکام نے مزید بتایا کہ مقامی پولیس پر مشتمل بچاؤ کے دستوں نے پروویڈینشلز کے جزیرے سے تقریباً سومیٹر دور ہیٹی کے بتتیس باشندوں کو زندہ بچالیا ہے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کشتی الٹنے کا واقعہ تاریکی کے باعث پیش آیا، زندہ بچ جانے والے افراد کی تلاش جاری ہے، جو لوگ اپنی مدد آپ ساحل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے، وہ بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔